Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سائفروزیرخارجہ اور وزیراعظم سےچھپانےکا     دعویٰ مکمل بےبنیادہے:دفترخارجہ

    سائفروزیرخارجہ اور وزیراعظم سےچھپانےکا دعویٰ مکمل بےبنیادہے:دفترخارجہ

    اسلام آباد: سائفر وزیرخارجہ اور وزیراعظم سےچھپانےکادعویٰ مکمل بےبنیادہے:اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر پاکستانی دفتر خارجہ کو امریکہ سے آنے والے سائیفر کے حوالے سے وضاحت دینا پڑی ہے اور یہ وضاحت ان الزامات کے کے بعد دی جارہی ہے جن میں بار بار کہا جارہا ہے کہ یہ حقائق موجودہ وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپائے گئے تھے دفتر خارجہ نے اس دعوے کو سراسر بے بنیاد قرار دیا ہےکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفرکمیونی کیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفرکمیونی کیشن (خفیہ سفارتی مراسلہ) وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانےکا دعوٰی مکمل بے بنیاد ہے۔

     

    https://mofa.gov.pk/transcript-of-the-press-briefing-by-spokesperson-on-monday-25-april-2022/

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفرکمیونی کیشن وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے پوشیدہ ہونےکا سوال ہی نہیں ہوتا، دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے،اس کے کام پر شکوک پیدا کرنا نقصان دہ ہوگا۔

     

    اس حوالے سے حکام دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ہر سائفر وزیراعظم آفس کو لازمی بھیجا جاتا ہے، اس سائفرکو بھی وزیراعظم آفس بھیجا گیا تھا، کوئی بھی سائفر جب آتا ہے تو اس کی ڈسٹری بیوشن کی جاتی ہے،کچھ سائفر کی ڈسٹری بیوشن زیادہ کچھ کی کم کی جاتی ہے۔

    پاکستان کیخلاف امریکی سازشیں ایک بار پھر عروج پر، تحریر:عفیفہ راؤ

    حکام دفتر خارجہ کے مطابق سائفر کو کاپی نہیں کیا جاسکتا، اس کی فوٹو کاپی نہیں ہوتی، سائفرکو اس کی مشین پر ڈی کوڈ کیا جاتا ہے، سائفر کی تحریر کو تبدیل کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا تھا پھر زبردستی نکلوایا گیا۔

  • لاہور: آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    لاہور: آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    لاہور:سابق صدر،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری پی ڈی ایم اجلاس کے بعد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

    پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔

    شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    خیال رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔

    اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے قبل ازوقت انتخابات بہتر آپشن نہیں جبکہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کی وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی کے نام کی توثیق، 14 ووٹوں کی برتری کا دعویٰ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی رائے کا بے حد احترام ہے مگر فی الحال پارٹی میں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہم قومی اسمبلی آنے کو تیار نہیں کیونکہ ہمارا قومی اسمبلی واپس آنا بے معنی ہوگا۔

    وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پارٹی سطح پر کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی، تحریک انصاف کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔

    سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3سال کی محنت سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا تھا مگر آج ملکی معاشی صورتحال روز بہ روز بگڑتی جارہی ہے اور موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر لے آئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے، ان حالات میں ہم کیسے قومی اسمبلی واپس آئیں۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی اتحاد نے قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اہم ترین اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے، ضمنی الیکشن میں بد ترین صورتحال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، شرکا کو صوبائی اسمبلی میں نمبر گیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    فوری انتخابات:تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم

    پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد نے ملک میں قبل از وقت نہ کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

    اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہوں گے اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

  • فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

    فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

    امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔

    باغی ٹی وی : فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام،کمزورحکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے رپورٹ کے مطابق منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پرخدشات ہیں جبکہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے، مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی-

    ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے سے مستقبل میں کافی خطرات دیکھنے میں آ رہے ہیں نئے سرے سے سیاسی اتار چڑھاؤ کو خارج نہیں کیا جا سکتا اور یہ حکام کی مالی اور بیرونی ایڈجسٹمنٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جیسا کہ خاص طور پر سست ترقی اور بلند افراط زر کے موجودہ ماحول میں 2022 اور 2018 کے اوائل میں ہوا۔

    10 اپریل کو عدم اعتماد کے ووٹ پر معزول ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور ملک بھر کے شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں نئی حکومت کو پارٹیوں کے ایک متضاد اتحاد کی حمایت حاصل ہے جس کی پارلیمنٹ میں ایک معمولی سی اکثریت ہے باقاعدہ انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے والے ہیں، جس سے آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بعد پالیسی میں تبدیلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

    ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق محدود بیرونی فنڈنگ اور بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے (CADs) نے زرمبادلہ کے ذخائر کو ختم کر دیا ہے، کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی کی قدر میں کمی کو کم کرنے کے لیے ذخائر کا استعمال کیا۔

    ایجنسی کا تخمینہ ہے کہ جون مالیاتی سال 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب امریکی ڈالرز (مجموعی ملکی پیداوار کا 4.6 فیصد) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے اسٹیٹ بینک میں خالص مائع زرمابدلہ کے ذخائر جون 2022 تک تقریباً 10 ارب امریکی ڈالرز تک گر گئے، جو ایک سال پہلے تقریباً ارب ڈالرز سے کچھ کم تھے۔

    ایجنسی کا کہنا ہے کہ مالیاتی سختیاں، بلند شرح سود، توانائی کی کھپت کو محدود کرنے کے اقدامات اور درآمدات، مالی سال 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے 10 ارب امریکی ڈالرز (مجموعی ملکی پیداوار کا 2.6فیصد) تک محدود رہنے کے اندازے ہیں –

    پاکستان کی ‘منفی بی ’ درجہ بندی ‘بی’ میڈین کے مقابلے میں بار بار آنے والے بیرونی خطرے، ایک تنگ مالیاتی آمدنی اور خراب گورننس کے اشارے کے اسکور کی عکاسی کرتی ہے۔

    ایجنسی نے رپورٹ میں مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں مالی سال 2023 میں خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کے 5.6 فیصد (تقریباً 4.6 کھرب پاکستانی روپے یا 22 ارب امریکی ڈالرز) تک محدود ہو جائے گا، جو کہ اخراجات میں تحمل کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں میں توسیع کے ذریعے کارپوریٹ اور ذاتی انکم ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی میں اضافے سمیت بڑھا ہوا ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 223 روپے کا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 223 روپے کا ہوگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔

    منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوکر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 216 روپے 75 پیسے ہو گیا تھا بعد ازاں روپے کی قد میں مزید کمی دیکھنے میں آ ئی اور کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 223 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر8 روپے مہنگا ہوکر 224 روپے میں فروخت ہورہا ہے-

    واضح رہے کہ شہبازحکومت کےدوران ڈالر 40 روپے7 پیسےتک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر 58 روپے88 پیسےتک مہنگا ہواتھا جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے ہر روز ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے-

  • حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ

    حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ

    حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں پانی کے ریلوں کی آمد اور اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈی سی افتخار احمد نے بتایا کہ حب ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی سے 44 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہےحب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ ہے حب ندی کے قریب واقع رہائشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جی ایم واپڈا عامر مغل نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ سندھ بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھر گیا ہے حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے، 3 سال کا پانی ذخیرہ ہوگیا ہے اور اب ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھرا تھا۔

    واپڈا ذرائع کا کہنا تھا کہ حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے حب ڈیم اور ندی کے اطراف سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو ڈیم اور ندی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہےقبل ازیں کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایکسین ایر گیشن نے حب ڈیم کے دورے میں اسپیل وے کا جائز ہ لیا تھا۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا-

    با غی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان ا ور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خضدار،قلات ،لسبیلہ،خاران، مکران،تربت اورآواران میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور، جیوانی اورگوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، راولپنڈی ، گلیات، مری ، جہلم ، اٹک ، لاہور،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں بارش متو قع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ،بدین، اسلام کوٹ، میر پور خاص اوردادو میں بارش کا امکان ہے ،دیر، سوات، بالا کوٹ،کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے-

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان ا ور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خضدار،قلات ،لسبیلہ،خاران، مکران ،تربت اورآواران میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور، جیوانی اورگوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،راولپنڈی ، گلیات، مری ، جہلم ، اٹک ، لاہور،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں بارش متو قع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ،بدین، اسلام کوٹ، میر پور خاص اوردادو میں بارش کا امکان ہے ،دیر، سوات، بالا کوٹ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے-

  • پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے  شفاف انتخابات ہی واحد آئینی حل ہے،سپریم کورٹ بار

    پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے شفاف انتخابات ہی واحد آئینی حل ہے،سپریم کورٹ بار

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل سیکریٹری چوہدری ریاست علی گوندل نے کہا ہے کہ بقول تھامس جیفرسن کسی بھی حکومت کی قانونی مضبوطی کا انحصار عوام کی رائے پر ہوتا ہے.

    چوہدری ریاست علی گوندل کا کہنا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے عیاں ہے کہ حکومت اپنی حیثیت کھو چکی ہے اور پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے صاف اور شفاف انتخابات ہی واحد آئینی حل ہے. تمام اداروں کو پاکستان کے اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا.

    چوہدری ریاست علی گوندل نے کہا کہ ابراہیم لنکن نے کہا تھا کہ عوامی حکومت ہی جمہوریت ہے جو عوام سے ہوتی ہے اور عوام کیلئے ہوتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان اپنا کردار ادا کرےگی.

  • چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،فی الفورالیکشن کرائے جائیں،عمران خان

    چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،فی الفورالیکشن کرائے جائیں،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں،جس تعداد میں خواتین اور نوجوان نکلے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،خواتین کو بھی ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دیتاہوں،یہ آج میرے اور ملک کے لیے ایک اچھی بات ہے،کبھی بھی قوم نظریے کے بغیر نہیں بنتی،ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکو مت مسلط کی گئی،ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں،جب ہم ایک قوم بنیں گے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے،قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں،میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں ،اشرافیہ نے لندن میں جائیداد خریدی ہوئی ہے،ملک سے محبت کرنے والے سیاستدان علاج،شاپنگ اور عید بیرون ملک کرتےہیں،ایک سیاسی بحران پیدا کیا گیا،کورونا کے باوجود ہم نے ریکارڈ روزگار دیا تھا،ہمارے دور کے آخری2 سالوں میں ملک کی گروتھ اور ایکسپورٹ بڑھی تھیں،زراعت بھی صحیح راستے پر تھی.

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کسانوں کو ہم نے پیسے دلوائے،ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملک میں ڈالرز آرہے تھے،دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی،ہم گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضے دے رہے تھے ،آتے ہی انہوں نے اپنے کرپشن کیسز معاف کروائے،ہماری حکومت کے دورمیں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیاگیا،آج جو معاشی بحران ہے اس کی وجہ سیاسی بحران ہے جوانہوں نے پیدا کیا،تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں،پاکستان میں بحران کا واحد حل فی الفور شفاف انتخابات کرانا ہے.

    چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت نہیں ،انہوں نے ن لیگ کو جتوانے کیلئے پوری کوشش کی ،کھلے عام پیسے دیتے ہوئے تصویریں آئیں،الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے تحریک انصاف کیخلاف آتے تھے،قوم اپنی آزادی کے لئے باہر نکلی ہے الیکشن کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں ہے ،عوام کو فیصلہ کرنے دیں شفاف الیکشن اس الیکشن کمیشن کے زیر انتظام نہیں ہو سکتے ،الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے.

    عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی.اجلاس میں ضمنی الیکشن میں کی جانیوالی دھاندلی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا.

    میڈیا کی آزادی سے متعلق عمران خان کے بیان کو پی ایف یو جے نے حقائق کے منافی قرار دے دیا

    عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے،پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔ضمنی الیکشن کے نتائج نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا،

    لانگ مارچ، جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظورhttps://login.baaghitv.com/torr-phorr-case-ik-ki-5-cases-me-zamanat-qabl-az-girftari-manzur/

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھے گی.اجلاس میں پولیس کی جانب سے پی تی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مزمت کی گئی.

  • مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادہ ہوگئی ہےترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گی ڈیلرز کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے-

    پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15 اگست کو کیا جائے گا۔

    اجلاس وزیر مملکت برائے توانائی، پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کی سربراہی میں پی ایس او کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا شاہد خاقان عباسی اور وفاقی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ظفر علی بھٹہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی قیادت چیئرمین عبدالسمیع خان نے کی۔

    پی ایس او کی اعلی انتظامیہ، چیئرمین اوگرا، چیئرمین او سی اے سی اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونےکی صورت میں 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

    پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزارہوگئی ہے لیکن ڈیلرز کا کمیشن نہیں بڑھایا جارہا، حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔