پشاور: خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام مروت بنوں میں تعینات تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ادھر پنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگے۔رپورٹ کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 03افراد جاں بحق اور03افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں طاہر،نور علی اوریاسر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نعشوں کو پورسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر اور ایس ڈی پی اوسول لائنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کے مطابق موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ایس پی اور ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔
برلن:جرمنی میں بغاوت،انگلیاں روس کی طرف اٹھنے لگیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت جرمنی میں بغاوت کا سماں ہے ،جس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ امریکہ اور اتحادیوں کا کہنا ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، بغاوت کرنے والا گروہ کتنا طاقتور ہے، اور اس کا کس طرف جھکاو ہے یہ بھی بحث جاری ہے
جرمنی کے ہوم لینڈ سیکورٹی شعبے نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والی فار رائٹ تنظیم خطرناک ہے، اس کے پاس کافی پیسہ اور ہتھیار ہے۔جرمنی کی فیڈرل پولیس کے سربراہ ہولزر میونش نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں میں بہت خطرناک بھی ہيں جو کریمنل ریکارڈ کے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والے گروپ نے ایک منصوبہ بنایا تھا جس پر عمل کیا جانا تھا اور یہ منصوبہ خطرناک تھا اسی لئے ہم نے مداخلت کی۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 50 ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران ہتھیار برآمد ہوئے جس میں رائفلیں اور بارود شامل ہیں۔
اس تنظیم سے تعلق کے شک میں 54 افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے جن کے بارے میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جرمنی کی حکومت کو سرنگوں کرکے اپنی حکومت نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں اس تنظیم کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ جرمن حکومت کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہ تھامس ہیڈ نوینگ نے کہا کہ اس گروپ کے منصوبے پر کئی مہینے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔
دوسری جانب کریملن ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی میں تختہ پلٹ کی سازش سے ماسکو کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
دیمیتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کو میڈیا کے ذریعے جرمنی میں کسی بغاوت کی سازش کا پتہ چلا جس کے بارے میں ہمارا کوئی موقف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہيں ہے کہ اس سے روس کا کوئی تعلق نہيں ہے، یہ جرمنی کا داخلی مسئلہ ہے۔
لاہور:بھونچال آگیا | بیٹی جائز یا ناجائز| عمران خان جواب دو | بشری قربان | شکنجہ تیار،نااہلی کی تلوارہوچکی ہے،عمران خان کےماضی کے حوالے سے مبشرلقمان نے دعویٰ کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ جتنا عمران خان کو جانتے ہیں ، اتنا عمران خان مغرب کو بھی نہیں جانتے ، ان کا کہنا تھا کہٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے اور عمران خان اس کے اخراجات بھی ادا کرتے ہیں ، اس سلسلے میں عمران خان کی بہن ٹیریان وائٹ کےلیے پیسے بھی بھیجتی رہی اور اس کا خاص خیال رکھتی تھی
ذلفی بخاری کے حوالےسے ان کا کہنا تھاکہ اس کو پتہ ہی نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ذلفی بخاری نے پہلے آڈیولیک ہونے پر کہا کہ اس کو جوڑ توڑ کرکے تیارکیا گیا ہے اور پھر اب اس ویڈیو کے متعلق اس کا کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیانہ ہی تائید کی اور نہ تنقید ،ان کا کہنا تھاکہ مرشدکے پہلے خاوند کی کرپشن ، مرشد کی پہلی اولاد کی کرپشن سمیت بڑے بڑے لوگوں کی کرپشن موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ ذلفی بخاری کی کرپشن پرپارٹی کارکنان بھی پریشان ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو مزید آڈیوز لیک ہونے والی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جس شخص کوگھڑی بیچی گئی تھی اس نے انکار کردیا ہے ،شفیق نام کے شخص نے بیان دے کرثابت کردیا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں، عمرفاروق ظہور نے بھی انکشاف کیا تھا ، عمران خان نے جوجو توشہ خانہ سے نکال نکال کر بیچھا اس کا بھی ریکارڈ موجود ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف اگلے چند ہفتوں میں پاکستان آتے ہیں یا کہ نہیں اسکے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف اگرپاکستان واپس آئے تو اکیلے آئیں گے ،مریم نواز نہیں آئیں گی ، ن لیگی ذرائع تو کہتے ہیں کہ مریم ضرور آئے گی مگرکم امکان ہے ،اور اگرنوازشریف آجاتے ہیں تو پھرعمران خان کو سخت مقابلے کا سامنا کرنے پڑے گا
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ پرویز الٰہی ہیلی کاپٹر کا تقاضا کررہے ہیں اور اس مقصد کے لیے معاملات بھی چل رہے ہیں ، پرویز الٰہی بتائیں کہ انہوں نے کون سا ایسا کام کیا ہے کہ جس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنا مشکل ہوتا ہے ، وہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کہاں ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے وہ پہلے والے طیارے کہاں گئے
ان کا کہنا تھاکہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور خصوصا پولیس میں کرپشن بڑے پیمانے پر پائی جاتی ہے ،ہماری جوڈیشری کے بارے میں اس عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں کرپشن میں تیسرے نمبر پر ہے
ان اکا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو بہت زیادہ جانتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ، کے پی میںارکان اسمبلی استعفیٰ نہیٰں دینا چاہتے ، ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان آپ میں دست وگریبان ہیں ، پی ٹی آئی کے اندر دراڑیںپڑگئی ہیں، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پہلے اعلان کیا کہ اسمبلیاں توڑ دیںگے ، لیکن کبھی عمل نہیں کرسکیں گے ، کے پی میں ارکان اسمبلی مستعفی نہیں ہونا چاہتے
ان کا کہنا تھا کہ کل کو عمران خان نااہل ہوجاتے ہیں ، اس دوران پارٹی کا چیئرمین کون ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو اہمیت نہیں دتے ، ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر بھی امیدوار ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کی چیئرمین ہوسکتی ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سیاست بچاتے ہیں یا انا پرستی کا شکار کرتے ہیں
نوشہرہ:خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں چار مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا گروہ پشاور، مردان، چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس، سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور مختلف تھانوں پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھا جبکہ مارے جانے والے ملزمان بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت لطیف خان، شاہ زیب، محمد عادل عرف عمیر عرف انس اور تجوز خان کے نام سے ہوئی، جن میں سے تین کا تعلق بڈھ بیر کے علاقے جبکہ تجوز خان مردان کا رہائشی تھا جو عرصہ دراز سے افغانستان میں مقیم تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا ہے جبکہ مقابلے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
لاہور:4پنجاب کے علاقے بورے والا میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے حاملہ خاتون اور چار سالہ بچی کو ابدی نیند سلادیا۔ذرائع کے مطابق بورے والا کے علاقے حاجی شیر دیوان صاحب میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سالہ بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے سوگ میں ڈوب گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا اور پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
ادھر کراچی میں سال 2022 کے دوران ہونے والے جرائم اور قتل کے واقعات پر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال 450 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، صرف اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں 92 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اقدام قتل کے واقعات کے دوران 580 شہریوں کو زخمی کیا گیا۔ شہر میں 209 خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے۔شہر میں رواں سال کے دوران 2480 اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں بچوں کی گمشدگی کے 394 واقعات رپورٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ نومبر میں سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ماہ اکتوبر میں شہر میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کی تھی۔
اسلام آباد: اعظم سواتی کے فارم ہاؤس اسلام آباد پر سی ڈی اے کا چھاپا:فارم ہاوس کوسیل کردیاگیا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ائی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے فارم ہاوس پرچھاپہ مارا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس چھاپے کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کا فارم ہاوس سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سیل کیا ، پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کا فارم ہاوس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا
،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے
سندھ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک انصاف کے رہنما نے کیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم ملنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز کوئٹہ پہنچا، وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا گیا،اعظم سواتی کو لاڑکانہ سے قمبر پہنچا دیا گیا، قمبر پولیس نے بھی اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر رکھا ہے،
اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا آج بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی پر 5 ایف آئی آر ختم کرنے کا حکم دیا تھا،اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج ہیں۔ صرف سندھ میں ان کے خلاف 13 ایف آئی آر درج ہیں
2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لے کر بلوچستان منتقل کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا
قبل ازیں اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے،
دوحہ: کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ برازیل کا پتہ صاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا مد مقابل آئیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی
مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیرکسی گول کےبرابرتھا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اضافی وقت میں کیا، جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی کارنر پر ہوا۔
ادھریہ خبریں بھی بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ قطر میں ہورہے عالمی فٹبال مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بہترین ٹیموں اور مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ آوارہ بلیاں بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔قطر میں آوارہ بلیاں فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈکپ 2022 کی نیوز کانفرنسوں، تربیتی سیشنز اور مختلف جگہوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نظر آرہی ہیں۔
قطر کی آوارہ بلیاں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ایک آوارہ بلی دوحہ کے حماد اسٹیڈیم میں ہورہی برازیلین اسٹار وینیکس کی پریس کانفرنس کے دوران چھلانگ لگاکر ٹیبل پر آبیٹھی۔یہ ایسی بلیاں ہیں جو باہر پھرتی رہتی ہیں، فرانسیسی فٹبالر رینڈال کولوموئی کا کہنا ہے کہ جب ہم باہر کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو یہ بلیاں ہمارے ارد گرد گھوم رہی ہوتی ہیں اور عثمان دمبیلے ان سے بہت ڈرتے ہیں۔
رینڈال کولوموئی نے میڈیا کانفرنس کے دوران قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ عثمان دمبیلے کے بلیوں سے ڈرنے پر سب کو بہت ہنسی آتی ہے۔
ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے زمین کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ روس کے جدید ترین ہائپرسونک ہتھیار کسی بھی ایسے ملک کو منہ توڑ جواب دیں گے جو روس پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات کرے گا۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کرنے کی ہمت کی تو اسے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھرتی کیے گئےڈیڑھ لاکھ فوجی یوکرین میں جنگ لڑنے کے لیے منتظر ہیں تاہم انہوں نے یوکرین میں فوری طور پر اضافی فوجی بھیجنے سے انکار کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مزید کہا کہ روس تیل کی پیداوار میں کمی کر سکتا ہے اور کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کرے گا جو مغرب کی قیمتوں پر روسی تیل خریدنے پر زور دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کیا تھا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ضرور بڑھ رہا ہے لیکن روس کبھی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔ روس کے ہیومن رائٹس کونسل کے سالانہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن ہم کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کریں گے۔
روسی صدر نے اصرار کیا کہ روس صرف دوسرے ملک کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں جنگ ایک طویل عمل ہو سکتا ہے۔
بیروت: لبنان کی اداکارہ اسٹیفنی صلیبہ کو کرپشن تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔صلیبہ کو فنانشل پراسیکیوٹر علی ابراہیم کی طرف سے تفتیش کے بعد فنانشل اٹارنی نے حراست میں لیا۔
جج غدا عون لبنان کے مرکزی بینک کے صدر ریاض سلامے کے خلاف جاری کیس کی سماعت کر رہی ہیں۔جج نے عرب میڈیا کو تصدیق کی کہ انہوں نے اداکارہ صلیبہ کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کو شک ہے کہ ریاض سلامے نے غبن شدہ رقم سے اداکارہ کو تحائف اور جائیدادیں خرید کر دیں۔صلیبہ ایک مقبول ٹی وی سیریز کی میزبان ہیں اور ان کے 23 لاکھ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔
واضح رہے کہ ریاض سلامے کو کچھ وقت پہلے تک لبنان کے بینکنگ سیکٹر میں ترقی کیلئے سراہا جاتا تھا لیکن اب وہ لبنان سمیت 5 یورپی ممالک میں 30 کروڑ ڈالر اور 50 لاکھ یورو کی خرد برد کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں
ادھر پاکستان میں معاملہ اسے مختلف نہیں لیکن آج تک کسی مجرم کو سزا نہیں دی گئی ،یہ بھی یاد رہے کہ توشہ خانہ یا اسٹیٹ ریپازیٹری ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔
کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں، اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔ یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں، یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق اگر کوئی تحفہ 30 ہزار روپے سے کم مالیت کا ہے، تو تحفہ حاصل کرنے والا شخص اسے مفت میں اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ جن تحائف کی قیمت 30 ہزار سے زائد ہوتی ہے، انھیں مقررہ قیمت کا 50 فیصد جمع کروا کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ریاض :سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چین عرب کانفرنس ہوئی جس میں چینی صدر شی چنگ پنگ نے شرکت کی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں عرب اور چین کانفرنس میں چین، مصر، عراق، قطر، موریطانیہ، تیونس، صومالیہ سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوئے۔عرب اور چین کانفرنس کی سربراہی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان نے کی۔اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ چین کی ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، چینی صدر کے ساتھ خلیج چینی فری زون کے قیام پر بات کی گئی۔
چینی صدرشی جن پنگ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھاکہ چین خلیجی سربراہی اجلاس کی میزبانی پرسعودی عرب کے شکرگزار ہیں، خلیجی ملکوں کے ساتھ مل کر اقتصادی اورصنعتی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اقتصادی شراکت داری کو فروغ دے کر ترقی کے اہداف کوحاصل کیا جا سکتاہے، چین تیل کی زیادہ تر ضروریات خلیجی ممالک سے حاصل کرتا رہے گا۔
چینی صدر کا کہنا تھاکہ چین خلیجی ممالک کی سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا، چین خلیجی جوہری سلامتی مرکز اور مشترکہ سرمایہ کاری کونسل قائم کیا جائے گا۔
چینی عرب سربراہی اجلاس سے خطاب میں فلسطین کے صدر محمود عباس کا کہنا تھاکہ عرب چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فلسطینی ریاست ایک چین کے پروگرام کی حمایت کرتی ہے، منفی اور منظم پروپیگنڈے کے خلاف چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پراسرائیل کاغاصبانہ قبضےکو درگزرکرنا امن کیلئےخطرناک ہوگا، انسانی حقوق اوربین الاقوامی قوانین کی جاری خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا محاسبہ ضروری ہے۔فلسطینی صدر نے مطالبہ کیا کہ امن کو تسلیم نہ کرنے پر عالمی برادری اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔