Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی امرا ونظما  کا اہم اجلاس

    جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی امرا ونظما کا اہم اجلاس

    اسلام آباد:جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی امراء ونظماء کا اہم اجلاس،اطلاعات کے مطابق اج جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ہے ،اس اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورت حال کے متعلق صورتحال کا جائزہ لینا تھا

    جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق اس اہم اجلاس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی اکرم خان درانی ،مولانا فضل علی حقانی، مولانا امجد خان، مولانا سعید یوسف میں شریک ہیں‌، اس کے علاوہ اس اجلاس میں وفاقی وزراء مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور ، سید محمود شاہ،ڈاکٹر عتیق الرحمان، مولانا صلاح الدین، سینیٹر کامران مرتضی سمیت دیگربھی شریک ہیں‌

    ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی حکومت سمیت جے یو آئی کے وزراء کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا ہے ،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور وخوض ہوگا ۔

    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حالیہ بجٹ سمیت مجموعی صورتحال پر غور و خوض ہوگا ۔اجلاس میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کی تاریخ اور مقام کے تعین بارے غور ہوگا

  • دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا

    دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا

    اسلام آباد:دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا،اطلاعات کے مطابق شام میں پاکستان کے سفیر کی استدعا پر پی آئی اے نے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کرلئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں شام میں پاکستان کے سفیر نے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو مکتوب لکھا

    سرکاری حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مکتوب میں شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا ،وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات کرلئے پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لے آئے گا

    31 مئی سے حج آپریشن کا پی آئی اے کرے گی آغاز

    وزارت ہوابازی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی وجہ سے تمام زائرین 24 گھنٹوں کے اندر وطن پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقعوں پر اپنی خدمات کو ملک کیلئے پیش کرتا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا.دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث پی آئی اے نے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

    دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے بمباری سے آپریشن مکمل طور پر معطل کردیا گیا اور دونوں رن وے غیر فعال ہوگئے۔

    پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

    ایئرپورٹ پر آپریشن معطل ہونے کے باعث پی آئی اے کو بھی کراچی تا دمشق پرواز کو منسوخ کرنا پڑا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 170 مسافروں کو لے کر کل علی الصبح روانہ ہونی تھی۔

    دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے بھی 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا تاہم رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیاتھا۔

    ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ مسافروں کو پیش آنے والی زحمت کیلیے معذرت خواہ ہیں تاہم آپریشنل حالات کی بنا پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا

    جعلی ڈگری کے حامل 457 پی آئی اے ملازمین کیخلاف کاروائی کا آغاز

  • او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے: وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے: وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    اسلام آباد:بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابرہیم طحہٰ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

    بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بھارت میں مسلم مخالف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے، بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

    بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے وضاحت کی کوشش، اور ذمہ دار افراد کے خلاف تاخیر سے کی جانے والی ’انضباطی‘ کارروائی، مسلم دنیا کے درد اور اضطراب کو کم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تضحیک آمیز کلمات کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی حکام کی جانب سے ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کی جو کہ مسلمانوں پر بھارتی حکومت کے جاری ظلم و ستم کا تازہ ترین مظہرہے ۔

    وزیر خارجہ نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کی جان، مال، عزت، جائیداد، ثقافت، ورثے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے توہین آمیز بیانات اور بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے مسلسل واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    او آئی سی کو اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دونوں فریقوں نے اسلامو فوبیا پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں اور اعلانات کی یاددہانی کرائی اور ہندوستان میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور ہندوستانی مسلمانوں کی تکالیف کو کم کرنے کی راہ تلاش کرنے کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: مونس الٰہی

    جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: مونس الٰہی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ایف آئی اے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

    الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی کثرت رائے سے منظور

    ایف آئی اے تحقیقات کے معاملہ پر مونس الہی بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ٹویٹ کردیا اور لکھا ک ایف آئی اے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے،

     

    نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

    سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے چارج چھوڑ دیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج نیب کی طرف سے کہا گیاتھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی چوہدری مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں گے۔

    ذرائع ایف آئی اے ک اکہن اہے کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔اس متعلق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے لاہور آفس سے تفیصلات طلب کر لی ہیں اور تمام تر ریکارڈ اور شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    ڈیرہ غازیخان۔(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ)سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیا ء کاسرغنہ نکلا،محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ردوبدل کے بعدتبدیلی آگئی ،عبدالقادرکھوسہ زمین اورپٹرول پمپ کے مالک بن گئے اوراب پٹرول پمپ گراکروہاں پرایک غیرقانونی کمرشل سنٹربنایاجارہاہے۔اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھانے بروکربن کرلینڈمافیاء سے ملکر کئی کروڑوں کی پراپرٹی پرکروڑوں روپے بروکری کے مدمیں کمالئے،ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگا،سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے،

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ نے ڈیرہ غازی خان میں فیاض لنڈ،حبیب لنڈاور اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھااور مالک رقبہ سے سازبازہوکربیچی ہوئی زمین کاسابقہ انتقال خارج کرایااورکروڑوں روپے کی جائیدادلینڈمافیاء فیاض لنڈ،حبیب لنڈاورسابق ضلعی چیئرمین اورشرافت کاپیکرسمجھے جانے والے ممبرقومی اسمبلی سردارامجدفاروق کھوسہ کے بیٹے امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 288سردار عبدالقادرکھوسہ ودیگرنے اپنے نام کرالی۔اس انتقال میں بی ایم پی کاایک حاضرسروس رسالداروقارعزیز بطورگواہ ہے جو کہ مبینہ طورپرفیاض لنڈکاحصہ دارہے اوربیشتروقت فیاض لنڈ کے دفترمیں گذارتاہے اورہرسودے میں اپناحصہ وصول کرتاہے۔۔

    ذرائع کاکہناہے کہ ان تمام رجسٹری انتقالات میں سرکاری فیس میں بھی ردوبدل کیاگیااورقواعدضوابط کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری فیس انتہائی کم بنائی گئی۔ٹیکس اورسرکاری فیسوں کے مدمیں سابق ضلعی چیئرمین امیدوارپی پی 288سردارعبدالقادرکھوسہ ،اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھااور تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کے ٹرائیکانے قومی خزانے کولاکھوں روپے کاٹیکہ لگایااوراپنی جیبیں بھریں۔ذرائع کابتاناہے کہ اس ساری ڈیل میں پٹواری موضع کلیم کامران کواے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا نے اپنے دفتربلاکرثبوت ملکیت کے گوشوارے اوررجسٹری برانچ میں مہرشمعون کی نگرانی میں رجسٹریاں پاس کروائیں یاد رہے کے اس رقبہ کو عدالت جناب محمد آصف ہنجرا کے حکم پر بمقدمہ نمبر 413/15 محمد شریف کے حق میں ڈگری ہوچکا ہے اور کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے ۔مگر محکمہ مال کے افسران نے عدالتی حکم کی پروانہ کرتے ہو ے رجسٹریاں پاس کردیں ،آپ کویہ بھی بتاتے چلیں کہ جعلسازی کے ذریعے پرت پٹوار اور پرت سرکار میں کٹنگ کرکے رقبہ فروخت کرنے پر پٹورای کلیم کامران کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہوا،جس پرپٹواری موصوف نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی جسے ملتان ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ملک مجید نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا ہے ۔

     

    تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون نے نہ تو موقع دیکھنا بھی گوراہ نہ کیا کیونکہ اسکی آنکھوں پر نوٹوں کی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ لیکن ہمیشہ سے چورکہیں نہ کہیں غلطی کرجاتاہے اپنے ثبوت چھوڑجاتاہے تواسی طرح اس ٹرئیکاسے بھی ایک غلطی ہوگئی موقع پرموجودکھاتہ نمبر332پرایک پٹرول پمپ جوکہ اٹک کمپنی کااحمدپٹرولیم سروس ہے ،اس کاکسی رجسٹری یاریکارڈ میں کہیں بھی اندراج نہ کیا گیاہے بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اور کچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے ،جب کے باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ،پٹرول پمپ کی ٹرانسفرفیس ،پراپرٹی ٹیکس اورگورنمنٹ کے دیگر ٹیکسزکرپشن کرتے ہوئے بچائے گئے جس سے قومی خزانے کودانستہ طورپرنقصان پہنچایاگیا۔موقع پرموجوداحمدپٹرولیم کے سائن بورڈ ہٹاکرکھوسہ پٹرولیم کے سائن بورڈلگادئے گئے ہیں جبکہ اب تک تمام ریکارڈ میں احمدپٹرولیم ہی ہے جوکہ احمدہارون کے ہی نام پرہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس موقع پرموجودکمرشل مارکیٹ کوگرایا گیا اور اب پیٹرول پمپ کوبھی گرایا جارہا ہے تاکہ ا س جگہ پر الحسیب کمرشل سنٹر بنایا جاسکے جس کا پینا فلیکس بھی لگا دیا گیاھے،جبکہ انتقالات ورجسٹری میں اس کمرشل رقبے کوزرعی رقبہ بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اورکچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے جب کہ باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ظاہرکیاگیاہے۔حالانکہ ظاہرکیاگیازرعی رقبہ گیدڑوالابائی پاس پرملتان روڈ اورتونسہ روڈ دومین شاہراہوں پرموجود ہے جوکسی بھی عقل کے اندھے کوبھی صاف دکھائی دیتاہے یہ کمرشل رقبہ ہے لیکن اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا اورتحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کودکھائی نہ دیااورنوٹوں کی چمک کے آگے مجبورہوکراپنی آنکھیں بندکرلیں اورقانونی تقاضوںکوپامال کرتے ہوئے حکومت کوکروڑوں روپے کے ریونیوسے محروم کردیا۔مزیدبراںایک ہی دن میں رجسٹری کاپراسس مکمل کیاگیا،پرت پٹوار،پرت سرکاراورپرت سائل جاری کئے گئے۔طے شدہ منصوبہ کے مطابق احمدحسن رانجھانے اپنے فیصلہ میں سابقہ انتقال جوکہ خادم وغیرہ کے نام ہوا تھاودیگرجملہ انتقالات خارج کردئے کیونکہ پرت سرکارمیں ردوبدل ثابت ہوگئی تھی جس کابہانہ بناکریہ کھیل کھیلاگیا جس کے سب سے بڑے بینیفیشری سابق ضلعی چیئرمین امیدوار حلقہ پی پی 288 سردارعبدالقادرکھوسہ اس کے لینڈمافیاء کے شریک کارفیاض لنڈ،حبیب لنڈاوراس ڈیل کے اہم بروکراے ڈی سی آراحمدحسن رانجھانے کروڑوں روپے کافائدہ اٹھایا۔

    یاد رہے کہ محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ر دوبدل کرنے پر سابق پٹواری آصف قریشی کو اس جرم کی پاداش میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جو بعد میں محکمہ کے افیسران سے ساز باز کرکے بحال ہوگیا تھا اور اب دوبار اسی موضع میںتقرری کی کوشش میں ہے ،اہل شہر سیاسی اور سماجی حلقوں نے محکمہ مال میں اس طرح کی غیر قانونی کام کرنے والے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کمشنر ڈیرہ غازیخان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور رجسٹریاں کینسل کرنے اور سرکاری فیس میں کی گئی لوٹ مار کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

    دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگاہے جس نے سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے ہیں،عوام وسماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے اے ڈی سی آرکی خفیہ مانیٹرنگ کرکے اس کے خلاف نوٹس لیکر قبل از وقت نوٹس لیکراس ضمنی الیکشن میں مبینہ طورپر ہونے والی دھاندلی کوروکاجائے ۔

  • پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس:پی ٹی آئی اورپاکستان مسلم لیگ نےاحتجاج کا فیصلہ کرلیا

    پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس:پی ٹی آئی اورپاکستان مسلم لیگ نےاحتجاج کا فیصلہ کرلیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورپاکستان مسلم لیگ قائداعظم نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضمنی انتخاب کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

    چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اورپاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، بجٹ اجلاس بارے اہم فیصلے کئے گئے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سبطین خان اجلاس کی جانب سے اجلاس کی صدارت کی گئی، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور مقدمات کی مذمت کی گئی، پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں شرکا کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

    پرویز الہی بھی وکٹیں گرانے لگے، اہم شخصیات کی ق لیگ میں شمولیت

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پٹرول گیس کی قیمتیں حکومت اور بڑھانے جارہی ہے، ایوان میں حکومت کے اس اقدام کا پوسٹ مارٹم کریں گے، اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ تحریک انصاف کی قیادت کرے گی، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ دو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

    یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /پنجاب اسمبلی کا اجلاس…

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے جنکے پاس اکثریت نہیں، کل پنجاب اسمبلی کا کیا اجلاس ہوگا، حکومت حمزہ نہیں چلا رہا، پولیس حکومت چلا رہی ہے، پنجاب پولیس اسٹیٹ بنا ہوا ہے، حکومت کی عقل ماری گئی ہے، اسمبلی میں جنہوں نے بجٹ کی تیاری کرنا ہے انکو اٹھالیں گے تو کیا ہوگا، ہم سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ہماری حکومت کا بجٹ کئی طرح سے بہت بہتر ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    ہماری حکومت کا بجٹ کئی طرح سے بہت بہتر ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں بجٹ کئی طرح سے زیادہ بہتر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ پچھلی حکومت کے مقابلےمیں یہ بجٹ کئی طرح سے نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے، بلوچستان کے نوجوانوں کو خاص اہمیت دی گئی۔

    آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقات کو حکومت نے سبسڈی دی، بجٹ میں امیروں کے غیر پیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگایا گیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی پر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

    کرپشن ثابت ہوتی تو یہاں کھڑا نہ ہوتا بلکہ منہ چھپا کر کسی جنگل میں پھر رہا ہوتا ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے، متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے، گذشتہ روز لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد کے گردونواح سمیت شہروں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اسلام آباد میں بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔سندھ میں دادو، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • پاکستان اور چین کےخلاف بھارتی عزائم بےنقاب :بھارتی فضائیہ میں مزید114 جنگی طیاروں کا اضافہ

    پاکستان اور چین کےخلاف بھارتی عزائم بےنقاب :بھارتی فضائیہ میں مزید114 جنگی طیاروں کا اضافہ

    لاہور: پاکستان اور چین کے خلاف بھارتی عزائم بے نقاب ہوگئے:بھارتی فضائیہ میں مزید114 جنگی طیاروں کا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے آتمنیر بھر بھارت اسکیم کے تحت ہندوستانی فضائیہ 114 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جن میں سے 96 ہندوستان میں بنائے جائیں گے، اور باقی 18 غیر ملکی وینڈر سے درآمد کیے جائیں گے۔

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    ہندوستانی فضائیہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ‘بائے گلوبل اینڈ میک ان انڈیا’ اسکیم کے تحت 114 ملٹی رول فائٹر ایئر کرافٹ (ایم آر ایف اے) حاصل کرنے کا منصوبہ ہے جس کے تحت ہندوستانی کمپنیوں کو غیر ملکی وینڈر کے ساتھ شراکت کی اجازت ہوگی۔

    اس حوالے سے بھارتی وزارت دفاع کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ "حال ہی میں، ہندوستانی فضائیہ نے غیر ملکی دکانداروں کے ساتھ میٹنگیں کیں اور ان سے میک ان انڈیا پروجیکٹ کو پروموٹ کرنے کےلیے طریقہ کے بارے میں مشاورت کی گئی

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا…

    بھارتی وزارت دفاع کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ابتدائی 18 طیارے درآمد کرنے کے بعد اگلے 36 طیارے ملک کے اندر تیار کیے جائیں گے اور ادائیگیاں جزوی طور پر غیر ملکی کرنسی اور ہندوستانی کرنسی میں کی جائیں گی۔

    ذرائع نےبتایا کہ آخری 60 طیارے ہندوستانی پارٹنرکی اہم ذمہ داری ہوں گےاورحکومت صرف ہندوستانی کرنسی میں ادائیگی کرے گی۔ہندوستانی کرنسی میں ادائیگی سے دکانداروں کو پروجیکٹ میں 60 فیصد سے زیادہ ‘میک ان انڈیا’ ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

     

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

    عالمی طیارہ ساز کمپنیاں بشمول بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن، ساب، ایم آئی جی، ارکٹ کارپوریشن اور ڈسالٹ ایوی ایشن کی طرف سے بھارت میں ٹینڈرشامل ہونے کا قوی امکان ہےبھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے دو حریفوں پاکستان اور چین پر اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے ان 114 لڑاکا طیاروں پر بہت زیادہ انحصار کرنا پڑتا ہے۔

    ہنگامی احکامات کے تحت خریدے گئے 36 رافیل طیاروں نے 2020 میں شروع ہونے والے لداخ بحران کے دوران چینیوں پر برتری برقرار رکھنے میں بے حد مدد کی لیکن یہ تعداد کافی نہیں ہے اور اس کے لیے اس طرح کی مزید صلاحیت کی ضرورت ہوگی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فضائیہ پہلے ہی LCA Mk 1A طیاروں کے 83 کے آرڈر دے چکی ہے لیکن اسے اب بھی زیادہ تعداد میں قابل طیاروں کی ضرورت ہے کیونکہ بڑی تعداد میں MiG سیریز کے طیارے یا تو مرحلہ وار ختم ہو چکے ہیں یا اپنے آخری سانسوں پر ہیں۔

    شاید یہی وجہ ہے کہ بھارت کا پانچویں جنریشن کا ایڈوانس میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ کا منصوبہ تسلی بخش رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن آپریشنل کارروائیوں میں شامل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ انڈین ایئرفورس اپنے لڑاکا جیٹ کی ضرورت کے لیے ایک ایسا حل اورسرمایہ کاری چاہتا ہے کہ جس میں بننے والے جنگی طیارے جو آپریشنل لاگت پر کم ہو اور بہترخدمات سرانجام دے سکیں

  • جدید،نیوکلیئراورخطرناک ہتھیاروں میں اضافہ:بھارت کے خطرناک عزائم سامنے آگئے

    جدید،نیوکلیئراورخطرناک ہتھیاروں میں اضافہ:بھارت کے خطرناک عزائم سامنے آگئے

    لاہور:بھارت نے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ کیا ہے۔ مودی-شاہ-دوول، تینوں – 2014 سے اپنے جوہری پڑوسیوں جیسے چین اور پاکستان کو مشتعل کرکے پورے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔پریمیئر مودی کی قیادت میں گرمجوشی پیدا کرنے والی ہندوستانی اسٹیبلشمنٹ اپنے پڑوسیوں کو کمزور بنیادوں پر بدنام کرنے کے کسی بھی موقع کی تلاش میں ہے۔ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوستان کا نیوکلیئر بٹن انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور جنگجوؤں جیسے راج ناتھ سنگھ، اجیت ڈوول اور امیت شاہ کے ہاتھ میں ہے، جو آر ایس ایس کا نظریہ رکھتے ہیں۔یہ سیاست دان سیکولر انڈیا کے تصور کو پس پشت ڈال کر ہندو راشٹرا اور اکھنڈ بھارت (متحدہ ہندوستان) کے نام نہاد خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا بھارتی نیوکلیئر ہتھیاروں کے حوالے سے عالمی برادری سے…

    بھارت میں ماضی میں بہت سے ایسے واقعات ہوئے ہیں، جو واضح طور پر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے جدید ترین ہتھیاروں کی حفاظت اور حفاظت کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کے بارے میں نادانی کی نشاندہی کرتے ہیں۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں یورینیم کی چوری کے حالیہ واقعات، پاکستان میں میزائل داغنا اور پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج (PFFR) سے 3 بموں کا غلط فائر کرنا، ایٹمی ریاست ہونے کے ناطے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا عملی مظاہرہ ہیں۔یہ واقعات اس بات کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ بھارت جان بوجھ کر اپنے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کو مشتعل کرکے خطے میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کر رہا ہے۔ ان بھارتی واقعات کے سرحد پار رہنے والے لوگوں پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پاکستان اور چین کی فوجی طاقت کو جانچ کر بھارت ایک سٹریٹجک غلطی کر رہا ہے۔اسی طرح اسٹرٹیجک ٹریپ کے اور بھی بہت سے واقعات ہیں جو بھارت میں رپورٹ ہوتے ہیں اور اس نے ہتھیاروں کے تحفظ میں اپنی لاپرواہی بھی ظاہر کی ہے۔ مثال کے طور پر، 2017 میں، ایک راکٹ گائیڈڈ بم پوکھران رینج سے غلط فائر کیا گیا تھا اور ایک اسٹریٹجک لحاظ سے اہم علاقے موہنا گڑھ کے قریب گرا تھا جو پاکستانی سرحد سے چند میل دور ہے۔

    بھارتی وزیردفاع نے رافیل طیارہ ملنے پر کیا رسوم ادا کیں

    حال ہی میں، ہندوستانی فوج نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ اپنی تیز رفتار ردعمل کی صلاحیتوں کو درست کرنے کے لیے پوکھران میں فضائی مشق کی۔ اس مشق میں گائیڈڈ پریسجن ایریل ڈیلیوری سسٹم کے ساتھ جنگی فری فال جمپس اور نقلی دشمن میکانائزڈ ماحول میں جنگی مشقیں شامل تھیں۔ تاہم، ہندوستانی حکومت ان دانستہ اسٹریٹجک غلطیوں کی کوئی منطقی وجہ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ان سٹریٹجک ٹریپس کی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے بھارت ناراض بیانات دے کر چین اور پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ پاکستان اور اس کی سرحد کے قریب میزائل داغنا عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ انہیں آگے آنا چاہیے اور بھارت پر اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور اس کے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے ایک مبہم طریقہ کار کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

    دنیا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کوئی بھی تزویراتی حادثہ دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ انہیں ان واقعات کے حوالے سے بھارتی حکومت سے وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ یہ اب سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اگر یہ فوجی ڈمپ یا ملٹری کمپاؤنڈ میں پھٹ جائیں تو کیا ہوگا؟ اہلکاروں کی جانوں کا بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ لیکن، بھارتی حکومت اپنی سٹریٹجک غلطیوں کے نتائج کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے۔حالیہ واقعات سے واضح طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ ہندوستانی جوہری بٹن جنگجو ہندو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ لگ سکتا ہے، جو چین یا پاکستان کے ساتھ بڑے تنازع کو جنم دے سکتا ہے۔ بھارتی اقدامات نے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے حوالے سے ایک اور بحث کو بھی جنم دیا ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے انچارج لوگوں کے پاس روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کو سنبھالنے کی بنیادی صلاحیت ہے؟ کیا یہ واقعی ایک غیر مجاز یا حادثاتی فائرنگ تھی؟ نئی دہلی کی جانب سے واقعہ کو تسلیم کرنے میں طویل تاخیر کیوں کی گئی؟کیا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ انتہا پسند دائیں بازو کے ہندو عناصر نے بھارت میں میزائل سسٹم پر قبضہ کر لیا ہے اور اسے جان بوجھ کر پاکستانی حدود میں فائر کیا ہے؟ کیا بھارتی حکومت نے جنوبی ایشیا کے 1.6 بلین لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں؟ یہ تمام سوالات ہندوستانی پالیسی سازوں کی طرف سے جامع جواب کے متقاضی ہیں۔

    کشمیرایک نیوکلیئر ٹائم بم، اقوام متحدہ امن کا عالمی دن کشمیر کے نام کرے، مشعال ملک

    دوسری طرف پاکستان بھارت کے حالیہ سٹریٹجک جال کو طول نہ دے کر سمجھداری سے کام کر رہا ہے۔عالمی برادری اور ہندوستانی دفاعی تجزیہ کاروں نے پاکستان کے پختہ اور بروقت ردعمل کی تعریف کی ہے۔ پاکستان کے پاس اپنے جوہری ہتھیاروں کے لیے جدید ترین سیکیورٹی اور حفاظتی طریقہ کار موجود ہے۔ اب، کچھ پختگی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی ہندوستانی باری ہے۔ نئی دہلی، ایک بڑے ملک کے طور پر، جغرافیہ کا ایک کشن رکھتا ہے، جب کہ پاکستان، ایک چھوٹے سے علاقے کے عدم تحفظ کی وجہ سے، پہلے استعمال کا جوہری تحفظ کا نظریہ رکھتا ہے۔

    اس کے ہتھیاروں اور ترسیل کے نظام کو پیشگی ہندوستانی حملے سے تباہ کرنے سے بچنے کے لیے، یہ ضروری سمجھتا ہے کہ دشمنی کے پھوٹ پڑنے کی صورت میں پہلے ہندوستان پر حملہ کیا جائے۔ اس سے برصغیر میں صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہے۔ آیا ہندوستان کی دھندلاپن نے اس واقعہ میں حصہ ڈالا یا نہیں یہ غیر یقینی ہے۔ ان ابتدائی دنوں میں ہندوستان کی وضاحت کی بدلتی ہوئی نوعیت تسلی بخش نہیں رہی۔ خطرناک ہتھیاروں سے تمام خطرات کو ختم کرنا ناممکن ہے۔ برنک مین شپ کسی حد تک کام کرتی ہے، کیونکہ بحران کے دوران سامنے آنے والے عمل صرف جزوی طور پر قابل کنٹرول ہوتے ہیں۔ پھر بھی میزائل کا واقعہ اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ پالیسی سازوں کو کسی وہم میں نہیں رہنا چاہیے کہ وہ ان ہتھیاروں کو مکمل طور پر کنٹرول کر سکتے ہیں۔

  • ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغازمختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم بہتر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان میں بارش کا متوقع ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شیخوپورہ میں ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ہےلاہور میں بھی ہفتے کی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔

    بلوچستان کے ضلع کوہلو، بارکھان اور دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پورٹ میں کہا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون کے آخری ہفتے سے شروع ہوگا ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست کے مہینے تک جاری رہے گا۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی 2022 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال ماضی کے مقابلے میں بارشیں زیادہ اور لمبے عرصے تک ہوسکتیں ہیں مون سون کا سیزن جولائی، اگست اور ستمبرہوتا ہے، جس میں اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ رواں سال مون سون کی بارشیں 140 ملی میٹر سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل، مئی اور جون میں درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ رہنا بھی مون سون بارشوں میں اضافہ کا ایک سبب ہے، شہر میں پری مون سون کی ابتدا رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے اور مون سون بارشیں جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے شمال مشرقی پنجاب، سندھ، کشمیر، خیبرپختونخواہ میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات