Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • نیب کو مؤنس الہیٰ اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

    نیب کو مؤنس الہیٰ اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

    عدالت نے نیب کوق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ اوران کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔اطلاعات کےمطابق لاہورہائیکورٹ میں مونس الہی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

    مونس الہی نے اپنی درخواست میں نیب لاہور میں جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر نوٹسز جاری کیے۔

    مؤنس الہیٰ کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ احتساب عدالت تحقیقات بند کرنے کا حکم دے چکی ہے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا اور ہائی کورٹ نے وہ ایف آئی آر ہی خارج کردی۔

    نیب کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ نیب کسی بھی انکوائری میں طلب کرسکتا ہے، ملزم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی اور ناجائز اثاثہ جات کیس میں ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست گزار اور اس کی فیملی کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا، اور سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے کل نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہی اور انکی اہلیہ کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کیاتھا

    نیب نے مونس الہی اوراسکی فیملی کی انویسٹمنٹ، منافع اور قرضے سمیت دیگرضروری ریکارڈ طلب کیا تھا،نیب ذرائع کے مطابق چوہدری مونس الہیٰ اور انکی فیملی کی جائیدادوں کا ریکارڈ تاحال جمع نہیں کرایا گیا

  • پی ٹی آئی والے پاک فوج کو نشانہ بنائیں تو سامنے پہلا سینہ مارخور کا ہی آئے گا ناں

    پی ٹی آئی والے پاک فوج کو نشانہ بنائیں تو سامنے پہلا سینہ مارخور کا ہی آئے گا ناں

    لاہور:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب سے وزیراعظم ہاوس سے ایک آئینی طریقے عدم اعتماد کے ذریعے نکالے گئے تب سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ کرسی وزیراعظم کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ کچھ بھی ہو جائے بس انہیں کرسی ملنی چاہئے ۔ عمران خان کے اسکےبعد کے بیانات سے ملک دشمنی واضح عیاں ہوتی ہے عمران خان نے ملکی سلامتی کے اداروں پاکستان کے محافظوں ۔ آرمی چیف ۔ڈی جی آئی ایس آئی سب پر بے جا الزامات لگائے اور اب بھئ لگا رہے ہیں عمران خان یہ کیوں نہیں سوچتے کہ انکو آئینی طریقے سے نکالا گیا اس میں کسی کا کوئی ہاتھ نہیں بس انکو چاہئے تو کرسی وہ بھی وزیراعظم کی۔

     

    عمران خان نہ صرف خود اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں بلکہ انکی سوشل میڈیا ٹیم اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی مسلسل اداروں پر بے جا الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ اب عمران خان لاہور سے لانگ مارچ لے کر نکلے ہیں لیکن وہ لانگ مارچ شاٹ مارچ بن چکا ہے اور عمران خان شرکاء سے خطاب کے لیے لاہور سے روز جاتے ہیں اور واپس آ جاتے ہیں۔ اس دوران عمران خان میڈیا سے بھئ بات کرتے ہیں لانگ مارچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات عائد کیے لیکن وہ کیا جانیں کہ پاک فوج کا نظم و ضبط کیسا ہے ؟ پاک فوج ایمان اتحاد اور تنظیم پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہے ۔ آئی ایس آئی دنیا کی مانی ہوئی خفیہ ایجنسی ہے جس نے ملکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کے خلاف کامیاب ترین آپریشن کیے ۔ لانگ مارچ میں عمران خان سے سوال کرتے ہوئے ملیحہ ہاشمی کہتی ہیں کہ 75 وزراء ہونے کے باوجود ڈی جی آئی ایس آئی کو پریس کانفرنس کیوں کرنی پڑی؟ اسکا جواب سادہ سا ہے۔ جس پہ حملہ کیا جائے گا، وہی دفاع کریگا۔ جب پی ٹی آئی کے لوگ فوج کا نشانہ باندھیں گے، تو سامنے پہلا سینہ مارخور کا ہی آئے گا نا۔

    :یہ کہنا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے پریس کانفرنس کر کے غلط کیا، اپنے آپ کو اور اپنے ادارے کو نقصان پہنچایا، سراسر غلط ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے حقائق قوم کے سامنے رکھے اور سچ بات کی۔ اب یہ صحیح تھا یا غلط، یہ فیصلہ تو عوام کا ہے۔ البتہ جسکا جھوٹ پکڑا گیا، وہ تو اس کانفرنس کو نقصان دہ ہی کہے گا

  • دھرنے سے کرنا ہے آزاد اسلام آباد، تاجروں کا ریلی کا اعلان

    دھرنے سے کرنا ہے آزاد اسلام آباد، تاجروں کا ریلی کا اعلان

    اسلام آباد:دھرنے سے کرنا ہے آزاد اسلام آباد، تاجروں کا ریلی کا اعلان،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے تاجروں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے‌خلاف ردعمل دینے کافیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں اسلام آباد کو دھرنا فری شہرقراردینے کے لیے آج مختلف مقامات پرریلیاں نکالی جائیں گی

     

    اس سلسلے میں اس حوالے سے ہم آہنگی کے لیے آج ڈی سی آفس میں میٹنگ ہوئی۔اس اہم میٹنگ میں اسٹیک ہولڈرز کو بلایا گیا اور جواب دیا گیا۔اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیاکہ اسلام آباد کو دھرنا فری شہرقراردینے کے لیے آج 3 نومبر بروزجمعرات کو سپہر تین بجے بلیوایریا میں سینٹورس چوک کے مقام پرایک بہت بڑی ریلی نکالی جائے گی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    اس ریلی کی قیادت ظفرمحمود کریں گے اس کے علاوہ ڈی واٹسن کے مقام پر محمد یوسف راجپوت گروپ لیڈرٹریڈرز ایسے ہی بلیوایریا میں راجہ حسن اختر صدر ٹریڈرز بلیو ایریا کریں گے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان پروگراموں میں خواتین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ شرکت کریں اور اس تحریک کو پروان چڑھانے میں مدد کریں‌

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھرتقریریں اور دیگرسرگرمیاں کی جائیں گی ، اس کے ساتھ ساتھ بینرز، سٹیمر اورپلے کارڈز بھی لہرائے جائیں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کل اس پروگرام کو بھرپورکوریج دے

  • عمران خان کے لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس کو پچاس ملین کا فنڈز جاری

    عمران خان کے لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس کو پچاس ملین کا فنڈز جاری

    لاہور:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا آغاز کر رکھا یے لانگ مارچ لاہور سے شروع ہوا اور اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔ لانگ مارچ کو شروع ہوئے چھ روز ہو چکے ہیں آج بھی عمران خان نے دو مقام پر خطاب کیا اگرچہ لانگ مارچ خونی مارچ بن چکا ہے خاتون صحافی سمیت چار افراد کی موت ہو چکی ہے تا ہم عمران خان نے لانگ مارچ جاری رکھا ہوا ہے اور دن کو جا کر شرکا سے خطاب کر کے رات کو زمان پارک پہنچ جاتے ہیں

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”563249″ /]

    عمران خان کے لانگ مارچ کے لئے پنجاب پولیس بھئ متحرک ہے ہزاروں جوان سیکورٹی پر تعینات ہیں ابھی لانگ مارچ لاہور سے نکل کر گوجرانوالہ کی حدود میں پہنچا ہے تاہم پنجاب بھر کی پولیس کو لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے جرائم میں بھئ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

     

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    لانگ مارچ کی سیکورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو پنجاب حکومت نے پانچ کروڑ کے فنڈز جاری کئے ہیں باغی ٹی وی کو موصول دستاویزات کے مطابق لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے لاہور پولیس کے 6868 اہلکار جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 9353 اہلکار افسران سمیت تعینات ہیں۔ پنجاب پولیس نے پنجاب کے آٹھ اضلاع لاہور گوجرانوالہ شیخوپورہ جہلم راولپنڈی گجرات و دیگر کے لئے پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے کے اخراجات مانگے تھے تا ہم پانچ کروڑ کی منظوری دی گئی ہے ۔پانچ کروڑ کا فنڈز پنجاب پولیس کو لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    عمران خان کے لانگ مارچ کا روزانہ کا خرچ کتنا ہے اس حوالہ سے مبینہ اطلاعات کے مطابق صرف میڈیا پر لاکھوں روپے روزانہ خرچ کیے جا رہے ہیں عمران خان کے لانگ مارچ میں شریک گاڑیوں کے پٹرول کا خرچہ شرکاء کے کھانے کا خرچہ وہ الگ ہے ۔ یوں اگر صرف پنجاب پولیس کو سیکورٹی کا خرچ پانچ کروڑ لانگ مارچ کے لیے ملا باقی خرچ بھی کروڑوں میں ہو رہا ہے سوال یہ ہے کہ اس لانگ مارچ کا خرچ کون کر رہا ہے ؟ عمران خان کی اے ٹی ایمز تو چھوڑ کر جا چکی ہیں کیا عمران خان فارن فنڈنگ کی طرح لانگ مارچ کے خرچ کا بھی حساب دیں گے یا پھر ہمیشہ کی طرح راہ فرار اختیار کریں گے

  • کرپشن کے ماسٹر مائنڈ عمران خان کا آرمی چیف بارے پروپیگنڈہ بے نقاب

    کرپشن کے ماسٹر مائنڈ عمران خان کا آرمی چیف بارے پروپیگنڈہ بے نقاب

    لاہور:اگرآرمی چیف چاہتےتوکرپٹ لوگ کبھی بھی معصوم عن الخطا نہ ہوتے:عمران خان کا یہ دعویٰ غلط ہے:اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاک فوج کے سربراہ پر سنگین الزامات کے جوابات بھی آنے شروع ہوگئے ہںَ اس حوالے سے عمران خان کے الزامات کے جوابات تین حصوں پر مشتمل ہیں‌

    پہلا جواب یہ ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر وہ بُرا نہیں سمجھتے تھے تو پھر پاک فوج میں بڑے پیمانے پر کورٹ مارشل کیا گیا اور بڑے بڑے اعلیٰ افسران کو بھی سخت سزائیں کیوں دی گئیں‌؟

    اس کا واضح اور حقیقت پسندانہ جواب یہ ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج میں پاک فوج کے رولز اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے پرسخت سزائیں دیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرپائے

    عمران خان کے الزامات کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ جب ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیربنی گالا سے کرپشن کے بڑے ثبوت لائے تھے تو عمران خآں نے ان کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے زبردستی ہٹآ دیا تھا ،جہانگیرخان ترین جب ساتھ تھے تو وہ بہت اچھے تھے مگرجب چھوڑ دیا تواس کے خلاف غلط بیانی اورمختلف قسم کے الزامات لگا ئے گئے،ایسے ہی شوکت ترین کی 20 ارب کی کرپشن نظرانداز کردی گئی اور ایسے ہی شہزاد اکبر اور فرح گوگی کی کرپشن کے بھی ثبوت تھے توعمران خان کو یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے جنرل عاصم منیرکو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹآ دیا ،

    عمران خان کی طرف سے تیسرا الزام کہ آرمی چیف علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پرزبردستی بٹھانا چاہتے تھے ، آرمی چیف کی اس خواہش کے برعکس عثمان بزدارکوبرقرار رکھا گیا جس کی وجہ سے آرمی چیف ناراض ہوگئے، عمران خان کا یہ دعویٰ بھی غلط معلوم ہوتاہے ، اس کا جواب یہ ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے آرمی چیف نے مشاورت کی توعمران خان نے ہی تو دو نام پیش کیے تھے ، ان میں سے ایک عثمان بزدار جبکہ دوسرے علیم خان تھے ، عمران خان کے پیش کردہ ناموں میں سے اگرآرمی چیف نے علیم خان کوپنجاب کا وزیراعلیٰ بننے پررضا مندی ظاہر کی تو یہ تو کوئی غلط بات نہیں تھی ، عمران خان کی پارٹی کا ہی اہم رکن تھا اور عمران خان نے ہی پہلے علیم خان کووزارت اعلیٰ کی دوڑ کی فہرست میں شامل کیا تھا

  • ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر تنظیموں نےلانگ مارچ کو مسترد کر دیا۔

    پشاور:ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر تنظیموں نے عمران خان کے لانگ مارچ کو بے حیائی مارچ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔رچ کو بے حیائی مارچ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    انجمن تاجران کے کفیل نظامی،تاجر اتحاد کے صدر حامد علی رحمانی،مرکزی انجمن تاجران کے رہنما شریف چوہان،پراپرٹی ڈیلرز ایسویسی ایشن کے صدر ابراہیم لاہوری اور مزدور لیڈرخالد ناز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے عمران خان ملکی اداروں پر حملےکرکے دراصل غیر ملکی آقاوں اور بھارت کے مقصد پورا کر رہا ہے ،چار سالہ دور اقتدار میں ملکی معشت کا ا غرق کرنے کے بعد اب پرتشدد لانگ مارچ کے ذریعے ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں

    پیٹاگون کا یوکرین کو سیٹلائیٹ رابطےکا نظام فراہم کرنےکا اعلان

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کارکردگی کچھ نہیں مگر وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئےاداروں بے بنیاد الزام تراشی پہ اتر آئے۔کفیل نظامی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی 9سالہ کارکردگی صفر رہی۔

    ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب اسمبلیوں میں بیٹھنا نہیں تو پھر الیکشن کا مطالبہ کیوں کرتے ہیں؟تحریک انصاف کے نو سالوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔کرونا وائرس پابندیوں نے تاجروں کی کمر توڑ دی،ہمیں کوئی ریلف نہیں دیا گیا۔اب فساد برہا کرکےعمران ملک کی جڑو کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔

  • عمران خان کو گرفتارکیا تومچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا، وزیرداخلہ

    عمران خان کو گرفتارکیا تومچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا، وزیرداخلہ

    اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کیا تومچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔

    ٹی وی انٹرویو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاست کےساتھ لڑرہاہے، رینجرز، ایف سی اوراسلام آباد پولیس ان کو گرفتار کرے گی۔

     

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے لانگ مارچ کے بعد اگر وفاقی کابینہ میری بات پر توجہ دیتی اور عمران خان کو گرفتار کرلیا جاتا تو یہ فتنہ دوبارہ سرنہ اٹھاتا۔

     

    اس سے قبل آج میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں، تو پھر ان سے ہم کیا بات کریں۔ عمران خان سیاسی دہشت گرد ہے اس لیے نواز شریف نے مذاکرات سے انکار کیا۔

  • لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    لاہور:اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے ان تمام ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے دی تھی۔

    مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں۔

    جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس راحیل کامران شیخ بھی مستقل کیے جانیوالے ججز میں شامل ہیں۔

    پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے ناموں کی منظوری کیلئے اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔10 نومبر کو بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید،جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس سیدحسن اظہر کے ناموں کی سفارش کررکھی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام کی بھی سفارش کی گئی۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    آصف زردرای کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر نے مسترد کر دیا،سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا۔

    پی ٹی آئی کے زلفی بخاری نے آصف زرداری کےخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے تھے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نےتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔

    انھوں نےکہاکہ تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی،مگرآصف زرداری نے بطور صدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقانونی طریقے سے چیزیں خریدی۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دباؤ ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھےلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نےریفرنس مسترد کر کے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےآئین کےآرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت ریفرنس مسترد کیا۔

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات…

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے 4 ریفرنسز میں بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی۔

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ، کوٹیکنا اور ایس ایس جی ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کی۔

  • کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق کراچی میں نکاح کی آڑ میں لڑکی کا کئی افراد کو جمع پونجی سے محروم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    شاہ لطیف کالونی کے رہائشی شہری کواس کی بیوی شادی کے 4 ماہ کے بعد لوٹ کرفرارہوگئی، شادی پرملزمہ کےوالد نےحق مہرکےنام پرشوہرسے50لاکھ روپےبھی وصول کیے،ملزمہ گھرسے18تولہ سونااور21لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوئی۔

    پولیس کے مطابق کاظم رضا کی 4 ماہ قبل فاطمہ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی، دیگرشادیوں کے انکشاف پرملزمہ والدین کےہمراہ فرارہوگئی ملزمہ کے خلاف عدالتی حکم پرشوہر نےمقدمہ درج کروایا۔

    کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پرپہلےشوہرکےماموں کوساتھیوں سمیت مل کرلوٹنےکاالزام ہے،ملزمہ کےخلاف پہلےشوہرکے ماموں نے فیروزآباد تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہےجس میں ملزمہ جولائی میں گرفتارہوکرضانت پرہے۔

    مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ نے ان کے کلائنٹ کے بھانجے سے حیدرآباد میں دوسال قبل شادی کی تھی اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    وکیل کاکہنا ہے کہ ملزمہ کو شوہرنے فون پرکسی سے بات کرنے پرپکڑلیا تو شوپر پرساری حقیقت عیاں ہو گئی، ملزمہ شادی کے وقت ملنے والے 50 تولہ کے طلائی زیورات، قیمتی گاڑی اورمنہ دکھائی پر ملنے والے کروڑوں روپے، 4 گھروں کے کاغذات اور نقدی لوٹ کرکراچی منتقل ہو گئی تھی۔

    وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ فاطمہ کے2 رجسٹرڈ نکاح نامہ بھی سامنے آ گئے ہیں، ملزمہ اوراس کی فیملی کا کاروبارمعصوم شہریوں سے شادیاں کرکے انہیں لوٹنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھانجے کی ملزمہ سے ایک بیٹی تھی جس کی پیدائش کے بعد ملزمہ فاطمہ گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرارہوگئی۔

    وکیل کے  مطابق ملزمہ کراچی کے جیولرز سے بھی منگنی کرچکی ہے لیکن حقیقت عیاں ہونے پرجیولرزنے منگنی توڑدی تھی ،انھوں نے الزام عائد کا کہ ملزمہ کی بہن اور پھوپھی بھی بیرون ملک یہی گھناؤنہ کاروبارکررہی ہیں،ملزمہ کی بہن نے امریکہ میں شادی کی اوربچی کی پیدائش کے بعد امریکا کی شہریت حاصل کی اوراپنے شوہرسے خلع لے لی اور شوہر کی آدھی جائیداد ہتھیالی۔