Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

    ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سےایم این اے صداقت علی عباسی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : صداقت علی عباسی نے وزیرِ اعظم کو کوہسار یونیورسٹی اور کوہسار ٹورازم ہائی وے کے سیاحوں اور مقامی آبادی پر مثبت اثرات اور عوامی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا اور حلقہ کے دیگر میگا پروجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    ملاقات میں مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیدں میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کو بروقت مدد و سہولیات کی یقینی فراہمی اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی-

    اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.حکومت تمام سیاحتی علاقوں کی ایک جامع لائحہ عمل کے ذریعے ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہےسیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان نے ایم این اے صداقت علی عباسی کو کوہسار یونیورسٹی کے قیام اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

    منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ جامع حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق

  • مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش،اداکارہ کا ردعمل

    مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش،اداکارہ کا ردعمل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح نے فوٹو لیتے ہوئے عقب سے چھونے کی کوشش کی جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کو ایک تقریب میں مداح کی نامناسب حرکت کا سامنا کرنا پڑا جس سے اداکارہ بے خبر تھیں ایک تقریب کے موقع پر فوٹوسیشن کے دوران کسی پرستار نے مہوش حیات کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی تاہم ساتھ ہی موجود ریحان نامی شخص نے اسے روک دیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود بھی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک تقریب میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی وہاں کھڑے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے مہوش حیات کے قریب آتا ہے، وہی شخص اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کو وہاں اداکارہ کے پیچھے کھڑا ہوا دوسرا شخص ناکام بنا دیتا ہے اور مداح مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھے بغیر ان کے ساتھ تصویر بنوا دیتا ہے۔

    مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حیران ہوں کہ کس طرح مداح فنکاروں کو چھونے کی کوشش کو آسان لیتے ہیں۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ عقب میں کیا ہوا لیکن میں ریحان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے محفوظ رکھا، ریحان جیسے شخص سے دیگر افراد کو بھی سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا ہوتا ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے ہم ایف ایم کے عہدیدار ریحان کا شکریہ بھی ادا کیا-

    ریحان نے بھی اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ بعض لوگوں کو دوسرے سے ملاقات کرتے وقت اخلاقیات کا سبق سیکھ لینا چاہیے کچھ لوگوں کو خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ملاقات کے وقت احسن انداز میں ملنے کی تربیت لینی چاہیے اور اقدار کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

    انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے چچا کو مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔

  • پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے پی پی 26 جہلم کے سرگرم رہنما پیر سید امیرحمزہ کرمانی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آستانہ عالیہ پیر پشاوری عید گاہ جہلم کینٹ کے سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی پی پی پی شمولیت پر مبارک باد ی-


    قبل ازیں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے-

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمہوری ہتھیار ہے، ہٹا کر الیکشن ریفارمز کر کے آزادانہ شفاف انتخابات ہمارا مقصد ہے۔ مارچ کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں-

    پی پی پی چئیرمین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت پریشان ہیں، دھمکیاں دینے پر آ گئے ہیں مگر وہ اب خود کو نہیں بچا سکتے، دھمکی جو وہ دے رہے ہیں وہ جیالوں کو نہیں جانتے جو آمروں سے ٹکراتے ہیں،

    نجی ٹی وی کی اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال علیم خان کی ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت۔۔ کیا پنجاب میں پہلے عدم اعتماد آ سکتی ہے؟ کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ہمارا نشانہ وزیراعظم ہے، طے یہی ہوا ہے مگر سیاسی کمیٹی طے کرے گی آج آصف زرداری، شہباز مولانا ملاقات کیں چیزیں سامنے آ جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے سے سب طے ہے، کوئی کنفیوژن نہیں ہے، پی پی پی کا وزیراعظم کا کوئی امیدوار نہیں ہو گا، وزیراعظم کا امیدوار اپوزیشن کا مشترکہ ہو گا اور وہ اکثریتی جماعت مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہے سندھ حکومت ہمارے پاس ہے، پنجاب حکومت میں تبدیلیاں آئیں گی، بلوچستان میں باپ اور مولانا کا اتحاد ہے۔۔ سب فیصلے مل کر ہوں گے اور ہم جلد از جلد انتخابات چاہتے ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن۔۔ سلیکشن نہیں،

    کیا اسٹبلشمنٹ نیوٹرل ہے؟ کے جواب میں بلاول زرداری نے کہا کہ امتحان آنے والا ہے، عدم اعتماد میں سب پتہ چل جائے گا، یہ سفر ایک دن کا نہیں، پارلیمان کی اسپیس واپس لینا پڑے گی جو راتوں رات نہیں ہو سکتا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس کی کمیٹی سے 43 ہزار 200 کی سطح پر آگیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1501 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 1284 پوائنٹس کم ہوکر 43266 پر بند ہوا 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 43049 رہی جبکہ حصص بازار میں 23 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 7445 ارب روپے ہوگئی۔

    روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی، جن میں 301 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرگئیں اور 41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 2 کھرب 13 ارب 80 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    اسٹاک ماہرین کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی کا عندیہ دینے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے معاشی منفی اثرات کے خدشات نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی لپیٹ میں لیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی یہ اثرات دیکھنے میں آئے۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

    ماہرین کے مطابق عالمی اثرات کے ساتھ پاکستان میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بھی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے پیر کو شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کا تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کے خدشات نے مقامی کرنسی مارکیٹوں کو بھی متاثر کیا اور پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 63 پیسے اضافے سے 177.50 سے بڑھ کر 178.13روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کے اضافے سے 178.50 روپے ہوگئی ہے۔

    یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا…

  • نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے،وزیراعلی بلوچستان

    نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے،وزیراعلی بلوچستان

    وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں شریک چیف سیکریٹری،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیۓ اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے-

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں شامل صوبے سے متعلق نکات پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیۓ محکمہ داخلہ میں خصوصی سیل کے قیام بھی فیصلہ کیا گیا-

    وزیراعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ قانون کے نفاذ کے زمہ دار اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن اور معلومات کے تبادلہ کے نظام کو صوبے اور ضلع کی سطح پر مستحکم بنایا جائےعوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی زمہ داری کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاۓ گی ۔

    انہوں نے کہا کہ کوئیٹہ سمیت تمام شہروں میں پیٹرولنگ میں اضافہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک اور فعال رکھا جائے حکومت صوبے میں بہتر ماحول کے قیام کے لیۓ سب سے بات چیت کرنے کے لیۓ تیار ہےملک سے باہر بیٹھے لوگوں سے بھی بات چیت کے لیۓ رابطے جاری ہیں-

    وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی زمہ داری ہے نوجوانوں کو تخریبی اور غیر صحمتندانہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیۓ معیاری تعلیم ،فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے-

  • یوکرین میں جنگ بندی کےلیے ترک صدر طیب اردوان بھی میدان میں کود پڑے

    یوکرین میں جنگ بندی کےلیے ترک صدر طیب اردوان بھی میدان میں کود پڑے

    انقرہ :یوکرین میں جنگ بندی کےلیے ترک صدر طیب اردوان بھی میدان میں کود پڑے،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس حوالے سے ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ ترک اور روسی صدور نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    اس موقع پر ترک صدر نے جنگ بندی، انخلا کی محفوظ راہداریوں اور امن معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ترک صدارتی دفتر نے مزید بتایا کہ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے پُرامن حل میں ترکی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، یوکرین میں فوری جنگ بندی تشویشناک انسانی صورتحال کو کم کردے گی۔

    دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ ترک صدر اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین اور غیرملکی ساتھیوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، یوکرین میں فوجی آپریشن منصوبے اور شیڈول کے مطابق ہورہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی طرف سے لڑائی بند کرنے پر ہی یوکرین میں فوجی آپریشن رُکے گا۔صدر پیوٹن کے مطابق روس، یوکرین کا مذاکراتی عمل ختم کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا امید ہے یوکرین کے مذاکرات کار مزید تعمیری نقطہ نظر اختیار کریں گے اور حقائق مدنظر رکھیں گے۔

  • عرب امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کےباوجود احتیاطی تدابیرضروری

    عرب امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کےباوجود احتیاطی تدابیرضروری

    دبئی : عرب امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کےباوجود احتیاطی تدابیرضروری ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے بہت سی کورونا پابیندیوں کے خاتمے کے باوجود ابھی بھی احتیاطی تدابیرکوہرصورت اختیار کرنے پر زور دیا جارہا ہے ،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ غیر احتیاطی کی صورت میں یہ مرض کہیں دوبارہ سر نہ اٹھا لے ،

    یاد رے کہ چند دن پہلے عرب امارات نے نے مکمل کرونا ویکسینیشن پر متحدہ عرب امارات میں داخلے کےلیے کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

    یو اے ای کے دارالحکومت ابوظبی،شارجہ اور راس الخیمہ کی جانب سے مسافروں کیلئے کورونا ویکسینیشن سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی تھی ۔اس کے ساتھ ساتھ شارجہ، ابوظبی اور راس الخیمہ جانے والے مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے بعد 48 گھنٹے پہلے کرونا نیگٹیو رپورٹ سے بھی استثنیٰ کردیا گیاتھا ۔

    ویکسینیٹڈ پاکستانی شہری بغیر ٹیسٹ متحدہ عرب امارات کا سفر کرسکیں گے،تاہم غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر سے 48 گھنٹے قبل نیگٹیو کرونا رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔علاوہ ازیں مسافروں کو کرونا ویکسین رپورٹ کارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔

    ادھر اس حوالے سے پاکستانی کی ایمبیسی نے بھی عرب امارات کے اس فیصلے کو توثیق کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے عرب امارات میں داخلے کے لیے ضروری قرار دیا ہے

  • مزید 2 چینی شہروں کے لیے  پی آئی اے کو پروازیں چلانے کا لائسنس مل گیا

    مزید 2 چینی شہروں کے لیے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کا لائسنس مل گیا

    کراچی:مزید 2 چینی شہروں کے لیے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کا لائسنس مل گیا ،اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کو بیجنگ کے علاوہ گوانگ زو اور ژیان کے لیے مزید دو آپریٹنگ لائسنس دے دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو مزید 2 چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس مل گیا ہے، اب گوانگ زو اور ژیان کے لیے بھی قومی پرچم بردار کمپنی مسافروں کی پروازوں کا شیڈول بنانا شروع کرے گی۔

    پی آئی اے کے کنٹری منیجر قادر بخش سانگی نے اتوار کو کہا اس سے قبل پی آئی اے کے پاس صرف بیجنگ کے لیے آپریٹنگ لائسنس تھا، اب چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نے ایئر لائن کو پاکستان اور چین کے مزید دو شہروں کے درمیان فلائٹ آپریشنز چلانے کے لیے لائسنس دے دیے۔

    چینی سی اے اے کے موجودہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی کیریئر چین کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلا سکتے ہیں۔

    کنٹری منیجر کے مطابق پی آئی اے نے چینگڈو اسٹیشن کے آپریٹنگ لائسنس کے حصول کے لیے بھی درخواست دی ہے، جو زیر غور ہے، امید ہے اگلے ماہ اس کی منظوری بھی مل جائے گی۔

    پی آئی اے کو چینی حکام کی جانب سے کنمنگ اور شینزن کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی منظوری بھی حاصل ہے، جب کہ کاشغر (سنکیانگ) کے لیے منظوری کا عمل جاری ہے۔

    کنٹری منیجر نے کہا کہ چین کے مختلف شہروں کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

  • 66 ہزاریوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے

    66 ہزاریوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے

    کیف:66 ہزاریوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ،اطلاعات کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ 66 ہزار سے زائد یوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہر روس کے محاصرے میں ہیں۔کئی شہروں میں روسی افواج اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور گزشتہ 10 روز میں 15 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

    تاہم اب یوکرینی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ 66 ہزار سے زائد یوکرینی مرد روس سے لڑنے کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں ریزنیکوف کا کہنا تھاکہ 66 ہزار 224 مرد ملک کے دفاع کیلئے بیرونی ممالک سے واطن لوٹے ہیں، یہ تعداد ہمارے لیے 12 بریگیڈیز کے برابر ہے۔

    یوکرین کے دفاع کے لیے 3 ہزار امریکیوں نے یوکرین جا کر روس کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق واشنگٹن میں یوکرینی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بتایا ہےکہ 3ہزار امریکیوں نے یوکرین جا کر لڑنےکی حامی بھری ہے، اس سے روس کے خلاف مزاحمت میں یوکرین کو مدد ملے گی۔

    یوکرینی سفارتخانےکے اہلکار کے مطابق اس کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی رضاکار لڑنے کے لیے یوکرین جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوکرین میں روس کے خلاف جاکر لڑنے کے خواہشمند افراد میں زیادہ تر سابق امریکی فوجی ہیں۔

    خیال رہےکہ یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے غیر ملکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کے لیے بنائی گئی رضاکاروں کی ‘انٹرنیشنل بریگیڈ’ میں شمولیت اختیار کریں۔یوکرین نے روس کیخلاف لڑنےکیلئے آنیوالے غیرملکیوں پر سے ویزا پابندی اٹھالی

    غیر ملکی جنگجوؤں کے لیے یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے حکم نامے کے تحت عارضی طور پر ویزا پابندی بھی اٹھالی ہے ، اس طرح روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کی جدوجہد میں عملی شرکت کے خواہشمند افراد باآسانی یوکرین داخل ہوسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق غیر ملکی جنگجوؤں کو یوکرین میں داخلے کے لیے اپنا عسکری پس منظر بتانا ہوگا، اس کے علاوہ انہیں اپنا دفاعی فوجی سازوسامان لانے پر بھی زور دیا گیا ہے

    روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنیہیف اور ماریوپول پر حملے جاری ہیں، یوکرین کے صدر زیلنسکی پولینڈ کی سرحد کےقریب منتقل ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی یوکرینی دارالحکومت کیف سے پولش بارڈرکےقریبی شہر لویف منتقل ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب ماریوپول کےگرد روسی فوج کا گھیراؤ جاری ہے، شہریوں کا انخلا جلد شروع ہونےکا امکان ہے

  • آصف علی زرداری سے سردار یار محمد رند  کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دو گھنٹے طویل ملاقات

    آصف علی زرداری سے سردار یار محمد رند کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دو گھنٹے طویل ملاقات

    اسلام آباد:آصف علی زرداری سب پر بھاری شاید یہ ایک کہاوت ہی نہیں بلکہ حقیقت بھی ہے، اطلاعات ہیں کہ اسلام اباد میں زرداری ہاوس میں پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رندکی اہم ملاقات سابق صدر آصف علی زرداری سے ہوئی ہے

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس ملاقات کا اہتمام بلوچستان سے پی پی میں شامل ہونے والی اہم شخصیت نے کیا ہے جن کو بلوچستان میں پی پی میں ارکان کو توڑ توڑ کرلانے کے حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی ہے

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بلوچستان سے ن لیگ کی بڑی تعداد بھی پی پی میں شامل ہونے جارہی ہے جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ن لیگ کے جو چند ورکرز رہ گئے ہیں ان کے پی پی میں جانے سے ن لیگ کا بلوچستان سے مکمل صفایا ہوسکتا ہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا

    کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے مطابق یار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کیلئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔

    سردار یار محمد رند نے بتایا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان کے معاملے پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا، مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔

    خیال رہے کہ یار محمد رند بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر بھی ہیں۔