Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • گلوبل فنڈز کا سندھ کے 4 اسپتالوں کو آکسیجن جنریشن پلانٹ دینے کا اعلان

    گلوبل فنڈز کا سندھ کے 4 اسپتالوں کو آکسیجن جنریشن پلانٹ دینے کا اعلان

    کراچی :گلوبل فنڈ محکمہ صحت سندھ کو 4 آکسیجن جنریشن پلانٹس دے گا، آکسیجن جنریشن پلانٹس سی 19 آر ایم گرانٹ کے تحت دیئے جائیں گے، پلانٹس سندھ حکومت کی ری پروگرامنگ ریکوئسٹ پر دیئے جارہے ہیں۔ جنریشن پلانٹس کی تنصیب سے اسپتالوں کو سستی آکسیجن 24 گھنٹے میسر ہوگی۔

    محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق گلوبل فنڈ محکمہ صحت سندھ کو 4 آکسیجن جنریشن پلانٹس دے گا، پلانٹس چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ، پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نوابشاہ، لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد اور جامشورو میں لگائے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق آکسیجن جنریشن پلانٹس سی 19 آر ایم گرانٹ کے تحت دیئے جائیں گے، پلانٹس سندھ حکومت کی ری پروگرامنگ ریکوئسٹ پر دیئے جارہے ہیں، چاروں پلانٹس کی مالیت مجموعی طور پر لگ بھگ ایک ارب روپے ہے۔

    ذرائع کے مطابق چاروں پلانٹس بالترتیب 80 کیوبک میٹر فی گھنٹہ، 82 کیوبک میٹر فی گھنٹہ، 200 کیوبک میٹر فی گھنٹہ اور 400 کیوبک میٹر فی گھنٹہ آکسیجن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    آکسیجن جنریشن پلانٹس کیئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول ایچ آئی وی / ایڈز سندھ ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے درخواست دی تھی، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلوبل فنڈ محکمہ صحت سندھ کو 4 آکسیجن جنریشن پلانٹس دے رہا ہے اور یہ پلانٹس نومبر کے آغاز میں سندھ پہنچ جائیں گے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر ڈاکٹر مرزا علی اظہر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آکسیجن کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور اگر کسی انسان کو 3 منٹ تک آکسیجن نہ ملے تو اس کا برین ڈیڈ ہونا شروع ہوجاتا ہے، خون میں آکسیجن کا ایک مخصوص لیول پر مینٹین رہنا ضروری ہوتا ہے اور آکسیجن کی زیادتی بھی نقصاندہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہوا میں آکسیجن اور نائٹروجن موجود ہوتی ہے، جس میں آکسیجن 21 فیصد ہوتی ہے جو ہوا کے ذریعے ہمیں ملتی ہے، کرونا وائرس کی وباء کے ایام میں آکسیجن کی اہمیت کا لوگوں کو اندازہ ہوا، جب ہر گھر میں آکیسجن سیلنڈر استعمال ہورہے تھے اور آکسیجن کی قلت ہوگئی تھی، اس کی بلیک میں فروخت کی جارہی تھی۔

    ڈاکٹر مرزا علی اظہر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹس کی تنصیب سے ان اسپتالوں کو 24 گھنٹے آکسیجن میسر ہوگی، ان سے سپلائی منقطع نہیں ہوتی اور آکسیجن کی تیاری پر لاگت میں بھی کمی آجائیگی۔

  • اسپین:غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی جوڑا گرفتار

    اسپین:غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی جوڑا گرفتار

    اسلام آباد:سپین میں ایک پاکستانی جوڑے کو اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔اسپین کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی جوڑے کو مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپین کی نیشنل پولیس نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی حکام نے بیٹی کے قتل کے ملزمان میاں بیوی کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کئے تھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لڑکی کو اپریل 2020ء میں پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا تھا، جس کے شوہر نے پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ جوڑے نے پاکستان میں اپنی بیٹی کو اغواء کے بعد قتل کیا کیونکہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنیوالی بیٹی کے شوہر کو پسند نہیں کرتے تھے۔

    اسپین کی پولیس ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کے مبینہ قاتل ماں باپ پاکستان سے اسپین بھاگ آئے تھے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے۔

    اسپین کے شہر لوگرونو سے مبینہ قاتل جوڑے کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن میں 67 سالہ مرد اور 51 سالہ خاتون شامل ہے، جہاں یہ فون اور انٹرنیٹ سروس کی دکان چلاتے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے ملزم میاں بیوی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے حکم دیا کہ انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے تک جیل میں رکھا جائے۔ہسپانوی قومی اعداد و شمار کے ادارے کے مطابق اسپین میں تقریباً ایک لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

  • بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کی میزبانی سے ہٹنےکے لیے بالکل تیار نہیں ، بھارت آئے نہ آئے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نےکرنا ہے اور اگر نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ ہوا تو پاکستان ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈکے ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنےکا معاملہ اندورنی ہے ، بھارت پاکستان نہیں آتا نہ آئے ، ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، بھارت کے نہ آنے پر ایشیا کپ کو متاثر نہیں ہونے دیا جائےگا، پاکستان آنے پر رضا مند ٹیموں کے ساتھ ہی ایشیا کپ کرایا جائےگا۔

    پاکستان کو گرے لسٹ سے کیوں نکالا بھارتی صحافیوں کا واویلا

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا، ایسا ممکن نہیں کہ ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر ہو اور پاکستان ٹیم شرکت کے لیے جائے کیونکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر پلیٹ فارم پر ایشیا کپ کی میزبانی پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے اے سی سی اور رکن ممالک کو دوبارہ خط لکھے گا، خط کے ذریعے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    خیال رہے کہ اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کا بیان دیا تھا اور جے شاہ نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • شی جن کی تیسری مدت کیلئے چین کے صدر بننے کی راہ ہموار

    شی جن کی تیسری مدت کیلئے چین کے صدر بننے کی راہ ہموار

    بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ملک کے لیے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تیسری مدت کے لیے ان کے صدر بننے کی راہ ہموار کردی۔

    بیجنگ میں پارٹی اجلاس کے دوران چین کی حکمران جماعت نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منظوری دی جس کے بعد کئی اعلیٰ عہدیداران مستعفی ہوئے اور شی جن پنگ کو نئے اتحادیوں کے تقرر کا موقع ملا۔

    پارٹی اجلاس میں 2300 عہدیداران نے شرکت کی، ملک کے سابق صدر ہوجن تاؤ کو اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔ تمام عہدیداران نے مرکزی کمیٹی سمیت پوری پارٹی پر شی جن پنگ کی ناگزیر پوزیشن کو تسلیم کیا اور قرارداد منظور کرتے ہوئے چارٹر کو تبدیل کر دیا۔

    امریکہ منافقانہ طرزعمل سے کام لے رہا ہے،جوناقابل برداشت ہے:فرانسیسی صدر

    اتوار کو شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری بن جائیں گے، ان کے تیسری بار ملک کا صدر بننے کی راہ ہموار ہوچکی ہے، یہ اعلان مارچ میں حکومت کے سالانہ قانون ساز اجلاس میں کیا جائے گا۔

    ادھرکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سات روزہ 20 ویں قومی کانگریس ہفتہ کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔چینی میڈ یا کے مطا بق کانگریس میں سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی اور 20 ویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا انتخاب کیا گیا ہے ،

    اس دوران سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق قرارداد , انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی رپورٹ سے متعلق قرارداد اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمنشور میں ترامیم سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔

    ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قومی کانگریس اور اس کے ذریعے منتخب ہونے والی مرکزی کمیٹی سی پی سی کا اعلیٰ ترین رہنما ادارہ ہے۔سی پی سی کی قومی کانگریس ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    لاہور:ٹی 20 ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنائے ، ابراہیم زدران 32 اور عثمان غنی 30 سکور کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازائی 7، رحمان اللہ گُرباز 10، نجیب اللہ زدران 13، محمد نبی 3 ، عظمت اللہ عمرزئی 8 ، راشد خان 0، مجیب الرحمان 0، فضل حق فاروقی 0 پر آؤٹ ہوئے۔

    سام کرن نے 10 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔ مارک ووڈ اور بین سٹوکس کے حصے میں 2.2 وکٹیں آئیں۔

    انگلینڈ نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، لیام لونگسٹون 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جوز بٹلر 18، الیکس ہیلز 19، ڈیوڈ مالان 18، بین سٹوکس 2، ہیری بروک 7 سکور بنا سکے، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد، محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ادھر دوسرے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے ہرا دیا۔ٹی 20 ورلڈ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا لیکن یہ فیصلہ کینگروز کے لئے سود مند ثابت نہ ہوا۔

    کیوی بیٹرز کسی کینگرو بولر کو خاطر میں نہ لائے اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناڈالے۔فن ایلن نے 16 گیندوں پر 42، ڈیون کانوے نے 58 گیندوں پر 92 ، جیمز نیشم نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے بلے باز مکمل ناکام رہے۔68 رنز کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم میدان بدر ہوچکی تھی۔
    آسٹریلیا کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 11 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز گلین میکسویل نے بنائے ، انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے 3،3 ٹرینٹ بولٹ نے 2 جب کہ لوکی فرگوسن اور اس سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا:عمران  خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا:عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے آئندہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 28 اکتوبر بروز جمعہ کو کروں گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے تو ان کو کوئی فکر نہیں، جب سے امپورٹڈ حکمران آئے ہیں انہوں نے میری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی، انہوں نے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ مل کر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، جب عوام باہر نکلی تو ان کو خوف آنا شروع ہو گیا۔ 25 مئی کو احتجاج پر ظلم کیا گیا، لوگوں کے گھروں میں گھس کر چھاپے مارے گئے، پوری قوم ان کو جانتی ہے،جب مشکل وقت آتا ہے یہ بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں، یہ جمہوری لوگ نہیں یہ مافیا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے کمزور حلقے چنے تھے، کراچی میں دھاندلی قوم کے سامنے ہے، وہاں کچھ نہیں ہوگا یہ ملے ہوئے ہیں، انہوں نے جو طریقے اختیار کیے کبھی نہیں ایسا دیکھا تھا، شائد بھارت کے جاسوس سے ایسا سلوک ہوتا ہو، جو کچھ ہو رہا ہے جمہوری دورمیں کبھی نہیں دیکھا، شہبازگل پر تشدد دیکھ کر ردعمل دیا تھا، شہبازگل پرجنسی تشدد کیا گیا، میں تویقین نہیں کر رہا تھا جب تصویریں دکھائی تب مجھے اندازہ ہوا، اعظم سواتی پر تشدد، ہرفورم پر لیکر جائیں گے، مجھے افسوس ہے عدلیہ نے کسٹوڈیل تشدد پر سوموٹو نہیں لیا، اگر عدلیہ اس وقت سوموٹو لیتی تو اعظم سواتی پر تشدد نہ ہوتا۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اللہ کا شکرادا کریں اللہ نے ہمیں ایک بہادر لیڈر دیا، نام نہاد جمہوری دور کے اندر سینیٹر کو ماورائے آئین گرفتار، تشدد کیا گیا، 17 سال سے سینیٹ کے اندر ہوں، آج اعظم سواتی نہیں ایک سینیٹر بول رہا ہے، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے تشدد کیا، اللہ کا شکرہے سیسہ پلائی دیوارکی طرح عمران کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا کے تمام انصاف کے فورمزپراپنا معاملہ اٹھاؤں گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری تین معصوم پوتیوں کے سامنے ایسا کیا گیا، جرم جو بھی ہو گا عدالت اس کے مطابق سزا دے، بے شمارصحافیوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا گیا، انصاف کے دروازے کھٹکھٹاؤں گا، ملک، جمہوریت اس انداز سے نہیں چل سکتے، آئین و قانون کے دروازے کھولیں تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے۔

    دوران پریس کانفرنس عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے گھرکی دیواریں پھلانگ کر اندرگھسے، ہمارے معاشرے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا تھا، جرم ان کا تھا کسی بڑے آدمی پر تنقید کر دی تھی، کونسا قانون اس طرح کے کام کی اجازت دیتا ہے، ایف آئی اے نے ان کو پکڑ کر کسی اور کے حوالے کیا، چیف جسٹس صاحب پوچھیں، ان کو کس نے ننگا کر کے مارا، یہی کچھ شہبازگل کے ساتھ کیا گیا تھا، کیا ایسے لوگوں کے لیے ملک میں کوئی قانون نہیں؟ اگریہی کچھ ہوگا توپھرملک بنانا ری پبلک ہی بنے گا، کیا ایسے کرنے سے اداروں کی عزت ہوگی؟

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد جو مرضی کریں سب لوگ نام لینے سے ڈرتے ہیں، لوگوں کو اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں عمران کے خلاف بیان دو، شہبازگل کو بار بار کہتے رہے کہو تمہیں عمران نے کہا ہے، یہ کون لوگ ہے یہ ملک کے دشمن ہیں اور ایسی حرکتوں سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، سارا کچھ جرائم پیشہ افراد کے لیے کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈارنے بیان حلفی دیا شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کرتا تھا، شہبازشریف اوراس کے بیٹے کو16ارب کیس میں سزا ہونے والی تھی، نوازشریف مفرور، مجرم ملک کے فیصلے کر رہا ہے، زرداری کے کیسزبھی معاف ہورہے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ملبرن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،اطلاعات ہیں کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شاندار شکست دی۔

     

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

     

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

    فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    ٹی ٹوئنٹی سپر 12 مرحلہ؛ پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول منظرعام پرآگیا

    آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

    فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

  • جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کیا ہے۔

    خط میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام دوبارہ آنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے نام دوبارہ آنے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کےنام تجویز کر دیئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کردیے گئے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی سپریم کورٹ کیلئے نامزد، جوڈیشل کمیشن تمام نامزد گیوں کا جائزہ لیکر تعیناتی کی سفارش کا فیصلہ کرے گا۔

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

  • پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے،مل کر کام کرتے رہیں گے،امریکا

    پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے،مل کر کام کرتے رہیں گے،امریکا

    امریکا کے نائب معاون وزیر خارجہ تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وائس آف امریکا کو انٹرویو میں افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور ہم مل کر کام کرتے رہیں گے، گزشتہ سال کے دوران پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے حملوں میں کافی اضافہ دیکھا ہے اور یہ تشویش کی بات ہے، یہ ایک چیلنج ہے جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے۔

    حرۃ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کا لاکھوں سال قدیم آتش فشاں سے بنا گڑھا

    تھامس ویسٹ نے کہا کہ دو ہفتے قبل پاکستان میں ڈھائی دن قیام کیا، افغانستان میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اسلام آباد میں سیکیورٹی اور سویلین عہدیداروں سے بات کرکے خوشی ہوئی۔


    انہوں نے کہا کہ پشاور کا دورہ کرکے اور وہاں غیر معمولی طور پر ذہین افغان لڑکیوں کو دیکھ کر بھی خوشی ہوئی جو پاکستان میں پناہ گزینوں کے طورپر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس نے پناہ گزینوں کی مدد کی۔

    امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ وہ دوحہ معاہدے میں بیان کردہ اپنے وعدوں کو پورا کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دہشت گرد امریکا یا اس کے اتحادیوں کیلئے خطرہ نہ بنیں طالبان کا ایمن الظواہری کو پناہ دینا، دوحہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین سے اظہارِ یکجہتی پر تنقید کا سامنا

    ان کا کہنا تھا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی حکام اور طالبان کے نمائندوں نے دوحہ میں پہلی بار آمنے سامنے ملاقات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں طالبان کے ساتھ رابطے میں سہولت کیلئے کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں ہے، وہ اور امریکی حکومت کے دیگر اراکین طالبان کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اس سے کوئی دو ہفتے پہلےاور مجھے لگتا ہے کہ دونوں فریق ان مذاکرات کے لیے تعمیری رویہ لائے مجھے لگتا ہے کہ ہم اعتماد کی بحالی کے راستے پر ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ڈائیلاگ براہ راست ہونے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاشبہ، امریکہ کا افغانستان میں سب سے بڑا قومی مفاد یہ ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ دوبارہ کبھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بنے گا، ان کی جو ہمارے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم طالبان کے ساتھ عملی طور پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

    روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں

    تھامس ویسٹ نے مزید کہا کہ جب بھی ہم طالبان کے ساتھ بات کرتے ہیں تو انسانی حقوق کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار ضرور کرتے ہیں۔ اوریہ میرا نظریہ ہے کہ اندرون اوربیرونِ ملک طالبان کا موقف اس وقت تک بہترنہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ دس لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کو سیکنڈری تعلیم کی اجازت نہیں دیتے جو ان کا بنیادی حق ہے یا خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

    تھامس ویسٹ نے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان عملی طور پر کوئی شراکت داری ہوگی، طالبان نے واضح کر دیا ہے کہ یہ ان کی لڑائی ہے –

    افغانستان میں اقتصادی استحکام کے بارے میں ویسٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کے موقع پر بھی ملاقاتیں ہوئیں اور انہیں یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ورلڈ بینک نے گزشتہ ایک سال کے دوران افغان عوام کے لیے بنیادی سہولتوں کی مد میں ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالرز فراہم کرنے کا بڑا اقدام کیا ہے۔

    سعودی عرب سبزاورنیلی ہائیڈروجن پیدا کرنے والاپہلا ملک بننے کی کوشش کررہا. وزیر…