Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں‌ کی پکڑدھکڑجاری

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں‌ کی پکڑدھکڑجاری

    اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں‌ کی پکڑدھکڑجاری ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ قافلے پرفائرنگ ہوئی ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان زخمی ہوئے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید خان اور ایم پی اے احمد چھٹہ زخمی ہوگئے ہیں

    جبکہ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے ذمہ داران اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری ہے
    اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آج صبح بھی گرفتاریاں کی گئیں، اسلام آباد پولیس نے رکن بیت المال اسلام آباد سردار زاہد اکبر کے گھر پر صبح 5 بجے دھاوا بولا اورسردار زاہد اکبر کو تحویل میں لے لیا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سردار زاہد اکبر کو تحویل میں آئی نائن پولیس سٹیشن کی پولیس نے لیا ،صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی اعوان نے سردار زاہد اکبر کی رہائشگاہ پر پولیس کے رات گئے چھاپے اور گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے

    علی اعوان نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کی امپورٹڈ سرکار پوری طرح خوفزدہ، نہایت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، علی اعوان نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں عوام کی تاریخی شرکت دیکھ کر انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،

    علی اعوان نےاس موقع پرکہا کہ امپورٹڈ سرکار جتنا مرضی زور لگا لے، عوام کو خوفزدہ کرسکتی ہے نہ مارچ میں شرکت سے روک سکتی ہے،عدالت عظمیٰ اسلام آباد میں خلافِ قانون پولیس گردی اور ریاستی عناصر کی لاقانونیت کا نوٹس لے،

    علی اعوان نے کہاکہ پرامن احتجاج کے اپنے جمہوری حق سے دستبردار ہوں گے نہ ازِسرِ نو فوری صاف شفاف انتخابات کے مطالبے سے پیچھے ہٹیں گے،

  • ‘یااللہ تیرا شکر:عمران خان ٹھیک ہیں’،قاتلانہ حملے پر سابقہ اہلیہ جمائما کا ردعمل

    ‘یااللہ تیرا شکر:عمران خان ٹھیک ہیں’،قاتلانہ حملے پر سابقہ اہلیہ جمائما کا ردعمل

    لاہور:گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جمائما نے کہا کہ’ خو فزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر عمران خان ٹھیک ہیں۔

    انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے آدمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

     

    زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    اس واقعے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں۔

    تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لیگی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔

     

     

    اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سیکیورٹی اور تفتیش کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ہماری ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے واقعے کی شدید مذمت اور اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    رانا ثنا اللہ نے وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • لانگ مارچ پرحملہ قابل مذمت،پولیس پر سوالیہ نشان۔تجزیہ:شہزاد قریشی

    لانگ مارچ پرحملہ قابل مذمت،پولیس پر سوالیہ نشان۔تجزیہ:شہزاد قریشی

    َِّاسلام آباد( رپورٹ شہزاد قریشی)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے آزادی مارچ پر حملہ قابل مذمت کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس سمیت سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے ؟ عمران خان اور ان کے باقی ساتھی اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں

    تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    ملکی تاریخ اس طرح کے سانحات سے بھری پڑی ہے سیاسی لیڈروں بالخصوص و زرائے اعظموں کو سڑکوں اور جلسوں میں گولی مار دی جاتی ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا دور حکومت تھا تو 27 دسمبر2007 کو ملک کی مقبول ترین عوامی لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی لیاقت آباد میں شہید کردیا گیا

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    اور آج پھر صوبہ پنجاب میں پرویز الہی کی حکومت ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان اوراُن کےساتھیوں پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اوروہ شدید زخمی ہو گئے۔ پنجاب پولیس، پنجاب کے سیکورٹی اداروں پرسوالیہ نشان ہے۔ جب ایک سابق وزیراعظم بار بار کہہ رہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے تو پھر پنجاب پولیس اور پنجاب کے سیکورٹی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کانتیجہ ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

  • ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان

    ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان

    لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کا لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا، مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔

    اس سے پہلے فائرنگ کی وجہ سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ آج کے روز ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کل دن 11 بجے سے دوبارہ سے شروع ہو گا، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بھاگنے یا ڈرنے والے نہیں، کہا تھا کہ نہیں جھکوں گا، اب پھر کہ رہا ہوں مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔

    کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج

    ادھروزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی خیریت دریافت کرنے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شوکت خانم ہسپتال میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات…

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے۔ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے لئے دعا گو ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر تشویش ہے۔

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    اس موقع پر عمران خان پھراعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں، خیریت سے ہوں۔

  • تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    وزیر آباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

    جمعرات کی سہ پہر عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ وزیر آباد کے اللہ والا چوک سے گزر رہا تھا کہ کنٹینر سے فائرنگ کردی گئی۔واقعے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

    کراچی میں شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو تریفک کیلئے بند کردیا۔

    راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کی کال پر تحریک انصاف کے کارکن علامہ اقبال پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا۔اس کے علاوہ لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج عصرکے بعد گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    لاہور:سابق وزیراعظم پر فائرنگ کرنیوالے مبینہ حملہ آور کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئے عمران خان کو مارنے کی کوشش کی۔

    وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف عمران خان کو مارنا تھا، میں نے پوری کوشش کی تھی، وہ لوگوں کو گمراہ کررہا تھا۔

    اس کا کہنا ہے کہ لاہور سے لانگ مارچ شروع ہوا تو اسی وقت فیصلہ کرلیا تھا کہ عمران خان کو مارنا ہے، اسے چھوڑنا نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں حملہ آور نے کہا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں، میں اکیلا تھا، گھر سے اکیلا موٹر سائیکل پر آیا تھا، جو ماموں کی دکان پر کھڑی کی۔

     

     

    وزیرآباد واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

    یاد رہے کہ آج عصر کے بعد گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔  

    ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات آگئیں

    عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات آگئیں

    لاہور:عمران خان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے بہادر شخص کا بیان سامنے آگیا۔وزیرآباد اللہ والا چوک کے قریب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزمان کو پولیس کے پکڑ لیا ہے۔

    واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے شلوار قمیض میں ملبوس ایک ملزم شارٹ گن کے ذریعے فائرنگ کررہا ہے، جب کہ اس کے پیچھے ایک بہادر نوجوان اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

    حملہ آور کو پکڑنے والے شخص ابتسام نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے حملہ آور کو بائی پاس کے پاس سے دیکھا تھا کہ وہ عمران خان کے کینٹینر کے ساتھ بھاگ رہا تھا۔

    ابتسام نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس آٹو میٹک پستول تھی، جسے دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی اور میں اس کے پیچھے پیچھے چلتا رہا۔

    ابتسام کے مطابق حملہ آور مجھے سے 5 سے 7 میٹر دور تھا، اور اس نے جیسے ہی پستول کینٹینر کی طرف کرکے ٹریگر دبایا تو میں نے بھاگ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا، جس سے ساری فائرنگ کینٹینر کے نیچے کی جانب ہوگئی، جب کہ کینٹینر پر کھڑے کسی بھی شخص کی طرف فائر نہیں ہوا۔

    ابتسام نامی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حملہ آور کو جب میں نے پکڑا تو وہ پوری طرح تیار نہیں تھا، اور اس نے بوکھلا کر برسٹ مار دیا، اور تمام گولیاں نیچے کھڑے ہوئے افراد کی جانب ہوگئیں۔

    ابتسام کا کہنا تھا کہ اگر اس دوران مجھے بھی گولی لگ جاتی تو مجھے کوئی پرواہ نہیں، عمران خان کو اتنا کہوں گا کہ جب تک ہم زندہ ہیں آپ کو آنچ بھی نہیں آسکتی۔

    ابتسام نے مزید کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ حملہ آور کو فائرنگ سے پہلے نہیں پکڑ سکا، لیکن اگر پولیس حملہ آور کو پکڑ کر نہ لے جاتی تو میں اسے جان سے مار دیتا، کیوں کہ اگر خدانخواستہ عمران خان کو وزیرآباد میں کچھ ہوجاتا تو ہم شرمندگی سے ہی مرجاتے۔

  • شہبازشریف آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کردیں تولانگ مارچ کی ہوا ختم ہوجائے گی:مبشرلقمان

    شہبازشریف آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کردیں تولانگ مارچ کی ہوا ختم ہوجائے گی:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے اوراس دوران بہت سے پریشان کُن خبریں آرہی ہیں ، اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ آج کنیٹینر کو آگ لگ گئی ہے اور آج ایک چودہ سال کا ایک لڑکا کنٹینرسے ٹکرا کر جانبحق ہوگیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کی قدآورتصاویر کو پھاڑنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہ کہا کہ ابھی تو وہ خونی مارچ شروع ہی نہیں ہوا ، جو فیصل واوڈا نے کہا ابھی تو یہ شروع نہ ہوا ، ابھی توتو اسلحہ بھی چلنا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا اس لیے اس لانگ مارچ میں اپنے نوجوان بچوں ، بوڑھوں ،خواتین اور ہرمکتبہ فکرکے لوگوں کوجانے سے روکیں ورنہ بہت نقصان ہوسکتا ہے

    شاہ محمود قریشی کے زخمی ہونےکے والے سے کہا کہ پتہ نہیں کہ وہ زخمی بھی ہوئے ہیں یا کہ نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب ان کے ساتھ ہے ، پولیس بھی لانگ مارچ میں شامل ہے ، ادارے ساتھ دے رہےہیں ان حالات میں عمران خان کے لانگ مارچ میں سوائے پریشانیوں کے کچھ نہیں ،کوئی اور ہوتا تو یا تو وہ جیل میں ہوتا یا ڈینگی سے لڑرہا ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی اور ہوتا تو ہسپتال میں ہوتا، عمران خان تو جوتے کی نوک پران فیصلوں کو رکھ رہے ہیں

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ شہبازکا یہ کہنا کہ آرمی چیف کی تقرری کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اگرشہبازشریف آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کردیں تو عمران خان کے لانگ مارچ سے ہوا نکل جائے گی دوسری صورت یہ ہے کہ عمران خان یہ کہہ سکتا ہے کہ میرے دباوبڑھانے سے آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ حل ہوا

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ والوں کو عمران خان تھکا دے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے نظریے سے لوگ پیچھے ہٹ جائیں اور پھرسب تکھ جائیں ، فواد چوہدری کےحوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایسا کرپائیں گے ، کہتے ہیں کہ سمبڑیال جارہے ہیں لیکن پتہ چلتا ہے کہ راہوالی پہنچ گئے ،

    ایک اور سوال کے جواب میں جس میں یہ پوچھا گیا کہ عمران خان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نیب تو ان کے اختیارمیں ہی نہیں تھے اصل فیصلے تو کہیں اور ہوتے تھے ، اس پرمبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اگرکنٹرول میں نہیں تھا تو پھرراتوں راتوں افسران کو کون بدلتا تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا چیئرمین نیب انے ایک لڑکی کوبھی اس سلسلے میں پریشان کیا

     

     

    مبشرلقمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ہونے میں دس ماہ لگ سکتےہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے مداح اس کے نظریے کے ساتھ نہیں چل سکتے ، سوشل میڈیا پر تو ممکن ہے لیکن وہ کسی دوسرے فورم پراپنا مقدمہ پیش نہیں کرسکتا، شاہ محمود قریشی کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں شاہ محمود قریشی کو کچھ ہوا بھی ہے یا کہ نہیں ،یا کہ وہ بہانہ بنا رہے ہیں‌

    ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوکسی کی کوئی پرواہ نہیں ، بس ان کی خواہش ہے کس طرح وزارت عظمیٰ مل جائے پھروہ پتہ نہیں کیا کریں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ بھی اس کےساتھ نہیں ، عوام بھی نہیں

    ایک اور سوال کے جواب میں ا کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کے علاقے میں پولیس کی مدد سے بعض لوگوں سےقبضہ واگزارکرائے جارہے ہیں، اور یہ سب پرویز الٰہی کی مدد سے ہی ہورہا ہے ،

    ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کا یہ کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ وہ مذاکرات نہیں کریں‌گے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ سیاستدان نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ ہیں الیکٹڈ نہیں ، اس حوالے سے بلاول بھٹو بھی یہی کچھ کہہ چکے ہیں

    اسلام آباد میں لانگ مارچ کے تحت جلسے کے‌حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت توآج بہت سخت ریمارکس دے رہی ہے، عدالت کا یہ کہنا ہے کہ دس ہزار لوگ دولاکھ کی آبادی والے شہرکوکیسے یرغمال بنا سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا حتمی فیصلہ کیا ہے وہ تو عدالت ہی بہتر جانتی ہے

    ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرپابندی ایسے شخص پر ہونی چاہیے جس نے ہردوسرے شخص کو گرویدہ کررکھا ہے اور وہ ان کی مدد سے بہت منفی ریمارکس دے رہیں اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

    سندھ میں الیکشن کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کا پانی ابھی بھی موجود ہے ، حالات اجازت نہیں دیتے ، عملے کی فراہمی بہت مشکل ہے اس لیے اگرانتخابات لیٹ ہوتے ہیں تو کوئی قباحت نہیں ، انہوں نے بنگلہ دیش کے میچ کے حوالے سے کہا کہ ہارے کوئی بھی مگرآنے والے میچوں میں پاکستان کا بہترایوریج کے ساتھ جیتنا ضروری ہے

  • کراچی بلدیاتی انتخابات سےمتعلق 9نومبرکو سماعت کریں گے:چیف الیکشن کمشنر

    کراچی بلدیاتی انتخابات سےمتعلق 9نومبرکو سماعت کریں گے:چیف الیکشن کمشنر

    کراچی:بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ،چیف الیکشن کمشنرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسندھ حکومت کی طرف سے انتخابات کے مقررہ وقت پرہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کے بعدفیصلہ کریں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے اپنے ابتدائی فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن اور عالمی دفاعی نمائش جاری ہے، پرامن الیکشن ناممکن ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے اس حوالےسےالیکشن کمیشن کو رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے ، سندھ کےدوسرے اضلاع سے نفری منگوانا ممکن نہیں،

    اس لیے ان حالات میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولیس کی نفری ناکافی ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروا دی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آج کے اجلاس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھی بلا لیا

    کراچی سے آمدہ اطلاعات میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ان حالات کے تناظرمیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس کے بعد جماعت اسلامی نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری شدہ جوتا ڈھونڈ نکلا

    لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری شدہ جوتا ڈھونڈ نکلا

    لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری ہونے والا جوتا ڈھونڈ نکالا۔شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری محمد اقبال کی شکایت پر جوتا ڈھونڈ کران کے حوالے کردیا۔

    شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے مدعی مقدمہ محمد اقبال کا جوتا ڈھونڈ کر حوالے کر دیا

     

     

    انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد کے مطابق پولیس نے چوری ہونے والا جوتا شہری کی چھت سے برآمد کیا۔ پولیس فری رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بزرگ شہری نے جوتا ڈھونڈ کردینے پر انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    ادھر دوسری طرف ڈیفنس کراچی میں قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا کار سواروں کا گروہ سرگرم ہے۔

    ڈیفنس کے علاقے بخاری کمرشل اسٹریٹ پر گاڑی سے سامان چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو دن دہاڑے مرکزی شاہراہ پر واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کارروائی کے لیے قیمتی گاڑی میں آتا ہے اور 2 ملزمان میں سے ایک بڑی مہارت سے ویگو گاڑی کا شیشہ توڑ دیتا ہے۔

    ملزم ویگو گاڑی میں گھس کر 30 سیکنڈ میں ڈیش بورڈ کا قیمتی سامان چوری کرتا ہے جب کہ واردات کے دوران ایک ملزم کار کا گیٹ کھول کر کھڑا نگرانی کرتا رہتا ہے۔

    آخر میں قیمتی گاڑی کا چوری شدہ سامان کپڑے میں لپیٹ کر ملزمان چند منٹ میں فرار ہو جاتے ہیں، ڈیفنس کلفٹن میں یومیہ بنیادوں پر ایسی درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیں۔

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا