Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیاایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا ، گولچک نیول بیس کے دورے کے موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یوم سیاہ

    احمد پور شرقیہ: ٹرین کے نیچے آ کر نامعلوم شخص کی خودکشی، لاش مسخ

  • پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے-

    اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی ’اسٹیم فیڈ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرنا وقت کا تقاضہ ہے، نوجوان نسل کو سوشل میڈیا ایپ سے کچھ نیا سیکھنے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے،عظمیٰ بخاری

    انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوان نسل کو سکھانا ہے، ہم نے ٹک ٹاک کو لرننگ پلیٹ فارم بنانا ہے، ٹک ٹاک کا پاکستان میں لرننگ ٹول کے طور پر استعمال لازمی ہے، ٹاک ٹاک کا استعمال سماجی پہلوؤں کو دیکھ کر کرنا ہے ہر بچے کی ڈیجیٹل شناخت بنانا لازمی ہے، ڈیجیٹل سروسزسے معاشرے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیں گے،انٹرنیٹ کی رفتار پر عوام کے بہت سے سوالات اور خدشات ہیں، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے بھارت سے ٹیکنالوجی میں جنگ بھی جیتی، اور عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

    سپریم کورٹ، نان نفقہ کی ادائیگی کے خلاف مختلف درخواستیں مسترد

  • صدر مسعود پزشکیان کا دورہ:پاکستان کی میزبانی کو  ایرانی سفیر نے تاریخی قرار دیا

    صدر مسعود پزشکیان کا دورہ:پاکستان کی میزبانی کو ایرانی سفیر نے تاریخی قرار دیا

    اسلام آباد:پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر شکریہ ادا کیا ہے، ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔

    ایکس پر جاری،اپنے بیان میں ایرانی سفیر نےکہا میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی۔

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔

    رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی اور تعاون کو بھی سراہا، جو اس اعلیٰ سطح کے دورے کی کامیابی کے لیے نہایت اہم تھا انہوں نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل محنت پر بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دورے کو اعلیٰ ترین سطح پر منظم کیا۔

    https://x.com/IranAmbPak/status/1952249028860666160

    ایرانی سفیر نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور میں ایرانی وفد کے لیے شاندار میزبانی پر خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں نے لاہور کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں وفد کو پرتپاک مہمان نوازی سے نوازا۔

    پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے،عظمیٰ بخاری

    رضا امیری مقدم نے ریاض حسین پیرزادہ، خواجہ آصف، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، محمد رضا حیات ہراج اور عطا اللہ تارڑ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں اور بارہ اہم مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ایرانی سفیر نے لکھا کہ،پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی بنیادوں پر قائم گہرے تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک نے تجارت، بنیادی ڈھانچے، ثقافت سمیت کئی شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں،یہ دورہ ہمارے دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات میں ایک نئے باب اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، دونوں فریقین نے وسیع شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے اس پختہ اور واضح عزم اور ارادے کے پیش نظر کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے۔

    پاکستان ریلویزکی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملےکی تردید

    ایرانی سفیر نے لکھا کہ میں اسے اپنی ذمہ داری، فرض اور اعزاز سمجھتا ہوں کہ میں، پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے میرے رفقا، اور ہمارے وطن عزیز میں موجود ہمارے ہم منصب، اس مشترکہ وژن کو حقیقت بنانے کے لیے شب و روز محنت کریں۔

  • اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سےرابطہ،ہوا،جسمیں دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا، علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر سےسرعا م فلرٹ،ویڈیو

    واضح رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھاسرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ گفتگو گزشتہ جمعے کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اُن کی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے محصولات سمیت باہمی تعلقات سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی تھی، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    25 جولائی کو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ

  • صدر مملکت ،وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا  پولیس کے  شہداء کو خراج تحسین

    صدر مملکت ،وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا پولیس کے شہداء کو خراج تحسین

    صدر مملکت ،وزیراعظم شہبازشریف اوروزیر داخلہ محسن نقوی،نے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، صدر مملکت اور وزیراعظم شہبازشریف نےبھی پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، حکومت شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

    5 اگست احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں شروع

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، شہداء کے اہل خانہ کو بھی سلام جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد اہلکاروں نے لہو کا نذرانہ پیش کیا،رحیم یار خان میں ایلیٹ فورس کے 5 جوان شہید ہوئے، پاکستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا میں لوہا منوایا، جرائم کی روک تھام کے لئے پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا،ان عظیم محافظوں کو سلام جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہوگئے، دہشت گردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    انہوں نے کہا کہ ریاست ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن و تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، ایس ایس پی اشرف مارتھ، کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے، آج ہم اپنے ضمیر کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ نہ ہم پولیس شہداء کو بھولیں گے، نہ اُن کے خاندانوں کو تنہا چھوڑیں گے۔

  • اسحٰاق ڈارسے ایران کے صدر کی ملاقات

    اسحٰاق ڈارسے ایران کے صدر کی ملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ یہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، مذہب اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

    صدر پزشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور مختلف شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے ایران کے عزم کو دہرایا،انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ بامعنی گفتگو کی خواہش کا بھی اظہار کیا تاکہ دونوں دوست ممالک کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے ایرانی صدر کے اس بیان کا بھی خیرمقدم کیا جو وزیراعظم کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے،معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے باہمی اقتصادی ہم آہنگی قائم کرنا نہایت خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان اور ایران کا موجودہ تجارتی راہداریوں اور سرحدی سہولتوں کے مؤثر استعمال پر اتفاق

    پاکستان اور ایران نے اتوار کے روز دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور سالانہ تجارتی حجم کو 8 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے-

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت، محمد اتابک کے درمیان ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں یہ،فیصلہ،کیا گیا۔

    وزارتِ تجارت کے بیان کے مطابق،اعلیٰ سطح کی ملاقات نے دونوں ممالک کے اس نئی عزم کی عکاسی کی کہ وہ تجارت کو تیز کریں، سرحدی رکاوٹوں کو ختم کریں، اور ترجیحی شعبوں میں اعتماد پر مبنی شراکت داری قائم کریں، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جام کمال نے تصور پیش کیا کہ اگر مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے تو پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت آئندہ برسوں میں با آسانی 5 سے 8 ارب ڈالر سالانہ کی حد عبور کر سکتی ہے۔

    انہوں نے تجویز دی کہ ٹارگٹڈ تجارتی وفود ترتیب دیے جائیں، جن میں وفاقی اور صوبائی چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان شامل ہوں، تاکہ مارکیٹ تک رسائی اور ریگولیٹری سہولت کاری پر توجہ مرکوز کی جا سکے، ہم نے یہ ماڈل بیلا روس سمیت دیگر جگہوں پر کامیابی سے آزمایا ہے، آئیے ایران کے لیے بھی یہی طریقہ اپنائیں، ان شعبوں سے آغاز کریں جہاں باہمی فائدے کی سب سے زیادہ گنجائش موجود ہے۔

    وزرا نے موجودہ تجارتی راہداریوں اور سرحدی سہولتوں کے مؤثر استعمال پر بھی اتفاق کیا، وفاقی وزیر جام کمال نے زور دیا کہ خطے میں تجارت کی صورت میں جو فوائد آسیان ممالک نے حاصل کیے، اسی طرح پاکستان اور ایران کو بھی چاہیے کہ جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھائیں، جغرافیہ ایک فائدہ ہے، پاکستان اور ایران کو فاصلے کے اس رعایتی فائدے کو استعمال کرنا چاہیے، اگر ہم نے یہ موقع ضائع کیا تو وقت اور لاگت دونوں کے نقصان کا سامنا ہوگا۔

    محمد اتابک نے پاکستان سے ایران کو برآمدات بڑھانے کے لیے جاری بات چیت کا ذکر کیا اور حال ہی میں طے پانے والے معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ترغیب دی، دونوں ممالک کے تاجر اور صنعت کار تیار ہیں۔ وہ ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں۔ اب انہیں صرف ہماری طرف سے ایک واضح اور مستقل سہولت کاری کا نظام درکار ہے۔“

    وزیر کمال نے کہا کہ دو طرفہ فوائد سے آگے بڑھ کر یہ رابطہ ترکی، وسطی ایشیا، روس اور مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں تک پھیل سکتا ہے، جو ایک مضبوط اور پائیدار اقتصادی بلاک کی بنیاد بن سکتا ہے،محمد اتابک نے اعلیٰ سطحی دوروں کے دوران باقاعدہ بی ٹو بی ڈے منعقد کرنے کی تجویز کی حمایت کی اور ایرانی کاروباری گروپوں کو پاکستان بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔

    دونوں وزرا نے پاکستان اور ایران کے تاریخی تعلقات کا اعتراف کیا اور کہا کہ حالیہ علاقائی و عالمی حالات نے دونوں ممالک کو مزید قریب کر دیا ہے،محمد اتابک نے پاکستانی حکومت کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اور آپ کی ٹیم کی فوری شرکت اور عزم نہ ہوتا تو ہم اس مقام تک نہ پہنچتے، اب جو رفتار ہم نے حاصل کی ہے، اسے باقاعدہ تجارتی نتائج میں بدلنا ہوگا،جام کمال نے بھی اسی جذبے کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں حکومتوں اور نجی شعبے نے مل کر کام کرنے کی شدید خواہش ظاہر کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سفارت کاری میں ایک ایسا لمحہ آتا ہے جب لوہا گرم ہوتا ہے، یہ وہی لمحہ ہے، ہمیں فوری عمل کرنا ہوگا، تاخیر چیزوں کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے، جذبہ اور سیاسی عزم کے بعد ضابطہ کار آتا ہے، اور پاکستان ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو باقاعدہ چینلز جیسے جوائنٹ اکنامک کمیشن (جے ای سی)، بی ٹو بی تبادلے، اور شعبہ وار وفود کے ذریعے مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دونوں وزرا نے زراعت، لائیو اسٹاک، خدمات، توانائی، اور سرحد پار لاجسٹکس جیسے مخصوص شعبوں کی نشان دہی پر بھی اتفاق کیا، جن میں مستقبل میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے،باہمی تعلقات کے انسانی پہلو پر غور کرتے ہوئے، دونوں فریقین نے پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان ثقافتی اور لسانی اشتراک کو اجاگر کیا۔

    وزرا نے پاکستان-ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کے اگلے اجلاس کو تیزی سے منعقد کرنے، عوامی اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنانے، اور سرحدی سہولت و تجارتی لاجسٹکس کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا، میں کہا گیا کہ اعلیٰ سطح کی سیاسی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے ساتھ، پاکستان اور ایران بظاہر اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں، جو خطے کی تجارت کو بدل سکتا ہے۔

  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے حقیقت  بتادی

    پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے حقیقت بتادی

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

    روئٹرز کے مطابق چینی ساختہ پی ایل15میزائل سےمتعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنےکاسبب بنی، رافیل کی تباہی نے مغربی ساختہ جنگی ہتھیاروں کی کارکردگی پرسوالات کھڑےکردیے،7 مئی کی رات پاکستانی فضائیہ کے ریڈارز پر بھارت کے کئی درجن جنگی طیاروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، اس دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف خود آپریشن روم میں موجود تھے اور صورت حال کی براہِ راست نگرانی کر رہے تھے۔

    روئٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں کی جارحانہ پیش قدمی دیکھتے ہوئے ائیرچیف نے فوری طور پر جے-10 سی (چینی ساختہ لڑاکا طیارے) اسکواڈرن کو متحرک کرنے کا حکم دیا، جس کا خاص ہدف بھارتی رافیل طیارے تھے،رپورٹ میں ائیرچیف ظہیربابرسدھوکے احکامات سے متعلق پاک فضائیہ کے سینیئر افسر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کہاکہ رافیل ہی چاہیے، پاکستانی ائیر چیف نے چینی ساختہ جے ٹین سی کے ذریعے بھارتی رافیل گرانے کا حکم دیا اور پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا۔

    بانی پی ٹی آئی کی جیل میں خبارات اور ٹی وی ملنےاور بیٹوں کے پاکستان آنے کی تصدیق

    روئٹرز کی رپورٹ میں انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے چینی میزائل پی ایل-15 کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنا ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ثابت ہوئی یہی میزائل بعد میں بھارتی رافیل طیارے کو نشانہ بنانے میں استعمال کیا گیا،اس فضائی جھڑپ میں دونوں جانب سے 110 سے زائد طیارے شامل تھے جو حالیہ دہائیوں میں کسی بھی دو ممالک کے درمیان سب سے بڑی فضائی لڑائی تصور کی جا رہی ہے،پاک فضائیہ نے رافیل طیارے کو 200 کلومیٹر دور سے نشانہ بنایا، رافیل طیارے کی تباہی کے بعد فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گرگئے تھے۔

    پاکستان نے اس جھڑپ میں ایک کامیاب الیکٹرانک وارفیئر حملے کا دعویٰ بھی کیا کہ جس نے بھارتی طیاروں کی مواصلاتی نظام اور ریڈار پر اثر ڈالا۔ اس کامیابی کے بعد کئی ممالک نے چینی لڑاکا طیاروں اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

    سلیمان شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    واضح رہے کہ لوک سبھا میں رکن اسمبلی امریندر سنگھ نے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود "BS001 رافیل” کو بھارتی پنجاب میں گرتے دیکھا،انہوں نے اپنی اس بات کے شواہد بھی ایوان میں پیش کیے تاہم بھارتی حکومت نے اب تک اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف اختیار نہیں کیا ہے۔

  • بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں بڑا دھچکہ، پاکستان کی سفارتی فتح

    بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں بڑا دھچکہ، پاکستان کی سفارتی فتح

    بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں ایک بڑا دھچکہ،ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب میں پاکستان کے خالد محمود نے بھارتی امیدوار اجے سنگھ کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں خالد محمود کو 18 ووٹ ملے جبکہ بھارتی امیدوار اجے سنگھ صرف 9 ووٹ حاصل کر سکے، خالد محمود کے ساتھ دیگر 9اراکین میں فلپائن، چین، عراق، ترکمانستان، تائیوان، سنگاپور، جاپان، منگولیا اور قازقستان کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    یہ اہم انتخاب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے پہلے انتخابی کانگریس اجلاس میں منعقد ہوا، جس میں براعظم ایشیا کے پانچوں خطوں سے قومی فیڈریشنز نے شرکت کی، اجلاس میں ایشین باکسنگ کی قیادت اور مستقبل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک

    خالد محمود اس وقت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،ان کی کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ ایشیائی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے، اس کامیابی سے بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں ایک بڑا دھچکہ لگا ہے، جبکہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر اسٹریٹجک پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔

    129 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

  • حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

    حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان کے حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے-

    اسپین میں جاری ویلنشیا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئر حمزہ خان نے 2-1 کے خسارے سے نکل کر 2-3 کی فتح حاصل کی،15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا،سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو شکست دی،فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہو گا۔

    واضح،رہےکہ،کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔

    ڈیفنس سی کے علاقے میں مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0 سے ہرایا تھا۔ ان کامیابیوں نے حمزہ خان کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا دیا ہے، جہاں وہ ایک اور بین الاقوامی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے۔

    اسپین میں جاری ویلنشیا اوپن اسکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر ہے-

    سیکیورٹی خدشات :اسرائیل نےیو اے ای سے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا