Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    متحدہ قومی موومنٹ کی لندن میں 7 مہنگی پراپرٹیز کے حصول کے لیے فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان رکارڈ کرادیا۔لندن ہائیکورٹ میں پراپرٹیز تنازع کیس میں آج تیسرے روز کی کارروائی ہوئی۔ فاروق ستار نے بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کی صورت حال اور پارٹی قائد کو نکالنے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

    فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کسی دباؤ میں آکر نہیں نکالا گیا بلکہ مزید نقصان سے بچنے کیلئے یہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ تھا۔

    دوران سماعت فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی پاکستان سے کنٹرول ہوگی، اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے سے قبل بانی متحدہ سے اجازت نہیں لی تھی۔خیال رہے کہ پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پراپرٹیز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی پر غریب اور ناداروں کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے آمدن سے غربا کی امداد نہ کرکے شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایم کیو ایم لندن کو ان کے غلط استعمال سے روکا جائے۔

    خیال رہے کہ بانی متحدہ کی 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر کے بعد انھیں پارٹی قیادت سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • افغان طلباء کےلیے مزید ہزاروں اسکالرشپس کا اعلان

    افغان طلباء کےلیے مزید ہزاروں اسکالرشپس کا اعلان

    اسلام آباد:افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کےلیے پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے افغان طلبہ کیلیے مزید 4 ہزار 500 اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔ان اسکالرشپس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے،یہ اسکالرشپس گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ طلباء کو دی جائیں گی۔

    حکام کے مطابق پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود افغانستان کو ہر شعبے میں مدد فراہم مصروف کررہا ہے۔ پاکستان میں پہلے سے بھی ہزاروں افغان طلباء کو سرکاری خرچ پر تعلیمی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی نسبت بھارت نے افغان طلباء پر اپنے دروازے بند کردیے جس کے باعث ہزاروں افغان طلباء کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت افغانستان کی مدد کا ڈھونگ رچا کر دنیا کو بےوقوف بنا رہا ہے اور پاکستان اور افغانستان کے تعلقات سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی لابی مسلسل سرگرم ہے۔

    ادھر آج قندوز انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب صوبے کے مقامی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

    اس تقریب کےآغاز میں صوبہ قندوز کےٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کےڈائریکٹر ڈاکٹر فرید احمد لکن خیل نےخطاب کیا اورطلباء کو ان کی گریجویشن پرمبارکباد دی۔تقریب سے قندوز گورنر آفس کے ڈائریکٹر مولوی عبدالغفور شہیدزئی نے بھی خطاب کیا اور نئے فارغ التحصیل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

    ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

    کراچی :قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان وفات پا گئے۔،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کی وفات کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کی وفات پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مددکرنےکی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھا رہی تھی ، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی تھی

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت علی خان کے بیٹے کی عیادت کی تھی۔صدر مملکت اکبر لیاقت علی خان کے گھر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی تھی

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب،اطلاعات کے مطابق قندوز انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب صوبے کے مقامی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

    اس تقریب کےآغاز میں صوبہ قندوز کےٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کےڈائریکٹر ڈاکٹر فرید احمد لکن خیل نےخطاب کیا اورطلباء کو ان کی گریجویشن پرمبارکباد دی۔تقریب سے قندوز گورنر آفس کے ڈائریکٹر مولوی عبدالغفور شہیدزئی نے بھی خطاب کیا اور نئے فارغ التحصیل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلےہرات یونیورسٹی کے   نتائج کا اعلان ہوا تھا جس ہرات صوبے کے ایک شہری سلیمان نے، جس نے سلطان غیاث الدین غوری ہائی اسکول سے گریجویشن کیا، نے امتحان میں 355.4204 نمبر حاصل کیے، پہلی پوزیشن حاصل کی، اور ادارے کے مطابق، اسے ہرات یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی میں داخلہ دیا گیا۔

    کابل کا رہائشی محمد شبیر 355.328 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر آیا اور ہرات کا رہائشی ہدایت اللہ 354 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر آیا۔

    امتحان کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں نیشنل ایگزامینیشن اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ عبدالقادر خاموش نے کہا کہ جن طلباء نے اعلیٰ نمبر حاصل کیے لیکن وہ اپنے منتخب کردہ شعبوں میں ناکام رہے انہیں دیگر فیکلٹیز سے متعارف کرایا جائے گا جن میں ان کے لیے جگہ موجود تھی۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں میں تاخیر پر کے یو جے کا اظہار تشویش

    روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں میں تاخیر پر کے یو جے کا اظہار تشویش

    کراچی :شہرقائد میں یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ میں تنخواہوں کی ادائیگی میں ایک دفعہ پھر تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ اس وقت ملک میں سب سے ریونیو کمانے والا میڈیا ہاوس ہے جس کے چینل اور اخبارات کی ماہانہ آمدنی ایک ارب روپے سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا نہیں کی جارہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ جنگ کی انتظامیہ کو اس بات کا خیال ہونا چاہیے کہ آج اگر جنگ گروپ ملک کا سب سے بڑا میڈیا ہاوس ہے تو یہ جنگ اور دی نیوز کے کارکنوں کی انتھک محنت سے ہی ممکن ہوا ہے ایک اخبار سے دو اخبار اور دو سے کئی اخبارات اور پھر چینلز تک کا سفر جس زیرو سے شروع ہوا ہے اسے نظرانداز کرنا ایک غلط عمل ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ نے خسارے کا دعوی کرکے 2018 میں یک جنبش قلم کئی سو ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا لیکن آج میڈیا انڈسٹری کے حالات 2018 کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں لیکن اس کے باوجود جنگ گروپ کی انتظامیہ کی ۔جانب سے ملازمین کو کئی کئی ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھنا ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے۔ ایک طرف کئی سالوں سے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور دوسری طرف مہنگائی کے اس دور میں ان کی رہی سہی تنخواہ بھی وقت پر ادا نہیں کی جارہی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں ادا نہ کرنا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور جنگ گروپ ہی نہیں دیگر میڈیا ہاوس بھی یہ جرم کررہے ہیں کے یو جے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور جنگ گروپ سمیت تمام میڈیا ہاوسز کو ملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا پابند کریں۔

  • سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں:چین

    سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں:چین

    اسلام آباد: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژالی جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    ترجمان ژالی جیان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک کشادہ اور جامع پلیٹ فارم ہے، چین اور پاکستان دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیرمقدم کریں گے۔

    علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو اقتصادی، تجارتی اور سائنس وٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنے اور اسے ہتھیار بنانا بند کرنے کی ضرورت ہے۔ چین سمیت غیرملکی کمپنیوں کے لیے شفاف ، منصفانہ اور غیرامتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے تر جمان ژا لی جیان نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین کی معیشت کی اوسط شرح نمو 6.6 فیصد رہی اور عالمی اقتصادی نمو میں اوسط شراکت کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت اور سب سے بڑا تجارتی ملک ہے، جو عالمی معیشت کی بحالی کے لیے قوت محرکہ فراہم کرتا رہے گا۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد ہوا ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونےوالی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ پاکستان اور امارات بہتر مستقبل کی تلاش میں مل کرآگے بڑھیں گے۔

     

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں سینٹورس مال میں ایک تقریب و تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب کا انتظام متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کیا تھا متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے سردار یاسر الیاس اور معاون خصوصی وزیراعظم شیزا فاطمہ خواجہ کے ہمراہ ربن کاٹ کر تقریب و نمائش کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے امارات کی ترقی کے حوالے سے تصویریں نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

    تقریب سے خطاب میں اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں تعلقات کے مزید فروغ کے لئے پرامید ہیں۔ بہترمستقبل کے لیے دونوں برادر ممالک مل کر آگے بڑھیں گے۔

    سی ای او سینٹورس مال سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں متحدہ عرب امارات پاکستان کا ساتھ دیتا ہے اگر پاکستان امارات کے ماڈل کی پیروی کرے تو آئی ایم ایف کے قرض ختم ہو سکتے ہیں۔تقریب میں شیخ زید اکیڈمی کے طلبا نے اماراتی رقص پیش کیا جس کو شرکاء نے بیحد سراہا۔

  • کراچی میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی اور 3 بیٹیوں کی نماز جنازہ ادا

    کراچی میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی اور 3 بیٹیوں کی نماز جنازہ ادا

    کراچی: ملیر شمسی سوسائٹی میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی جانے والی بیوی اور 3 بیٹیوں کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر شمسی سوسائٹی بلاک ڈی میں گھر کے اندر شوہر فواد کے ہاتھوں تیز دھار آلے کے وار سے ذبح کر کے قتل کی جانے والی بیوی 42 سالہ ہما اور 3 بیٹیوں، 16 سالہ نیہا، 12 سالہ فاطمہ اور 10 سالہ نمرہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی۔

    بیوی بیٹیاں قتل کیس؛ملزم کےسرمایہ کاروں کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی جانے والی ماں اور 3 بیٹیوں کی میتیں چھیپا سرد خانے سے مقتول ہما کے میکے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 لے جائی گئیں۔اس موقع پر رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جب کہ پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھائی رہی، ماں اور تینوں بیٹیوں کی میتیں ایک ساتھ اٹھائی گئیں تو کہرام مچ گیا۔

    نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازم معطل

    جنازے اٹھائے گئے تو خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جب کہ اس موقع پر کئی رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، لواحقین اس اندوہناک واقعہ پر ایک دوسرے سے گلے مل کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

    کراچی:بیوی اور 3 بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل، زخمی والد نے اعتراف جرم کرلیا

    مقتولین ماں اور بیٹیوں کی میتیں عظیم پورہ قبرستان سے متصل جامع مسجد اولیا لے جائی گئیں، جہاں بعد نماز عصر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اہلخانہ ، عزیز و اقارب ، رشتے دار ، علاقہ مکین اور پولیس افسران نے بھی شرکت کی، بعدازاں ماں اور تینوں بیٹیوں کو آہوں اور سسکیوں میں شاہ فیصل کالونی کے عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  • پیپلزپارٹی نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بلاول بھٹوزرداری

    پیپلزپارٹی نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بلاول بھٹوزرداری

    کراچی: وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کےلیےاپنا میئر منتخب کراکے کراچی کے مسائل حل کرانا ہمارا حق ہے۔اطلاعات کےمطابق 55 ویں یوم تاسیس پر نشترپارک میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسی میدان میں بیٹھا ہوا ایک جیالا اس شہر کا میئر منتخب ہوگا، ہم نے ہر طبقے کو معاشی انصاف دلایا ہے، پیپلز پارٹی نے ایک دو نہیں تین آمروں کو بھگایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نفرت، انتشار کی سیاست پر یقین رکھتی، پیپلز پارٹی امید اور یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، جنگ ہاری ہوئی قوم کو ذوالفقار علی بھٹو نے امید دی۔ہمارے جیالوں نے نیازی کے ناک کے نیچے بلدیاتی انتخابات جیتے، تمام اضلاع میں پارٹی کنونشن ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے تو پھر کراچی کی بھی جماعت ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا بھی حق ہے کہ کراچی کے میئر کا انتخاب کریں،

     

    بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نشترپارک کراچی کے شہریوں اور جیالوں سے بھرا ہوا ہے،آج نشترپارک کراچی کے شہریوں سے بھرا ہوا ہے،ہم نے سیلاب کی وجہ سے یوم تاسیس اکٹھے نہ منانے کا فیصلہ کیا تھا،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے چاروں صوبوں میں شاندار تعلیمی ادارے کھڑے کیے،ذوالفقار علی بھٹو نے ایک گولی چلائے بغیر 5 ہزار مربع کلومیٹر زمین واپس لی تھی، اس ملک کے نوجوانوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے حق دلوایا، اس ملک کےنوجوانوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے حق دیا، اس سے قبل صرف امیر لوگ ووٹ ڈالا کرتے تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق دیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یکجہتی کی سیاست کرتے ہوئے سب کچھ کر کے دکھایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار آئین دیا، ذوالفقار علی بھٹو سے قبل ہم اپنے آئین تک مرتب نہ کر سکے،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست نے اس ملک کو جوڑا تھا،

     

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اسی زمین سے کوئلہ نکلتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو ایک گولی چلائے بغیر 5 ہزار مربع کلومیٹر زمین پاکستان میں واپس لائے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دانشمندی سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کی واپسی ممکن بنوائی،ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہاری ہوئی قوم اور ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا، ایک جنگ ہارنے کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کی قیادت سنبھالی،پیپلزپارٹی ملک کو توڑتی نہیں جوڑتی ہے،پیپلزپارٹی نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے،پیپلز پارٹی یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست کو رد کر تی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،ہم نے جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے3 آمروں کو بھگایا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے 55 سال اس ملک کے عوام کی خدمت کی ،

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • چین اور قازقستان کے درمیان بڑے تجارتی اور دفاعی معاہدے

    چین اور قازقستان کے درمیان بڑے تجارتی اور دفاعی معاہدے

    بیجنگ:چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے قازقستان کے وزیراعظم علی خان سمائیلوف سے ورچوئل ملاقات کی۔ بدھ کے روز چینی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق اس موقع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین قازقستان کے ساتھ تمام سطحوں پر اعلیٰ سطحی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتا ہے،ترقیاتی حکمت عملی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ، مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے ،علاقائی و عالمی امور میں مشاورت اور تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مسلسل فروغ دینا اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کا تحفط کرنا چاہتا ہے۔لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین اور قازقستان کے درمیان تعاون کی بہتر ین بنیاد موجود ہے اور نئے امکانات کا مستقبل واضح اور روشن ہے۔ چین قازقستان سے ماحول دوست زرعی پیداوار کی درآمدات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ فریقین مالیات اور سرحد پار ای کامرس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کر سکتے ہیں۔

    قازقستان کے وزیراعظم علی خان سمائیلوف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۳۰ ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور بین الحکومتی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرناچاہتا ہے،مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بناناچاہتا ہےاور قازقستان چین اسٹرٹیجک شراکت دار کو فروغ دیناچاہتا ہے۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی