Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • شہباز شریف وزیرستان  کے دورے پر روانہ

    شہباز شریف وزیرستان کے دورے پر روانہ

    اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف وزیرستان کے پہلے دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے اور اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کو وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی۔

    وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ…

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم وزیرستان میں آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے اور دورے کے دوران عوام کے مسائل پر بھی بات ہو گی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم سے بی این پی کے سر براہ اختر مینگل کی ملاقات ہوئی وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی-

    پشاور :پولیس چیک پوسٹوں پر حملے،2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جانبحق،1 دہشتگرد ہلاک

    دونوں رہنماوں نے ملکی مفاد میں حکومتی اتحاد کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بی این پی نے آج کی ملاقات کے بعد بھی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہےبلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائیں گے-

    علاوہ ازیں فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور قومی امور سے متعلق بھی مشاورت کی گئی-

    پاکستان کا واحد ہسپتال تعمیراتی مراحل میں لینٹر تک

  • پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری

    پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری

    لاہور : پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

    قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

    اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2020 میں کھیلی جانی تھی۔ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    دونوں ٹیمیں اس طرز کی کرکٹ میں آخری مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2003 میں مدمقابل آئی تھیں۔

    آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے اپنے 12 میں سے 6 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 10 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت سکی ہے۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ میزبان بورڈ کے تعاون سے وہ اس سیریز کو ری شیڈول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ سیریز نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا سیزن 22-2021شاندار رہا ہے، وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیدرلینڈز کے فینز کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

    شیڈول:

    16 اگست: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ وی او سی کرکٹ گراؤنڈ روٹرڈم
    18 اگست: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ وی او سی کرکٹ گراؤنڈ روٹرڈم
    21 اگست: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ وی او سی کرکٹ گراؤنڈ روٹرڈم

    کرکٹ ٹیموں کے آئندہ 12 ماہ کا کرکٹ کیلنڈر جاری

  • پاکستان کا من گھڑت اور جھوٹی سٹوری شائع کرنے پر بی بی سی سے جواب طلب

    پاکستان کا من گھڑت اور جھوٹی سٹوری شائع کرنے پر بی بی سی سے جواب طلب

    پاکستان نے بی بی سی اردو کی جانب سے من گھڑت اور جھوٹی سٹوری شائع کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے ہیڈ کوارٹرز سے جواب طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل بی بی سی کو موصول ہو گئی ہے جس کی تصدیق کر دی گئی ہے بی بی سی نے پاکستان کی شکایت پر معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، آئی اس…

    خیال رہے کہ رواں سال 10اپریل کو بی بی سی اُردو نے ایک انتہائی لغو اور بے بُنیاد سٹوری شائع کی تھی،اس سٹوری کہانی میں تمام باتیں حقائق اور صحافتی اُصولوں کے منافی تھیں آئی ایس پی آر سمیت تمام شراکت دار اس سٹوری کو مسترد کر چکے ہیں-

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی آج شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ عام پروپیگنڈہ کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں ہے اور یہ بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے بی بی سی کی 9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر گمراہ کن جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور جو بھی واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے۔

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بی بی سی نے جھوٹی اور بے بنیاد سٹوری بنائی ہے اس سے قبل بی بی سی اُردو ماضی میں بھی ایسی ہی بے بُنیاد اور جھوٹی سٹوریاں شائع کرتا رہا ہے۔

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

  • آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع

    آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع

    آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ عالمی بینک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ آج عہدے کا حلف اٹھانے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل میٹنگ میں آن لائن شریک ہوں گے۔

    عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

    آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات آئندہ بجٹ پر ہوں گے جس میں آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب ٹیکس وصولی سے آگاہ کیا جائے گا اور اخراجات سے متعلق معاملات پر بات ہوگی۔

    آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات ساتویں قسط کے لیے ہو رہے ہیں جس میں پاکستان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانےکی شرط پر رعایت مانگی جائےگی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے اور اجلاس کی کامیابی پر پاکستان آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالرحاصل کرسکےگا۔

    منحرف ہونا اتنا بڑا جرم ہےتو وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟،سپریم کورٹ

    قبل ازیں نئی حکومت بننے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ادارے کا کہنا تھا کہ مجوزہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں نئی حکومت بننےکے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ اس کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

  • منحرف ہونا اتنا بڑا جرم ہےتو وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟،سپریم کورٹ

    منحرف ہونا اتنا بڑا جرم ہےتو وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟،سپریم کورٹ

    رٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیا ضمیر کی آواز پر پارٹی کے خلاف ووٹ دینا جرم ہے ؟،کیسا جرم ہے جس کی آئین میں اجازت دی گئی ہے ؟۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر سربراہی میں سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ووٹ نیوٹرل ہونے کی وجہ سے آئین میں نا اہلی کی سزا نہیں تھی-

    کمسن بچی سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو2،2مرتبہ موت کی سزا

    سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت ،پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق نا ئیک کے دلائل دیئے-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بظاہر آرٹیکل 63 اے کا مقصد پارٹی سے انحراف روکنا تھا ،دیکھنا ہے کہ منحرف ہونے کی سزا اتنی سخت ہے کہ رکن کے دل میں ڈر پیدا ہو یا نہیں سب سے پہلے طے کرنا ہے منحرف ہونا درست ہے یا غلط، منحرف ہونا غلط قرار پایا تو دیکھیں گے اس کے اثرات کیا ہوں گے تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی سے انحراف صرف ضمیر جاگنے پر نہیں ہوتا، کئی مغربی ممالک میں پارٹی سے انحراف رکوانے کی کوشش ہے، پارٹی سے انحراف کی سزا کیا ہو گی یہ اصل سوال ہے؟

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اٹھارہویں ترمیم میں آرٹیکل 162ون ایف میں عدالتی ڈکلیئریشن شامل کیا گیا –

    3 روز سے 14 سالہ لاپتہ بچی کی ماں کی قوم سے اپیل

    جسٹس جمال خان نے ریمارکس دیئے کہ کیا ضمیرکی آواز پر پارٹی کے خلاف ووٹ دینا جرم ہے؟ ، یہ کیسا جرم ہے جس کی آئین میں اجازت دی گئی ہے ۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ امریکی جج کے مطابق عدالتی فیصلہ نہ ماننے والی حکومت کو لوگ ووٹ نہیں دیں گے-

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت انارکی کی جانب بڑھ رہا ہے-

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں عمومی بات نہ کریں-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کلچر بن گیا ہے کہ فیصلہ حق میں آئے تو انصاف ،خلاف آئے تو انصاف تار تار ہو گیا-

    جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ عوام کو یہ بھی علم ہوتا ہے کہ فیصلہ کیا آیا ہے، جو بات لیڈر کرتا ہے عوام اس کے پیچھے چل پڑتی ہے-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ فرض کریں وزیراعظم کے خلاف چوتھے سال عدم اعتماد آتی ہے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن جاتا ہے، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے ایک سال فیصلے ہونے میں لگتا ہے فیصلے تک اسمبلی مدت پوری کر جائے تو منحرف رکن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی؟-

    فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض

    فاروق نائیک نے کہا کہ الیکشن کمیشن نااہلی ریفرنس پر مقررہ مدت تک فیصلے کا پابند ہے-

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی مقررہ مدت تک فیصلے کی پابند ہے، جہاں بھی اختیار حد سے زیادہ ہو گا وہاں استعمال غلط ہو گا-

    وکیل نے جواب دیا کہ نوے کی دہائی میں اسمبلیاں 58ٹوبی کے اختیارات استعمال کر کے تحلیل کی گئی-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 63 اے کا مقصد نااہلی ہے-

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا مطلب منحرف رکن کو پھانسی دینا بھی نہیں-

    جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کیا الیکشن کمیشن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس مسترد کر سکتا ہے،جسٹس جمال نے ریمارکس میں کہا کہ منحرف ہونا اتنا بڑا جرم ہے تو وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟ –

    عدالت نے سماعت کل دن ایک بجے تک ملتوی کر دی –

    عمران خان و دیگر وزرا پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست خارج کرنے کیخلاف اپیل…

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ آج ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں 34 اراکان کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے جبکہ ابتدائی طورپر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

    حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر نو منتخب وزیراعلیٰ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

    جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات کا چارج ملا چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے سیکریٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ بھی لی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار, جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود کو وزارت سیفران اور مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیںچارج سنبھالنے کے لیے پہنچنے پر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی میں استقبال کیا گیا، وزارت کے افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا احسن اقبال نے آفس میں بیٹھتے ہی سیکریٹری منصوبہ بندی سے میٹنگز کا شیڈول طے کیا۔

    انہوں نے سیکرٹری منصوبہ بندی کو آج ہی پی ایس ڈی پی پر مکمل جائزہ اجلاس بلانے اور سی پیک پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کل رکھنے کی ہدایت کی۔

  • جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنی جماعت کے وزرا کے محکموں کا بتا دیا

    جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنی جماعت کے وزرا کے محکموں کا بتا دیا

    جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنی جماعت کے وزرا کے محکموں کا بتا دیا-

    باغی ٹی وی : جمعیت علمائے اسلام ف کے فیس بک آفیشل پیج کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر سیفران کا عہدہ ملا اور مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی اموراور اسعد محمد کو وفاقی وزیر مواصلات کا عہدہ ملا جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا عبدالواسیع کو وزیرہاؤسنگ کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی-

    پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

    دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کو ملنے والی وزارتوں کے نام سامنے آئے تھے جن میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے بلاول بھٹو برطانیہ جارہے ہیں واپسی پر وہ بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

    سید خورشید وفاقی وزیر آبی وسائل ہوں گے سید نوید قمروزیر تجارت منتخب ہوئے ہیں جبکہ شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیرہوں گی عبدالقادروزیر قومی صحت جبکہ شازیہ مری بینظیر انکم سپورٹ ( بی آئی ایس پی) اور مرتضیٰ محمود وزیر انڈسٹریز منتخب ہو ئے ہیں قمر زمان کائرہ مشیر کشمیر آفیئرز اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا عہدہ سنبھالا-

    ساجد طوری اوورسیز ،احسان مزاری آئی پی سی اور عابد بھایو نجکاری کے وزیر ہوں گے جبکہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر وزیرمملکت برائے قانون وانصاف کا عہدہ سنبھالا-

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی تھی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا وزیراعظم شہبا ز شریف بھی تقریب میں موجود تھے-

    کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔

    وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایازصادق رانا تنویرحسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ نے حلف لیا-

    ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیو نے جبکہ جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری ،اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ نے بھی عہدوں حلف اٹھایا-

    وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر حلف لیا اور قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل نے مشیر کا عہدہ سنبھالا-

    علاوہ ازیں ترین گروپ کے عون چوہدری وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری سمری کے مطابق وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 93 (1) کے تحت 5 مشیر تعینات کرنے کے مجاز ہیں عون چوہدری کو بحیثیت مشیر تعینات کی سمری منظوری کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی جائے گی۔

  • پاکستان کواہم شراکت دار پارٹنر کے طورپردیکھتے ہیں،نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں،امریکا

    پاکستان کواہم شراکت دار پارٹنر کے طورپردیکھتے ہیں،نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے 75سالہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں پاکستان کواہم شراکت دار پارٹنر کے طورپردیکھتے ہیں اور علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

    توقع ہے پاکستانی مسلح افواج کیساتھ صحت مند تعلقات جاری رہیں گے، پینٹاگون

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے خصوصاً ایسے افغانستان کے لیے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں، خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔

    قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی تھی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں، جمہوری اور مضبوط پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    دریں اثنا پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ امریکا کے پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ ایک صحت مند ملٹری ٹو ملٹری تعلقات ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ یہ تعلقات جاری رہیں گے امریکہ کے "پاکستان کے ساتھ سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں خطے میں پاکستان کے کلیدی کردار اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام خود اپنے ملک میں دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں امریکا نے اس خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کا اشتراک کیا۔

    امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

    پینٹاگون کے ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اُٹھایا ہے اور امریکا سے دیرینہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ خطے میں امن،سکیورٹی اور ترقی کے مشترکہ مقاصدکے فروغ کاخواہاں ہے اور تعمیری و مثبت تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ اہم تعلق کو مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے "دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم قرار دیتا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ قیادت کوئی بھی ہو یہ بدستور برقرار ہے۔

    تاہم، ساکی نے صدر جو بائیڈن اور نئے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان فون کال کے امکان پر سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا تھا کہا تھا کہ "میرے پاس اس وقت کال کی کوئی پیشین گوئی نہیں ہے بلاشبہ، ہمارے پاکستان کے ساتھ ایک طویل، مضبوط اور مستقل تعلقات ہیں، ایک اہم سیکورٹی رشتہ ہے اور یہ نئے لیڈروں کے تحت جاری رہے گا-

    امریکا کا بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور مذہبی آزادی کی پابندی پر تشویش کا اظہار

  • وادی نیلم میں  بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : وادی نیلم ،آٹھ مقام ،شاردہ ،کیل ،جورا ،و گردو نواع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا بلوچستان ، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محمکمہ موسمیات کے مطابق چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار اور زیارت میں بارش متوقع ہے جبکہ سبی، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ مومسیات کے مطابق مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے اور لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ ، شیخوپورہ، لاہور بارش کا امکان ہے –

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ،بونیرمیں تیز ہواؤں ،ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے وزیرستان ، ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ، کرم اور پشاور میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ ہری پور، انسہرہ، ایبٹ آباد، دیر،سوات ،کوہستان اورچترال میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سکھر،لاڑکانہ ، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہو سکتی ہے

    پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

  • پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

    پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ہیں نام سامنے آگئے ہیں،وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے 11وزراء اور ایک مشیر شامل ہوں گے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نام سامنے آئے تھے بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، نوید قمر، شازیہ مری، خورشید شاہ، عبدالقادر پٹیل، پیر فضل شاہ، سلیم مانڈوی والا، مصطفے نواز کھوکھراور مہیش ملانی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا تاہم ان کو کون سی وزارتیں ملی ہیں وہ نام بھی سامنے آ گئے ہیں-

    وفاقی کابینہ،جے یو آئی کی چار وزارتیں،کب ہو گا باقاعدہ اعلان؟

    ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے بلاول بھٹو برطانیہ جارہے ہیں واپسی پر وہ بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

    سید خورشید وفاقی وزیر آبی وسائل ہوں گے سید نوید قمروزیر تجارت منتخب ہوئے ہیں جبکہ شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیرہوں گی-

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    عبدالقادروزیر قومی صحت جبکہ شازیہ مری بینظیر انکم سپورٹ ( بی آئی ایس پی) اور مرتضیٰ محمود وزیر انڈسٹریز منتخب ہو ئے ہیں قمر زمان کائرہ مشیر کشمیر آفیئرز اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہوں گے-

    ساجد طوری اوورسیز ،احسان مزاری آئی پی سی اور عابد بھایو نجکاری کے وزیر ہوں گے جبکہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر وزیرمملکت برائے قانون وانصاف ہوں گے-

    عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی