Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

    پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

    جکارتہ: پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔

    پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔

    قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مبشر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا مبشر علی نے میچ میں دو گول اسکور کیے تھے-

    پاکستانی قومی لباس پہن کر وصول کیا ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا اعزاز

    ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم قومی ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی کیو نکہ پاکستان کو جاپان کیخلاف اہم میچ میں2-3 سے شکست ہوئی تھی-

    واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ جاپان نے 2-3 سے ہرایا تھا۔

  • عرب امارات میں اب عمارتیں بغیراجازت کے نہیں بن پائیں گی:بڑافیصلہ ہوگیا

    عرب امارات میں اب عمارتیں بغیراجازت کے نہیں بن پائیں گی:بڑافیصلہ ہوگیا

    دبئی: عرب امارات میں عمارتوں کی تعمیرومرمت کے حکومت کی طرف سے کچھ اصول وضوابط طئے کیئے گئے ہیں‌، اس حوالے سے دبئی سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی بلڈنگ پرمٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے عمارتوں کے اجازت ناموں کے لیے ایک ایساالیکٹرانک پلیٹ فارم مکمل کر لیا ہے جس میں دبئی میں لائسنس جاری کرنے والے تمام اداروں کےبلڈنگ پرمٹ کی خدمات شامل ہیں۔جس کےلیے بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا

    اس حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مشاورت فراہم کرنے والے دفاتر اور معاہدہ کرنے والی کمپنیوں کو ممتاز خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ دبئی بلڈنگ پرمٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے تشکیل دی تھی اور اس کا مقصد عمارتوں کے اجازت ناموں کے شعبے میں ممتاز خدمات فراہم کرکے اس کی تکمیل میں تیزی لا کر صارفین کے اطمینان کی سطح کو بڑھانا ہے۔

    اس کی صدارت دبئی میونسپلٹی میں انجینئرنگ اور پلاننگ سیکٹر کے سی ای او کرتے ہیں جس میں سرکاری اداروں کے ارکان لائسنسنگ کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔ یونیفائیڈ پلیٹ فارم کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ تمام لائسنسنگ ایجنسیوں کے ساتھ بلڈنگ پرمٹ لین دین کو ایک سسٹم کے ذریعے اور ڈیجیٹل شناخت کا استعمال کرتے ہوئے ایک متحد اندراج کے ذریعے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےجس سے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے وقت اور محنت کی بچت ہوتی ہے۔

    اس ونڈو میں دبئی میونسپلٹی، دبئی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز اتھارٹی کی بلڈنگ لائسنسنگ سروسز شامل ہیں۔یہ دبئی میونسپلٹی کے دبئی انجینئرنگ کوالیفیکیشن سسٹم کے ساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک ہے۔ سنگل ونڈو میں درخواست دینے کے تقاضے حال ہی میں شروع کیے گئے دبئی بلڈنگ کوڈ کے مطابق ہیں۔ یہ بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ، GIS، اور بلیو پرنٹس کی خودکار آڈیٹنگ کے ساتھ مربوط ہے۔

    یونیفائیڈ پلیٹ فارم میں عمارت کے اجازت نامے کے عمل کو سپورٹ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس، RTA، DEWA، اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں (Etisalat/Du) کو جوڑنے کے لیے ایک الیکٹرانک لنک فراہم کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف دبئی میونسپلٹی نے عالمی مسابقت کی ضروریات کے مطابق پرمٹ بنانے کے اقدامات کو کم کرنے اور ان کو مربوط کرنے پر کام کیا ہے۔ اس نے درخواست کے عمل کو یکجا کرکے دستاویزات کو کم اور لین دین کاطریقہ کار آسان کیا ہے۔

    تعمیراتی عمل کو تین اہم مراحل تک مختصر کر دیا گیا جن میں بلڈنگ پرمٹ کے لیے درخواست، اکھٹےمعائنے اور خدمات کی تکمیل اور فراہمی شامل ہیں۔

  • ملک کے مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی،نواز شریف

    ملک کے مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی،نواز شریف

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

    باغی ٹی وی : لندن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سے ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا، مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملےمسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکارکردیا، دوست ممالک کو دور کیا گیا، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طےکریں گے۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں۔پیر کو مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس وقت پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہےعمران خان ملک کا خزانہ خالی کر کے گئے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بند ہو چکا ہے عمران خان بس فساد چاہتا ہے یہ حکومت 4 سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی تھی اگرعمران خان کو دوبارہ حکومت مل بھی گئی تویہ سب ہی کریں گے جو پچھلے 4 سال میں کیا ہے عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو بھی آوازیں دیں۔اور عدم اعتماد سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا۔

    پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں عدلیہ سے درخواست کرتی ہو کہ یہ جو انتشاری سیاست کر رہا ہے اس کا حصہ نہ بنے۔اور سابق حکومت سے تو دوست ممالک بھی خوش نہیں ہیں وہ بھی ناراض ہیں امریکا کو للکارنے والا لیڈر خیبر پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور وہاں کے وسائل استعمال کر رہا ہےانقلاب کے لیے جو ہیلی کاپٹر استعمال کیا وہ خیبر پختو نخوا کا تھا فرح گوگی کا نہیں تھا۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کے چینی کاروباری گروپس عمران خان سے نہ خوش تھے۔اور ان گروپس نے ہماری حکومت آنے پر شکر کیا۔


    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کیے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا، ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا-

    لیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی شریک

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی شریک

    انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ،ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وفد بھی شریک تھا-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر لے جانے سے متعلق گفتگو کی گئی وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں دو طرفہ تجارت کا حجم 2 سال میں 5 ارب ڈالر تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا –


    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترک ہم منصب سے ایک ماہ میں انقرہ میں دوسری ملاقات کی ترک وزیر خارجہ مولوت چاوش اوگلو کی جانب سے بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور ترک ہم منصب میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیرخارجہ اور بلاول بھٹونے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا، اعلی ترین تزویراتی تعاون کونسل اوراقتصادی فریم ورک دونوں ممالک کےلیے مفید قرار دئیے گئے۔

    پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف


    ترک وزیرخارجہ مولوت چاوش اوگلو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پیار اور محبت پر مبنی ہیں، پاکستان اور ترک عوام ایک دوسرے کے لیے محبت رکھتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نےکہا کہ پاکستان ترکی میں اعلیٰ ترین تزویراتی تعاون کونسل کےاجلاس کا منتظر ہے، جموں و کشمیر تنازعے پر ترک حکومت کی حمایت اور اصولی موقف کے مشکورہیں، بین الاقوامی برادری اور افغان حکومت میں مسلسل رابطے کی ضرورت ہے۔

    الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو نے یوکرین بحران میں تعمیری کردار میں ترک وزیر خارجہ کی ذاتی کوشش کی تعریف بھی کی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو ترکی کے سرکاری دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں، ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دونوں وزرائے خارجہ کی یہ دوسری ملاقات تھی۔

    عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، شیخ رشید

  • ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا،گلگت بلتستان ، آزادکشمیر ، خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے-

    تھیلیسیمیا کی مریض بچی کی ہسپتال کیلئے امداد کی اپیل

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ ٔپوٹھوہار،گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں بارش کا امکان ہے،لاہور میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،فیصل آباد،ملتان ، ساہیوال، بہاولپور، بھکر، لیہ اوررحیم یار خان میں بارش متوقع ہے سرگودھا اورڈ ی جی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نےآج کاائیرکوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹاون ہال لاہورمیں ائیرکوالٹی انڈیکس108ریکارڈ ہے،ٹاون شپ سیکٹرٹومیں ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جیل روڈ لاہورمیں ائیرکوالٹی انڈیکس 165ریکارڈ کیا گیا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیرکوالٹی انڈیکس137ریکارڈ کیا گیا-

    سندھ ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا 24گھنٹےکی بنیادپر مرتب کیاگیا-

    علاوہ ازیں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صاف پنجاب مہم کا 15 روز کا ڈیٹا جاری کردیا-

    اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈیٹا کے مطابق ملتان سے 9566 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا،112 شاہراہوں اور 32 سرکاری بلڈنگز کی صفائی کی گئی،ملتان کے99 نظر انداز کیے گئے علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا گیا –

    رپورٹ کے مطابق 87 شاہراہوں کے ڈیوائیڈرز کی سکریپنگ کی گئی،ملتان کے97 قبرستانوں، مزارات اور مساجد کی صفائی کی گئی ،ایپ ر 58،ہیلپ لائن 218 اور سوشل میڈیا پر 32 شکایات موصول ہوئیں –

    الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

  • پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کے دورے تین روزہ پر ہیں جہاں انہوں پاک ترک بزنس فورم سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا انہوں نے بعض ترک سرمایہ کاروں سے عدم تعاون پر معذرت بھی کی

    وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے وہ پاکستان آئیں، ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے۔پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا ۔


    وزیراعظم نےکہا ہےکہ ترک قوم اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتی ترکی نےزلزلےاورسیلاب میں پاکستان کی بھرپورمددکی۔ترکی نے لاہور میٹرو منصوبے کا ڈیزائن بغیر معاوضے کے فراہم کیا۔ پاکستان اورترکی کی دوستی لازوال ہے۔برصغیرکےمسلمانوں نےترکی کی جنگ آزادی کیلئےبھرپورتعاون کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اورترکی کےدرمیان تاریخی تعلقات ہیں۔مختلف شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دیناچاہتےہیں۔ترکی نےصدرایردوان کی قیادت میں زبردست ترقی کی آج ترکی کی برآمدات 270ارب ڈالرسےبڑھ چکی ہیں ترکی نےاپنےانفراسٹرکچرکوبہت ترقی دی ہے۔

    وزیراعظم نےکہا کہ گزشتہ رات ترک تاجر برادری کے ساتھ ملاقات ہوئی ترک کاروباری افراد کے لیے ویزا سہولت کے لیے ضروری اقدامات کریں گے،ویزا سہولت سے تجارت اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ ملے گا-


    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو فر وغ دینےکےخواہاں ہیں ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں پاکستان اور ترکی ثقافت،مذہب اوربہترین تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، ترکی اور پاکستان کی زبانیں الگ الگ لیکن ثقافت ایک ہی ہے ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تجارتی تعلقات کوسنجیدگی سےآگےلےکرجاناچاہتےہیں-


    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے کوششیں کررہا ہے، کورونا نے دنیا میں معاشی تباہی مچائی ،یوکرین روس جنگ سے مشکلات خطے کو مشکل کاسامنا ہے،امید ہے ترکی اورپاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیےکام کریں گے،ترکی اور پاکستان کے عوامی رابطے کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے ، پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا-


    وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ٹی او بی بی کے صدر مسٹر رفعت حصارکلی اوگلو کی طرف سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر انقرہ میں ٹی او بی بی کی عمارت کو پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں سے سجایا گیا وزیراعظم کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی لیا گیا جس میں ترک اور پاکستانی دونوں جانب سے معززین بھی شامل تھے۔


    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے جہاں ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچنے پر ترک وزیردفاع اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیاانقرہ ائیرپورٹ پروزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنےکے بعد شہبازشریف کا یہ پہلا دورہ ترکی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے

  • وزیر اعظم  نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    وزیر اعظم نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : حکومتی ترجمان کے اعلامیے کے مطابق بڑے ریلیف پروگرام کے تحت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 950 روپے سے 150 روپے کم ہوکر 800 روپے جبکہ چینی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم ہوکر 85 روپے کی جگہ 70 روپے کردی گئی ہے۔

    پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا

    اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت غیرشہریوں کو گھی، چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی ریلیف پیکج ہے جو سابق حکومت کے ریلیف کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ ہے۔

    حکومتی اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکج پر آج یعنی یکم جون سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں آٹے کے ارزاں نرخوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کرلی تھی جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی تھی ۔

    وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ۔

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپےتک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کےکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران واضح طور پر کہا کہ آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں، اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اورٹیکسز میں کچھ اضافے کا امکان ہے تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ہمیں پھنسانے کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا تھا۔

    بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے،مفتح اسماعیل

    جبکہ وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا اعلامیےکےمطابق کھاد کی قیمتمقررکرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اطلاق فوری ہوگا اور کھاد کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے ایس آر او جاری کردیا کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپےمقررکی گئی تھی جس کا اطلاق فوری طور پر اور 7 جولائی 2022 تک کیا گیا تھا حکومت نے گزشتہ ہفتے کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کی تھی اور قیمت میں 389 روپے تک کمی کی گئی تھی کھاد کا 50 کلو کا تھیلا اب پرانی قیمت پر ہی مل سکے گا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم سستا آٹا اسکیم میں گندم چوری میں ملوث فلور ملز کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے، صوبائی محکمہ خوراک نے سرپرائز چیکنگ، سرکاری گندم میں خوردبرد اور کم آٹا فراہمی میں ملوث 80 سے زائد فلور ملز کے خلاف کارروائی کرکے بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث فلورملز کو شوکاز نوٹس جاری کئے جب کہ متعدد فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکےان کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی تھی جن شہروں میں کارروائی کی گئی تھی ان میں بہاولپورڈویژن میں 28 ،لاہورمیں 6،راولپنڈی میں 17 ،گوجرانوالہ میں 7 جبکہ رحیم یار خان میں 8 فلورملز شامل ہیں-

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

  • پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا

    پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا

    پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت مذہبی امورکے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کیا گیا۔


    وزارت مذہبی امور نے ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق یکم ذی القعدہ 1443ہجری بدھ یکم جون کو ہوگی۔

  • پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

    پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی خبرگردش کر رہی ہےکہ پاکستان میں فیس بک کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاہم ایف آئی اےکی جانب سے ایسا کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، ایف آئی اے اس جعلی خبرکی سختی سے تردید کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہےکہ خبرمیں ایف آئی اے کے ایک افسرکا نام بھی شائع کیا گیا جوگمراہ کن ہے، ایف آئی اے ایسی بے بنیاد خبروں کی بغیر تصدیق اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سےخبریں تھیں کہ فیس بک نے پاکستان میں آفس کھولنےکيلئے بات چیت کا آغازکرديا ہے فيس بک کے نمائندے مسٹر مائيکل نے ڈائريکٹر ايف آئی اے سائبر کرائم ہمايوں بشير سےملاقات کی ہےساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات ميں معلومات کا دائرہ کار بڑھانے پر غور کيا گيا ملاقات میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے فیس بک کے نمائندے پر زور دیا کہ سری لنکا، بھارت اور دیگر ممالک کی طرح فیس بک کو پاکستان میں بھی اپنا آفس کھولنے کی ضرورت ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ہمايوں بشير نے فیس بک کے نمائندے سے کہا کہ فیس بک ملک یا اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی معلومات نہیں دیتا جس پر فیس بک نمائندے کا کہنا تھا چائلڈ پورنو گرافی اور دہشتگردی سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کی جاتی ہیں تاہم دیگر امور پر پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولے فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا اور اس سلسلے میں اگلی ملاقات جولائی میں منعقد ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی حیثیت سے فواد چوہدری نے فیس بک، گوگل اور دیگر پلیٹ فارمز کو پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کی دعوت دی تھی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے فیس بک سے بات کی ہے کہ وہ اپنا دفتر پاکستان میں کھولے۔

    2017 میں پاکستان نے فیس بک کے ساتھ توہین آمیز مواد کا معاملہ بھی اٹھایا تھا اور وقت فیس بک کے نائب صدر جوئل کیپلان نے پاکستان کا دورہ کرکے اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں بھی چوہدری نثار نے فیس بک کے نائب صدر کو پاکستاان میں اپنا دفتر کھولنےکی دعوت دی تھی انہوں نے اس موقع پرکہا تھا اس اقدام سے ویب سائیٹ انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے مابین روابط بڑھیں گے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کا موقع بھی ہاتھ آئے گا۔

    ایک سے زائد شادی کے قائل افراد شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، سربراہ جامعہ الازہر

  • سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا جن کے پرستار بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہیں انہوں نے قتل ہونے سے قبل اپنے ایک کنسرٹ میں وعدہ کیا تھا کہ میں رواں برس پاکستان آﺅں گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پہلے لاہور پھر اسلام آباد میں شوز کروں گا۔ موسے والا کا یہ اعلان سن کر ان کے پاکستانی پرستار کافی خوش تھے اور منتظر تھے کہ کب انکا یہ پسندیدہ گلوکار پاکستان آئیگا ۔سدھو موسے والا کے قتل پر جتنے رنجیدہ ہندوستانی ہیں اتنے ہی پاکستانی بھی ہیں کیونکہ ان کی گلوکاری نے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا ۔سب کا کہنا ہےکہ انہوں نے پنجابی گائیکی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ۔

    واضح رہے کہ گلوکار و اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو چند روز قبل گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔پولیس کا دعوی ہے کہ کینڈا کے گینگ نے انہیں قتل کیا ہے اور ذمہ دار ی بھی قبول کر لی ہے ۔رپورٹس کے مطابق گلوکار کی سیکیورٹی کے لئے چار پولیس اہلکار تعینات تھے جن میں سے دو کو عارضی طور پر واپس بلایا گیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سدھو موسے والا دونوں پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ نہیں لیکر گئے تھے ان کے دشمنوں نے موقع پاتے ہی انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔سدھو موسے والا کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور ان کے پرستاروں کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ ان کا فیورٹ گلوکار اب ہم میں نہیں رہے