Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    لاہور:سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کے حق میں نہیں تھا۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے مستعفیٰ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ عمران خان کو سرور فاؤنڈیشن کا نام لیکرمس لیڈ کرتے تھے، گورنر کے دفتر کو فاؤنڈیشن کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے کا الزام لگتا رہا۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں…

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین سے پچھلے ہفتےایک شادی میں ملاقات ہوئی، جہانگیرترین سے کہا باتیں چل رہی ہیں میں اور آپ کوئی جماعت بنارہے، مزید کہا کہ سیاسی طور پر کہہ چکاہوں دسمبرتک فوکس سیلاب متاثرین پر ہے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ خوابوں میں بھی نہیں تھاکہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنیں گے، پارٹی کا کوئی رکن عثمان بزدار سے خوش نہیں تھا۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیراعظم کے دفتر سے ملا تھا، استعفیٰ پہلے میرے سیکرٹری کے پاس آنا چاہیے تھا، عثمان بزدار کو بلا کر ان سے استعفے کی تصدیق کی تھی، عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم ہاؤس سے حکم ہے استعفیٰ قبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر سے متعلق مجھے علم نہیں تھا، تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، پی ٹی آئی کیلئے پنجاب کے صدر کا امیدوار تھا مگر پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کرادیے گئے۔ اب پی ٹی آئی کاحصہ نہیں،آزادپنچھی ہوں۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ گورنر کے عہدے سے ہٹانے پر حیرت ضرور ہوئی تھی، عمران خان کوکہاتھاکارکرگی سےمطمئن نہیں ہیں تواستعفیٰ لےلیں۔ نہیں معلوم کس وجہ سے گورنر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

  • شمالی وزیرستان: سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ،ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان: سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ،ایک جوان شہید

    راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پار افغانستان سے نے حسن خیل سیکٹر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 32 سالہ سپاہی وقارخان کاتعلق صوابی سے تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سےد ہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان سرزمین کودہشتگردی کیلئےاستعمال کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر منیجمنٹ کو مؤثر بنانےکی درخواست کرتارہاہے۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکیلئےپرعزم ہے اور ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب سے میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم تھا لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں گیٹ نمبر4 اور عدلیہ کے ذریعے وزراعظم گھر بھیجےگئے۔ ہمیں عدلیہ اور گیٹ نمبر4 کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی وزیراعظم کا احتساب کرنا ہو توجمہوری طریقے سے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا، جس کا بوجھ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچایا، عوام کو مشکلات سے بچایا، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو سیلاب آگیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آب بھی لوگ پریشان ہیں، گلگت بلتستان سے سندھ تک پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا، ہم سب نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہونی چاہیئے لیکن ایسا نہیں ہے، ہم بحالی کے مرحلے میں داخل ہوں گے تو پاکستان کو مثال بنائیں گے، میری اپیل ہے سیاسی ایشوز میں سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان میں جمہوریت کا دفاع کریں گے، ہم کوشش کریں گے نئی نسل کو انتہاپسندی سے بچاسکیں، مذہبی اور سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت ،امریکا اور یورپ میں بھی سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کیاجاہارہاہے، پاکستان میں اسلام آباد کا گھیراو سیاسی انتہاپسندی کے نشانے پر ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمہوریت پریقین رکھتی ہیں، عاصمہ آج ہوتیں تو پوچھتیں کہ ڈیل کرکے وزیرخارجہ تو نہیں بنے؟ میں انہیں جواب دیتا کہ بالکل نہیں۔

  • اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے: چودھری پرویز الٰہی

    اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے: چودھری پرویز الٰہی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے۔

    دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے نے ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دی جبکہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں…

    اس موقع پر وزیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے، ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، اقلیتی طلباء کیلئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد، جنوبی پنجاب شمالی پنجاب کے طلباء کو 15 فیصد دیئے جا رہے ہیں، میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے ا قلیتی طلباء کو 50 ہزار روپے تک سکالر شپ دے رہے ہیں۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

  • اسمبلیوں میں اکھاڑپچھاڑکےبعدسینیٹ میں جوڑتوڑشروع  :صادق سنجرانی کےخلاف عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار

    اسمبلیوں میں اکھاڑپچھاڑکےبعدسینیٹ میں جوڑتوڑشروع :صادق سنجرانی کےخلاف عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے حکمران اتحاد کی بڑی جماعتوں پی پی پی اور ن لیگ میں صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے، اور اس پر سینیٹرز سے دستخط کرائے جا رہے ہیں، پی پی اور ن لیگ نے ریکوزیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں…

    ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن کے حوالے سے ن لیگ اور پی پی کی جانب سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے کیے گئے ہیں۔

    فیض آباد:پولیس تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پرمقدمہ درج نہ ہوسکا:رکاوٹ…

    جن پارٹیوں سے رابطے ہو رہے ہیں ان میں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، جی ڈی اے، ق لیگ، پی کے میپ، اور اے این پی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    یاد رہے کہ صادق سنجرانی دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے، ان کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد یکم اگست 2019 کو لائی گئی تھی، جو ناکام ہو گئی تھی۔

  • بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

    بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی، بھارت نے کوہلی اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، کوہلی 82 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شاندار کوشش ٹیم پاکستان، بہترین گیم۔ان کا کہنا تھاکہ آج کا میچ اچھا ہوا اور پاکستان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی ہے۔

    میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں میں کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے آج آپ کو کوشش کرتے دیکھا۔

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔

    یاد رہے کہ آج ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔بڑے ایونٹ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

  • غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    لاہور:غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست پرماہرانہ رائے اور تجاویز دی ہیں

    پاکستان کی شکست پرشکستہ دل ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا خیال ہےکہ آج پاکستان کے ہارنے کی ویسے تو بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن بنیادی طور پر دوبڑی وجوہات ہیں

    پاکستان ٹیم کے ذمہ داروں کوشاید پاکستان کی بیٹنگ لائن کا درست اندازہ نہیں جسے پہلے لانا چاہیے تھا وہ بعد میں بھیجا گیا اور جو بعد میں بھیجا جانا چاہیے تھا اس سے اوپننگ کروا کرٹیم کوشکست سے دوچار کیا گیا ہے

    ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی بار افتخار کو کھل کرکھیلنے کا موقع ملا ہے اور اس نے بہتر انداز سے اپنی اہلیت ثابت کی ہے اورزبردست کھیلا ہے

    ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا خیال ہے کہ ہمارےہاں رضوان کو ٹاپ لیول کا کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے لیکن 2 میچز کے علاوہ اس نے پاکستان کو کون سے دوسرے کوئی میچ جتائے، اہل رائے کا یہ بھی کہنا تھا کہ رضو ان کے خلاف ہندوستانیوں کا زبردست آف سائیڈ پلان تھا۔جووہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

    میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کےسپر12مرحلہ:بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14 اوورز کے اختتام…

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فٹ نہیں ہیں اور ان کے رن اپ نے کریز تک پہنچنے کے لیے جواور جس طرح منظرسامنے آیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو زبردستی ٹیم میں شامل کیا گیا ، شائقین پوچھتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا جبکہ علم بھی تھا کہ وہ کھیل نہیں پائے گا پھربھی اس کو شامل کرکے کس کو خوش کیا گیا

    نواز کے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سپنرکو کھیلنا اور چھکے مارنا بہت آسان ہوتا ہے پتہ نہیں پھر اس موقع پرغیرمتوقع فیصلہ کیوں کیا گیا

    شائقین کرکٹ اورماہرین کرکٹ کہتے ہیں کہ آصف علی تیز رنز بنانے کے حوالےسے ٹیم میں ہیں پھر بھی آٹھویں نمبر پر آئے اور شاداب اور نواز دونوں باؤلنگ آل راؤنڈرز نے آصف سے پہلے بیٹنگ کی یہ ناقص منصوبہ بندی نہیں تو اور کیا ہے

    ٹی20 ورلڈکپ:سپر12مرحلہ:سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہت سی خامیاں دیکھی ہیں، سب سے بڑی اور پہلی بات تو یہ ہےکہ پاکستان کی اننگز کی 9ویں گیند تک پاکستانی بلے بازوں کو 8 گیندوں کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیسے کھیلنا ہے اور پھربڑی مشکل سے 9ویں گیند بلے سے جاٹکرائی جس سے بلے بازوں پر سے خوف کچھ کم ہوا اوراگریہ حال تھا تو وہ کیسے بھارتی باولروں کو آسانی سے کھیل سکتے تھے

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    پاکستان کے فاسٹ باولروں نے اچھی باولنگ کی ، خاص کر حارث روف کا ذکرکرنا ضروری ہے اس نے بھی اچھی باولنگ کی ، جس پر کوہلی صرف 6 رنزبنا سکے ، ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے اچھی کوئی خاص باولنگ نہیں کی بلکہ الٹا نو بال بھی ان کے کھاتے میں پڑ گئی جو پاکستان کی شکست کا سبب بنی

    ان سب باتوں اور آرا کو پیش کرتے ہوئے ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے میچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنی ہے،

  • بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق کرکٹر بھی بول اٹھے

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق کرکٹر بھی بول اٹھے

    نئی دہلی :بھارت نواز ایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق کرکٹر بھی بول اٹھے، اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف آخری اوور میں ایمپائر نے محمد نواز کی گیند کو نوبال قرار دیتے ہوئے بھارت کو بہت زیادہ ریلیف پہنچایا

     

    بھارت کے خلاف اس میچ میں بھارت نے آخری اوور کی آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف پورا کرکے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ناصرحسین کہتے ہیں کہ اس قدر جانبدار ایمپائرنگ نے بھارتی نوازی کو بے نقاب کردیا ہے ، کون کہتا ہے کہ یہ نوبال تھا، ایسا نہیں ہوسکتا

     

     

    میلبرن میں کھیلےگئے ہائی وولٹیج میچ میں حارث رؤف نے19 واں اوور مکمل کیا تو بھارت کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں تاہم بھارت نے آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

     

     

    آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا، نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کرلیے تھے تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت آسان بنادی۔

     

    https://twitter.com/SirJohnBurke/status/1584156211859324929?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584156211859324929%7Ctwgr%5Ebfb874f579d5bd511788b6d4079b32f1b26b8406%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F304046-

    امپائرکی جانب سے اوور ہائٹ ہونے پرگیند کو نو بال قرار دیا گیا تاہم اس فیصلے سے قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کی امپائرز سے بحث بھی ہوئی۔

    میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی نوبال کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بال کھیلتے ہوئے کوہلی کا پاؤں کریز پہ تھا اس لیے یہ نو بال نہیں۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کوہلی کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ نو بال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا؟ اور جب فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوگئے تھے تو وہ بال ڈیڈ کیوں نہیں قرار دی گئی؟

    اپنا تعارف ایک سابق کرکٹر، کرکٹ کوچ اور تجزیہ کار کی حیثیت سے کرانے والے جان برک نے کہا کہ کریز سے باہر پاؤں ہونے پر کبھی نو بال نہیں ہوتی، ایک سراسر جرم ہے۔

    ایک صارف نے اس بال کو نو بال قرار دیے جانے کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔

    ایک اور صارف نے نواز کی گیند کراتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ آپ نے اچھا کھیلا پر وہ نو بال نہیں تھی۔

  • فیض آباد:پولیس تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پرمقدمہ درج نہ ہوسکا:رکاوٹ کون؟پولیس بتانےسےگریزاں

    فیض آباد:پولیس تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پرمقدمہ درج نہ ہوسکا:رکاوٹ کون؟پولیس بتانےسےگریزاں

    راولپنڈی: فیض آباد میں احتجاج کے دوران پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پر وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یا نہیں پولیس تاحال فیصلہ نہ کرسکی۔

     

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    ذرائع کے مطابق تحریک اںصاف کے فیض آباد احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے زخمی ہونے پر وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے دی جانے والی درخواست پر مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پولیس کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں…

    اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے زخمی کارکن نے گزشتہ روز تھانہ نیوٹاؤن میں درخواست دائر کی تھی۔ زخمی کارکن کامران نذیر نے وزیرداخلہ، آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ کارکن نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی نوشیروان، ڈی ایس پی سجاد بخاری اور ایس ایچ او امان اللہ کو فریق بنایا ہے۔

     

    صالح محمد کی تصویر وائرل، آئی جی کا نوٹس، متعلقہ اہلکار تاحکم ثانی معطل:پولیس…

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ خان اور آئی جی اسلام آباد کے ایماء پر ہم پر تشدد کیا گیا، اسلام آباد پولیس کے تشدد سے میں اور عمران کیانی زخمی ہوئے۔ درخواست میں دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    نیوٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کی درخواست وصول کرکے ای ٹیگ جاری کیا۔ درخواست موصول ہوگئی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا، وجہ کیا ہے اس حوالے سے دریافت کرنے پر پولیس حکام واضح جواب دینے سے گریزاں ہیں۔

  • ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین معاشیات

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین معاشیات

    اسلام آباد:’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار یہ سلسلہ روک سکتے ہیں، تاہم ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی مصنوعی ہوگی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کمی حقیقت میں اور اوراصل میں اور ہوگی

    ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اس سال مارچ 2022 کے بعد سے ملکی معیشت کس صورتحال سے دو چار ہے، اس حوالے سے اندازہ لگانے کے لئے یوں تو بہت سی علامتیں ہیں، تاہم ڈالر ایک نمایاں علامت ہے، اور پاکستانی معیشت کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے بھی جانچا جاتا ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی اور قدر میں اضافے کے حوالے سے ماہرین نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت میں کمی لاسکتے ہیں، تاہم ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی مصنوعی ہوگی اور اس کے بعد میں نقصانات بھی ہوسکتے ہیں۔

    ڈالر کے اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کا بھٹہ بٹھایا ہوا ہے، اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بنے، اور انہوں نے ڈالر کو سنبھالنے کی کوشش بھی کی، لیکن مفتاح کے پانچ ماہ میں ایک ڈالر 183 روپے سے 240 روپے تک جا پہنچا۔

    اتحادی حکومت کی جانب سے مفتاح کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اور اس تبدیلی کی خبروں کے ساتھ ہی یہ باتیں شروع ہوگئیں کہ ڈار آئے گا تو ڈالر نیچے لائے گا۔اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈار کے پاس ڈالر کو کنٹرول کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ مارکیٹ میں ڈالر کی کمی نہ ہونے دیں۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور تاجر رہنما زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار صرف ایک کام کرتے ہیں اور وہ ہے ڈالر کی ڈیمانڈ پوری کرنا، ڈالر کو نیچے لانے کے کچھ حربے بھی ہوتے ہیں جنہیں اسحاق ڈار اچھی طرح آزماتے ہیں، اور ڈالر کی قیمت بڑھنے میں کچھ بینکوں نے بھی خوب مال بنایا ہے اوراسحاق ڈار یہ سلسلہ روک سکتے ہیں۔

    دوسری جانب ماہر معیشت ڈاکر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری کے تمام حکومتی اقدامات مصنوعی ہیں، تجارتی خسارہ ختم کیے بغیر ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی مصنوعی ہوگی، جس کا آگے چل کر نقصان ہوتا ہے۔

    اتنے بڑے تجارتی خسارے کے باوجود ڈالر کیسے سستا ہوگا؟، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر حقیقی سطح پر نہیں ہے، اور وہ ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لائیں گے۔منی چینجر کہتے ہیں روپے کی بے قدری میں افغانستان کی ڈالر ضروریات کا پاکستان سے پورا ہونا بھی ایک اہم وجہ ہے۔