Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • تحریک عدم اعتماد آئین قانون کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ:تفصیلات بھی آگئیں

    اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد آئین قانون کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ:تفصیلات بھی آگئیں ،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کہا ہے کہ وزیرقانون نے جو نکات اٹھائے وہ درست ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کا آئین و قانون کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس کے لیے جہاں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان وزیر اعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے وہاں اس وقت ایک اہم موڑ آیا جب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کردی۔

     

    اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ پاکستان کی حکومت کو سازش سے گرائے۔

     

     

    ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ تحریک عدم اعتماد آئین و قانون کی خلاف ورزی اور قواعد و ضابطے کے خلاف ہے۔جس پر ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا آئین و قانون کے مطابق ہونا ضروری ہے لہذا تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو مسترد کیا جاتا ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات ناجائزقرار دیئےجائیں، سپریم کورٹ میں درخواست

    ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات ناجائزقرار دیئےجائیں، سپریم کورٹ میں درخواست

    اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پیپلز پارٹی کے نیر بخاری نے سپریم میں درخواست دائر کردی۔جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات ناجائزقرار دیئےجائیں

    تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جسے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا جارہا ہے جس پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی طرف سے نیر بخاری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آرٹیکل 66،17،95 کی خلاف ورزی ہے۔

    استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو کالعدم قرار دیکر ڈپٹی اسپیکر کو دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور نتیجہ دینے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں صدر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • آج عمران خان نے ایک بال پر تین وکٹیں لے لی:اداکار شان

    آج عمران خان نے ایک بال پر تین وکٹیں لے لی:اداکار شان

    لاہور:آج عمران خان نے ایک بال پر تین وکٹیں لے لی:اطلاعات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فلم اسٹار شان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج عمران خان نے ایک بال پر تین وکٹیں لے لی۔

    شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اور وہ سمجھتے تھے کہ آپ کرکٹر ہیں، آج آپ ایک بہترین سیاسی ذہن ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ شان نے مزید لکھا کہ آج عمران خان نے ایک بال پر تین وکٹیں لے لی۔

    واضح رہےکہ آج قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

     

     

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

    ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، کسی غیر ملکی طاقت کو اختیار نہیں کہ پاکستان کے معاملے میں مداخلت کرے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسے بڑا اعلان قرار دیتے ہوئے ، بریکنگ نیوز‘ عمران خان کی دوران تقریر تصویر، ٹی وی کلپس اور مختلف میمز کے ذریعے اپوزیشن کو جواب دینا شروع کر دیا ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ ’سرپرائز‘اور ’آخری سانس تک عمران خان‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

     

  • وزیراعظم کی ایڈوائس،قومی اسمبلی کی تحلیل:آئین کیا کہتا ہے؟

    وزیراعظم کی ایڈوائس،قومی اسمبلی کی تحلیل:آئین کیا کہتا ہے؟

    اسلام آباد:وزیراعظم کی ایڈوائس،قومی اسمبلی کی تحلیل:آئین کیا کہتا ہے؟پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے اپنی رولنگ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کو آئین کے منافی اور ضوابط کے خلاف قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس ساری صورتحال کے بعد اورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے صدر کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں،میں نے اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دی، قوم سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں ، مجھےگزشتہ روز سے لوگ پیغام دے رہے تھےکہ غداری ہو رہی ہے.

    واضح رہے کہ قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں عام انتخابات کروائے جائیں گے، قومی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگران حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہو جائے گا.

    آئین کے تحت وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی کی تحلیل کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت قومی اسمبلی تحلیل کے پابند ہیں. وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر قومی اسمبلی تحلیل نہ کرے تو قومی اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود تحلیل ہو جائے گی.

  • عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی، اس لیے میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی-


    انہوں نے کہا کہ لیکن اپوزیشن نے جو کیا درست کیا ا ور آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ’’پاکستان کھپے‘‘ ثابت کر دکھایا اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیا۔


    نہایت تکلیف میں ہوں، آج بہتر ہوا تھا لیکن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا میرے پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا دی جائیں گی-


    عامر لیاقات حسین کا کہنا تھا کہ بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سب آئین کو جواب دہ ہیں۔


    عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جو خدا کے سوا کسی اور کے سامنے جھکتا ہے وہ جھکا دیا جاتا ہے، تم جھوٹ بولتے تھے میرے پیارے دوست بہت پیار کیا تھا تم سے لیکن تم جھوٹے تھے دیکھ لو تم جھوٹے تھے-


    عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضدی، اکھڑ، تند خو،منتقم المزاج، مردم شناسی سے نا آشنا، عقل کل، تُرش، کسیلا اور کڑوا انسان صرف “میں” میں جیتا ہے، امی کہا کرتی تھیں بیٹا جو بکرا زیادہ میں ،میں،میں کرتا ہے وہ ذبح ہوجاتا ہے-

  • عمران خان نے اچھا فیصلہ نہیں کیا:منفی اثرات مرتب ہوسکتےہیں:مبشرلقمان

    عمران خان نے اچھا فیصلہ نہیں کیا:منفی اثرات مرتب ہوسکتےہیں:مبشرلقمان

    لاہور:عمران خان نے اچھا فیصلہ نہیں کیا:منفی اثرات مرتب ہوسکتےہیں:اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جوآج پاکستان میں ہوا اس کی مثآل نہیں ملتی ،یہ ایک ایسا اقدام ہے کہ جس کواچھا نہیں کہا جاسکتا ہے،

    مبشرلقمان کہتےہیں کہ عمران خان کو بعض ساتھیوں نے غلط مشورہ دیا جوآج انہوں نے اس پرعمل کردکھایا،۔مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جوعمران خان کےلیے مشکلات پیدا کرے گا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس نے آئین کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے اور جمہوریت اور جمہوری روح کو پٹڑی سے اتارنے کی ان کی کوششوں کی کوئی وضاحت نہیں کی سکتی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائز پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت پیش کی جاتی ہے، ہمارے سفیر کو 7 مارچ کو بتایا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا رہی ہے، اگر عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو آپ کو معاف کر دیا جائے گا۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل فائیو اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے، کیا بیرون ملک کی مدد سے پاکستان میں حکومت تبدیل ہوسکتی ہے، کیا یہ آئین کے آرٹیکل کے 5 کی خلاف ورزی نہیں ہے، کیا پاکستانی غلام، فقیر یا کٹھ پتلی ہیں، بیرونی قوتوں کی جانب سے ملک میں رجیم بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد رولز کی خلاف ورزی ہے، لہذا وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کی جاتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں اسپیکر قومی اسمبلی نے رجیم تبدیل کرنے کی تحریک مسترد کر دی، عدم اعتماد کو مسترد کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی، غدار بیٹھے ہوئے تھے، ملک کیساتھ غداری ہو رہی تھی، سب کو یہی پیغام دیا گھبرانا نہیں، انشااللہ ایسی سازش قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل تجویز بھیج دی ہے، کسی بیرونی قوت نے ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا۔

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ملک کیساتھ ہونیوالی بڑی سازش فیل ہوگئی، عوام فیصلہ کریں نہ کہ بیرونی طاقت ہمارے معاملات کا فیصلہ کرے، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ ارکان اسمبلی خریدنے کی بجائے غریبوں کا بھلا کر دیں، ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

  • پاکستان میں قانون کی حکمرانی جگہ نہ بناسکی :مصطفٰی لقمان

    پاکستان میں قانون کی حکمرانی جگہ نہ بناسکی :مصطفٰی لقمان

    لاہور:پاکستان میں قانون کی حکمرانی جگہ نہ بناسکی :مصطفٰی لقمان نے پاکستان میں‌ آج کے دن ہونے والے فیصلے کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہےکہ پاکستان میں قانون نام کی حکمرانی ابھی قائم نہیں ہوئی

    مصطفیٰ لقمان جوکہ سینئرصحافی مبشرلقمان کے صاحبزادے ہیں اور ایک قانون کے طالب علم کی حیثیت سے میدان میں اترے ہیں ، مصطفٰی لقمان کہتے ہیں کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ آج کے واقعہ سے ایک بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے ،

    مصطفٰی لقمان کہتے ہیں کہ کوئی سوچتا ہے کہ کیا اس ملک میں قانون کی حکمرانی کا کوئی مستقبل ہے جہاں آئین کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گندی سیاست کی گئی ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائز پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت پیش کی جاتی ہے، ہمارے سفیر کو 7 مارچ کو بتایا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا رہی ہے، اگر عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو آپ کو معاف کر دیا جائے گا۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل فائیو اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے، کیا بیرون ملک کی مدد سے پاکستان میں حکومت تبدیل ہوسکتی ہے، کیا یہ آئین کے آرٹیکل کے 5 کی خلاف ورزی نہیں ہے، کیا پاکستانی غلام، فقیر یا کٹھ پتلی ہیں، بیرونی قوتوں کی جانب سے ملک میں رجیم بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد رولز کی خلاف ورزی ہے، لہذا وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کی جاتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں اسپیکر قومی اسمبلی نے رجیم تبدیل کرنے کی تحریک مسترد کر دی، عدم اعتماد کو مسترد کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی، غدار بیٹھے ہوئے تھے، ملک کیساتھ غداری ہو رہی تھی، سب کو یہی پیغام دیا گھبرانا نہیں، انشااللہ ایسی سازش قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل تجویز بھیج دی ہے، کسی بیرونی قوت نے ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا۔

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ملک کیساتھ ہونیوالی بڑی سازش فیل ہوگئی، عوام فیصلہ کریں نہ کہ بیرونی طاقت ہمارے معاملات کا فیصلہ کرے، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ ارکان اسمبلی خریدنے کی بجائے غریبوں کا بھلا کر دیں، ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

  • اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،چوہدری سرور

    اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،چوہدری سرور

    لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کو ترجیح دی، میں غیر آئینی کام کیسے کر سکتا ہوں۔

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر آئینی کام سے بچنے کے لیے چند روز قبل استعفے کی پیشکش کر دی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا میرے خلاف گالی گلوچ کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا یہ باز نہ آئے تو میرے سینے میں جو راز ہیں وہ سارے کھول دوں گارات کو مجھے کہا گیا پرویز الہٰی ہار رہا ہے،اسمبلی اجلاس ملتوی کردیں میں غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتا تھا –

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے خود استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تو برطرف کرنے کا کیا مطلب تھا، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک اس چیز کے گواہ ہیں، میری پارٹی نے میرے مشورے مانے ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    ا نہوں نے کہا کہ انہوں نے رات کے اندھیرے میں مجھے ہٹایا،میں نے اپنے ضمیر کے خلاف دستخط کیے،میرے پاس استعفیٰ آتا تو منظور کرتا،میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ میں پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر کی میں نے کہا برطانوی پارلیمان کا رکن رہا ہوں غیر آئینی کام نہیں کر سکتاپرویز خٹک میرے پاس کاغذکا ٹکڑا لائے کہا دستخط کریں،میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور جہانگیر ترین وزیراعلیٰ کے امیدوار تھے وزیراعظم نے کہا کہ صرف عثمان بزدار ہی نیا پاکستان بنا سکتا ہے-

    چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان 9 ایم پی ایز والے شخص سے بلیک میل ہوئےہم نے عمران خان کو جتوانے کے لیے بھرپور کوشش کی ہمارا خواب تھا کہ پی ٹی آئی عوام اور قانون کی حکمرانی قائم کرے، مجھے کبھی عہدوں کی خواہش نہیں رہی ہے ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف پوری پی ٹی آئی کھڑی تھی-

    پنجاب کے برطرف گورنر کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی سب کا حق ہے لیکن ہمیں اپنی حدود میں رہنا چاہیے، دنیا بھر میں تعلقات ملک کی معاشی حیثیت دیکھ کر بنائے جاتے ہیں، ہم امریکا کی مخالفت مول نہیں لے سکتے، خدا کیلئے عالمی سیاست کو قومی سیاست میں مت لیکر آئیں، ہمیں ایک کیساتھ تعلق بنا کر دوسرے سے بگاڑنا نہیں چاہیے –

    قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو،مریم نواز

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان،پنجاب اور پی ٹی آئی ورکر روتے رہے عثمان بزدار کو تبدیل کر دو عمران خان کو 184 ارکان میں سے کوئی بندہ پسند نہیں آیا مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے میں ڈبل پلے کر رہا تھا، وزیراعظم نے کہا 3 اپریل کو ہرصورت اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

    واضح رہے کہ فاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا بعد ازاں وفاقی حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے –

    عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور اچھے آدمی ہیں، ہمارا ان کے لئے بڑا احترام ہے، چوہدری سرور کی پرویز الہی کے ساتھ بن نہیں رہی تھی، اس لئے ہٹا دیا اورعمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب بنادیا۔

  • تحریک عدم اعتماد مسترد:  اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں،حکومتی اراکین

    تحریک عدم اعتماد مسترد: اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں،حکومتی اراکین

    تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر خوشی بھرا پیغام جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو پاکستان، اُنہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحمداللّہ! باطل کو شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی۔


    وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں۔


    اسد عمر نے اپنے ایک اور بیان میں اپوزیشن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولا تھا لگ پتہ جائے گا۔


    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں رات میں ہمیں چھوڑنے والے صبح ہمارے پاس واپس آگئے عزت اور ذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

  • ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنوں کو داخل کی مذمت کرتے ہیںُ:مریم نواز

    ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنوں کو داخل کی مذمت کرتے ہیںُ:مریم نواز

    ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنوں کو داخل کرنے کے لئے پولیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہیںُ
    وزارت داخلہ ، آئی جی اورکمشنر اسلام آباد سیاسی جماعت کے کارکن بننے سے باز رہیں پارلیمنٹ لاجز میں ہنگامہ آرائی کرانے، ارکان قومی اسمبلی کو دھمکانے، ان کا راستہ روکنے کا منصوبہ تشویشناک ہے

    وزارت داخلہ، آئی جی، کمشنر اور اسلام آباد انتظامیہ عدالت عظمی کے احکامات کی پاسداری یقینی بنائیں چیف جسٹس پاکستان کو حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاجز اور ارکان اسمبلی کے خلاف اس منصوبہ بندی کا نوٹس لینا چاہئے

    مریم کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں دی گئی یقین دہانی کے منافی ہیں، یہ توہین عدالت ہے پی ٹی آئی کارکنوں اور بلوائیوں کو ڈی چوک اور اس سے آگے تک رسائی دینے کی سازش عدالتی فیصلے کے منافی ہے

    آئینی وقانونی عمل میں مداخلت، رکاوٹ اور دخل اندازی میں جو بھی اہلکار، ادارہ ملوث ہوگا، اسے قانون کے سامنے کے لئے تیار رہنا ہوگا پارلیمنٹ میں ہنگامی آرائی کرانے کی حکومتی منصوبہ بندی کی اطلاعات عمران صاحب کی ہار بدل نہیں سکتیں

     

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کی اپنی سیاہ روایت پھر سے دوہرانے جارہے ہیں عمران صاحب پھر سے کنٹینر سیاست شروع کررہے ہیں، ملک کو فساد کی بھٹی میں نہ جھونکیں

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آپ ہار چکے ہیں، آئین اور قانون سے نہ لڑیں.آپ کی ہار کے ذمہ دار آپ خود ہیں، قوم کو سزا نہ دیں، خود کو سزا دیں پی ٹی آئی تحریک دہشت گردی اور فساد بن گئی ہے