Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،  فیلڈ مارشل  عاصم منیر

    ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اسلام آباد، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جو ہماری ذمہ داری اور عزت ہے۔

    اسلام آباد میں قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی،اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں،کانفرنس میں فوج کے موقف، اسلامی تعلیمات اور قومی ترقی میں علماء کے کردار پر زور دیا گیا، اور فیلڈ مارشل نے تاکید کی کہ پاکستان کی سلامتی، وحدت اور اسلامی اقدار کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

  • ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے ،مولانا فضل الرحمان

    ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے ،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے-

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ،خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے ۔

    https://x.com/juipakofficial/status/1998706732164686224?s=20

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ پر تشدد کی یاد تازہ کر دی،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے ،ملکی معیشت اور حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

    دوسروں کو ذہنی مریض کہنے والے خود ذہنی مریض ہیں،عون چوہدری

    پاکستان میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے، آئی ایم ایف کی انتباہی رپورٹ جاری

    بانی پی ٹی آئی جن کے کاندھوں پر چڑھ کرآئے اُنہی کیخلاف سازش کی،شرجیل میمن

  • پاکستان میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے، آئی ایم ایف کی انتباہی رپورٹ جاری

    پاکستان میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے، آئی ایم ایف کی انتباہی رپورٹ جاری

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

    رپورٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق موجودہ سالانہ افراط زر 4.5 فیصد سے بڑھ کر 6.3 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ جون 2026 تک یہ شرح ممکنہ طور پر 8.9 فیصد تک جا سکتی ہےآئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کے نئے تخمینے بھی جاری کیے ہیں موجودہ مالی سال میں ملک کی ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کی توقع ہے،بیروزگاری میں معمولی کمی متوقع ہے، جو 8 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ معمولی بہتری معاشی استحکام کو سہارا دے سکتی ہے۔

    مالیاتی اشارے بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں ٹیکس کے تناسب برائے جی ڈی پی 15.9 فیصد سے بڑھ کر 16.3 فیصد تک جانے کا امکان ہے،مالی خسارہ 5.4 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی ہے تاہم پاکستان کا قرضہ بوجھ جی ڈی پی کے 69.6 فیصد پر برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ میں پاکستان کو مہنگائی پر قابو پانے اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے چیلنج پر زور دیا گیا ہے حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جو قیمتوں میں اضافے کو مالیاتی استحکام کے ساتھ متوازن کریں اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو محتاط نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں مالی خطرات سے بچا جا سکے۔

    اس سے قبل، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی مالی معاونت منظور کی تھی، جس میں 37 ماہہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی (RSF) شامل ہیں،یہ فنڈز فوری طور پر پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ ملک کی معاشی بحالی اور ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔

  • پاکستان اور انڈونیشیا  کا جنوبی ایشیا میں امن اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور

    پاکستان اور انڈونیشیا کا جنوبی ایشیا میں امن اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور

    انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک نے ے پارلیمانی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا-

    دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاک انڈونیشیا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک نے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیادونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی، دفاعی اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے اوراعلیٰ سطح رابطے اور سیاسی ڈائیلاگ مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا نے پارلیمانی تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیادونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس میں مزید توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے، انڈونیشیا پاکستان ترجیجی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا نے آئی پی پی ٹی اے کو 2027 تک سی ای پی اے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی پاک انڈونیشیا تجارت میں غیر ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے اور نئی مراعات پر بات چیت کا اعلان بھی کیا ہے آئی ٹی، سائبر سکیورٹی، فِن ٹیک اور خدمات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے جبکہ حلال فوڈ انڈسٹری اور اسلامی فنانس میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے ایس آئی ایف سی اور انڈونیشیا کے سوورین ویلتھ فنڈ کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں گےزراعت، آئی ٹی، مائننگ، ٹورازم، انفراسٹرکچر اور توانائی میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، دفاعی صنعت کے اشتراک اور تربیتی پروگرامز میں اضافہ بھی کیا جائے گا،دونوں ممالک کے فوجی اداروں کے درمیان تربیتی تعاون اور مشترکہ کورسز بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے، ویکسین، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ایمرجنسی تیاریوں پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ، خواتین اور بچوں کی صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہےماحولیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مشترکہ صلاحیت سازی پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ سیاحت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات، مشترکہ پروموشن اور تاریخ و ثقافت پر مبنی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے، طلبہ تبادلے اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر اتفاق ہوا ہے جبکہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے انڈونیشیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی، دونوں ممالک نے جنوبی ایشیا میں امن اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا، فلسطین میں انسانی صورتحال پر پاکستان اور انڈونیشیا نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک نے دو ریاستی حل کی حمایت اورغزہ امن منصوبہ کی توثیق کی، ساتھ ہی اقوام متحدہ، او آئی سی اور ڈی 8 میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا نے 8 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے، نئے ایم او یوز میں اعلیٰ تعلیم، حلال فوڈ سرٹیفکیشن، صحت، آرکائیوز، منشیات کی روک تھام اور لائبریری تعاون شامل ہےوزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیاصدر آصف علی زرداری سے بھی انڈونیشین صدر کی ملاقات میں باہمی تعلقات پر گفتگو جبکہ صدر زرداری نے انڈونیشیا کے صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی انڈونیشین صدرکی ملاقات ہوئی۔

  • امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے،وزیراعظم

    امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں-

    قطر کے قومی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں،فیفا2022کا کامیاب انعقاد امن اور ترقی کے وژن کا عکاس ہے،پاکستان اور قطر کےکثیر الجہتی تعلقات ہیں،مشترکہ خوشحال مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی دن کے پرمسرت موقع پر قطر کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہےدونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں انہوں نے تنازعات اورپیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ، مفاہمت کے قیام، خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کیلئے قطر کی قیادت کی کاوشوں اور اقدامات کو بھی سراہا ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ فیفاورلڈکپ 2022ء کا کامیاب انعقاد قطر کی قیادت کے امن اور ترقی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے پاکستان اور قطر کے دفاعی پیداوار ، تجارت ، سرمایہ کاری ، عوام کے مابین رابطوں سمیت کثیر الجہتی تعلقات ہیں اور ہم مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے قابل تجدید توانائی ، رئیل سٹیٹ ، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار کو بھی سراہا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے بعد پاکستان نے قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور عرب اسلامک سمٹ میں اہم کردار ادا کیا جبکہ قطر نے بھی رواں سال بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور حمایت کی، پاکستان کے عوام قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں قطر کے سفیر علی مبارک الخاطر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت پر خوشی ہے، قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور قطر اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، یہ دوطرفہ تعاون ہمارے قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔

    انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے عالمی سطح پر امن و استحکام اور تعاون کے لئے بھی بھرپور کاوشیں کی ہیں۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ اور دیگر نے قطر کے قومی دن پر کیک کاٹا۔

  • صدرِ مملکت نے انڈونیشیا کے صدرکو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

    صدرِ مملکت نے انڈونیشیا کے صدرکو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان عطا کیا۔

    منگل کو ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے اراکین، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، پارلیمنٹ کے اراکین اور سفارتی کور کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    قبل ازیں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار اور پائیدار بنیادوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو قائدِ اعظم محمد علی جناح اور صدر سوئیکارنو نے قائم کی تھیںدونوں صدور نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار اور دیرپا خیرسگالی پر استوار ہیں ،انہوں نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مزید قریبی تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔صدر آصف علی زرداری نے سوماترا میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر دلی افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے جاں بحق افرادکی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    دونوں رہنماؤں نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور جامع ترقی کے فروغ کے اپنے عزم پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ اصول مستقبل میں باہمی تعاون کی رہنمائی کریں گے۔انہوں نے دوطرفہ تجارت کا جائزہ لیا اور اقتصادی تعاون میں مسلسل اضافے پر اطمینان ظاہر کیا، صدرِ آصف علی زرداری نے پاکستان کی برآمدات میں تنوع اور متوازن تجارتی مواقع کی ضرورت پر زور دیا، دونوں فریقین نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام کو تجارتی مسائل کے حل اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے ایک مؤثر فورم قرار دیا۔

    ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاعلاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدرِ مملکت نے معزز مہمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وسیع اجلاس میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی-

    پاکستان کی جانب سے شرکاء میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر تجارت جام کمال خان ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر ، سیکریٹری خارجہ اور انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر شامل تھےدونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید جائزے کے لیے علیحدہ ون آن ون ملاقات بھی کی۔تقریب کے بعد معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

  • نیب کی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں

    نیب کی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں

    اسلام آباد: نیب (nab)کی جانب سے کی گئی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ادارے نے اتنی بڑی رقم کی ریکوری کی۔

    نیب حکام کے مطابق 2سال اور 9 ماہ میں 114 کھرب روپے کی ریکوریز کی گئیں،دھوکہ دہی اور ہاؤسنگ اسکیموں کے متاثرین کو 207 ار ب روپے شفاف طریقے سے واپس کیے گئے،4.85ملین ایکڑ سرکاری اراضی کی بازیابی کیلئے قبضہ گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی،بازیاب کرائی زمین کو قومی ترقی، زراعت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے محفوظ بنایا گیا۔

    2025میں 61 کھرب روپے کی ریکارڈ ریکوریز نیب کی اصلاحات کا عملی مظہر ہیں،سخت سکروٹنی سسٹم کے نتیجے میں جعلی اور غیر ضروری شکایات نمایاں حد تک کم ہوئیں،منی لانڈرنگ کے 21 ہائی پروفائل کیسز میں 118 ارب روپے کے اثاثے ٹریس کیے گئے،گزشتہ 11 ماہ میں متاثرین کو 165 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

  • پاکستان ریلوے کی روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ،30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان ریلوے کی روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ،30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے، ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے،ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹیشنز کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ اب ریلوے ٹریک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک ٹریک بہت جلد بہتر کیے جائیں گے، معاہدے مکمل ہو چکے ہیں.رواں مالی سال میں وزیر اعظم کے ویژن کو مکمل طور پر امپلیمنٹ کرکے ریلوے کے تمام اہداف حاصل کرلیں گے جبکہ 31 دسمبر 2026 تک تمام مقررہ اہداف مکمل کیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت

    وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت

    وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا-

    "اے پی پی ” کے مطابق پیر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن ’’عید الاتحاد ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمان اور غیرملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط منظور

    وزیر اعظم نے یو اے ای کی موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یو اے ای نے ترقی کی نئی منازل طے کیں اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے وزیر اعظم نے شیخ زید بن سلطان النہیان کو امارات کی ترقی کا بانی اور پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری پر فخر ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا،قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے،1.8 ملین پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی،انہوں نے یو اے ای کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے،خواجہ آصف

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر سالم محمد الزاعابی نے تقریب میں وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 5 دہائیوں سے دیرینہ اور گہرے و تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں،انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستان میں قابل تجدید توانائی ، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین ہم آہنگی ، ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بعد ازاں وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

    تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ کی پیشکش قبول کر لی

  • آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے  ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط  منظور

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط منظور

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی۔

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا جائزہ اجلاس واشنگٹن میں ہوا، جس میں پاکستان کو قسط جاری کرنے پر غور کیا گیا، جس کے بعد منظوری دے دی گئی، دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی جاری رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی،پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت 2 اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں،آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظور کی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کے تحت فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر منظور کیے، اور یہ اس پروگرام کی پہلی قسط ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط قرار دے دیا جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی،1 ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے،خواجہ آصف

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا فیصلہ کیا تھا، اور عالمی مالیاتی فنڈ نے سخت شرائط کے تحت پاکستان کے لیے قرض پروگرام منظور کیا،حکومتی وزرا کا مؤقف ہے کہ جب تک ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں تب تک عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا کیوں کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ کی پیشکش قبول کر لی