Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان اور چین بہترین دوست اور آئرن برادرز ہیں ،وزیراعظم

    پاکستان اور چین بہترین دوست اور آئرن برادرز ہیں ،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیرجناب نونگ رونگ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی.

    پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں اور تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 16 مئی 2022 کو چینی ہم منصب عزت ماب Li Keqiang کے ساتھ ٹیلی فون کال میں اپنی جامع بات چیت کا حوالہ دیا اور پاکستان -چائنہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا اور مضبوط بنانےکے عزم کا اظہار کیا .

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین بہترین دوست، مضبوط ترین شراکت دار اور آئرن برادرز ہیں۔ دونوں ممالک ہر چیلنج میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے اور بنیادی دلچسپی کے اہم امور پر تعاون کو فروغ دیا ۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کو سراہا، جس میں ابھرتے ہوئے اقتصادی چیلنجوں اور عالمی سپلائی چینز اور اشیاء میں اتار چڑھاؤ سے پیدا ہونے والے مسائل نمٹنے کے لیے تعاون شامل ہے۔

    وزیر اعظم نے اس عزم کا اظھار کیا کہ انکی حکومت سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار اور اعلیٰ معیار تکمیل کے لیے بھرپور کوشش کرے گی ۔ انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں ML-1 اور کراچی سرکلر ریلوے جیسے اہم منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے آئندہ 11ویں اجلاس میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ خصوصی اقتصادی زونز کی جلد تکمیل کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کی صنعتی ترقی میں چینی اداروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

    وزیر اعظم نے 2021 میں پاکستان کی 3.6 بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ برآمدات کا حوالہ دیا . مزید براں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چین کو پاکستانی برآمدات کے لیے مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ سے پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی، ظفر اللہ محمود اورجہانزیب خان نے بھی شرکت کی .

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے:عائشہ غوث پاشا

    پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے:عائشہ غوث پاشا

    اسلام آباد: پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے، عائشہ غوث پاشا نے ایک بارپھر ٹیکس اصطلاحات کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے چھوٹے ریٹیلر اور کاروبار پر سیلز کے ذریعے ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

    فکسڈ سیلز ٹیکس مسترد، تاجروں کا بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان

    عاشئہ غوث پاشا نے کہا کہ انکم ٹیکس لگانے کا طریقہ ایک ہی ہونا چاہیے ہر کوئی جس کی تنخواہ مقرر کردہ حد سے زیادہ ہے وہ ریٹرن جمع کرائیں۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے اس لئے ہم ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہ رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پینشن بھی بڑھائی ہے، فیٹف اور آئی ایم ایف پروگرام ہے ہم خود چاہتے ہیں کہ ملک میں ڈالر آئیں۔

    سپرٹیکس 15 کروڑ سے زائد کی سالانہ آمدنی پر لگے گا. ایف بی آر

    وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، یوکرائن کی جنگ اور بحران کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بجٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، ہم سے 70 سے 80 فیصد براہ راست ٹیکس لگائے ہیں جبکہ ہم نے مہنگائی سے بچنے کے لئے ان ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگائے۔

    بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا نفاذ، تاجروں نے 5دن کا الٹی میٹم دیدیا

    وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، وزیراعظم بی آئی ایس پی کے تحت ڈیزل پیٹرول سکیم بھی لائے۔

  • مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں:آرمی چیف

    مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں:آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جمہوریہ پولینڈ کے سفیر ہز ایکسیلینسی مسٹر میکیج پسارسکی نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔آرمی چیف اور پولش سفیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    لاہور:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔

    قانونی مشیروں نے اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر اشتہاری قرار دئیے جانے والے فیصلے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے۔

    اگلے چند دنوں میں پاکستان واپس جاؤں گا:اسحاق ڈار کی تصدیق

    اس سے قبل اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان جانےکےحوالےسےپروگرام منسوخ نہیں ہوا اورپاکستان روانگی کا شیڈول جولائی کے آخر میں ہے۔ذرائع کا پہلے بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی عہدے داروں کو قانون پیچیدگیاں اور اسحاق ڈار کے لئے حالت ساز گار بنانے کی ہدایات کی تھی۔

    ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    پچھلے ماہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت اور رضامندی پر پاکستان واپس جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے بھی سفر کی اجازت دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 سے لندن میں مقیم اسحٰق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جولائی میں پاکستان واپس جائیں گے۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

    مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سحاق ڈار وطن واپسی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا، وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے وہ جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

  • لاہور:موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

    لاہور:موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

    لاہور:سخت گرمی ، حبس یا پھرانتظامی معاملات پنجاب صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ مون سون کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ چھٹیوں کو چودہ اگست تک بڑھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔

     

     

    پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھی، تاہم اب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔

    دوسری جانب پنجاب میں مختلف پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے بھی والدین کو چھٹیوں میں اضافے کے ایس ایم ایس کیے گئے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی اور نئی کابینہ کی تاحال تشکیل نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر تعلیم کا عہدہ خالی ہے۔

    دوسری طرف لاہور نے سکولوں کا 17 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ روک لیا گیا،1 ہزار 119سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو سہ ماہی قسط جاری نہ ہونے پر سکول سربراہان پریشان ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق 1ہزار119 سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط تاحال جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو گزشتہ مالی سال میں اپریل ،مئی ،جون کے فنڈز تاحال نہ مل سکے۔ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سےقبل سکولوں کو فنڈز درکار ہیں۔بیشتر سکولوں کے پاس فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث بجلی منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔

    سکول سربراہان کےمطابق چھٹیاں ختم ہونے میں تین روز باقی ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی آخری قسط فی الفور جاری کی جائے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی سکولوں کو جاری کردیے جائیں گے۔

  • بلوچستان:30سالوں سے500 فیصد زائد بارشوں سے تباہی،ایمرجنسی نافذکردی گئی

    بلوچستان:30سالوں سے500 فیصد زائد بارشوں سے تباہی،ایمرجنسی نافذکردی گئی

    کوئٹہ :پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں حالیہ مون سون میں تیس سالوں سے پانچ سو فیصد زائد بارشوں سے 111 افراد جاں بحق، جب کہ مختلف حادثات میں ایک ہزار افراد زخمی اور 50 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔ضلع لسبیلہ میں سیکڑوں افراد ریلے میں پھنس گئے، صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

     

    چیف سیکریٹری بلوچستان، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے حکام نے مشترکا پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلوچستان میں دس اضلاع زیادہ چودہ نارمل متاثر ہوئے ہیں، اس دوران بارشوں اور سیلاب سے 6070 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے،جب کہ 6 ہزار کلو میٹر سڑکیں، 2 لاکھ ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہے۔

     

    چیف سیکریٹری بلوچستان کے مطابق مختلف حادثات اور سیلاب بارشوں سے 17500 افراد کو ریسکیو کیا گیا، متاثرہ 16ہزار 87 گھروں کے لئے راشن اور 10ہزار سے زائد شیلٹر فراہم کئے گئے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے فضائی ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر صوبائی اور وفاق کی جانب سے متاثرین کیلئے 10،10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان بھی کیا گیا ۔

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے  نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ حب میں نیا بائی پاس بنا رہے ہیں، ایم ایٹ پر کچھ جگہوں پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، جب کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے پلوں کی مرمت بھی کردی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ اور ہیوی ٹریفک رواں دواں ہے۔

    ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ( PDMA) کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ ( Lasbela ) میں طوفانی بارش کے بعد سیکڑوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں، جب کہ اوڑکی اور دیگر مقامات سے سیلابی ریلے میں پھنسے 250 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ فیصل پانیزئی کے مطابق ریسکیو کیے گیے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ لسبیلہ کے دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

     

     

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، صوبہ بھر میں شدید بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے۔ موجودہ صورت حال کے تناظر میں لندن کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

     

     

    مخدوم صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے ضلع لسبیلہ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ بلوچستان صوبے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

     

     

    پی ڈی ایم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان موسلا دھار بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 106ہوگئی ہے، جب کہ مختلف حادثات میں 62 افراد زخمی بھی ہوئے۔ کوئٹہ میں مون سون بارشوں سے 6077 گھر منہدم جب کہ 712 مویشی سیلابی پانی کی نظر ہوگئے۔

    بارشوں سے کان مہترزئی خانوزئی کے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق ہنہ اوڑک میں چالیس خاندانوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا، کیچ، تربت، گوادر، پنجگور، لسبیلہ بھی بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع واشک میں کھڑی فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی مساجد سمیت گھروں میں داخل ہوگیا۔

    پشین میں جمعرات 28 جولائی کو بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کلی تراٹہ اور نیو خان اسکیم میں گھروں کی دیواریں گرگئیں، جب کہ متاثرین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور حکومتی سطح پر امداد اور مدد کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ریلیف آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی مسلسل معاونت کررہا ہے۔

    زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

    بیان کے مطابق بولان، لسبیلہ، اوتھل ،جھل مگسی اور غذر میں سیلاب کے دوران پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے حب، لسبیلہ، اوتھل، زیروپوائنٹ، دیودر اور غذر جی بی میں فری میڈیکل کیمپ لگائے ہیں جہاں لوگوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں

    بیان کے مطابق لسبیلہ، اوتھل، جھل مگسی، خضدار اور دیگر متاثرہ علاقوں میں 7.5 ٹن غذائی اشیاء، پناہ گاہیں اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔

  • گال ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز برابر

    گال ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز برابر

    کولمبو:گال ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز برابر،کولمبوسے اطلاعات کےمطابق پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، کھیل کے میدان سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریزایک ایک سے برابر کردی۔

    گال ٹیسٹ کے آخری دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو جیت کے لئے مزید 419 رنز جب کہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار تھیں۔

    پاکستان نے 508 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آخری روز اوپنر امام الحق 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 37 رنز اسکور کئے۔

     

    فواد عالم ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔لنچ پر کپتان بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

     

    لنچ کے بعد بابر اعظم 81، محمد نواز 12، یاسر شاہ 27 اور حسن علی 11 رنز بناسکے۔ نسیم شاہ 18 رنز پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جیاسوریا نے5 اوررمیش مینڈس نے 4 وکٹ حاصل کیے۔

     

     

     

     

     

    لنچ کے بعد پاکستان کو دو سیشنز میں 320 رنز درکار تھے جبکہ سری لنکا کو 5 وکٹ چاہیئے تھیں۔

     

    اس سےقبل سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کردی۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکورکئے تھے۔ پاکستان کی ٹیم 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • ‏عدالتی اصلاحات کے بغیر جمہوریت کا سفر نا مکمل ہوگا،ایک پاکستان میں 2 آئین نہیں چلیں گے۔ بلاول

    ‏عدالتی اصلاحات کے بغیر جمہوریت کا سفر نا مکمل ہوگا،ایک پاکستان میں 2 آئین نہیں چلیں گے۔ بلاول

    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایسے نہیں ہوسکتا ہمارے لیے ایک اورلاڈلے کے لیے دوسرا آئین ہو، ہمارا کام آئین بنانا اورعدلیہ کا کام تشریح کرنا ہے، خود ترمیم لانا نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا تین جج آئین تبدیل کردیں۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے جس میں ہم قانون سازی کریں گے، ہم فیصلہ کریں گے کتنے ججز کو بنچ میں بیٹھنا چاہیے، اگراسپیکرکی رولنگ پرفیصلہ سنانا چاہتے ہیں تو سو بسم اللہ مگر پورے ججز کو بٹھانا ہو گا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ تھا، ہم کسی ادارے کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے، صرف یہ گزارش کی تھی فل کورٹ بیٹھ کر فیصلہ سنا دے، ہم نے کہا تھا فل کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوا ہم مانیں گے، یہ مطالبہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر نہیں تھا، ڈپٹی سپیکررولنگ کے حوالے سے ہمارا فل کورٹ کا مطالبہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے آئین توڑا میرا تب بھی یہی مطالبہ تھا، آئین پاکستان کی تشکیل کے لیے 30 سال کا عرصہ لگا، شہید بے نظیربھٹونے آئین کی بحالی کے لیے جدوجہد کی، آئین میں ترمیم کے لیے دوتہائی اکثریت درکارہوتی ہے۔ صوبوں کوحقوق دینے کے لیے اٹھارویں ترمیم لائے، ہردن عوام کے مینڈیٹ اور جمہوریت پرحملے ہوتے رہے، عدلیہ بحالی تحریک، کراچی کے جیالوں کو گولیاں ماری گئیں، سابق چیف جسٹس افتخارچودھری ایسے فیصلے دیتے تھے جو آئین وقانون کے مطابق نہیں ہوتے تھے، ہم اپنا کام کرتے رہے اور جمہوریت کو بحال کیا، کبھی ٹماٹر، کبھی آلوؤں کی قیمت پر سوموٹولیتے تھے، ہم نے ملک اورقوم کے ساتھ جوڈیشل ریفارمز کا وعدہ کیا تھا۔ جوڈیشل ریفارمزیہ ہاؤس کرے گی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں دھمکی میں آکر19ویں ترمیم پاس کی، ہمیں آئین کوتبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا، اس وقت کی اپوزیشن شائد اس قسم کی جوڈیشل ایکٹوزم سے خوش تھی، ٹوتھرٖڈ میجورٹی رکھنے والے وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا، 2018ء کے الیکشن میں چند ججز کا رول تھا، صاف نظر آرہا تھا چند ججزالیکشن کمپین میں حصہ لے رہے تھے، ثاقب نثارہمارے خلاف الیکشن مہم چلارہا تھا، پولنگ والے دن فیصل صالح حیات الیکشن جیت رہا تھا، ثاقب نثارنے ری پولنگ کی مخالفت کی تھی، یہ جناب سپیکرمتنازع کردارہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نظام بٹھانے کے لیے کردار آئینی نہیں متنازع کردارادا کررہے تھے، ہم چاہتے ہیں وہ متنازع نہیں آئینی کردارادا کریں، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ کا کردارمتنازع نہیں ہونا چاہیے، یہی وجہ تھی ہم نے فل کورٹ کا مطالبہ کیا تھا، ایسے نہیں ہوسکتا ایک آئین نہیں، دوآئین اوردوپاکستان ہو، مجھے فرق نہیں پڑتا پرویزالہیٰ یا حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب ہو، ایسے نہیں ہوسکتا ہمارے لیے ایک اورلاڈلے کے لیے دوسرا آئین ہو، ہمارا کام آئین بنانا اورعدلیہ کا کام تشریح کرنا ہے، خود ترمیم لانا نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ تین جج آئین تبدیل کردیں، جوڈیشل ریفارمزکرنے تک جمہوریت کا سفرنامکمل ہوگا۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ 2018ء کے انتخابات کے دوران ایسا لگتا تھا کہ کئی ججز انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ہمارے خلاف مہم چلا رہے تھے، 2018 سے اپریل 2022 تک سلیکٹڈ حکومت کو بچانے کے لیے اداروں نے متنازعہ کردار ادا کیا، عدلیہ اور سٹیبلشمنٹ کا کردار غیر متنازعہ ہونا چاہیے، اسی لیے ہم نے فل کورٹ کا مطالبہ کیا تھا، ایسا نہیں ہو سکتا دو آئین پاکستان ہوں، ایک فیصلے کے مطابق پارٹی سربراہ کی ہدایات ضروری ہے، دوسرے فیصلے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی ہدایات ضروری ہیں، عدالتی اصلاحات کے بغیر جمہوریت کا سفر نا مکمل ہوگا، سپریم کورٹ کا مطلب صرف چیف جسٹس نہیں ہے، سپیکر صاحب میرا مطالبہ ہے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، یہ ہم طے کریں گے پارلیمان سے متعلق کیسز میں کتنے ججز کو بیٹھنا چاہئیے، پارلیمان سے متعلق کیس میں تمام ججز کو بٹھا کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے جس میں ہم قانون سازی کریں گے، ہم فیصلہ کریں گے کتنے ججز کو بنچ میں بیٹھنا چاہیے، اگراسپیکرکی رولنگ پرفیصلہ سنانا چاہتے ہیں تو سو بسم اللہ مگر پورے ججز کو بٹھانا ہو گا، جناب سپیکر آپ قدم بڑھائیں، پیپلزپارٹی جوڈیشل ریفارمزکے لیے تیارہے، ایک رات کی نیوٹریلٹی سے 70سال کے گناہ معاف نہیں ہوسکتے، شہبازشریف کے پاس مسائل کوحل کرنے کے لیے جادوکا چراغ نہیں، عوام کوپتا ہے خان صاحب نے تاریخی قرض لیے، ماننے کوتیارنہیں عوام اس قسم کے لوگ کومعاف کرنے کو تیارہوں گے، ہم تگڑے، ڈٹ کراس مسئلے کوحل کرنا ہوگا، آئین شکنی، جمہوریت کے خلاف کام بنی گالہ سے ہویا کسی اورجگہ سے انصاف کرنا ہوگا، اگرہم یہ کام نہیں کرسکتے تو پھر اسمبلی کوتالا لگادیں ہم کیوں خوارہوتے ہیں، وقت آگیا ہے جمہوریت کا نعرہ نہیں قانون سازی کریں، پارلیمان میں وہ طاقت ہے ہر مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ جناب سپیکر آج ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائیں، سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں تمام ججزپرمشتمل ہے، آئین سازی پارلیمنٹ کا اختیارہے۔

  • ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس:ملک بھرمیں ہونےوالےجانی و مالی نقصان پراظہار افسوس

    ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس:ملک بھرمیں ہونےوالےجانی و مالی نقصان پراظہار افسوس

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا،

    بلوچستان اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے، دورانیے اور قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔

    اس اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کی 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ 75 سالہ تقریبات 11 اگست سے 14 اگست تک منائی جائیں گی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کو بروز بدھ 3 اگست 2022 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    رواں اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی ، توجہ دلاو نوٹس اور عوامی اہمیت کے حامل موضوعات کو زیر بحث لائے جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا، مرتضیٰ جاوید عباسی، خالد حسین مگسی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

  • وفاقی وزیرمحمد اسرار ترین کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) ہری پور کا دورہ

    وفاقی وزیرمحمد اسرار ترین کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) ہری پور کا دورہ

    اسلام آباد:وفاقی وزیرمحمد اسرار ترین کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) ہری پور کا دورہ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار جناب محمد اسرار ترین نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) ہری پور کا دورہ کیا۔

    نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) ایک عالمی معیار کی انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) اور الیکٹرانک آلات بنانے والا اور عوامی اور نجی دونوں شعبوں میں حل فراہم کرنے والا ہے۔

    دورے کے دوران، NRTC کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد عاصم اسحاق نےنیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے بڑے مواصلاتی اور حفاظتی آلات کے بارے میں بتایا جو کہ پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ بہت سے دوست ممالک کو برآمد کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر کو محفوظ اور سمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے تیار کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے بارے میں مزید بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کمرشل اور ملٹری الیکٹرانک/مواصلاتی آلات کو معیاری بنانے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹنگ لیبز کا افتتاح کیا۔ وزیر نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور الیکٹرانک آلات کی مقامی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی میں ترقی، اختراعات اور NRTC کی صلاحیتوں میں توسیع کے لیے NRTC انجینئرز کے کردار اور بھرپور کوششوں کی ستائش کی۔

    وفاقی وزیردفاعی پیدوار نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دفاعی صنعتوں کا مقامی اور برآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کم لاگت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کا سامان تیار کرنا فخر کی بات ہے۔