Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں،وزیرخزانہ

    بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں،وزیرخزانہ

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس کا قیام ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے ایک بڑاقدم ہے-

    سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاکہ حکومت رسمی معیشت کو مضبوط بنانے اور اور ذمہ دارو طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں پرعزم ہے، وزیرِ خزانہ نے غیر رسمی شعبے پر کڑی نگرانی کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے شروع کی گئی کوششوں کے متعدد صنعتوں میں واضح نتائج سامنے آرہے ہیں ، بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں۔

    وزیرخزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس کا قیام ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے ایک بڑاقدم ہے ، اس سے نجی شعبے کے ساتھ پورا سال مستقل رابطے کی سہولت میسرہوگی اوراس کے نتیجے میں پالیسی میں بہتری اور اگلے بجٹ سے قبل موثرمشاورتی عمل درآمد کو ممکن بنایاجاسکے گا،نیسلے پاکستان کے وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایون سینا کر رہے تھے جبکہ چیف فنانشل آفیسر مقصود احمد انجم اور ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلٹی شیخ وقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ڈھاڈر: سرکٹ ہاؤس کے قریب دھماکے کے بعد شدید فائرنگ

    وفد نے وزیرِ خزانہ کو پاکستان کے ساتھ نیسلے کے دیرینہ تعلق اور مستقبل کی توسیعی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا،چیف ایگزیکٹوآفیسر نے کمپنی کی کاروباری مضبوطی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیسلے نے مقامیت ، پورٹ فولیو ایڈجسٹمنٹ، جدید آٹومیشن، کارکردگی میں بہتری اور مصنوعات میں مسلسل جدت کے ذریعے اپنے آپریشنز کو مستحکم کیا ہے انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ میں نیسلے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ شیخوپورہ اور خانیوال کی فیکٹریاں مکمل طور پر خودکار اور عالمی ڈائیگناسٹک نظام سے منسلک ہیں، جس سے پاکستان میں نیسلے کے آپریشنز عالمی معیار کی تنصیبات کے برابر ہو گئے ہیں۔

    ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے،مریم اورنگزیب

    انہوں نے کہاکہ کمپنی میں پائیداری، زرعی خدمات کی تبدیلی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے جاری اور آئندہ آنے والی سرمایہ کاری پر کام ہو رہا ہے،نیسلے شمسی اور بائیو ماس توانائی کے نظام، ڈیجیٹل ڈیش بورڈز، ماحول دوست پیکیجنگ اور سپلائی چین کی آٹومیشن پر عمل کر رہی ہے جس سے اخراجات اور گرین ہائوس گیسوں میں کمی آ رہی ہے اور کمپنی کی طویل المدتی مسابقت مزید مضبوط ہو رہی ہے، وفد نے بتایا کہ مقامی ویلیو کری ایشن کے فروغ کے وسیع تر عمل کے تحت نیسلے کی لوکلائزیشن کی کوششوں نے کمپنی کی مضبوطی کو واضح طور پر بڑھایا ہے۔

    غلط ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پیغامات ، ایف بی آر کی وضاحت جاری

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے-

    اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا، ہم چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں، عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کبھی نہ ختم ہونے والی ہے، وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چائنہ آئرن برادرز ہیں، چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھی شدید متاثر ہوا۔

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

    پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

    دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف  کارروائی کا حکم

    اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔شہر کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے،ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

    ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ،سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں،شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے،شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،تمام افسران شہر کی سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہیں۔

    پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    وزیراعظم کا سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

  • پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے،  مصطفیٰ نواز کھوکھر

    پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاسی تقسیم اس حد تک بڑھ چکی کہ نیشنل ڈائیلاگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، سیاست میں راستہ ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتا ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی،مخالف جماعتیں ہمیشہ یہی کہتی ہیں کہ جلسہ صحیح نہیں ہوا،سب مل کر بیٹھیں، ملک میں پولرائزیشن کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللّٰہ باشعور سیاست دان ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ترقی ہو، پی ٹی آئی میں گرفتاریاں معمول ہیں، ان کے ساتھ اور کیا کریں گے؟-

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاستدانوں کی ملاقات کا سلسلہ بحال کیا جائے تو ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، جب آپ کسی کو وقت سے پہلے فارغ کر دیتے ہیں تو عوام ان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، یہی نواز شریف کے ساتھ ہوا تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سامنے آیا۔

    وزیراعظم کا سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام جاری

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری

    وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

  • پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین افواجِ پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے،’یاد رکھیں! ملکی وقار، خودمختاری اور قومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کسی بھی سطح پر کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے رویے پر پوری قوم کو جواب دینا چاہیے، یہ ایسا شخص ہے جو اقتدار کے لیے کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے، اس شخص کو اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا،ایک جماعت مسلسل فوج پر حملے کیے جا رہے تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسی لیے جواب دینا مناسب سمجھا، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان صبح شام اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، لیکن جب عمران خان کو اقتدار چاہیے ہوتا ہے تو کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے،عمران خان نے کبھی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت نہیں کی، یہ موقع پرست لوگ ہیں، انہی کے دور میں دہشتگردوں کو ملک میں لا کر بسایا گیا۔

  • ملک کو قانون وآئین کے مطابق چلانا ہوگا ورنہ مشکلات ختم نہیں ہوں گی،شاہد خاقان عباسی

    ملک کو قانون وآئین کے مطابق چلانا ہوگا ورنہ مشکلات ختم نہیں ہوں گی،شاہد خاقان عباسی

    عوام پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو قانون وآئین کے مطابق چلانا ہوگا ورنہ مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔

    پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور27ویں ترامیم آئین پاکستان پر سیاہ دھبہ ہیں کیونکہ آئین میں ترامیم کبھی بھی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے نہیں کی جاتیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوتی ہیں ہمارا سیاست کا مقصد ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود ہے،کرسی نہیں، ملک کو قانون وآئین کے مطابق چلانا ہوگا ورنہ مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ قانون سے انحراف کی وجہ سے ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے، ملک کے حکمران نوجوانوں کاخیال نہیں کر رہے ہیں جو افسوس ناک ہے، جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں معیشت بہتر نہیں ہوگی افسوس کا مقام ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے اور نفرت سے کام لیا جارہا ہے، ہم کسی کوگالی نہیں دیتے بلکہ ملک کو ترقی دینے اور جوڑنے کی بات کرتے ہیں، سب کو مل کر مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، اگر کردار ادا نہ کیا گیا تو کل صرف پچھتاوا ہی ہوگا۔

    ڈکی بھائی نے پوری قوم سے معافی مانگ لی

    انہوں نے کہا کہ آئین کسی کو ذاتی طور پر فائدہ نہیں دیتا، ہم اسٹیبلشمںٹ کا سہارا نہیں لیں گے بلکہ عوامی سپورٹ سے اوپر آئیں گے، ملک میں جو کچھ ایک دوسرے کو کہا جارہا ہے اس کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،کسی کو گالیاں دے کر کیسے مسائل کیے جاسکتے ہیں،آج صرف اور صرف ملک کی بات کرنی چاہیے، جب بھی عوامی مینڈیٹ کی نفی ہو تو مسائل ہوں گے، اگر گورنر راج کی خیبرپختونخوا میں گنجائش ہے تو ہر صوبے میں ہے،کرسی کی چاہت چھوڑی جائے توصوبائی اور مرکزی حکومتوں کومسائل کا حل مل جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) میں آواز اٹھائی لیکن جب انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا راستہ چھوڑ دیا تو ہم نے اپنا راستہ الگ کیا واٹس ایپ والی جماعتیں نہیں چل سکتیں، ہمیں کرسی عزیز ہوتیں تو ہم اپنا راستہ الگ نہ کرتے، آئین میں ترمیم عوامی رائے اور مفاد میں ہونی چاہیےہمیں اپنی سرحد کا دفاع کرنا ہے، افغان حکومت وہاں سے جارحیت روکے، کوئی چوائس نہیں کہ ہم پر حملہ ہو اور ہم چپ بیٹھے رہیں اور جواب نہ دیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے، اویس خان لغاری

  • امیر جماعتِ اسلامی کا ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان

    امیر جماعتِ اسلامی کا ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان

    لاہور:امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

    لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں،پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں کا اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں، ہم 21 دسمبر کو پورے پنجاب کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دھرنا دیں گے، یہ جو کچھ بانٹتے ہیں اپنے ہی خاندان میں دیتے ہیں-

    بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    حافظ نعیم نے کہا کہ 40، 40 سال پولٹیکل ورکر محنت کرتا ہے لیکن کبھی پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا، یہاں تو چچا وزیرِ اعظم اور بھتیجی وزیرِ اعلیٰ ہےانہوں نے کہا کہ یہ سب قوم کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں، ہم نے مل کر اس نظام کا خاتمہ کرنا ہے، جماعتِ اسلامی عوام کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے، میں حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کوئی عوام کی آواز کے لیے بینر لگائے اور آپ اتار دیں؟-

    امیرجماعتِ اسلامی نے کہا کہ تمام اختیارات بلدیاتی حکومتوں کے حوالے ہونے چاہئیں، تحصیل گورنمنٹ کا اختیار ہونا چاہیے، یہ ملکاؤ ں اور بادشاہوں کا نظام نہیں ہے، جس کو چاہا نواز دیا، ہم اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے، ہمیں معلوم ہے کہ ان لوگوں نے عدالتوں میں بھی قبضہ کیاہوا ہے، یہ جو خاندانی پارٹیاں ہیں، یہی مضبوط ہوتی رہیں، اس حوالے سے شعور آنا بہت ضروری ہے میں میاں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ یہ کونسی ووٹ کو عزت ہے کہ حکمراں انڈر پاسز اور سڑکوں پر اپنی تختیاں لگاتے ہوئے نظر آئیں؟-

    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پاک فوج کیخلاف باتیں کرنے پر شرم آنی چاہیے۔عطا تارڑ

  • انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد:انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے-

    انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں،وزیراعظم نے گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے، دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے،انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    انڈونیشین صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، مہمان صدر کی عسکری قیادت سے ملاقات کا بھی قوی امکان ہے،دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت (Free Trade Agreement) کے معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، فریقین تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بھی جامع بات چیت کریں گے۔

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

  • ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

    بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینےکے منصوبےکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔

    امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنےکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہےمعاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہےکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی ہے۔

    نام نہ بتانےکی شرط پر حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائےگا تاہم ترکیے اور پاکستانی حکام نے اس خبر پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    بلوم برگ کا کہناہےکہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہےترکیے نے پاکستان کے درجنوں ایف-16 طیاروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے اور اب وہ چاہتا ہےکہ پاکستان اس کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل ہو۔

    کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنےکے منصوبے بھی موجود ہیں،ترک دفاعی صنعت کے حکومتی ادارے ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن کے مطابق ترکیے کی دفاعی برآمدات اس سال کے پہلے 11 مہینوں میں 30 فیصد بڑھ کر 7.5 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    بھارت کا کراچی سے 200 سمندری میل دور بھارتی فضائیہ کی مشق کا اعلان

  • قطر کا پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان

    قطر کا پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان

    اسلام آباد: قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے دیا-

    قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے کر نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان کر دیا ،قطر اور پاکستان نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا، جبکہ دونوں ممالک کا دوطرفہ ملاقات میں ایف ٹی اے پر پیشرفت تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے توانائی، ایل این جی اور ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم میں پاکستان کی معاشی استحکام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ موجود ہے، اور خلیج کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، امریکا سے 19 فیصد ٹیکسٹائل ٹیرف میں ریلیف حاصل کیا گیا، جبکہ پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 0.5 فیصد کمی کی توقع ہے، اور پاکستان کو ہنگامی کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان درست معاشی اصلاحاتی راستے پر گامزن ہے، اور پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 13 ارب ڈالر کا ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام مل چکا ہے،سی پیک فیز 2.0 میں حکومتی تعاون سے بی ٹو بی سرمایہ کاری کی طرف منتقلی کی جا رہی ہے، اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے اے آئی، بلاک چین اور ایڈوانس ڈیجیٹل اسکلز میں عالمی مواقع موجود ہیں۔