Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ،مکانات کی تباہی کا خدشہ

    شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ،مکانات کی تباہی کا خدشہ

    کوئٹہ:شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے ،سیلاب کے بعد بلوچستان کے ساحل سمندرکے قریب زلزلہ کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔لوگوں پرخوف کے سائے ہیں ،اطلاعات ہیں کہ اس زلزلے میں پانی میں گھرے ہوئے مکانات کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی زیرزمین 60 کلومیٹرتھی، زلزلے کا مرکز پسنی کے قریب آف کوسٹل ایریا تھا، 10 منٹ کے وقفے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے گوادر اور بلوچستان کی دیگر ساحلی پٹی پر بھی محسوس کیے گئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

    بارشیں اور سیلاب سے بلوچستان میں حالات خراب، ہر طرف تباہی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے، متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے تباہی پھیل گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 127 ہوگئی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے اور 565 کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، گیارہ پل سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

  • سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

    سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

    ریاض:سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے ذوالحج کے مہینے میں 6 وزارتوں میں رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے 78 ملزمان کی گرفتاری اور 116 سے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمۂ انسدادِ کرپشن نے دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات میں کام کرنے والے اعلیٰ سرکاری ملازمین کو رشوت ستانی، جعل سازی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے ذی الحج 1443 ھ کے مہینے میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    اس دوران 3,207 مانیٹرنگ دورے کیے گئے اور 116 مشتبہ کرپٹ عناصر سے تفتیش کی گئی، جب کہ بدعنوانی کے جرائم میں ملوث 78 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    سعودی عرب نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن نے کہا کہ ان ملازمین کو ٹھوس شواہد کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں معاشرے سے بدعنوانیوں اور جرائم کے مکمل خاتمے کے سعودی ولی عہد کے وژن کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ محمد بن سلمان کے 2017 میں ولی عہدہ کے منصب پر فائز ہوتے اُن کے کزنز، شاہی خاندان کے افراد، سیکیورٹی افسران اور سرکاری ملازمین کو بڑی تعداد میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    اس طرح دوسرا بڑا کریک ڈاؤن مارچ 2020 کو کیا گیا جس میں 298 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران اور شاہی خاندان کے کچھ افراد بھی شامل تھے۔

  • بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    لاہور: بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ، بھارت کی طرف سے یہ آبی حملہ پاکستان میں جاری سیلاب کی شدت میں اور اضافہ کررہا ہے

    پاکستانی حکام کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے علاقے ظفروال میں بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی چھوڑدیا ہے، جس کے باعث نالہ ڈیک میں ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع کے بہت زیادہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اس وقت پاکستان کے ان سرحدی علاقوں میں اس سیلابی پانی سے کیا کیفیت ہے اس حوالے سے محکمہ انہارکے حکام کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک میں اس وقت بارہ ہزارسےزائد کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، رات گئے اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    دوسری جانب بھارت کیجانب سےدریائےچناب میں چھوڑاگیا سیلابی ریلہ جھنگ ہیڈ تریموں پہنچ گیا ہے، فلڈ کمیشن کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کے بہاؤمیں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    پاکستانی حکام کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10ہزارکیوسک تک جاپہنچی ہے، جس کے باعث حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پوربھٹیاں، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کی سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثرہوچکی ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دریائے چناب پراس وقت کیاطوفانی کیفیت ہے اس سے متعلق فلڈ کمیشن نے دریائےچناب اورراوی کےندی نالوں میں سیلاب سےمتعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران طغیانی اورشدید سیلاب کا خدشہ ہے۔

  • ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی  رنگ نہ دیا جائے:اٹارنی جنرل

    ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی رنگ نہ دیا جائے:اٹارنی جنرل

    اسلام آباد:ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی رنگ نہ دیا جائے:اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ ججز نامزدگیاں منظور یا مسترد رولز کے تحت ہی ہونی چاہیے، اس فرض کی ادائیگی میں عدم شفافیت کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔اور اس حوالے سے غیرضروری بحث نہ کی جائے

    جوڈیشل کمیشن اجلاس ( Judicial Commission of Pakistan ) کےاعلامیے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے بعد اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

    جوڈیشل کمیشن کے اجلاس اور اس کے بعد بننے والے تنازعے پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ( Ashtar Ausaf ) کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو کوئی منفی رنگ نہ دیا جائے، تجویز کردہ ناموں کے میرٹ پر منظور یا مسترد کیے جانے پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی رائے سے مکمل اتفاق کیا، جب کہ جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تقرری کے حق میں رائے دی۔

    اٹارنی جنرل نے یہ بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا تقرر کرنا کمیشن کا ایک مقدس فریضہ ہے، اور اس فرض کی ادائیگی میں عدم شفافیت کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہیے، نامزد تمام ججز کی معلومات اجلاس سے پہلے فراہم کی جانی چاہیے، تاکہ اس کا بغور جائزہ لیا جاسکے۔ ججز کی نامزدگیاں منظور یا مسترد رولز کے تحت ہی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ رولز اور پیشگی معلومات کے تناظر میں اجلاس مؤخر کرنے کی رائے دی تھی۔

    گزشتہ ہفتے ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں کو منظوری نہیں مل سکی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کیلئے 5 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جسٹس سردار طارق سمیت 5 ججز نے چیف جسٹس کی 5 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

    جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے تجویز دی تھی کہ جن کے نام سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے لیے پیش کیے گئے تھے ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے۔

    ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جسٹس طارق مسعود نے سنیارٹی کا اصول نظر انداز کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے نامزد ججز کے نام مسترد کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ نامزد ججوں کی عزت کی خاطر ان کے کوائف پر رائے دینے سے اجتناب کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز: بھارت سے مقابلے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا

    کامن ویلتھ گیمز: بھارت سے مقابلے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا

    کامن ویلتھ گیمز میں بھارت سے مقابلے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا لگا۔

    باغی ٹی وی : کامن ویلتھ گیمز میں آج ہونے والے پاک بھارت ویمن کرکٹ مقابلے سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑ دھچکا ،بھارت کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بارہ رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کر دی گئی۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز برابر

    کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی۔ان کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہےندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی ہیں۔ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے تاہم مزید پانچ روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیا جائے گا

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، طوبہ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کےٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

  • آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،مفتاح اسماعیل

    آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،مفتاح اسماعیل

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روپے پر پریشر جلد ختم ہو گا، رواں ماہ 5 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ درآمدات میں کمی خوش آئند ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 150 یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ کا اعلان کر دیا.

    حکومت محض ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سنبھالی،گورنر پنجاب

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھا، 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا جس سے ملک کو معاشی نقصان ہوا۔ عمران حکومت نے بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہیں کی۔ ان کے دور میں ٹیکس کولیکشن میں کمی ہوئی، معیشت کے تمام شعبوں کو تباہ کیا گیا۔ عمران خان بتائیں انہوں نے کیا معاشی اصلاحات کیں۔

     

    عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

     

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ کوشش ہے کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک سال میں سرپلس کر دیں۔ مقامی صنعت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درآمدات پر پابندیاں مرحلہ وار ختم کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نےایل این جی کے سستے ٹرمینل لگائے۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔ آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،آج تک یہ نہیں بتایا گیا نواز شریف نے کرپشن کہاں کی،آپ نےنواز شریف کو سیاست سے ہٹانے کی بہت کوشش کی.

    ان کا کہنا تھا کہ آج سے 100 ڈیڑھ سو یونٹس کم استعمال کر رہے ہیں ان کے ٹیکس کم کر دیں گے،نواز شریف نے جب لندن میں اپارٹمنٹ لیے تھے، اس سال ان کی کمپنی نے 4 سو کروڑ کمائے تھے،جج ارشد ملک نے تو غلط فیصلہ کیا ،حیرت ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ واپس نہیں کیا، آپ نے پچاس لاکھ گھروں میں سے کتنے گھر بنائے، مجھے دکھائیں،آپ کے پاس 9 ارب ڈالر ہیں،آپ نے 21 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں،ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں 10لاکھ کو بھی دی،پھر بھی ہمیں چور اور غدار کہتے ہیں، شرم نہیں آتی جھوٹ بولتے ہوئے،ہم نے وقت ضائع نہیں کیا، چلے سوچا جو بھی ہو بات کریں گے، تھوڑی سی ایمنسٹی دے دی کہا کیا فرق پڑتا ہے، فرق پڑتا ہے خان صاحب، کہتے ہیں تھوڑا سا معاہدہ توڑ دیا تو کیا فرق پڑتا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے وعدے توڑے،20فیصد گیس چوری ہوتی تھی یا ہوا میں اڑادی گئی کسی کو پتا ہی نہیں چلا.

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا،پی ٹی آئی نے 70 سال کے قرضے کے مقابلے میں 80 فیصد قرضہ لے لیا،جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لیے رواں ماہ زیادہ دباو تھا،جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولیم مصنوعات خریدی تھیں،ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،جولائی میں درآمدات بہت کم ہے، اگست سے یہ دباو ختم ہوجائے گا،اس ماہ ہمیں اسٹیٹ بنک کو 800 ملین ڈالر زیادہ دینے پڑے جو خسارہ ہوا،خان صاحب نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،اگلے ماہ سے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں گے.انہوں نے کہا کہ اس مہینے 5 ملین ڈالرز کی درآمدات ہوئی ہیں، جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں، درآمدات میں کمی کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

  • سکھر بیراج سے مزید 12 لاشیں برآمد

    سکھر بیراج سے مزید 12 لاشیں برآمد

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج سے 12 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں۔ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں ملی ہیں جبکہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے نکالی گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، ملنے والی لاشوں میں تین لاشیں ہندو خواتین کی تھیں، بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کر دی ٹوئٹر پر سراج الحق کی جانب سے سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیراج میں لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


    ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہے ، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔

    امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جا سکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 800 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 661 افراد میں کورونا کےمثبت کیسزکی تشخیص ہوئی ملک میں مثبت کیسزکی شرح 3.29 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 171 افراد کی حالت تشویش نا ک ہے-


    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ایک بار پھر سر اٹھانے پر حکومت کی جانب سے ٹیسنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے محرم الحرام سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔


    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں ، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔

  • رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور جماعت اسلامی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور جماعت اسلامی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی :جماعت اسلامی کے قائدین کے خلاف مقدمے درج،اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید سمیت اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

     

     

    پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایس ایس پی سٹی نے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید پر پُرتشدد احتجاج کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سٹی آفس کے سامنے دھرنا دينے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    ایس ایس پی نے مزید کہا کہ رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید چند روز سے پُرتشدد احتجاج کررہے ہیں جو ناقابل معافی ہے، ایم پی اے کے ہمراہ کارکنان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

    ترجمان سٹی پولیس نے الزام لگایا کہ رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید لیاری میں خونریزی کروانا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کو کئی کارکنان سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی لیاری دھرنے میں پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری پُرامن جدوجہد کو پُرتشدد ميں تبديل کيا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جھوٹی ايف آئی آر کی مذمت کرتا ہوں، ہمارے پُرامن کارکنوں پر پوليس نے تشدد کيا، پوليس کسی پارٹی کی ترجمان نہ بنے، عبدالرشيد اور کارکنان کے خلاف مقدمہ واپس ليا جائے۔

  • ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے بل پر مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، ترجمان بلوچستان حکومت

    ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے بل پر مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، ترجمان بلوچستان حکومت

    کوئٹہ :ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے زور پر کوئی مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے زور پر کوئی مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، افغانستان کی مثال آپ کے سامنے ہے، بات چیت کے ذریعے ہی ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

    فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ ، وزیراعظم اور صدر مملکت بھی اپنے عہدوں پر فائز ہیں تو صرف اور صرف عوام کی ترقی اور تحفظ کے لئے ہیں، زیارت میں کرنل لئیق اور ان کے کزن کو بے دردی سے قتل کیا گیا، اس کے بعد کچھ لوگوں کا دھرنا شروع ہوا، ان کا کہنا تھا کہ وہاں آپریشن کی آڑ میں جبری لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ مبینہ لاپتہ شخص ظہیر انجینیئر کتنے سال بعد واپس آتا ہے اور وہ بتاتا ہے کہ وہ ایران کی جیل میں قید تھا اور یہاں ماما قدیر جیسے لوگ ریاست اور اس کے ان اداروں پر الزام تراشی کررہے ہیں، جن کی وجہ سے ہم رات سکون کی نیند سوتے ہیں۔

    فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجنیئر ظہیر تو واپس آگئے، بہت بے دردی سے کرنل لئیق اور ان کے کزن کو قتل کیا جاتا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہیں، اس میں ایک اہلکار شہید بھی ہوگیا، ہم لاپتہ افراد کی تو بات کرتے ہیں لیکن ہم ان شہدا کی بات کب کریں گے؟ ، کیا ان کے گھر والے یا ماں باپ نہیں۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ چند لوگ بیرونی سازشوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کو سمجھیں، سازشوں کا آلہ کار بننے سے ان کی اپنی سرزمین کا نقصان ہورہا ہے۔