Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    اسلام آباد:عمران خان کے لیے مشکلات میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ وہ کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ عمران خان کاارادہ پر امن احتجاج کانہیں بلکہ فتنہ فسادکا ہے۔

    اس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سکیورٹی اہم ہے، ریڈ زون کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائےگی، ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ ان کے جتھے خیبرپختونخوا سے اسلحہ بردار ہو کر آئیں گے، عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائےگا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ 2 سے 3 دن نہیں بلکہ کل شام تک حالات نارمل ہو جائیں گے، اگر اسلام آباد انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اور فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے۔

    پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا امتحان ہے کہ وہ امریکی نوکروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کے حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، قوم ان چوروں اور امپورٹڈ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی عوامی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔چیئرمین تحریک کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کوپکڑ کرجیلوں میں ڈالا، گھرمیں گھس کرہراساں کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے مارچ کی قیادت کروں گا، مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ سياست نہيں جہاد ہے، يہ ملکی آزادی کی جنگ ہے، تحريک تب تک چلے گی جب تک اليکشن کی تاريخ نہيں ملتی۔

  • ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:وزارت داخلہ

    ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:وزارت داخلہ

    اسلام آباد: ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں موبائل فون یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دی تھی تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب تک جاری نہیں ہوسکا۔

    دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور ایف سی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے، اور موٹروے ایم ون کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا

    طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا

    اسلام آباد: طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کےبعد جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ساتھ اسلام آباد جانے کا وعدہ کررکھا ہے وہاں اس لانگ مارچ کو ناپسند کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ، اسلام آباد کے طالب علموں نے اس لانگ مارچ کی مخالفت کی ہے اور کہا ہےکہ وہ لانگ مارچ نہیں کریں گے

    طلبا نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے ایجنڈے لے کر اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں۔اور وہ نہیں جانتے کہ اس دوران تعلیم کا کتنا نقصان ہوتا ہے ، ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ اس لانگ مارچ کے خلاف ہیں

    شاید اسی حوالے سے ایک طالب علم نے ویڈیو پیغام دیا ہے کہ وہ عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کرتے ہیں۔ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلام آباد کو سیاسی منڈی بنا دیا ہے۔طالب علم کا کہنا تھاکہ اس لانگ مارچ سے ہماری تعلیم کا ہرج ہو رہا ہے،طالب علم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کووڈ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ، اب عمران خان کے دھرنوں نے مسائل پیدا کر دیے۔

    ایک طالب علم نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران۔آپ کے بچے باہر پڑھ رہے، آپ ہمارے مستقبل کے پیچھے کیوں پڑے ہو۔اس طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کو ملتوی کریں

  • ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا۔

    حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنےوالی آگ کو کنٹرول کرلیاگیاہے، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچاہے۔

    آگ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سےبھجا ئی گئی ہے اورآگ پر قابو پانے میں برادراسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مدد گار ثابت ہوا ۔جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔نقصان کاجائزہ لینے کےلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بلوچستان: جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگے، کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں‌بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی، ایک ہفتے کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے

    اس سے پہلے سرکاری حکام کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر شیرانی کے جنگلات لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی متعلقہ اداروں کو فوری طور اقدامات کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    حکام کے مطابق محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مصروف عمل تھے، آگ پر قابو پانے کی مؤثر سرگرمیوں اور اقدامات کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہےتھے۔

    واضح رہے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 روز قبل جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے دیگر علاقوں میں آگ لگنے سے متعلق تخریب کاری سمیت دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کیا، حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں، عمران خان اسلام آباد آنے پر بضد ہیں، شیخ رشید لانگ مارچ کو خونی مارچ کہہ چکے ہیں، لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران ایک پولیس اہلکار کی شہادت ہو چکی ہے، تحریک انصاف سڑکوں پر نکلنا چاہتی ہے حکومت روکنا چاہتی ہے، ایسے میں پاکستان کے دشمن عناصر کے بھی ایک بار پھر متحرک ہونے کا خدشہ ہے، اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کی سربراہی خفیہ ایجنسی راکے سربراہ سمنت کمار گوئل کر رہے ہیں جبکہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ان سازشوں کی سٹریٹجک رہنمائی کر رہے ہیں پاکستان کے خلاف سازشیں نظریاتی طور پر جرمن نازی سوچ کے زیراثر ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ذریعے جاری ہیں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریات سے متاثر بھارتیہ جنتا پارٹی 2014سے بھارت میں برسراقتدار ہے را ء اندرون ملک اور دنیابھر میں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اپنی تخریبی اورمذموم سرگرمیاں انجام دینے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے

    بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کے لیے افغانستان میں 87 دہشت گرد کیمپ چلا رہی ہے را نے کالعدم تحریک طالبان پاکستانکو افغانستان سے امریکی انخلا سے قبل 5 لاکھ 60 ڈالر دئے ہیں بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے غیر ملکی سرزمین کا استعمال کرتا ہے

    بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندرا دویدی کو بلوچ دہشت گرد گروپوں کو اسلحہ اور رسد کی فراہمی کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس وقت وہ بھارتی فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف کے عہدے پر تعینات ہیں۔ بھارت کی بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی نے مجید بریگیڈ کے دہشت گردوں کی تربیت کیلئے ریاست کرناٹک کے گائوں ہمت نگر میں ایک تربیتی کیمپ قائم کیا ہے را نے پہلے ہی بلوچ راجی آجوئی سانگر(BARS) کے بینر تلے تمام دہشت گردی تنظیموں کا کنسورشیم قائم کر رکھا ہے اورسی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے را اسپیشل سیل خوف وہراس،بے چینی اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لیے ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں خلل ڈالنے کی ایک منظم مہم چلا رہا ہے

    مودی سرکار پاکستان میں بدامنی کو فروغ دینا چاہتی ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے کبھی ملک میں دہشت گردی کروائی جاتی ہے تو کبھی ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دیا جاتا ہے کبھی سیاسی عدم استحکام لایا جاتا ہے،

    ایسے وقت میں جب پاکستان میں احتجاج کی کال دی گئی ہے اور آئے روز دہشت گردی کے پے درپے واقعات بھی ہو رہے ہیں، ایسے میں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ملک دشمن قوتوں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی معیشت پہلے ہی غیر مستحکم ہو چکی ہے، ڈالر کا ریٹ مسلسل بڑھ رہا ہے، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ایسے میں سیاسی جماعتوں کو ہوشمندی سے کام لینا چاہئے،

    لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    کراچی :پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

    ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 ، انوشکا سنجیوانی 16 اور اما کنچانا 12 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکی۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔انعم امین نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ندا ڈار 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ عائشہ نسیم ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔کپتان بسمہ معروف نے 28 ، منیبہ علی اور ارم جاوید نے 18،18 رنز بنائے۔

    تاہم ڈیبیوٹنٹ گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن کو شاندار بالنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • دیکھا مسلمانوں کا حشرنشرکردیا:بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے

    دیکھا مسلمانوں کا حشرنشرکردیا:بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے

    نئی دہلی :بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں پچھلے چند ہفتوں سے شدت آگئی ہے اور اس نفرت کو بھی ہندوانتہا پسند اپنا کارنامہ قراردینے لگے ہیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت کی ہندو قوم پرست جماعت کی ایک تقریب کے دوران بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں کے وزراء اعلیٰ نے مسلم مخالف پالیسیوں اور مسلم دشمنی پر مبنی کارروائیوں کو اپنے اپنے کارنامے کے طور پر پیش کیا ہے۔

     

    ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے ہفت روزہ ہندی اور انگریزی اخبارات کے 75 برس مکمل ہونے پر دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ، آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا اور اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اپنی اپنی ریاستوں میں مسلم مخالف اقدامات کو بڑے فخریہ انداز میں پیش کیا۔

    یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے سابقہ حکومتوں سے اپنی حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مذہبی تہواروں کے دوران کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے لیکن اترپردیش میں کوئی فساد نہیں ہوا۔

     

    ادیتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ 2012ء سے 2017ء کے درمیان اترپردیش میں 700 فسادات ہوئے لیکن پچھلے پانچ برسوں کے دوران اترپردیش میں کوئی فسادات نہیں ہوئے۔

    یوگی ادیتیہ ناتھ نے اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی کا تہوار اور ہنومان جینتی کی تقریبات بھی شاندار اور پرامن طور پر گزریں جبکہ پہلی مرتبہ رمضان میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نمازیں سڑکوں پر نہیں ہوئیں اور مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر پوری طرح غائب ہو چکے ہیں۔انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر، بنارس میں کاشی وشوا ناتھ مندر کمپلیکس کی تزئین نو اور ریاست میں غیر قانونی ذبیحہ خانوں کو بند کیے جانے کو بھی اپنا کارنامہ قرار دیا۔

    آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا نے کہا کہ لفظ مدرسہ کو ہی مٹا دینا چاہیے کیونکہ جب تک یہ لفظ باقی رہے گا اس وقت تک کوئی بچہ نہ تو ڈاکٹر او رنہ ہی انجینئر بن سکے گا۔ مدارس میں بچوں کو داخل کرانا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آسام میں اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی تعلیمات پر اخراجات بند کر دیے گئے ہیں۔ تمام مسلمان دراصل ہندو ہیں، اس دھرتی پر کوئی بھی مسلمان نہیں آیا اس لیے اگر کوئی مسلم بچہ قابل تعریف کام کرتا ہے تو اس کا سہرا اس کے ہندو ماضی کو جاتا ہے۔

    اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے، دراندازوں کی شناخت کے لیے خصوصی مہم چلانے اور تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو سخت بنانے کے اپنے کارناموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر ریاستیں بھی ان کے اس اقدام کی پیروی کریں گی۔

    بھارت کے مسلم رہنماؤں نے بی جے پی کے وزراء اعلیٰ کے بیانات کی سخت مذمت اور اُن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اسلاموفوبیا کا بدترین نمونہ قرار دیا ہے۔

  • طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئےیواےای سےمعاہدہ کرے گی

    طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئےیواےای سےمعاہدہ کرے گی

    کابل: طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئے یو اے ای سے معاہدہ کرے گی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکی اور قطر کے ساتھ مہینوں سے جاری گفتگو کے بعد قائم مقام نائب وزیر اعظم کے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے تاکہ وہ افغانستان میں ائیرپورٹ معاملات چلا سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ملا عبد الغنی برادر نے اس معاملے کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا تھا اور بعد ازاں کابل میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ یو اے ای کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ائیر پورٹ کی تجدید کرنے جا رہی ہے۔

    یہ بات اب تک واضح نہیں ہے کہ کیا کہ معاہدہ انتظامات کی حد تک ہے یا اس میں ائیر پورٹ کی سیکیورٹی بھی شامل ہے، سیکیورٹی طالبان کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے جنہوں نے دہائیوں تک امریکی زیر قیادت نیٹو افواج سے جنگ لڑی اور کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی افواج کی واپسی نہیں چاہتے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر معاملے پر تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع نے مذاکرات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ قطر کے ساتھ مذاکرات کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ دوحہ کی شرط پر قطری سیکیورٹی کے اہلکار ائیر پورٹ پر موجود رہیں گے۔

    ترکی اور قطر نے گزشتہ سال کے وسط میں جب غیر ملکی افواج کے انخلا پر طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہوائی اڈے کی کارروائیوں اور سیکیورٹی میں مدد کے لیے عارضی تکنیکی ٹیمیں بھیجی تھیں۔

    ائیر پورٹ سے متعلق ہونے والی گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ممالک افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سخت گیر گروپ کی حکومت کو کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے’رائٹرز‘کےمطابق ذرائع نے گزشتہ سال گفتگو کے آغاز کے حوالے سے آگاہ کرتےہوئے بتایا تھا کہ اماراتی قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنےکے خواہاں ہیں۔قطر اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برسوں سے کشیدہ رہے ہیں کیونکہ وہ علاقائی اثرو رسوخ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

  • گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    لاہور:گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیخلاف پہیہ جام کا اعلان،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیے جانے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

     

    گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل کا کہنا ہے کہ گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں تو آج کے اجلاس میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت نے سیکڑوں کنٹینرز غیر قانونی طور پر پکڑ لیے ہیں۔

     

    ادھر اطلاعات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پلان تشکل دے دیا، اسلام اور لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

     

    راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، لاہور اور اسلام آباد میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

     

    محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق موٹروے کو بھی تمام طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

  • امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت سے انسانی حقوق اور آزادی کے بنیادی اصولوں سے انحراف کرنے پر بھارت سے بات چیت کا راستہ تلاش کرلیا ہے۔جیک سلیوان نے یہ ریمارکس اتوار کو صدر جو بائیڈن کے ایشیا کے دورے میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے دیے۔

    اس دورے کا مقصد امریکا کے انڈو۔پیسیفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف امریکی کوششوں کی حمایت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
    جو بائیڈن بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے جمعرات کو ٹوکیو سمٹ میں ‘کواڈ سیکیورٹی ڈائیلاگ’ کے اجلاس میں ملاقات کریں گے۔

    جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے نومنتخب وزیر اعظم انتھونی البانیس بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔امریکا اور بھارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ جو بائیڈن اور نریندر مودی علیحدہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی مسائل کے ساتھ روس کی جارحیت پر بھی بات چیت ہوگی۔

    بھارت کے امریکا اور روس دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، بھارت نے حال ہی میں روس سے رعایتی قیمتوں پر گیس اور تیل خریدا ہے حالانکہ امریکا نے ماسکو سے اس طرح کی تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    امریکی قومی سلامتی مشیر کو صحافی نے بریفنگ کے دوران یاد دلایا کہ انتظامیہ اپنی خارجہ پالیسی اسٹریٹجی کو جمہوریت اور آمریت کے درمیان عالمی جنگ قرار دیتی ہے۔