Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • عمران خان کے بعد مراد راس بھی پاکستان دشمنی پر اتر آئے

    عمران خان کے بعد مراد راس بھی پاکستان دشمنی پر اتر آئے

    پاکستان تحریک انصاف ملک دشمنی میں بہت آگے نکلتی جارہی ہے.پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ملک دشمنی کے ایجنڈے پر عمل کرنا شروع کر دیا.پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس اپنے دور وزارت میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرتے رہے مگر مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر رہے اور اب پاکستان کے خلاف دوسرے دوست ممالک کو پاکستان دشمنی پر اکسا رہے ہیں .پاکستان تحریک انصاف کے سابق دور میں بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتے رہے اور عمران حکومت کے دور اقتدار میں پاکستان کے کئی دوست ممالک ناراض ہو گئے.لیکن اس سب کے بعد بھی پی ٹی آئی کا دل نہیں بھرا اور اب عمران خان کے بعد ان کے ساتھیوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی شروع کر دی ہے.

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان مخالف پیغام ٹویٹ کیا ہے جس میں مراد راس نے ترکی کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کسی قسم کی سپورٹ نہ کرے .

    مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امپورٹیڈ حکومت آپ کی تمام تر سرمایہ کاری کو تباہ کر دے گی اور آپ کا سب کچھ برباد ہو جائے گا.مراد راس نے ترک حکومت کو کہا کہ صرف پاکستان کے گزشتہ 30 دنوں کو مانیٹر کر لیں تو اپ کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے.

    اس سے قبل اقتدار سے باہر عمران خان نے پاکستان کے ٹوٹنے کی بات کی تھی ، سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھین جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔

  • ” محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں”:اختیارولی خان

    ” محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں”:اختیارولی خان

    پشاور:ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اختیار ولی خان نے عمران نیازی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کے تقسیم کا خاکہ پیش کر کے ہرزہ سرائی کی ہے، عمران نیازی پاکستان کی بنیادی اساس کی خلاف بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران کس کے اشاروں پر ملک کی تقسیم کی باتیں کر رہا ہے؟ عمران کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، تحریک انصاف میں محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں۔

    یاد رہے کہ کل سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹریو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرپاکستان کی افواج کمزور ہوگئیں تو پاکستان تین حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے ، ان کے اس بیان کے بعد ملک بھر میں سخت ردعمل آرہا ہے ، عوام الناس میں شدید غُصہ پایا جارہا ہے اور یہ بھی سُننے میں آیا ہے کہ عمران خان کے اس بیان کی مذمت بھی جاری ہے

    ادھر اس حوالے سے پاکستان کے مختلف طبقات کی طرف سے پی ٹی آئی کے ورکروں سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں اور پاکستان کو اس قسم کے خیالات سے پاک ہی رکھیں‌تو بہتر ہے

  • اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

    اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

    انقرہ :اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا ،اطلاعات کے مطابق ترکی کی جانب سےملک کےنام کی تبدیلی کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے تنظیم میں جمہوریہ ترکی کے ملک کا نام "ترکی” سے بدل کر "Türkiye”ترکیے” کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا کہ بدھ کو ترک وزیر خارجہ کی جانب سے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں تمام امور کے لیے "ترکی” کے بجائے "Turkiye” استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

    اس سے پہلے ترک وزیرخارجہ نے منگل کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو خط کے باضابطہ جمع کرانے کا اعلان کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ساتھ مل کر، ہم اس کے لیے بہترین حالات پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔”

    ترک وزیرخارجہ نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہم نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں، ممالک کے لیے یہ ممکن بنایا ہے کہ وہ ‘Türkiye’ کے استعمال میں اس تبدیلی کو دیکھیں۔”اور آئندہ سے ترکی کی بجائے "ترکیے” کے نام سے لکھا اور پکارا جائے

    یاد رہے کہ ترکی نے دسمبر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ایک میمورنڈم جاری کرنے کے بعد اپنے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام کو انگریزی میں تبدیل کرکے Türkiye کرنے کا اقدام شروع کیا اور عوام سے کہا کہ وہ ملک کو ہر زبان میں بیان کرنے کے لیے Türkiye کا استعمال کریں۔

    اردگان نے اس وقت کہا کہ "ترکی کو ہمارے ملک کے لیے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک چھتری برانڈ کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔” "ترکیے ترک عوام کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی بہترین نمائندگی اور اظہار ہے۔”

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے "میڈ اِن ترکیے” استعمال کریں، اور ریاستی اداروں کو اپنے خط و کتابت میں ترکیے کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

  • امریکی صدر کی کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    امریکی صدر کی کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    نیویارک:جوبائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورین بینڈ بی ٹی ایس سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں جوبائیڈن نے لکھا کہ’کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کرنا اچھا لگا۔‘

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بی ٹی ایس کا ایشیائی مخالف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک میں اضافے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔تاہم اس ملاقات میں امریکی صدر کی کورین پاپ بینڈ سے ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت ہوئی۔

     

    جو بائیڈن نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی بی ٹی ایس سے ہونے والی اپنی ملاقات کی مزید تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔خیال رہے کہ بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے۔حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    واضح رہے کہ کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ بھی بی ٹی ایس کے مداح ہیں۔اس سے قبل خاتون اول جل بائیڈن نے گلوکارہ سلینا گومز کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔جبکہ صدر بائیڈن نے ’جونز برادرز‘ (پاپ بینڈ) کے ساتھ ویکسینز کی افادیت سے متعلق ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات میں بائیڈن نے کہا تھا کہ کورین موسیقی کے مداح ہر جگہ پر موجود ہیں۔

    بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے، حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔علاوہ ازیں کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔

    تاہم وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق 31 مئی کو بی ٹی ایس اور صدر بائیڈن کی ملاقات ہوگی۔اس ملاقات میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

  • لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور:بندروڑ پرواقع دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق لاہورکے ایک دینی مدرسے کے استاد پر فائرنگ کی گئی ہے اور پھراسے جان سے مارنےکی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ معلم قران محمد رفیق قربان آفریدی ولد غلام فرید سکنہ اوکاڑہ جو کہ لاہور بند روڑ پرواقع ایک دینی مدرسے میں حفظ القران کے استاد ہیں کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ لاہور امین پارک نمبر 2 بند روڑ پراپنے گھرمیں موجود تھا کہ اس دوران اس کے گھر پرفائرنگ کی گئی اور پھراس کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں

     

    محمد رفیق قربان آفریدی نے پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا تھا کہ ایک خاتون نے اس سے پہلے فون پر اس کو گالیں دیں ، درخواست گزار کے مطابق یہ خاتون مریم بی بی زوجہ محمد اصغر اس نے پہلے گالیاں دیں اور پھرجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں

    ادھر پولیس نے اس کی درخواست پر ایف ائی آر درج کرلی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس کے گھر پرفائرنگ کرنے والوں کو اس نے گھرسے ایک جگہ سے دیکھا کہ دوموٹرسائیکل جن میں ایک سی ڈی 70 اور دوسری 125 تھی کچھ نامعلوم لوگ سوار تھے ،جو میرے گھر پرفائرنگ کررہے تھے ،

    پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ، دوسری طرف یہ بھی امکان ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر کےبعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی میں تمہیں جیل میں گھماؤں گا،حمزہ شہباز کی عمران خان کو وارننگ

    ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی میں تمہیں جیل میں گھماؤں گا،حمزہ شہباز کی عمران خان کو وارننگ

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیاست اپنی جگہ ملک سب سے اہم ہے –

    باغی ٹی وی : حمزہ شہباز نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لانگ مارچ ہوتے ہیں ہونے چاہیں۔ لیکن ان کے پیچھا انتشار نہیں ہونا چاہیے درختوں کوآگ لگانا کون سی سیاست ہے؟آپ کہتےہیں ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گےیہ کون سی سیاست ہے؟عمران خان لوگوں کوڈی چوک پردھاوابولنےکی دعوت دیتےہیں دھرنے کی آڑ خون خرابا مچانے کو جہاد نہیں کہتے آپ خود کہتے ہیں میرے دھرنے میں اسلحہ والے تھے-

    عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر تم نے ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی میں تمہیں جیل میں گھماؤں گا۔اب تمہیں اجازت نہیں ملے گی سوچ سمجھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کرنا اس دفعہ جیل بھی بھیجیں گے کیونکہ تم ملک سے دشمنی کر رہے ہو آؤ جہاد کرنا ہے تو مہنگائی، غریبی، بے روزگاری کے کے خلاف کرو۔

    وزیراعظم نے بہاؤ الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح الزام تراشی نہیں کروں گا قوم سے وعدہ کیا غریب کے دکھوں کا مداوا کریں گے عوام نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا چارسال قوم نے برداشت کیا، تہماری کارکردگی صفر ہے۔قوم کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کریں گے، معیشت بحال کریں گے، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے-

    عدالت نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی

    حمزہ شہبا نے کہا کہ ،آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جو عمران خان نے تحفہ دیا ہے۔گھی اور چینی سستی کرکے قوم کو خوشخبری سنائیں گے چند دنوں میں سستی دوائیاں اور کینسر کی دعائیں فری مہیا کریں گے۔جتنا ممکن ہوسکے غریب کے کچن کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں گے-

    پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے،شیخ رشید

  • پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے،شیخ رشید

    پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ نواز اور شہباز عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کے ان اقدامات سے بےروزگاری بڑھے گی،چوری اورڈاکے عام ہوں گے اورخودکشیاں ہوں گی۔ ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوگا اورسیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔

    عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

    شیخ رشید نےکہا کہ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پر روس سے گیس گندم اور پیٹرول لے رہے تھے ،بھارت روس سے اب 30 فیصد رعایت پر گیس اور گندم خرید رہا ہے سامراجی طاقتوں نےعمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرکے منصوبے کو ناکام بنایا اوراپنے ایجنٹوں کواقتدارمیں لے آئے۔

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ25مئی کو پولیس تشدد کا از خود نوٹس لے،اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ صوبوں اور مرکز کو لڑانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکو اسلام آباد داخلے سے روکا جا رہا ہے،سپریم کورٹ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کرسکتا ہے جنہوں نے ملک کو انتشار،خلفشار اورمعاشی بحران میں ڈالا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے؟ کیا مقاصد ہیں؟کشمیریوں کے خون سے غداری کرکے بھارت سے تجارت کس کے کہنے پرشروع کی جارہی ہے۔

    ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے تجارت کس کے کہنے پر کرنے جارہے ہیں؟کیا پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ایٹمی قوت کے حامل ملک کی معیشت کو تباہ کیا جا رہاہے،ایٹمی اثاثوں سے متعلق آنے والے دنوں میں پریشر بڑھایا جائے گا،بھارت اور اور اسرائیلی لابی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے حکومت دراصل میں لندن سے چلائی جا رہی ہے،حکومت کی اوور سیز ووٹنگ پر قانون سازی بے معنی ہے،ہائی کورٹ میں درخواست دی کہ میرے تمام کیسز کو یکجا کیا جائے-

    عدالت نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی

  • عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

    عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمران‌خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگرکسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔

    سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت


    شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ترکی میں ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کررہا ہوں۔

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی سخت الفاظ میں مزمت کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا یہ زبان ایک پاکستانی کی بلکہ مودی کی ہے ،عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو.

    آصف زرداری نے کہا تھا کہ اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی اور إِنْ شَاءَ ٱللَّٰهُ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا،سابق صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی ہدایت دی کہ عمران خان کے اس ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں.

    اقتدار کیا گیا عمران خان پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے لگے

    واضح رہے کہ عمران خان نے نجی ٹی وی دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اس وقت صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، فوج ہٹ ہوئی تو یوکرین کی طرح پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی ختم کردیا جائے گا۔

    عمران خان نےکہا تھا کہ اگر ایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکلا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے۔

    عمران خان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں یہ فیصلہ نہیں کرتا تو خانہ جنگی کا خدشہ تھا کیونکہ عوام بہت زیادہ مشتعل تھے۔

    عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے:آصف زرداری

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ  سے تجاوزکر گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکر گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 ہے-

    بجٹ میں مہنگائی ختم نہ کی توعوام کو سڑکوں پر لائیں گے،سراج الحق

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے-

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن 2ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-

    ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، اسلام آباد ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

    سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

    دوسری جانب ترجمان واپا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار100کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے جبکہ منگلا میں پانی کی آمد 30ہزار800کیوسک اور اخراج 31 ہزار800 کیوسک ہے اور تربیلا میں پانی کی آمد 73 ہزار700کیوسک اور اخراج 72 ہزار900 کیوسک ہے-

    تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 64 ہزار ایکٹرفٹ ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 84 ہزارایکڑ فٹ ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار100کیوسک اور اخراج 13 ہزارکیوسک ہے دریائے کابل میں پانی کی آمد 25 ہزار200 کیوسک اور اخراج 25 ہزار200 کیوسک ہے –

    اقتدار کیا گیا عمران خان پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے لگے

  • ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانی گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ترکی میں مقیم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ترکی نے دونوں ملزمان کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونےاورغیرقانونی طور پر مقیم ہونے پر ملک سے ڈی پورٹ کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ملزمان محمد جنید اور امیر خان کو دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیاگیا-

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پر ترکی میں خواتین کی مبینہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام ہے ملزمان نے پاکستانی سے ترکی میں انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے، جبکہ دیگر ملوث عناصر و انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہےکسی کو بھی پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    بلوچستان :اے این ایف کی بڑی کاروائی،516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے ساؤتھ ایشیاء پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کےلیے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں کیٹا مائن پکڑلی جسے منشیات فروشوں نے بڑی مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپایا ہوا تھا۔

    ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی نعمت اللّٰہ خان نامی ملزم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…