Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے پر پلاٹ مالک کیخلاف سندھ ہائی کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے پر پلاٹ مالک کیخلاف سندھ ہائی کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    کراچی: ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے پر پلاٹ عدالت کو سخت فیصلہ کرنا پڑا،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2 ڈی کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

    ہائیکورٹ نے ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2ڈی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

    عدالت نے خلاف ضابطہ تعمیرات میں معاونت پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ایس بی سی اے 15 روز میں انکوائری کریں۔ غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنے والے افسران کا تعین کیا جائے۔

    امریکا سے بھیجا جانے والا سائفر مکمل محفوظ ہے:ترجمان وزارت خارجہ

    عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو طلبی کی بھی تنبیہہ کی ہے۔ عدالت نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ پر عمل درآمد نہ کیا تو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

    یاد رہے کہ کل ایک اور فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے مین پوری، گٹکے، مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں رجسٹرار ٹریڈ مارک کی جانب سے مضرصحت اشیا کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی۔

    پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ…

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ سے زائد ٹوبیکو ٹریڈ مارک سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں تاہم یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ٹوبیکو پان مصالحہ کو کتنے سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں، البتہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ کی اسکروٹنی کرکے رپورٹ جمع کروادی جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 50 سرٹیفیکیٹ ایسےجاری کیےگئےجو بظاہرٹوبیکو پان مصالحہ سے متعلق ہیں۔عدالت نے رپورٹ کی کاپی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    آئرلینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

    سندھ ہائی کورٹ نے چھالیہ کےاستعمال اور فروخت سےمتعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وکلاءسےدلائل طلب کرلئے۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورآئی جی سندھ کو مضرصحت اشیافروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پرآنچ نہیں آنے دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پرآنچ نہیں آنے دیں گے،آرمی چیف

    کا کول میں 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ کیا قطر،عراق، سری لنکا، نیپال، مالدیپ کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونیوالوں میں شامل ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حیدر کمپنی کو پرچم عطا کیا پاس آؤٹ ہونیوالوں میں 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں،.20 ویں لیڈی کورس، 5ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں،بہترین کارکردگی پر 146 ویں پی ایم اے کورس کے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر دی گئی

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملکوں کے بہترین کیڈٹ کو دیا گیا اعلیٰ سول و فوجی حکام سمیت غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی طلائی تمغہ لانگ کورس کے دوسرے نمبر پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹ کو دیا گیا طلائی تمغہ 146ویں پی ایم اے لانگ کور س کے نمبر 2 کیڈٹ کو دیا گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہلخانہ مبارکباد کے مستحق ہیں ادارے سے پاس آوٹ ہونا اعزاز کی بات ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کا عظیم اور بہاد ر فوج کا حصہ بننا باعث فخر ہے 42 سال قبل میں نے بھی اسی ادارے سے تربیت حاصل کی محنت اور لگن کے بغیر کوئی بھی ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا جا سکتا پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو با اعتماد طریقے سے ذمہ داری نبھانی ہوگی،پاک فوج نے دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں جب ادارے میں زیر تربیت تھا تو کبھی نہیں سوچا کہ فوج کی کمانڈ کروں گا

    پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پرآنچ نہیں آنے دیں گے ،پاک افواج اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ،کسی بھی ملک کو پاکستان کا امن اور استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بھی ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینی ہوں گی ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے جمہوری اداروں کا احترم کریں ،خطے کو دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زوردینا چاہیے،پیغام واضح ہے کہ پاک فوج کسی ملک،گروپ یا جتھے کوملک غیرمستحکم کرنے نہیں دے گی

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کےمطابق، صبح 11 بجے کرائسٹ چرچ کے میدان میں کھیلا جائے گا اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں انہوں نے چار اوورز کرائے، اور 24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    بنگلادیش کے خلاف محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 21 ویں ففٹی بنائی، میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، شان مسعود نے 31 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز 8 رنز پر ناٹ آوٹ رہے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی نمبر ون پوزیشن یا رینکنگ کا سوچا نہیں، ٹیم کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نمبر ون اور مین آف دی میچ سے متعلق سوچنا انسان کو منفی سمت کی طرف لے جاتا ہے سوریا کمار یادیو ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ہمارا موازانہ نہیں بنتا وہ مڈل آرڈر اور میں اوپنر بیٹر ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی پچز ملتی ہیں جہاں 40 گیندوں پر 60 رنز بنانے پڑتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش جیسی کنڈیشنز میں جہاں 125 رنز کا ہدف مشکل ہو جاتا ہے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دباو ہوتا ہے، ہم نے پچھلے ایک سال میں بھارت سے اچھا مقابلہ کیا ہے، ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

  • ضمنی الیکشن 90 دن کیلئے ملتوی کیے جائیں :وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

    ضمنی الیکشن 90 دن کیلئے ملتوی کیے جائیں :وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہونے والی ضمنی الیکشن 90 دن کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔خط کے مطابق پاک فوج اور ایف سی نے وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، وفاق اور صوبوں نے اپنی زیادہ تر توانیاں اور وسائل بحالی کے کاموں میں لگے ہیں۔

    خط کے مطابق مستند اطلاعات ہیں ایک سیاسی جماعت12 سے 17اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے، محاصرہ کی یہ تاریخیں 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں، اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری درکار ہوگی۔

    خط میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے، ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباو ہوگا، ان اداروں سے اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے، درخواست کی جاتی ہے ضمنی انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

  • اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں:24 گھنٹوں میں درجنوں مجرم پیشہ افراد گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں:24 گھنٹوں میں درجنوں مجرم پیشہ افراد گرفتار

    اسلام آباد: کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث10 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

     

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیا ت فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث10 ملزمان گرفتارکر لیے گئے،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،

    کراچی:ٹینکروں میں مضرصحت پانی کی فروخت پرواٹربورڈ کا آئی جی سندھ کو خط

    تھا نہ آبپا رہ پولیس نے ملزم اسد خا ن سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، بہا رہ کہو پولیس نے ملزم محمد نبیل کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، پھلگر اں پولیس نے دو ملزمان محمد وسیم اور محمد حار ث 210گرام ہیروئن اور پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کر لیا،کھنہ پو لیس نے ملزم عبدالاعظم اور محمد آصف کو گرفتار کر کے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، لو ہی بھیر پولیس نے ملز م احد علی کوگرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا،

    سیلاب سے 90 لاکھ تک پاکستانی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

    نون پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے دو مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ‘ پکار 15 ” پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    برلن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، پاکستان کا ایک تہائی رقبہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے، تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں تاریخ کی بڑی تباہی پھیلائی ہے۔ جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے کے موقع پر جمعہ کو یہاں جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہولناک سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں سیلابی پانی سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے باعث اس بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ بننے والی گرین ہائوس گیسز میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماحولیاتی تباہی سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کی معاونت درکار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

    موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا:ملکی زرمبادلہ کے ذخائربھی مزید کم…

    انہوں نے کہا کہ گرمجوش میزبانی پر جرمن ہم منصب کا مشکور ہوں، جرمنی میں پاکستانی کیمونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے، پاکستانی طلباءکے لئے جرمنی ایک بہترین ملک ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمن ہم منصب سے تجارت اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بھی یوکرین کی طرح عالمی مدد چاہئے۔ اس موقع پر جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مزید ایک کروڑ یورو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے کس قدر تباہی ہوئی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، سیلاب متاثرین خاص طور پر بچے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

    سیلاب سے 90 لاکھ تک پاکستانی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے، سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں ملیریا پھیل رہا ہے۔ جرمنی کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کا اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے، جرمن کمپنیاں پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

  • کابینہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے:جام کمال

    کابینہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے:جام کمال

    کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے، اگر کابینہ چاہئے تو حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔

    بلوچستان ہائی کورٹ میں لسبیلہ کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے، میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ملاقات کیلئے 2، 3 بار پیغامات ملے ہیں لیکن سیلاب اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے ان سے اب تک ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اس وقت کوئی اپوزیشن نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    ایک سوال میں ان کا کہنا تھا کہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق فیصلہ یا تو عدالت کرے گی یا پھر صوبائی کابینہ اجلاس میں اس کو ایجنڈا رکھ کر حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کرسکتی ہے، سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پر تنقید برائے اصلاح کرتے رہیں گے۔

    بلوچستان ہائی کورٹ میں لسبیلہ کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل بینچ نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا فیصلہ بلدیاتی اور عام انتخابات سے پہلے کرنا چاہتے ہیں، فریقین اپنی درخواستیں عدالت میں جمع کرادیں۔

    سیلاب سے 90 لاکھ تک پاکستانی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

    درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ حب کے نام سے نئے ضلع کی تشکیل میں قوانین کی خلاف وزری کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔آئینی درخواست سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین لسبیلہ قادر بخش جاموٹ اور لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی ہے، کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

  • مولانا فضل الرحمن نےوفاداریاں بدلنےکےڈرسے وفاداروں سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا

    مولانا فضل الرحمن نےوفاداریاں بدلنےکےڈرسے وفاداروں سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:سابق ممبرصوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی کی چشم پوشی کی سیاست کی وجہ سے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان شک وشہبات کاشکارہوگئے، سمیع اللہ علیزئی نے آئے روز پارٹیاں تبدیل کرنے کی روش نہ بدلی جس کی وجہ سے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی کو جمعیت کاٹکٹ دینے سے قبل بیان حلفی جمع کرانے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی اپنے دورسیاست میں کئی پارٹیوں سے دھوکہ دہی کی سیاست کرچکاہے اوراس نے دھوکہ دہی کی سیاست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ پاکستا ن پیپلزپارٹی سے اپنی سیاسی اننگ کاآغازکرنے والے سمیع اللہ علیزئی نے پی پی پی کوخیربادکہہ کر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حلقہ سٹی ٹو کا الیکشن جیتا اورکامیاب ہوکر اپنے مفادات حاصل کیے۔

    سیلاب سے 90 لاکھ تک پاکستانی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

    قائدپاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے شوکازنوٹس ملنے اوربے عزت ہوکرپارٹی سے نکالے جانے کے بعد سمیع اللہ علیزئی نے جمعیت علما ء اسلام کو اپنا گھربنالیاہے اورجمعیت کے ٹکٹ پرحلقہ سٹی ٹو میں الیکشن میں حصہ لینے کاخواب دیکھ رہاہے۔سمیع اللہ علیزئی کی مفادات پرستی اورچشم پوشی کی سیاست سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمان ودیگررہنمابخوبی واقف ہیں اس حوالے سے مولانافضل الرحمان سمیع اللہ علیزئی کو آئندہ عام انتخابات میں جمعیت کا ٹکٹ دینے پر تحفظات کا شکارہیں۔انہیں ڈر ہے کہ سمیع اللہ علیزئی کی وجہ سے جمعیت کی مقبولیت پرآنچ نہ آجائے۔ انہوں نے سمیع اللہ علیزئی کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے سے قبل بیان حلفی جمع کرانے کامطالبہ کیاہے۔قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کو ڈر ہے کہ آخری مرحلے میں سمیع اللہ علیزئی چشم پوشی کامظاہرہ نہ کرے جس کی وجہ سے عوام کے دلوں میں جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت اورساکھ میں کمی آئے۔

    موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا:ملکی زرمبادلہ کے ذخائربھی مزید کم…

     

     

    مخالفین علی برادران کے کارناموں اور مقبولیت سے خائف ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں علی برادران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، ڈیرہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی علی برادران کے منشورمیں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو رکے محکمہ سوئی گیس کے فوکل پرسن وسینئررہنماملک سید رسول دھپ نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس میں عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔ عوام محکمہ سوئی گیس کے حوالے سے مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ عوام مسائل کے حل کیلئے میرے پاس تشریف لاتے ہیں۔ انہیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے اوران کے مسائل حل کرنے میں انتھک کوشش کرتاہوں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    انہوں نے کہاکہ مخالفین علی برادران کے کارناموں اور مقبولیت سے خائف ہوچکے ہیں اورانہیں آئندہ عام انتخابات میں اپنی ناکامی واضح نظرآنے لگی ہے۔عوام کی حمایت سے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو رکے محکمہ سوئی گیس کے فوکل پرسن وسینئررہنماملک سید رسول دھپ نے ڈیرہ کے عوام کی ترقی وخوشحالی علی برادران کے منشورمیں شامل ہے۔ انہوں نے اہلیان ڈیرہ کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں اورڈیرہ کی ترقی میں اپناکرداراداکریں۔

    یہ ہے خیبرپختونخواہ کی وہ حکومت جو فارن فنڈنگ کے ذریعے ڈی چوک میں 120دن دھرنا کرنے اور ملک کا 110ارب نقصان کرکے ساڑھے تین سال میں ملک کا بیڑا غرق کرتے ہیں اور جب ناکام ہوئے تو پھر خود ہرروز سرکاری وسائل کو لے کر دھرنے اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی باتیں اور تیاریاں کررہے ہیں لیکن صوبہ خیبرپختونخواہ کے نہتے اساتذہ کے پرامن دھرنے اور احتجاج پر شیلنگ اور آنسو گیس یہ ان کے فاشسٹ رویے کی عکاس ہے۔ صوبے کو ڈیفالٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین مالی بحران سے دوچار کردیاگیاہے۔

    دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی:اب آخرت کی فکرہے:عبداللہ قریشی

    صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے نام پر اساتذہ سے بنیادی حقوق چھینے اور غصب کیے جارہے ہیں۔ اب تک صوبہ خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں 24000 سے زیادہ آسامیاں خالی پڑی ہیں ان آسامیوں پر اساتذہ بھرتی نہیں کیے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو بنیادی سکیل15اورہیڈماسٹرزکوسکیل17دینے کامطالبہ کیاگیاہے۔صوبائی حکومت اب تک سرکاری سکولوں کو کتابیں فراہم نہیں کرسکی ہے لیکن احتجاج کے لیے پھربھی ملازمین سے یہ سلوک برتا جارہاہے۔5اکتوبر کو ٹیچرڈے کا ڈرامہ فلاپ ہوگیاہے اور 6 اکتوبر 2022 کواساتذہ پر شیلنگ لاٹھی چارج جاری ہے۔

  • 12 ربیع الاول:کے پی میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے حکام کی ملاقاتیں ،اہم مذبی رہنماوں کی شرکت

    12 ربیع الاول:کے پی میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے حکام کی ملاقاتیں ،اہم مذبی رہنماوں کی شرکت

    ڈیرہ اسماعیل خان :عید میلاد النبیؐ کی آمد آمد،تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورکی سرپرستی میں سرکٹ ہاؤس میں اتوار کے روز جشن عید میلاد النبیؐ منائے جانے کے حوالے سے منعقدہونے والے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی، اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کے جلوس، میلاداور مجالس کے حوالے سے تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورنے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیؐ کی آمد آمدہے اس حوالے سے تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورکی سرپرستی میں سرکٹ ہاؤس میں اتوار کے روزپرجوش طریقے اورشایان شان طریقے سے جشن عید میلاد النبیؐ منائے جانے کے حوالے سے منعقدہونے والے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کے جلوس، میلاداور مجالس کے حوالے سے تحصیل میئر سردارعمر امین خان گنڈہ پورنے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اس موقع پرتحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ باہمی اتفاق و سلوک سے اس مقدس دن کو مذہبی جوش وجذبے سے منائیں گے اورعلی برادران کے دروازے ہر قسم کے تعاون کے لئے صبح شام کھلے ہوں گے۔

    مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اوبی وین متعارف کرائی گئی ہے۔اوبی وین کامقصد کسی بھی چینل کو کوریج دینایا کسی بھی پروگرام کی کوریج کیلئے چھ کیمروں کے پروجیکٹرکی مددلی جاسکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورساؤتھ ریجن کے عوام کومغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے اوبی وین کی سہولت فراہم کردی گئی۔ سیاسی مذہبی ودیگرجلسے جلوسوں کیلئے مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزررابطہ کیاجاسکتاہے جبکہ دفترنزدفوارہ چوک عفان پلازہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے۔ شادی بیاہ وردیگرپروگرامز کے حوالے سے کوریج دینے کیلئے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی معیار اورجدت کے ساتھ اوبی وین متعارف کرادی گئی ہے۔اوبی وین کامقصد ڈیرہ اسماعیل خان وآس پاس کے علاقوں میں کسی بھی پروگرام کی کوریج کیلئے چھ کیمروں کے پروجیکٹرکی مددلی جاسکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورساؤتھ ریجن کے عوام کومغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے اوبی وین کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    سیاسی مذہبی ودیگرجلوسوں کیلئے مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے دیے گئے موبائل نمبرز 03339982205/03409418852/03463419409/03174917044/03360961116/03340961116 پر رابطہ کیاجاسکتاہے جبکہ دفترنزدفوارہ چوک عفان پلازہ ڈیرہ اسماعیل خان ہے۔ جبکہ شادی بیاہ سیاسی ومذہبی اوردیگرپروگرامز کے حوالے سے کوریج دینے کیلئے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔اس حوالے سے تمام پروگرامز کو بہترین کوریج اورجدید اعلیٰ کیمروں کی مددسے سرانجام دیاجائے گا۔ واضح رہے کہ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے مغل پروڈکشن اینڈایونٹ آرگنائزرکی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اوبی وین متعارف کرانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اوراسے خوب سراہاہے۔

  • سائفر پارٹ تھری:ایک ہی دن میں عمران خان کی دوسری آڈیو لیک

    سائفر پارٹ تھری:ایک ہی دن میں عمران خان کی دوسری آڈیو لیک

    لاہور:سائفر پارٹ تھری:ایک ہی دن میں عمران خان کی دوسری آڈیو لیک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک ہی روز کے دوران دوسری مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔نئی آنے والی مبینہ آڈیو لیک میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں لیٹر والا ، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔

    عمران خان کا لانگ مارچ سازش، فسادیوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا: ن لیگی قیادت…

    اس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس امریکی لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں نہ اس کا ساری دنیا کے اندر ایک ایمپکٹ (اثر) چلا گیا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کو مبینہ طور کہتے سنا جاسکتا ہے کہ چین نے آفیشل بیان جاری کیا ہے جس میں وہ ہمارے اندورنی معاملات پر مداخلت کرنے پر امریکا کی مذمت کررہے ہیں۔

     

     

    بشریٰ بی بی کوعمران نےتھپڑمارا،بشیرمیمن کو باتھ روم میں بند

    عمران خان مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ اسٹریٹجی (حکمت عملی) یہ ہے کہ پبلک تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتے ہیں (وی وانٹ) اب اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو کہ جو بھی وہاں جائے گا اسمبلی میں، ووٹ دینے کے لیے، یعنی وہ برینڈڈ ہو فار لائف لیکن جو آج آپ نے برینڈ کرنا ہے نا، میر جعفراور میر صادق، دیکھو، آپ کو لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز الریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے کہ ان کو آپ فیڈ کر دیں گے

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

     

    واضح رہے کہ 28 ستمبر کو بھی عمران خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی، اس میں بھی مبینہ سائفر کے حوالے سے ہی اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا تھا۔جبکہ دوسری مبینہ آڈیو لیک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ امریکی سائفر کے حوالے سے گفتگو میں انہیں اس حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔