Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیلابی ریلوں کے بعد صورت حال بہتر نہ ہوسکی۔

    ٹانک سے ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے پائی پل ٹوٹنے کے باعث کئی روز سے درجنوں دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس کی وجہ سے خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ادھر ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے جوحالات درپیش ہیں اس کے مطابق
    بلوچستان:
    بلوچستان میں مون سون بارشوں کے تین اسپیلز کے دوران مجموعی طور جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے، جب کہ سیلاب سے اٹھارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ اور سولہ پل بہہ گئے۔ تئیس ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔متاثرین ابھی پچھلے سیلاب سے سنبھل نہیں سکے تھے کہ پی ڈی ایم اے نے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق مکران، کوئٹہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 10 سے 13 اگست تک مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مشیر داخلہ ضیاٗ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نئے اسپیل سے نمٹںے کیلئے تیار ہے۔مشیر داخلہ ضیا کے مطابق اب تک 90 جاں بحق افراد کے ورثاٗ کو امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق سیلاب ڈیمز کو پہنچنے والے نقصان کی ہر صورت تحقیقات کی جائیں گی۔

    پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورت حال کی وارننگ جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    لاہور

    لاہور میں ہفتے کی صبح شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمے کے مطابق بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

    کراچی

    قائد کے شہر میں ایک بار پھر گھنگور گھٹاؤں نے ہفتے کی صبح سے ہی ڈیرے ڈال لیے، مون سون کے نئے اسپیل نے میٹروول، صدر، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد میں بادل برسانے شروع کردیئے۔

    پاکستان چوک، عائشہ منزل، اولڈ ایریا، گارڈن اور لسبیلہ میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    جن نو حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے ان علاقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور،این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔

    دوسری طرف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ان 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری طرف عمران خان کے سکیورٹی آف چیف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جس جس سیٹ سے استعفی منظور کر کے خالی کی جائے گی، وہاں خان صاحب خود امیدوار ہوں گے اور خود الیکشن لڑیں۔ اب آجائیں میدان میں لگ پتہ جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچوں سیٹیں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق، این اے 53 اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی، این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد علی رضا، این اے 95 میانوالی سے ن لیگ کے عبید اللہ خان، این اے 35 بنوں سے اکرم خان درانی کو شکست دی تھی۔

  • روس نےیاری کاحق ادا کردیا:ہندوستان پرنوازشات ہی نوازشات

    روس نےیاری کاحق ادا کردیا:ہندوستان پرنوازشات ہی نوازشات

    ماسکو:روس نےیاری کاحق ادا کردیا:ہندوستان پرنوازشات ہی نوازشات ،اطلاعات کے مطابق روس نے تیل کی قیمت اپنے اوپیک اتحادی سعودی عرب کے مقابلے میں کم کر دی ہے۔ ہندوستانی حکومت کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران روسی بیرل سعودی کروڈ کے مقابلے سستے تھے۔ روس نے جون میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان کو دوسرا سب سے بڑا سپلائی کیا۔

    روس، چین کو سستے داموں سب سے زیادہ خام تیل سپلائی کرنے والا ملک بن گیا

    ہندوستان اور چین روسی خام تیل کے رضامند صارف بن گئے ہیں کیونکہ روس-یوکرین جنگ کے بعد بیشتر دوسرے خریداروں نے روس سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

    جنوبی ایشیائی ملک اپنی تیل کی ضروریات کا 85 فیصد درآمد کرتا ہے اور سستی سپلائی کچھ معاشی ریلیف فراہم کرتی ہے، کیونکہ ملک کو افراط زر اور تجارتی فرق کا سامنا ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق،عالمی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایندھن کی مانگ میں اضافے کے بعد دوسری سہ ماہی میں ملک کا خام تیل کا درآمدی بل بڑھ کر 47.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 25.1 بلین ڈالر کے مقابلے میں، جب قیمتیں اور حجم کم تھے۔

    یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود انڈیا کو سب سے زیادہ تیل فروخت کرنے والے ممالک کی فہرست میں روس، سعودی کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ عراق اب بھی پہلے نمبر پر ہے۔

    حکومت کاپٹرول اورڈیزل کی قیمت میں30روپےفی لٹراضافہ:عمران خان کی حکومت پرشدید تنقید

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس سے رعایتی نرخوں پر تیل لینے والی انڈین ریفائنری نے مئی کے مہینے میں ہی 25 ملین بیرل تیل درآمد کیا جو کل درآمدات کا 16 فیصد ہے۔رواں سال اپریل میں سمندر کے ذریعے انڈیا میں خام تیل کی کل درآمدات میں روس کا حصہ پانچ فیصد رہا، جو کہ پچھلے پورے سال اور سنہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ایک فیصد سے بھی کم تھا۔

    پاک آئل ریفائنریز کا روسی تیل خریدنے سے انکار

    دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک انڈیا، یوکرین پر حملے کے بعد روس پر عائد پابندیوں کے درمیان روس سے سستے نرخوں پر تیل خریدنے کے اپنے فیصلے کا مسلسل دفاع کر رہا ہے۔

  • دوسروں کو چور کہنے والا خود کتنا بڑا چور نکلا۔ اسحاق ڈار

    دوسروں کو چور کہنے والا خود کتنا بڑا چور نکلا۔ اسحاق ڈار

    دوسروں کو چور کہنے والا خود کتنا بڑا چور نکلا۔ اسحاق ڈار

    اسلام آباد( رپورٹ شہزاد قریشی) الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران خان جو قانون کی حکمرانی کا دعویدار تھا خود قانون شکن نکلا عمران کی جھوٹی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے ۔ اس نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے پاکستان اورعوام کو نقصان پہنچا عوام کو گمراہ کیا مدینہ کی ریاست کے دعویدار کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دیا تحریک انصاف افواہ ساز فیکٹری کا روپ دھار چکی ہے اس افوا ساز فیکٹری کو اب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تالا لگنے والا ہے ۔ یہ سیاسی جماعت نہیں ایک افواہ ساز تھی جو دوسروں کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلانے کا فریضہ سرانجام دے رہی تھی۔

    سینیٹر اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خود تسلیم کرلیں کہ وہ صادق اور امین نہیں تھے اور نہیں ہیں۔ ملکی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اگر ملکی معیشت لڑکھڑا رہی ہے تو اس تباہی میں بھی عمران خان کا ہی ہاتھ ہے ۔ نواز شریف کے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا ملکی معیشت مستحکم تھی ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رُخ پاکستان کی طرف تھا ملک سے غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا رہا تھا عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے جا رہا تھا ۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ میں بدترین دور اقتدار یاد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اور پاکستان کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیا جائے ۔ قانون حرکت میں آئے گا ۔ عمران خان اور اس میں ملوث کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ اس بات کی گواہی ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود کتنا بڑا چور نکلا۔

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نےتحقیقات کا آغازکردیا:فنڈزضبط کرنےکےاشارے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نےتحقیقات کا آغازکردیا:فنڈزضبط کرنےکےاشارے

    اسلام آباد:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا:فنڈزضبط کرنے کے اشارے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا،حکومت کی ہدایت کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کیخلاف 5 مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئیں۔

    فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔حکام ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف کیخلاف پانچ مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئی ہیں اور یہ انکوائری کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کام کریں گی۔

    حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سے متعلقہ ریکارڈ مانگا جائے گا، جب کہ پانچوں ٹیموں کو ہیڈکوارٹر میں ایک بڑی کمیٹی سپروائز کرے گی۔

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کیخلاف کارروائی ہو گی. حنیف عباسی

    یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 2 اگست کو سنایا۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے 70 سفحات پر مشتمل فیصلے میں 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 افراد سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا ہے۔جن فنڈز کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ان میں ووٹن کرکٹ اور برسٹل سروسز کے علاوہ امریکا، آسٹريليا اور کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نہ یہ تمام فنڈز ضبط کر لئے جائیں۔

    انتخابات کا دنگل ایک بار پھر سجنے کو تیار،قومی اسمبلی کی 9 سیٹوں پر الیکشن کا ہوا اعلان

    3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق اقدامات کرے اور فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوائی جائے۔فیصلے میں کہا گيا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے ملنے والی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی نے صرف 8 بينک اکاؤنٹس ظاہر کئے جب کہ مجموعی طور پر 16 اکاؤٹس چھپائے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ 13 اکاؤنٹس پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کھلوائے مگر ان سے لاتعلقی ظاہر کی، اکاؤنٹس ظاہر نہ کرنا پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل 17 (3) کی خلاف ورزی ہے۔

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ 2008 سے 2013 تک عمران خان کے جمع کرائے گئے سرٹیفکیٹ صریحاً غلط ہیں، عمران خان کے سرٹیفکیٹ اسٹیٹ بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • کراچی:گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرمیں مزید دستی بم برآمد

    کراچی:گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرمیں مزید دستی بم برآمد

    کراچی:گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں اسلحہ خانے کے باہر ہونے والے دھماکے پر نیارخ اختیار کرگیا ہے جبکہ تحقیقات کے دوران تفتیش کاروں کو وہاں مزید دستی بم ملے ہیں ،تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس ہیڈ کوارٹر سے پائے گئے تمام بم پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے بنے ہوئے ہیں، ان بموں میں کوئی بھی روسی ساختہ نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی مین‌ بدھ کے روز گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس اسلحہ خانے کے باہر ہونے والے دستی بم کے دھماکا پر نیارخ اختیار کرگیا ہے جبکہ تحقیقات کے دوران تفتیش کاروں کو وہاں سے 68 مزید دستی بم ملے ہیں لیکن پائے گئے

    لاہورمجرموں کی آماجگاہ بن گیا:سنگین نوعیت کے جرائم کے اعداد و شمار

    دوسری طرف اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسلحہ خانے میں رکھے گئے دستی بم صوبے کے کچے کے علاقوں میں موجود دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور اغوا کاروں کے خلاف لڑنے کے لیے تھے لیکن اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ روسی ساختہ 2 دستی بم وہاں کیسے پہنچے جن میں سے ایک بدھ کے روز پھٹ گیا تھا-

    لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

    بدھ کی صبح پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے تھے۔دستی بم دھماکا اسلحہ خانے میں انسپیکشن کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہزاد اور صابر شہد ہوگئے جبکہ سینیئر انسپکٹر سعید اور پولیس کانسٹیبل علی گوہر زخمی ہوئے تھے۔

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ یہ جاننےکےلیےانکوائری جاری ہےکہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے حقائق جاننے اور معاملے کی انکوائری کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

  • لاہور میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور :لاہور میں پچھلے چار ماہ سے جرائم کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ جرائم جولائی میں ہوئے جہاں ضلعی انتظامیہ بے بس نظرآئی

    اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

    پاکستان کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں سیاسی عدم استحکام اور پولیس میں غیر یقینی صورتحال کی قیمت عوام کو چکانا پڑ رہی ہے، کیوں کہ صوبے میں ہر نئے دن ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

    صوبے کے دارالحکومت لاہور میں سیاسی اعتبار سے انتہائی گرم مہینے جولائی میں ڈکیتی، راہزنی اور اسٹریٹ کرائم کا درجہ حرارت بھی دو سو فیصد سے اوپر چلا گیا ہے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق جولائی کو جرائم کے لحاظ سے بھی گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے کیوں کہ جولائی 2022 میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں 209.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

    پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں موبائل و پرس چھیننے کی وارداتوں میں 221.16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اوریہ موازنہ جولائی 2021 میں ہونے والے جرائم سے کیا گیا ہے۔

    یکم سے31جولائی 2022 میں ڈکیتی و راہزنی کی 1229 اور موبائل و پرس چھیننے کی 747 وارداتیں ہوئیں۔ جب کہ جولائی 2021 میں ڈکیتی کی 397 وارداتیں اور موبائل اور پرس چھیننے کی 533 وارداتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔

    لاہورمجرموں کی آماجگاہ بن گیا:سنگین نوعیت کے جرائم کے اعداد و شمار

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران لاہور میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کے تقابلی جائزے کی تفصیلات شیئر کی تھیں جس میں ‘لاہور-15 کالز’ کا سب سے زیادہ اور سب سے کم تناسب دکھایا گیا ہے۔

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    رپورٹ کے مطابق پی ایس سی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں نومبر 2021 سے جنوری 2022 تک 3 ماہ کے دوران تمام کیٹیگریز کی کرائم کالز میں واضح کمی دیکھی گئی۔

  • دھوکے سے پاکستان پہنچنے والی ہندوستانی خاتون کا 20 سال بعد اہلخانہ سے رابطہ

    دھوکے سے پاکستان پہنچنے والی ہندوستانی خاتون کا 20 سال بعد اہلخانہ سے رابطہ

    کراچی کے ایک رہائشی سماجی کارکن ولی اللہ کی کوششوں سے پاکستان میں قیام پذیر ہندوستانی خاتون کا 20 سال بعد اپنے رشتے داروں سے رابطہ ہو ا ہے جو ایجنٹ کے فراڈ‌ سے روزگار کے سلسلے میں دبئی کی بجائے پاکستان پہنچ گئیں تھیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر کے رہائشی اور سماجی کارکن ولی اللہ نے ہندوستانی خاتون حمیدہ بانو کا ایک ویڈیو بیان اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کیسے وہ ہندوستان سے دبئی کے لیے روانہ ہوئیں اور پھر دھوکے سے پاکستان پہنچ گئیں-

    بھارت: سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت

    یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے رشتے داروں سے بچھڑنے والی حمیدہ خاتون کو اپنے پیاروں سے ملوانے کے لیے ایک مہم شروع ہوگئی اور بالآخر ولی اللہ کی کوششیں رنگ لائیں اور حمیدہ بانو کا انڈیا میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا۔

    اردو نیوزسے بات کرتے ہوئے یوٹیوبر اور سماجی کارکن ولی اللہ نے بتایا کہ حیدر آباد سے حمیدہ نامی خاتون میرے گھر آئیں اور بتایا کہ 20 سال قبل وہ اپنے ملک سے دبئی روزگار کے لیےجانا چاہتی تھیں،لیکن کسی ایجنٹ کے جھانسے میں آکر دبئی جانے کے بجائے پاکستان پہنچ گئیں اور اس وقت بہت مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہیں۔

    ولی اللہ کے مطابق انہوں نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں حمیدہ بانو کی پوری کہانی اور تصاویر جاری کیں اور ایک مہم شروع کی کہ انڈیا میں اگر کوئی انہیں جانتا ہے تو رابطہ کرے۔

    ولی اللہ کے مطابق یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد ہندوستان کے شہر ممبئی سے ایک یوٹیوبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور خاتون کے اہل خانہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں جس کے بعد ویڈیو کال کے ذریعے حمیدہ بانو کی ان کی بیٹی اور دیگر عزیرواقارب سے بات چیت ہوئی حمیدہ بانو اپنے اہل خانہ کو دیکھتے ہی آبدیدہ ہوگئیں اور وہ ان سے ملنے کے لیے بہت بے قرار ہیں-

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا


    ولی اللہ نے کہا کہ اب ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد حمیدہ بانو کو ان کے عزیرواقارب کے پاس واپس بھیجوایا جائے اس سلسلے میں دونوں ممالک سے کاغذی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انڈین ہائی کمیشن سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ امید ہے جلد ہی کوئی راستہ نکلے گا اور وہ اپنے خاندان کے پاس واپس جا سکیں گی۔

    دوسری جانب حمیدہ بانو کا ایک ویڈیو بیان اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ یہ 20 سال بہت مشکل گزرے، اپنے بچوں کا خیال بار بار آتا تھا کہ نہ جانے وہ کس حال میں ہوں گے؟ ان سے کبھی مل بھی سکوں گی یا نہیں؟ اس مشکل صورت حال میں پاکستان کے شہر حیدر آباد میں 2010 میں شادی کی اور خاموشی سے زندگی گزارنے لگی ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا بعد ازاں شوہر کا انتقال ہو گیا-

    حمیدہ بانو نے بتایا کہ کہیں سے معلوم ہوا کہ کراچی شہر میں کوئی نوجوان ہے جو فلاحی کام کرتا ہے اور میری طرح اپنے وطن اور رشتے داروں سے بچھڑے افراد کو اپنے پیاروں سے ملوانے میں مدد کرتا ہےمیں امید لے کر میں نے ولی اللہ سے ملاقات کی اور گذشتہ ماہ مجھے اپنے اہل خانہ کا پتا لگا اور میری ان سے بات ہوگئی۔

    حمیدہ بانو نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے ملک انڈیا بھجوانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں-

    بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

  • کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوہاٹ:کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا جوائنٹ روڈ پر دوکانی بابا چوک کے قریب ہوا جہاں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    بم دھماکے کے 14زخمی سول ہسپتال کوٸٹہ لاۓ گٸے ابتداٸی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں طبی سہولیات فرھم کی جارہی ہے۔

    زخمیوں کے نام
    1.دوستم شاہ ولد محمد شاہ
    *2.سلیمان شاہ ولد محمد شاہ
    3.عبدالصمد ولد گل محمد
    4.عنایت اللہ ولد فاروق
    5.میر حاتم علی ولد حیات اللہ
    6.محمد بلال ولد محمد ہاشمی
    7.گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ
    8.مجاہد علی ولد امان اللہ
    9.اصغر علی ولد باغی
    10.حبیب اللہ ولد ظفر
    11.ریاض احمد ولد مسعود احمد
    12.صبور شاہ ولد فرید شاہ
    13.فرنم دس ولد ولد لکشمی چند
    14.گل محمد ولد محمد ہاشم

    جبکہ ایک شخص سورج ولد باغی جانبحق ہوگیا ہے

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ جرما کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار افتخار اور عابد زخمی ہوگئے۔

  • پاکستان ،یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے،ایازصادق

    پاکستان ،یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے،ایازصادق

    وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

    وفاقی وزیرنے پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات پراطمینان کااظہارکیا اورکہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزیدفروغ دینے کامتمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کاآغاز1976 میں ہوا، ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید فروغ دیناچاہتے ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول کی جاپانی اور سنگا پور کے وزراء خارجہ سے ملاقات

    وفاقی وزیرنے یورپی یونین کی سفیرکوملک میں حالیہ بارشوں اورسیلاب کی صورتحال پربریفنگ دی ، انہوں نے قدرتی آفت میں ڈونرزکے درمیان رابطہ کاری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیرنے ان کوششوں کوسراہا ، انہوں نے پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں رابطوں کوموثربنانے کی ضرورت پربھی زوردیا، بعدازاں یورپی یونین کی سفیرکے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیاگیا۔

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں 29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جاپانی ہم منصب ہیاشی یوشیما سے ملاقات کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان جاپان کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں گزشتہ 70 سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ ہیاشی یوشیما نے پاک جاپان تعلقات کو رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ روابط بڑھانے کا اعادہ کیا، انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔