Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

    پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

    کوئٹہ:بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں افغان حدود سے افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری کے مطابق آج دوپہر افغان فورسز کی جانب سے اچانک فائرنگ کا سلسل شروع ہو گیا ، جواب میں سرحد پر تعینات پاکستان فورسز کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی۔حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹر چمن میں ادا کر دی گئی۔

    فائرنگ کےدوران باب دوستی سے آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ کشیدہ صورتحال کے پیش سول اسپتال چمن میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئ ہے اور طبی عملے کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد دونوں جانب بارڈر مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ پیدل آمدورفت اور تجارت بھی معطل ہو گئی ہے، بارڈر پر سامان سے لدے ٹرکوں اور کنٹینروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

    ڈی سی چمن کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی اس حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کچھ افراد نامکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان کی حدود میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم سرحد پر تعینات پاکستانی فورسز نے انہیں روک دیا جس پر افغان فورسز مشتعل ہو گئیں۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • چینی صدر دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے:سعودی وزارت خارجہ

    چینی صدر دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے:سعودی وزارت خارجہ

    ریاض: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے تصدیق کی ہے کہ چین کے صدر شی جنپنگ دسمبر کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے دسمبر کے وسط میں چینی صدر کی سعودیہ آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

    سعودی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الاشتراکی سرمایہ کاری ہے۔ دورے میں تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی اور علاقائی سلامتی اولین ترجیح ہوگی۔

    خیال رہے کہ چین کے دسمبر میں متوقع دورۂ سعودی عرب کا اعلان اُس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تیل کی سپلائی پر تنازع اور تناؤ ہے۔ خلیج عرب ممالک کے بعض معاملات پر بھی امریکا اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ہے۔رائٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر عادل الجبیر نے کہا کہ یہ دورہ غیر معمولی نہیں۔ ہمارا بہت کچھ داؤ پر لگا ہے۔ تاہم ایسے دورے ہمارے دوسرے تجارتی شراکت دار بھی کرتے ہیں جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ چینی صدر کے دورۂ سعودی عرب کے بارے میں خبریں زیر گردش تھیں تاہم چینی حکام نے لاعلمیت کا اظہار کیا تھا اور تاحال چین کی جانب سے دورے کے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ترکیہ میں دھماکہ:صدرمملکت اور وزیراعظم کی طرف سےدہشت گردی کی شدید مذمت

    ترکیہ میں دھماکہ:صدرمملکت اور وزیراعظم کی طرف سےدہشت گردی کی شدید مذمت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہرطرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

    دوسری جانب صدر عارف علوی نے ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کےساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کےخلاف کھڑے ہیں۔

    انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ورثا کے لیے صبر کی دعا کی اور کہا ہک دکھ کی اِس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی ترکی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار بم دھماکا ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکا ہوا۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔

    ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 53 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک بم دھماکا تھا۔ بم دھماکے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دیں گے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہنا ہے کہ ‘جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں’۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

     

    ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد محمد رضوان نےا پنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ہم اٹھائے ہوئے تھے سر اپنے اور جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں’۔
    رضوان نے کہا کہ ہم جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتے رہیں گے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

    اس سے پہلے بابراعظم نے ٹویٹ کی تھی اوراپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب اچھا کھیلے لیکن فتح شکست اللہ کی طرف سے ہوتی ہے ،

     

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، اس سے زیادہ اپنی ٹیم پر اور کتنا فخر کروں، سب نے جنگجوؤں کی طرح مقابلہ کیا۔

    بابر اعظم نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • لاہور:بےہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد دم توڑ گئے:کراچی میں 5 ہلاکتیں

    لاہور:بےہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد دم توڑ گئے:کراچی میں 5 ہلاکتیں

    لاہور:مختلف علاقوں سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں سے دو افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن راوی مون مارکیٹ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 55 سالہ شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب شادباغ کے علاقہ میں بےہوشی حالت میں ملنے والا بزرگ شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، 65 سالہ شخص کی شناخت زاہد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

    ادھرکراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    جاں بحق لڑکوں کی شناخت پندرہ سالہ خنان اور بارہ سالہ احمد کے نام سے ہوگئی۔ خنان اور احمد اپنے ایک اور رشتے دار 16 حبیب کے ساتھ موٹرسائیکل پر چائے پینے نکلے تھے جنہیں پیچھے سے آنے والی موٹرسائیکل نے ٹکر ماردی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل والے لڑتے ہوئے آرہے تھے انہوں نے جگہ نہیں دی کیرئیر پر لات لگی جس کے باعث موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرائی۔

    دوسری جانب شارع فیصل اور سہراب گوٹھ میں تیزرفتارگاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بھی دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ شارع فیصل پر ٹریفک حادثےمیں بائیس سالہ نیازجان کی بازی ہار گیا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • کراچی:ضلع ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    کراچی:ضلع ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    کراچی:ضلع ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں ،اطلاعات کے مطابق ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 19 اشتہاری و مفرور سمیت مجموعی طور پر 149 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    فرض کی ادائیگی کے دوران تھانہ سرجانی پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مختلف مقابلے ہوئے، جس کے دوران 02 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
    اطلاعات کے مطابق گرفتار ڈکیت/اسٹریٹ کرمنلز ملزمان سے 10 غیر قانونی پسٹلز/اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 07 موبائل فونز اور 23,590 نقدی برآمد ہوئے ہیں‌

    گرفتار منشیات فروش ملزمان سے 10 کلو 670 گرام چرس، 76 گرام ہیروئن, کرسٹل اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی،ضلع ویسٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرز ملزمان سے 06 چھینی/چوری کی گئی موٹرسائیکلز اور مختلف موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی برآمد کیئے۔

    پولیس نے مزید مضرصحت گٹکا ماوا فروش ملزمان سے 961 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو اور کیمیکل بھی برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالا کے قریب گائوں پیر مولا بخش میں عبدالواحد نامی شخص نے بیوی سے ناراض ہو کر پسٹل سے فائرنگ کر کے گل بانو کو گولی مار کر خود کو گولی مار دی۔زخمی گل بانو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو تحویل میں لے چکی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مقتول اور زخمی بیوی کے گھر کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • ترکیہ میں زوردار دھماکا،5 جاں بحق اور 40 زخمی

    ترکیہ میں زوردار دھماکا،5 جاں بحق اور 40 زخمی

    استنبول : ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 5 افراد کے جاں بحق اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا۔

    ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس غیر متعلقہ افراد کو وقوعہ پر جانے سے روک رہے ہیں۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔

     

    https://twitter.com/ItsTalatAgain/status/1591801540897280002?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591801540897280002%7Ctwgr%5Ea855690bd4e5c76bc8188d95b398705f22534c8f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2400369%2F10

    اب تک دھماکے میں 40 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تاہم استنبول کے گورنر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ دھماکے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں لیکن انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے غیر مصدقہ اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اب تک دھماکے کے مواد اور نوعیت سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ہے۔

    ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں داعش نے کئی بار خود کش حملے کیے ہیں اور 2017 میں ایک نائٹ کلب میں مسلح افراد کے حملے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • میری ساری ٹیم ہی اچھاکھیلی:ورلڈکپ فائنل میں شکست کےبعدبابراعظم کی ٹوئٹ

    میری ساری ٹیم ہی اچھاکھیلی:ورلڈکپ فائنل میں شکست کےبعدبابراعظم کی ٹوئٹ

    لاہور:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔

    ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، اس سے زیادہ اپنی ٹیم پر اور کتنا فخر کروں، سب نے جنگجوؤں کی طرح مقابلہ کیا۔بابر اعظم نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر شاہین کی انجری نہ ہوتی اور ہم بیس رنز زیادہ بنالیتے تو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ مختلف ہوتا۔

    ملیبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جو ہدف سوچا تھا اُس حساب سے بیس رنز کم بنائے اگر ایسا ہوتا تو صورت حال مختلف ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شکست کی وجہ شاہین آفریدی کی انجری بھی ہے اگر اُس کے ساتھ مسئلہ پیش نہ آتا تو شاید میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ بابراعظم نے اسٹیڈیم آکر سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور انگلینڈ کو فتح پر مبارک باد بھی دی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹورنامنٹ میں ہمارے آخر کے چار میچز بہت شاندار ہوئے، میں نے اپنے لڑکوں کو کہا تھا کہ وہ جیت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنا نیوٹرل گیم کھیلیں اور پھر ایسا ہی ہوا‘۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں آخری اوور تک فائٹ کو برقرار رکھتا، ہمارا اہم بولر اتفاق سے انجرڈ ہوا جس کی وجہ سے نتیجہ بھی مختلف ہوا مگر یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • عمران خان آئینی راستہ نکالنےکی کوشش کررہےہیں:شاہ محمود قریشی کا کھاریاں میں خطاب

    عمران خان آئینی راستہ نکالنےکی کوشش کررہےہیں:شاہ محمود قریشی کا کھاریاں میں خطاب

    کھاریاں: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔کھاریاں میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کیا پاکستان کے مفاد میں ہے، مسلم لیگ ن اہم تعیناتی پر ملک کو بحرانوں میں کیوں دھکیل رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم دورہ کا بھی کینسل ہو چکا ہے، سعودی ولی عہد کے آنے سے ملک کی جو معاشی صورتحال میں بہتری ہونی تھی وہ کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

    رہنما تحریک اںصاف کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونا چاہیں، حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔ مزید کہا کہ وزیرآباد واقعے کے ایف آئی آر کے مطالبے پر آج بھی قائم ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار کون ہیں، بزنس کمیونٹی کی اکثریت کہہ رہی ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست نہیں ہے ان چھ ماہ میں مہنگائی بیروزگاری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ان تمام مسائل اور سیاسی عدم استحکام کا حل پیش کیا ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں لیکن اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پاکستان نےپھرسےقومی کھیل ہاکی میں مقام حاصل کرنا شروع کردیا:حکومت مزید کردارادا کرے:خالد سجاد کھوکھر

    پاکستان نےپھرسےقومی کھیل ہاکی میں مقام حاصل کرنا شروع کردیا:حکومت مزید کردارادا کرے:خالد سجاد کھوکھر

    لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کومیرٹ کی بنیاد پر موقع دیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں نےسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں اپنی صلاحیتوں کےبھرپور جوہر دکھائے اور ایونٹ میں گیارہ سال بعد وکٹری سٹیڈ پر جگہ بنائی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نامساعد مالی حالات کے باوجود اینگرو کارپوریشن کے تعاون سے انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنایا اور ٹیم کانسی کا تمغہ لے کر وطن واپس لوٹی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کے لئے حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کرے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کا ساتھ دیا جس پر انکے مشکور ہیں۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے جس بہترین انداز میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پرفارم کیا ہے اس سے مستقبل کے ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں.قومی ہاکی ٹیم نے ایشیئن چیمپیئن جاپان کو شکست دیکر وکٹری اسٹینڈ پر آکر قوم کے دل جیت لئے ہیں. ہم سب کو چائیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں. قومی کھیل ہاکی کودیگر کھیلوں کی طرح حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کی سپورٹ کی ضرورت ہے. سب کو قومی کھیل کی ترقی و ترویج کیلئے آگے بڑھنا چائیے. تاکہ قومی کھیل کو کھویا ہوا مقام واپس مل سکے.

    صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پی ایچ ایف نے نامساعد مالی حالات کے باوجود پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے بھجوایا جس کے لئے حکومت سندھ اور اینگرو کارپوریشن کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اینگرو کارپوریشن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو اس کڑے وقت میں سپانسر کرکے قومی ساکھ کو قائم رکھا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور پاکستان کے لئے کانسی کا تمغی حاصل کیا جوکہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    صدر پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت لازمی ہے جس میں فتح کی صورت میں اولمپکس کوالیفائی کرنے کے چانسز موجود ہین جبکہ پرولیگ میں بھی شرکت کا موقع ملے گا جس سے پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کریں تاکہ پاکستان ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کرسکے جس میں جیتنے کی صورت میں اولمپکس اور پرو لیگ میں شرکت یقینی ہے۔

    صدرپی ایچ ایف نے مزید کہا کہ پاکستان اگر اس انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا تو پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا اور پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ حکومت پاکستان سے التماس ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائے

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا