Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • شعبان المعظم کا آغاز بدھ 21 جنوری سے ہوگا،رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

    شعبان المعظم کا آغاز بدھ 21 جنوری سے ہوگا،رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

    لاہور:غیرسرکاری تنظیم رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026 سے ہوگا۔

    کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں پیر 19 جنوری 2026ء کی شام ہلالِ شعبان کی رویت ممکن نہیں ہوگی، جس کے باعث شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026ء سے ہوگا نیا چاند اتوار 18 اور پیر 19 جنوری 2026ء کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا پیر 19 جنوری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، جبکہ ہلال کی رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق بھی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے گا گلگت اور مظفر آباد میں یہ فرق 29 منٹ، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور چارسدہ میں 30 منٹ، کوئٹہ میں 31 منٹ جبکہ کراچی اور جیوانی میں 33 منٹ ہوگا، حالانکہ رویت کے لیے کم از کم 40 منٹ کا فرق ضروری سمجھا جاتا ہے۔

    ہم اب بھی ساتھ رہتے ہیں، سنیتا آہوجا کی گووندا سے طلاق کی تردید

    رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق ان سائنسی حقائق کی بنیاد پر مطلع صاف ہونے کی صورت میں بھی پیر 19 جنوری 2026ء کی شام نہ ننگی آنکھ سے، نہ دوربین اور نہ ہی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے ہلال دیکھا جا سکے گا اس طرح رجب المرجب کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026ء سے ہوگا۔

    واضع رہے کہ شعبان المعظم کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کونسل کرے گی۔

    خطے میں بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور ہونے لگا،سفارتی تنہائی کا سامنا

  • خطے میں بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور ہونے لگا،سفارتی تنہائی کا سامنا

    خطے میں بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور ہونے لگا،سفارتی تنہائی کا سامنا

    بین الاقوامی مبصرین کے مطابق بھارت کی سخت گیر اور انتہاپسند پالیسیوں کے باعث اسے عالمی اور علاقائی سطح پر سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔

    جنوبی ایشیا میں بھارت کی مبینہ بالادستی کے منصوبے کو متعدد سفارتی ناکامیوں کا سامنا رہا ہے، جبکہ مودی حکومت کو خارجہ محاذ پر مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہندوتوا پر مبنی سیاسی نظریے نے بھارت کو اپنے ہی خطے میں تنہا کر دیا ہے۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اور میانمار اب بھارت کے روایتی اثر سے نکل کر پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہے ہیں، بھارت کی سفارتی کمزوریوں نے اسے سنگین سیاسی اور جغرافیائی چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔

    ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ کی رکنیت فروخت کرنے کا منصوبہ

    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے اور ان کی بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وہاں بھارت مخالف جذبات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر سری ردھا دتہ کے مطابق بھارت کو بنگلہ دیش اور میانمار دونوں کے ساتھ تعلقات میں پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

    سابق سفارتکار کے پی فے بین کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات قائم کرنے میں ناکام رہا ہے تجزیہ کاروں کے مطابق بنگلہ دیش مستقبل میں اپنے دفاعی تعلقات کے لیے پاکستان کی جانب مزید جھکاؤ اختیار کر سکتا ہے۔

    ملک میں مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی سیاسی، عسکری اور معاشی پیش رفت نے اسے عالمی سطح پر ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد ملک کے طور پر نمایاں کیا ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار مزید اہم ہوتا جا رہا ہے۔

  • پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

    پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا-

    پاک آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔ جبکہ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے دستیاب ہوں گی ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی،تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

    پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے رکھی گئی ہے پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے ہو گا دوسرے اور تیسرے میچ میں پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

    فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہو گااقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500 اور 2000 روپے مقرر کی گئی ہے جناح اینڈ وی آئی کا ٹکٹ 2000 اور آخری دو میچوں میں 2500 روپے کا ہو گاہاسپیٹیلٹی گیلری کا ریٹ 5000 اور 6000 روپے رکھا گیا ہے، اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ میں 20000 جبکہ آخری دو میچوں میں 25000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔

  • قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بات کرنے کی  اجازت نہیں دوں گا، ایاز صادق

    قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

    نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس ایک بہترین یونیورسٹی ہے این سی اے نے قومی سطح پر شہرت حاصل کر لی ہے، جس کے طلبہ بہت کچھ حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں کے نوجوان طلبہ ریسرچ کے بعد کام کرتے ہیں جو تخلیقی ہوتا ہے۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گےاحتجاج ضرور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں آگ نہ لگائی جائے اور جانوں کا ضیاع نہ ہو توڑ پھوڑ، ڈنڈوں اور بندوقوں کی موجودگی تشویش کا باعث بنتی ہے اگر کوئی پاکستان کے خلاف بات کرے گا تو اسے گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عدلیہ اور ججز کے کردار پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسی طرح افواج پاکستان کے خلاف بات بھی نہیں کرنے دی جائے گی اور صرف اسی گفتگو کی اجازت ہو گی جو آئین کے دائرے میں ہو وہ وزیر اعظم پاکستان سے مشاورت کرتے ہیں اور وزیر اعظم انہیں کسی چیز سے نہیں روکتےمحمود اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم جو کوئی بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے اجازت نہیں دی جا ئے گی، پاکستان کی معیشت مضبوط ہوتی جا رہی ہے زرمبادلہ کے ذخائر 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں پاکستان کے امریکا، چین، روس، ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان سے لڑنا عوام کا کام ہے۔

    بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

  • پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال حکومت سندھ کی طرف سے ملتی ہے،شرجیل میمن

    پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال حکومت سندھ کی طرف سے ملتی ہے،شرجیل میمن

    اسلام آباد:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال حکومت سندھ کی طرف سے ملتی ہے،جس طریقے سے سندھ نے کارکردگی دکھائی باقی صوبوں کو بھی دکھانی چاہئے۔

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کا کردار یہ رہ گیا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر تنقید کریں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل ایوان صدر میں سندھ کے منصوبوں پر بریفنگ دی، کچھ لوگوں نے بریفنگ کے مقام پر تنقید کی، ایوان صدر سب کا ہے اسی لیے ہم نے اس مقام کے لیے درخواست کی تھی، ایوان صدر میں مختلف اداروں کی تقاریب منعقد ہوتی رہتی ہیں، رانا ثنا اللہ صاحب نے جو تنقید کی ہے وہ مناسب بات نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح کی بریفنگ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے دی وہ بیرون ممالک بھی دی جائیں، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ ہمارے ملک کو قدرتی معدنیات سے اللہ نے نوازا ہوا ہے بیشتر لوگوں نے بلاول بھٹو کی بریفنگ کو سراہا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا ایونٹ ہوا، اس بریفنگ میں سفارتکاروں کے علاوہ بزنس کمیونٹی بڑی تعداد میں شامل تھی، یہ ملک ہم سب کا وطن ہے کوشش کریں مثبت چیزوں کو اجاگر کریں اور پاکستان کا ایک اچھا نقشہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلباء سے خصوصی نشست

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بریفنگ کے دوران سائبر نائف پر جو بات کی پوری دنیا میں گیارہ ممالک میں یہ سہولت ہے، ہمارے ملک میں حکومت سندھ اس پروجیکٹ کو لیڈ کر رہی ہے اور یہ علاج مفت دے رہی ہے، پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایسی سروسز دے رہا ہے بلاول نے سیلاب کے دوران کہا تھا کہ وہ بے گھروں کو گھر بنا کر دینا چاہتے ہیں، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں، پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال حکومت سندھ کی طرف سے ملتی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں پورے ملک سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں، آپ سندھ کے اسپتالوں میں جائیں گے تو آپ سے ڈومیسائل نہیں مانگا جائے گا، ہم نے 2.9 ملین لوگوں کا مفت علاج کیا ہے تھر کول میں ایک ارب ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں، کوئلے کے سب سے زیادہ ذخائر تھر پارکر میں ہیں، تھر پارکر سے جو بجلی بن رہی وہ نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے، حکومت سندھ نے جو کام کیے یہ صرف ایک شخص کے لیے نہیں تھے، یہ کام اس لیے کیے گئے ہیں کہ اس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو۔

    لاہو: گریٹر اقبال پارک میں جدید پلے لینڈ کا افتتاح کر دیا گیا

    شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ میں خوش آمدید کہا گیا، ان سے کچھ چیزیں طے ہوئی تھیں جن پر وہ پورے نہیں اترے، سی ایم خیبر پختونخوا پرسوں دوبارہ سندھ آئے تھے، ان کو کسی چیز کسی کام سے روکا نہیں گیا، ان کے پاس آئینی عہدہ ہے اس کے مطابق انکو عزت دی کچھ سیکورٹی خدشات تھے جن پر ہمیں عمل کرنا ضروری تھا۔

  • پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا

    پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا

    وفاقی حکومت نے پاکستان کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار ‘لیلا’ متعارف کرایا ہے۔

    وزیرِ اطلاعات و ٹیکنالوجی نے تقریب کے موقع پر کہا کہ لیلا عوامی اور نجی شعبوں میں اے آئی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے، یہ اے آئی اوتار نہ صرف علامتی ہے بلکہ تعلیمی معاونت، شہری سہولیات میں رہنمائی اور متعدد زبانوں میں صارفین سے بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    خصوصی حکومتی تقریب میں سینئر پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی ماہرین نے شرکت کی اور اس اقدام کو ملک میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے والا قرار دیا۔

    افغانستان میں غربت اور حکومتی تسلط کا بڑھتا اثر، بغاوت بھڑکنے کا خدشہ

    حکومت کی حکمتِ عملی کے تحت 2030 تک ایک لاکھ افراد کو اے آئی میں تربیت فراہم کی جائے گی، ایک ہزار اے آئی وینچرز کو فنڈنگ دی جائے گی، 400 یونیورسٹی منصوبوں کی حمایت کی جائے گی اور 50 شعبہ جاتی اے آئی ماڈلز تیار کیے جائیں گے،ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے معاشی اور تکنیکی ترقیاتی مقاصد کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل

  • آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

    آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

    پاکستان کی خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا-

    دورے کے موقع پر خاتونِ اول کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ ہاؤسنگ و اربن پلاننگ اور وزیر اِن ویٹنگ محترمہ امنہ بنت احمد الرمیحی موجود تھیں،انہیں بحرین کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخی تسلسل سے آگاہ کیا گیا،میوزیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل میوزیمز اینڈ کلچر محترمہ فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے ان کا استقبال کیا۔

    آصفہ بھٹو کو دونوں میوزیمز کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کی گہری تاریخی جڑوں، تہذیبی ورثے اور سمندری طرزِ زندگی کی عالمی شہرت یافتہ روایات، با لخصو
    ص موتیوں کی غوطہ خوری کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا آصفہ بھٹو زرداری نے بحرینی حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی ورثے کا تحفظ اور تاریخ کی حفاظت قوموں کی شناخت، یکجہتی اور آئندہ نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنتی ہے۔

    انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری، میوزیم شراکت داری، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ دونوں ممالک قدیم تہذیبی ورثے کے حامل ہیں، جہاں پاکستان کی وادیٔ سندھ کی تہذیب اور بحرین کی دلمن تہذیب نمایاں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں،ثقافتی ورثے کے تحفظ میں باہمی تعاون سے عوامی سطح پر روابط اور باہمی تفہیم مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔

  • پاکستان فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت کے اصولی موقف پر قائم ہے،دفتر خارجہ

    پاکستان فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت کے اصولی موقف پر قائم ہے،دفتر خارجہ

    پاکستان نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ فلسطین ایک خودمختار ریاست ہونی چاہیے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق قائم ہو اور اس کا دارالحکومت الاقصیٰ ہو۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں اپنے رفقا سے ملاقاتوں میں فلسطین اور کشمیر کے معاملات کو اجاگر کیا انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنا کردار مزید مضبوط کریں۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ازبکستان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور مصر کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی مذاکرات کیے اس دوران انہوں نے نئے دفتر کی عمارت پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا اور رِبن کٹنگ کے ذریعے عمارت کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا، جس کے بعد سیاہ اور سبز درختوں کی پودے لگانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

    نائب وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر اور مؤثر قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے بریفنگ میں یہ بات بھی واضح کی گئی کہ پاکستان فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت کے اصولی موقف پر قائم ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔

  • ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

    ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق برآمدات میں یہ اضافہ ادارہ جاتی اصلاحات، شفاف نظام اور ڈیجیٹل اقدامات کا نتیجہ ہے، موثر ریگولیٹری نظام کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی ہے جبکہ ان اصلاحات کا براہِ راست فائدہ عوام کو بھی پہنچا ہے، ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد حصہ ڈیجیٹل ہو چکا ہے اور مارچ تک اسے 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ آن لائن میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن سسٹم، ای آفس اور ون ونڈو سہولت جیسے اقدامات سے نہ صرف تاخیر میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجرا کے دورانیے کو بھی کم کر دیا گیا ہے، ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہو کر صرف 10 دن رہ گیا ہے۔

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    ڈریپ کے مطابق ایف ایس سی اور سی او پی پی جیسے سرٹیفکیٹس جو پہلے 30 دن میں جاری ہوتے تھے، اب 5 دن میں فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا دورانیہ بھی کم ہو کر تقریباً 20 دن رہ گیا ہے پاکستان کو دواسازی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت کے تحت اقدامات جاری ہیں، نئی تھراپیز اور کینسر کے علاج سے متعلق مصنوعات کے لیے تیز رفتار منظوری کا نظام بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر کوالٹی کنٹرول لیبارٹری نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ قومی ویکسین پالیسی کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر اے پی آئی (Active Pharmaceutical Ingredients) کی تیاری کے لیے روڈمیپ پر کام جاری ہے وزیر اعظم نے دسمبر 2025 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو اصلاحات پر شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ”ریفارم چیمپئن ایوارڈ“ بھی دیا تھا۔

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی، پی ٹی اے

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی، پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی۔

    پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں روٹین سب میرین کیبل کی دیکھ بھال کا عمل جاری ہے، تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی،انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر