Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،ماحول سے متعلق مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : سال رواں کے سیلاب سے متعلق ’’پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ‘‘ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے براہ راست نقصانات کا تخمینہ 14.9ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ مجموعی معاشی خسارہ 15.2ارب ڈالرکا ہوا ہے، جو ملکی معیشت کو ناک آؤٹ کردینے والا نقصان ہے۔

    عالمی بینک کی جانب سے رواں ماہ جاری کردہ ’’کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ‘‘ میں پاکستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی اور مرمت وتعمیرنو کے کاموں پر کم سے کم 16.3ارب ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

    بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے 2030 پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد موسمیاتی تبدیلی پر خرچ کرنا ہوگا جبکہ زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے شعبہ زراعت، توانائی میں اصلاحازت ناگزیر ہیں۔

    حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، سیلاب کے باعث تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جبکہ 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے تباہ کن سیلاب کے براہ راست نتیجے کے طور پر پاکستان میں غربت کی شرح میں 3.7 تا 4.0 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید 84 لاکھ سے 91 لاکھ افراد غربت کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 1700 افراد کی اموات ہوئی جبکہ فوری طور پر موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ ایک طرف تو پاکستان کے پاس گلیشیئرز کی صورت میں دنیا بھر میں برف کے تیسرے سب سے بڑے ذخائر ہیں اور دوسری جانب ملک میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پارہ مسلسل اوپر کی طرف جارہا ہے۔

    پاکستان بزنس فورم کی ڈاکٹر عروہ الٰہی کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو بڑھتا ہوا درجہ حرارت بحیرہ عرب کو گرما رہا ہے، دوسری جانب گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے بھی پاکستان کے لیے ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے 3 ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے-

    پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں معاونت بھی فراہم کرے گا، اسی طرح یہ توانائی کی استعداد اور بچت کے پروگرام میں بھی مدد کرے گا، یہ صوبوں کو سولر پروجیکٹ کی تنصیب کے منصوبوں کو دی جانے والی مدد کے علاوہ ہوگا-

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے خرم دستگیر نے وفد کو بتایا تھا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں سخت اور مشکل فیصلے کیے ہیں حالانکہ یہ سیاسی طور پر کرنا مشکل تھا لیکن حکومت پُرعزم ہے کہ توانائی کے شعبے میں پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، انہوں نے عالمی بینک کے کردار کو سراہا کہ انہوں نے مشکل دور میں کیے گئے سخت فیصلوں کو تسلیم کیا موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان کی معیشت اور توانائی کے شعبے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں وفد کو سی اے ایس اے-1000 اور داسو پاور پروجیکٹ پر بھی بریفینگ دی گئی۔

    قبل ازیں عالمی بینک نے 50 کروڑ ڈالر قرض کے دو معاہدے کیے تھے، جو علیحدہ علیحدہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومت کے ساتھ کیے گئے تھے پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن منصوبے کے لیے 20 کروڑ ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا ایکسسیبلٹی پروجیکٹ کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرضے تھے۔

  • ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

    ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں ،پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے ۔


    انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان!آپ نے فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی،جانتا ہوں آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے ۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل پاکستان کے کپتان بابراعظم نے بیان جاری کرتے ہوئے میچ کا پریشر نہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے-

    کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں اپنا 100 فیصد دیں گے ، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو ، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے ، میچ میں پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں ۔

  • انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا،شین وٹس

    انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا،شین وٹس

    سابق آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی: میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی بولنگ اور انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کا مقابلہ ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کا یہ مقابلہ جیتے گا وہ ٹرافی اٹھائے گا۔

    شین واٹس کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں قسمت نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا ہے لیکن اب یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان یہاں تک کیسے پہنچا اب آج کا کھیل اہم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس ٹاپ کی پرفارمنس تھی، اگر پاکستان نے انگلینڈ کے ٹاپ بیٹرز کو جلد آؤٹ کیا تو کھیل پر کنٹرول کرلے گا۔

    واٹسن نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کیلِئے اہم ثابت ہوسکتے ہیں لہٰذا انگلینڈ کے بیٹرز پہلے اوور میں ہی شاہین کے وار کیلئے تیار رہیں انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا، چاہتا ہوں کہ آج پاکستان جیتے۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اوپننگ برقرار رکھیں ، ان کا مزید کہناتھا کہ موسم بہتر ہے ، امید ہے میچ مکمل ہو گا۔

    قبل ازیں بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس باؤلنگ اٹیک ہے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بہترین باؤلرز ہیں اور پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں جبکہ شاداب خان کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

    سنجے منجریکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیاں کی بھی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے پاس بیٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر بولنگ آپشنز ہیں اور تکنیکی لحاظ سے وہ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کو آؤٹ ہونے کا خوف نہیں وہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لیے ماڈرن فارمولا استعمال کرتے ہیں۔

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

  • انفرادی کھلاڑیوں کےلحاظ سے پاکستان کے پاس بہترٹیم ہے،خواہش ہے اس بارورلڈ کپ ایشیا میں آئے،برائن لارا

    انفرادی کھلاڑیوں کےلحاظ سے پاکستان کے پاس بہترٹیم ہے،خواہش ہے اس بارورلڈ کپ ایشیا میں آئے،برائن لارا

    ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر و کپتان برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انفرادی کھلاڑیوں کے لحاظ سے پاکستان کے پاس بہتر ٹیم ہے انگلینڈ نے بہت اچھی ساختہ کرکٹ کھیلی ہے لیکن خواہش ہے کہ اس بار ٹرافی ایشیا میں آئے۔

    انگلیںڈ سے شکست: پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کالا جادو کرایا،بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوٰی

    دوسری جانب سابق بھارتی کپتان و لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ مومنٹم پاکستان کے ساتھ ہے مگر گراؤنڈ کا طول و عرض انگلینڈ کو فائدہ پہنچائے گا۔

    سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہپاکستانی ٹیم صحیح وقت پر اپنے عروج پر ہے لیکن چونکہ میلبرن کی باؤنڈریز لمبی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ پاکستان ٹیم کو آج اسکوائر آف دی وکٹ کھیلنے پر مجبور کرے گا جہاں کی باؤنڈریز بڑی ہیں، انگلینڈ کے بولرز پاکستانی بیٹرز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم اتوار کے روز وہاں بارش بھی متوقع ہے، اسی وجہ سے پیر کے دن بھی 10 اوور کا فائنل کروانے پر غور کیا جارہا ہے-

    ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ 30 سال قبل 1992 میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ میں آسٹریلیا میں ہی مدمقابل تھیں، جس میں عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم نے پہلی بار پاکستان کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

    شائقین کرکٹ ٹی 20 ورلڈکپ کو بھی 1992ء سے جوڑ رہے ہیں اور وہ دلچسپ نشانیاں بیان بھی کرتے ہوئے امید کا اظہار کررہے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے ٹی 20 کا فاتح بھی بن جائے گا۔

  • انگلیںڈ سے شکست: پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کالا جادو کرایا،بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوٰی

    انگلیںڈ سے شکست: پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کالا جادو کرایا،بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوٰی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی میڈیا کا رونا ختم نہیں ہورہا،اور طرح طرح کی ہرزہ سرائیاں کر رہا ہے جبکہ ایک بھارتی چینل نے تو پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت پاکستان پر آئے دن کوئی نہ کوئی الزام تراشی کرتا رہتا ہے جس کے بعد اسے خود بھی دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تاہم وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہمیشہ کی طرح بھارتی میڈیا نے اپنا یہ رواج برقرار رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ‌کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا مضحکہ خیز الزام پاکستان پر لگا دیا ہے-

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے


    بھارتی چینل کے مطابق بھارت کو انگلینڈ نے نہیں ہرایا بلکہ اسے پاکستان نے کالے جادو کے ذریعے ٹورنامنٹ سے باہر کیا ہے چینل کے مطابق پاکستان انڈیا سے فائنل میں مقابلہ کرنے سے گھبرا رہا تھا کیوںکہ انڈیا اس کو آسانی سے شکست دے سکتا تھا، اسی لئے پاکستان نے کالے جادو کا سہارا لیا۔

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

    بھارتی چینل نے ایک پاکستانی اداکارہ سحر شنواری کا ایک ٹویٹ دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ انڈین اسکواڈ کو نقصان پہنچانے کیلئے کالے جادو کا استعمال کریں گی تاکہ گرین شرٹس فائنل میں پہنچ جائیں۔

    بھارتی نیوز چینل کے مضحکہ خیز دعویٰ کا سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑا رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • کراچی: سیکیورٹی گارڈ مبینہ ہنی ٹریپ کا شکار

    کراچی: سیکیورٹی گارڈ مبینہ ہنی ٹریپ کا شکار

    کراچی: سیکیورٹی گارڈ مبینہ ہنی ٹریپ کا شکار،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورہ کا رہائیشی سیکیورٹی گارڈ مبینہ ہنی ٹریپ کا شکارہوگیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس اغوا کے پیچھے اغواکاروں کا منظم گروہ ہے

    کراچی سے ذرائع کے مطابق جنید قمر نامی شخص کو 24 ستمبر کوکشموربلا کر اغواء کیا گیا، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان اغواء کاروں کی جانب سے اہلخانہ کو 1 کروڑ تاوان کا فون آیا جس میں مغوی کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو درخواست دے دی گئی

    مقامی ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کی جانب سے مغوی کی زنجیروں سے بندھی دردناک ویڈیو بھیجی گئی، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس ویڈیو میں جنید درد سے چیخ چلا رہا ہے،اس ویڈیو میں اغواکار تشدد کرتے ہوئے کہتےہیں‌کہ بولو پیسے بھیجیں ایک کروڑ رروپے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس تشدد کی وجہ سے مغوی اپنی بے بسی ظاہرکرتے ہوئے کہتا ہے کہ جتنے بولو گے بولوں کا ، امی کو بولونگا، مغوی کی دہائی
    امی کو بولونگا جتنے پیسے اکھٹے کیے بھیجیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اغواء کاروں کی جانب سے دوسری ویڈیو بھی بھیج دی گئی، جبکہ دوسری ویڈیو میں مغوی انتہائی خستہ حال ہے، جس میں صاف ظاہرہوتا ہے کہ داڑھی کے بال بڑھ گئے اور کلاشنکوف کی نوک پر تشدد کیا جارہا ہے

    اس دوران مغوی کہہ رہا ہے کہ میری مدد کرو، اللہ کے نام پر، امی مجھے بچاو، میں مر رہا ہوں، خدا کے واسطے مجھے بچاو، مغوی روتا رہا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر لڑکی کی آوازاور تصویردکھا کر جنید کو پھنسایا گیا

    مغوی کی والدہ نے اس حوالے سے پولیس کا آگاہ کرتےہوئے کہا کہ سکھر تک میرے بیٹے کا مجھ سے رابطہ تھا، والدہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اغواء کاروں کی جانب سے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو بازیاب کیا جائے،

    مغوی کی والدہ کا کہنا تھا کہ اغواء کاروں کا شکار جنید قمر شادی شدہ تین بچوں کا باپ ہے، والدہ نے مزید بتایاکہ میرےبیٹے کے اغواء کو دو ماہ ہونے والے ہیں، میں کراچی پولیس کے پاس جاتی ہوں تووہ کشمورپولیس کا کہتے ہیں، والدہ کا کہنا تھا کہ میں کیا کروں کس کے پاس جاکر مقدمہ درج کرواوں،

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئےمتبادل ٹریفک روٹ پلان جاری

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئےمتبادل ٹریفک روٹ پلان جاری

    کراچی:ایکسپو سینٹر کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئے ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا۔اطلاعات کے مطابق تین روزہ عالمی دفاعی نمائش کے دوران راستوں کی بندش کی صورت میں شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شارع فیصل نرسری سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو شاہ سلیمان روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایئرپورٹ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک ڈرگ روڈ سے نیپا چورنگی جاسکے گی جبکہ راشد منہاس روڈ سے ملینیم مال ہیوی ٹریفک کو ڈالمیا روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اسی طرح نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ کے دونوں ٹریک صبح 7 سےشام 6 تک بند ہوں گے، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے پریشانی سے بچنے کیلئے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ آئیڈیاز 2022 15 سے 18 نومبر تک جاری رہے گی، اس دوران صرف مخصوص اسٹیکرز کی حامل گاڑیاں ہی ایکسپو سینٹرتک جاسکیں گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے: امریکی اخبار

    عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے: امریکی اخبار

    لاہور:عالمی سطح کے معتبر ترین امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع مضمون میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

    مضمون نگار نے لکھا کہ اگر فوج بکھرتی ہے تو اس کے بعد پاکستان بھی نہیں بچےگا، سینیئر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا انتقامی کارروائی اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانےکے مترادف ہے۔

    اخبار کے مطابق عمران خان کا فوج کے لیے پیغام واضح ہےکہ میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمھیں ڈس کریڈٹ کرنےکے لیے ہر حد تک جاؤں گا، عمران خان کا طرز عمل صاف بتا رہا ہےکہ وہ بطور ادارہ فوج کو بدنامی کی حد تک لے جانا چاہتے ہیں۔

    وال سٹریٹ جرنل کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے آگے سر جھکانا فوج کے لیے ایک برا آپشن ہوگا، موجودہ صورت حال میں فوجی قیادت کے سامنے چند اچھے آپشن بھی ہیں تاہم عمران خان کی بلیک میلنگ کو تسلیم کرنا ادارے کو کم زورکرنے کے مترادف ہوگا۔

    مضمون نگار کے مطابق پاکستان میں فوج کے کردار پر تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن ملک کے لیے اس کی شان دار خدمات زیادہ اہم ہیں، یہ فوج ہی ہے جس نے بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالفین کو مشکلات میں پھنسائے رکھا ہے اور فوج نے ایک غیر فعال ملک میں ایک فعال ادارے کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

    لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کیلئے ڈپٹی برطانوی ہائی کمشنر بھی پُرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اور رضوان کی جوڑی سے بہت ڈر لگتا ہے، پاکستان ٹیم ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کراچی میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سیرا مونی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے متعلق پرجوش نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے، انگلینڈ میں بٹلر پاکستان میں رضوان اور بابر پسندیدہ کھلاڑی ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی سے ڈر لگتا ہے۔

     

    ڈپٹی ہائی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں جیت کرکٹ کی ہوگی، انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے شاہین اور شاداب سے بچنا ہوگا۔

    دوسری طرف کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن؟ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آٹھویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر اتوار کو ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام آسٹریلیا میں جاری آٹھواں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحلے میں داخل ہے ، میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 13 نومبر کو میلبورن میں ہوگا۔ میلبورن میں اس روز بارش کا بھی امکان ہے۔b

  • ایندھن مہنگا ہونے سے چھوٹی گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

    ایندھن مہنگا ہونے سے چھوٹی گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

    کراچی :مکمل تیار گاڑیوں اور گاڑیوں کے پرزوں کی درآمدات میں درپیش مشکلات کے باعث کاروں کی فروخت میں گزشتہ چند ماہ سے کمی دیکھی جارہی تھی تاہم حکومت نے اب درآمدات پر عائد پابندیوں میں کسی حد تک نرمی کردی ہے جس کا اثر آٹو انڈسٹری میں بھی آیا ہے اور گزشتہ ماہ (اکتوبر) کاروں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان آٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن (PAMA)کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں مجموعی طور پر 13 ہزار 369 کاریں فروخت ہوئیں جب کہ اس کے مقابلے میں ستمبر میں 11 ہزار46کاریں فروخت ہوئی تھیں، یعنی ماہ بہ ماہ اکتوبر میں 21 فیصد زیادہ کاریں بکیں ہیں۔البتہ گزشتہ ماہ اکتوبر کا اکتوبر 2021سے موازنہ کیا جائے تو پچھلے ماہ کاروں کی فروخت 36فیصد کم رہی۔

    پاما کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں چھوٹی اور نسبتاً کم قیمت کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں مہنگی کاروں کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران اس سے پچھلے ماہ ستمبر کے مقابلے میں 1300سی سی اور اس سے اوپر ماڈل کے کاروں کی فروخت میں ایک فیصد، 1000سی سی کاروں کی فروخت میں 25فیصد اور 1000سی سی سے کم کاروں کی فروخت میں 50 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    اکتوبر میں 1000سی سی سے کم کاروں کی فروخت4461رہی جو اس سے پچھلے ماہ ستمبر کے 2981کے مقابلے میں دگنی ہے۔اٹو انڈسٹری سے منسلک زرائع کے مطابق گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے اور تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کی خریداری بڑھ گئی ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ پاک سوزوکی کے آلٹو کاریں فروخت ہوئیں جس میں ستمبر کے مقابلے میں 76فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح پاک سوزوکی کی کلٹس میں 50فیصد،راوی کاروں کی فروخت میں 20فیصد اور سوئفٹ کار کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ ہوا جب کہ بولان میں 54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ستمبر میں 766 ویگن آر فروخت ہوئے تھے اکتوبر میں اس کے مقابلے میں ویگن آر کی فروخت 768رہی یعنی زیادہ فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔

    مجموعی طور پر پاک سوزوکی کے تمام ماڈل کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈس کمپنی کے فارچونراینڈ ہیلکس کی فروخت میں 84 فیصد اور کرولا یارس کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔

    اکتوبر میں ہونڈا کی سٹی اور سوک کاریں اس سے پچھلے ماہ ستمبر کی نسبت 14 فیصد زیادہ بکیں۔

    پاما کے اعدادوشمار کے مطابق ہنڈائی نشاط کی کاروں میں ماہ بہ ماہ 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس میں ایلنٹرا کی فروخت میں 58 فیصد، ٹسکان کی فروخت میں 46 فیصد، سوناٹا کی فروخت میں 49 فیصداور پورٹر کی فروخت میں 40 فیصد کمی ہوئی۔

    اسی طرح ایل سی ویز، وین اور جیپوں کی فروخت میں 22 فی صد اضافہ ہوا، ٹرکوں کی فروخت میں 20فیصد کمی اور بسوں کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ٹریکٹرز کی فروخت میں 12فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    موٹر سائیکلوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ 16فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں رکشوں کی فروخت میں 56فیصد کمی آئی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا