Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ٹریکٹراورزرعی آلات بنانیوالے یونٹس بند ہونا معیشت کیلئےخطرناک ہے،مریم اورنگزیب

    ٹریکٹراورزرعی آلات بنانیوالے یونٹس بند ہونا معیشت کیلئےخطرناک ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا معیشت کے لیے خطرناک ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا معیشت کے لیے خطرناک ہے جبکہ تاریخی مہنگائی میں ان یونٹس کے بند ہونے سے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی ملک کی زراعت اور کسان متاثر ہوں گے جس کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا اور ‎ یہ عمران خان کی لائی ترقی کے بھیانک ثمرات ہیں۔

    کورونا وبا: مزید 7 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‎2 سال سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے اور اگر ‎ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟ ‎اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونا عمران خان کے دعوؤں کی نفی ہے جبکہ ‎ملک میں ٹریکٹر کی قیمت بڑھ جائے گی اور ملک کی فوڈ سکیورٹی متاثر ہو گی۔

    واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمت دونوں میں اضافہ ہو گا ‎ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جو پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے دیہاتوں میں مہنگائی شہروں سے زیادہ ہے ‎پیداواری یونٹس سمیت دیگر کو فی الفور سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

    عمران خان کو نصیحت کرنے والے کے آخری الفاظ وصیت بن گئے:ندیم افضل چن نے پھرچن چڑھا دیا

  • کورونا وبا: مزید 7 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد

    کورونا وبا: مزید 7 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار661کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 755 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 265 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.0 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 621، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 620، بلوچستان میں 35 ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 520 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 288، اسلام آباد ایک ہزار 17، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کرنےوالوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان

    منی لانڈرنگ کرنےوالوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان

    لندن:منی لانڈرنگ کرنے والوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اکنامک کرائمز بل میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ روسی امیر طبقے پر پابندیوں میں سست روی کے الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔ ترمیمی بل یورپی یونین اور امریکا کی طے سزاؤں کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ اقدامات برطانیہ کی سرزمین پر منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کرنے والے مجرم اشرافیہ پر دباؤ بڑھائے گا۔

    سینیئر کنزرویٹو ٹام ٹوگن ہاٹ نے کہا کہ انھیں ’بہت تشویش’ ہے کہ پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر ان لوگوں کو اس دولت کو کہیں اور چھپانے کا موقع دے سکتی ہے جو انھوں نے گزشتہ 20 سال سے روسی عوام سے چوری کر کے یہاں چھپائی تھی۔انھوں نے بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام میں کہا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہو گا۔

    امید کی جا رہی ہے کہ اس بل کو جسے تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔اپنی ترامیم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ ’مناسبت کے ٹیسٹ‘ کو ہٹا دیا جائے گا جو اس طرح کے افراد پر پابندیاں عائد کرتے وقت پورا کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔

    یہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اپنے حقیقی مالکان کا اعلان کرنے کی آخری مہلت کو بھی 18 ماہ سے چھ ماہ تک کم کر رہا ہے۔ اس اصول کی تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ 500 پاؤنڈ یومیہ سے ڈھائی ہزار پاؤنڈ یومیہ کر رہا ہے۔توقع ہے کہ اس ماہ کے وسط تک یہ بل قانون بن جائے گا۔

    اس کے ساتھ ساتھ بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زبردست دباؤ مسلط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا، جب تک یہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی ہم پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مزید پابندیاں عاید کریں گے۔

  • یوکرین کا روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ‌:ولادی میرپوتن نے اور بات کہہ دی

    یوکرین کا روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ‌:ولادی میرپوتن نے اور بات کہہ دی

    ماسکو :یوکرین کا روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ‌:ولادی میرپوتن نے اور بات کہہ دی،اطلاعات کے مطابق یوکرین کی فوج نے روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔روسی فوج نے دو یوکرینی شہروں سے شہری آبادی کے انخلا کیلئے عارضی جنگ بندی کی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بناکرگرایا۔یوکرینی آرمڈ فورسز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ روسی ہیلی کاپٹر کب اور کہاں مار گرایا گیا۔

    خیال رہے کہ حالیہ جنگ میں یوکرین کی جانب سے روسی افواج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کے دعوے کیے گئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری طرف روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین غیر ملکیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

    روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی عسکریت پسندوں کے پاس پانچ ہزار غیر ملکی ہیں، غیر ملکیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

    وزارت دفاع نے کہا کہ غیر ملکیوں میں 16 طلبہ پاکستانی، 1500 بھارتی طلبہ ہیں، اردن کے 200، مصر کے 40، ویتنام کے 15 شہریوں کو خارکیو میں رکھا گیا ہے، بھارت کے 576، تنزانیہ کے 159، چین کے 121، گھانا کے 100 طلبہ، مصر کے 60، اردن کے 45، تیونس کے 15 اور سومی شہر میں زیمبیا کے 14 شہری ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین نے خارکیو اور سومی میں انسانی راہداری کھولنے سے انکار کیا ہے، یوکرینی قوم پرستوں نے 20 افراد پر مشتمل پاکستانی گروپ پر تشدد بھی کیا، 20 افراد پر مشتمل پاکستانی گروپ کو سجا چیک پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین قوم پرستوں کے تشدد کے باعث پاکستانی گروپ واپس چلا گیا، یوکرین میں نسلی بنیادوں پر امتیازی سلوک کے واقعات بھی بڑھ گئے، یوکرینی قوم پرست غیر ملکیوں کو نکالنے سے روک رہے ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرینی قوم پرست پاکستان، بھارت، انڈونیشیا اور مصر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ادھر روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے روسی ایئر لائن ایرو فلوٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں نازیوں کی حمایت کرنے والے گروہ ہیں، روس کو خطرے کا سامنا ہے مغربی پابندیاں جنگ کا اعلان ہے، ہم ڈنباس کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔

  • چین کو یوکرین میں جاری تنازعہ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے:کواڈ اتحاد کا پیغام

    چین کو یوکرین میں جاری تنازعہ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے:کواڈ اتحاد کا پیغام

    نئی دہلی :چین کو یوکرین میں جاری تنازعہ سے فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے:کواڈ اتحاد کا پیغام،اطلاعات کے مطابق کواڈ اتحاد کے سربراہوں نے تائیوان کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔ اجلاس میں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس طرز پر انڈوپیسیفیک خطے میں کوئی کارروائی ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا، آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حصہ لیا۔اس وقت جب کہ دنیا اور بالخصوص مغرب کی نگاہیں روس اور یوکرین میں جاری جنگ پر مرکوز ہیں، تائیوان کے حوالے سے چین کے رویے پر تشویش کواڈ اتحادی ممالک کی مزید بڑھ گئی ہے۔

    اس ضمن میں جاپانی وزیر اعظم کیشیدا نے روس یوکرین تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہم اس بات پر متفق تھے کہ اس طرح کی کسی طاقت کا استعمال کرکے انڈوپیسیفیک میں صورت حال کو یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم اس بات پر بھی متفق تھے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پیدا شدہ حالات کے مدِنظر ایک آزاد اور کھلے انڈوپیسیفیک خطے کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے کام کرنا اور بھی زیادہ اہم ہوگیا ہے۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم موریسن نے میٹنگ کے بعد اپنےجاری کردہ بیان میں کہا یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے انڈوپیسیفیک خطے میں ہم ویسا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ایک آزاد اور کھلا خطہ برقرار رکھنے کے لیے پرعز م ہیں،جہاں چھوٹی طاقتوں کو بڑی طاقتوں سے ڈرنے کی ضرورت نہ ہو

    مزید براں، امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اس میٹنگ میں کواڈ رہنماؤں نے انڈوپیسیفیک سمیت پوری دنیا میں خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

    بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کواڈ انڈوپیسیفیک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے اپنے اصل ہدف پر توجہ مرکوز رکھے۔

    یاد رہے، کواڈ ملکوں میں بھارت واحد ملک ہے جس نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت نہیں کی ہے بلکہ اقو ام متحدہ میں روس کے خلاف پیش کردہ قرارداد پرووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہا۔

    ادھرجاپان نے یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر ضرورت کا سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یوکرین کی مدد کا فیصلہ جاپان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کو فراہم کی جانے والی اشیامیں ہیلمٹ، سخت سرد موسم کا لباس، خیمے، کیمرے، حفظان صحت کی مصنوعات، ہنگامی غذائی اشیا اورجنریٹر شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ جاپان پہلی بار اپنی بُلٹ پروف جیکٹس کسی ملک کو فراہم کرے گا۔حکومتی ترجمان کے مطابق جاپان یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔

  • جاپان بھی روس کے خلاف میدان میں‌ آگیا: یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر ضرورت کے سامان فراہمی

    جاپان بھی روس کے خلاف میدان میں‌ آگیا: یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر ضرورت کے سامان فراہمی

    ٹوکیو:جاپان بھی روس کے خلاف میدان میں‌ آگیا: یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر ضرورت کے سامان فراہمی .اطلاعات کے مطابق یوکرین کی مدد کا فیصلہ جاپان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کو فراہم کی جانے والی اشیامیں ہیلمٹ، سخت سرد موسم کا لباس، خیمے، کیمرے، حفظان صحت کی مصنوعات، ہنگامی غذائی اشیا اورجنریٹر شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ جاپان پہلی بار اپنی بُلٹ پروف جیکٹس کسی ملک کو فراہم کرے گا۔حکومتی ترجمان کے مطابق جاپان یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔

    دوسری طرف یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی نے کہا ہے کہ نیٹو نے 50 ٹن ڈیزل دینے کے علاوہ کچھ نہیں دیا، اموات کا ذمے دار نیٹو ہوگا۔

    یوکرین کے صدر کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نیٹو کو معلوم ہے کہ روس ابھی حملے مزید تیز کرے گا ایسی صورت میں جب سب کو معلوم ہے کہ نئے حملے اور اموات ہونگی تو نیٹو کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

    انہوں نے نیٹو کے ارکان پر روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کےلیے ہری جھنڈی دکھانے کا الزام بھی عائد کیا اور یوکرین کو نو فلائی زون قرار دینے کی اپیل کو رد کرنے پر نیٹو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اس فیصلے کے بعد اب اگر لوگ مارے جائیں گے تو اس کا ذمے دار نیٹو ہوگا۔

    ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع کے درمیان حال میں ختم ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس کو کمزور قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک الجھا ہوا سربراہی اجلاس تھا ایسا سربراہی اجلاس جو ظٓاہر کرتا ہے کہ یورپ میں ہر کوئی جنگ آزادی کو ایک مقصد کے طور پر نہیں دیکھتا۔

    زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے اس رخ سے روس کو یوکرین کے شہروں اور دیہات پر بم باری کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔انہوں نے پولینڈ جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں نہیں گئے اور کیف میں ہی موجود ہیں اور کبھی یوکرین سے فرار نہیں ہونگے۔

    واضح رہے کہ یوکرین کے صدر نے نیٹو ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ یوکرین کو نو فلائی زور یعنی ’’وہ علاقہ قرار دیں جہاں سے کسی بھی طیارے کے گزرنے پر پابندی ہوتی ہے‘‘ لیکن نیٹو نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیس ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے یوکرین کی نوفلائی زون قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

  • امریکہ اسرائیلی وزیراعظم کواستعمال کرنےلگا:ماسکومیں روسی صدر سے اہم ملاقات

    امریکہ اسرائیلی وزیراعظم کواستعمال کرنےلگا:ماسکومیں روسی صدر سے اہم ملاقات

    ماسکو:امریکہ اسرائیلی وزیراعظم کواستعمال کرنےلگا:ماسکومیں روسی صدر سے اہم ملاقات اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی جس میں یوکرین کے بحران پر بات چیت کی گئی،

    اسرائیل جو کہ روسی تارکین وطن کی کافی آبادی کا گھر ہے، نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ میں ثالثی کی پیشکش کی ہے، حالانکہ حکام نے پہلے کسی پیش رفت کی توقعات کو ٹھکرا دیا تھا۔

    جبکہ اسرائیل، جو کہ امریکہ کے قریبی اتحادی ہے، نے روسی حملے کی مذمت کی ہے، کیف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور یوکرین کو انسانی امداد بھیجی ہے، اس نے کہا ہے کہ وہ بحران کو کم کرنے میں مدد کی امید میں ماسکو کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گا۔

    اسرائیل شام میں صدر بشار الاسد کے لئے ماسکو کی فوجی حمایت کو بھی ذہن میں رکھتا ہے، جہاں اسرائیل باقاعدگی سے ایرانی اور حزب اللہ کے فوجی اہداف پر حملے کرتا ہے۔ ماسکو کے ساتھ روابط روسی اور اسرائیلی افواج کو حادثاتی طور پر فائر ٹریڈنگ سے روکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھی ۔کریملن نے ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم کی ٹیلیفونک گفتگو پر اعلامیہ جاری کیا تھی ۔کریملن کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے روسی صدر کو یوکرین جنگ رکوانے میں مصالحت کی پیشکش کی تھی ۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم کو بیلاروس میں یوکرین سے مذاکرات کی پیشکش کا بتادیا ہے۔دوران گفتگو روسی صدر نے کہا کہ یوکرین حکومت نے روسی پیشکش کو مسترد کر کے اچھا موقع گنوادیا ہے۔

    صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کیا کہ روسی فوج کے خصوصی دستے ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔،یاد رہے کہ اسرائیل نے اعلان کیا کہ کہ وہ اگلے ہفتے یوکرین میں فیلڈ ہسپتال قائم کرے گا۔

  • پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں:روس

    پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں:روس

    لاہور: پشاور دھماکہ:قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے:غم کی اس گھڑی میں‌ پاکستان کےساتھ ہیں،اطلاعات کے مطابق روس نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اب تک امام ارشاد خلیلی سمیت 62 افراد شہید ہوگئے تھے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

     

    شاہ محمود نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد پر ہونے والے دہشتگردی حملے میں جانی نقصان پر تعزیت اور دہشتگردی کی مذمت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران یوکرین کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش پر میں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعات کے مطابق سفارتی حل کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

     

    انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یوکرین، پولینڈ، رومانیہ، ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو پر روسی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرگئی لاروف کو پاکستان کا اصولی بتایا، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ روس، یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے، وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ اور فوری انخلا کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کو سراہتے ہیں۔

     

     

    ایک اور ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے پشاور میں ہونے والے دہشتگردی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

    مزید ٹویٹ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ صومالیہ کے وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

  • پاکستان کیخلاف عالمی سازشیں:عدم اعتمادکی آڑمیں عدم استحکام     پیداکرنیوالےماسٹرمائنڈکون؟جلد پتےلگ جان گے

    پاکستان کیخلاف عالمی سازشیں:عدم اعتمادکی آڑمیں عدم استحکام پیداکرنیوالےماسٹرمائنڈکون؟جلد پتےلگ جان گے

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کےخلاف عالمی سازشوں کا انکشاف:عدم اعتماد کے پیچھے کون سی خفیہ طاقتیں:جلد پتے لگ جان گے،پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنے والوں کے متعلق بہت بڑے انکشافات ہونے جارہے ہیں،اس حوالے سے پاکستان مخالف اندرونی قوتوں کو بیرونی طاقتوں کی طرف سے ملنے والی کمک کے بارے میں بہت جلد قوم کو آگاہ کردیا جائے گا

    اس حوالے سے ممکن ہے کہ کل تک وزیراعظم اپنی قوم کوپاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتوں کے بارے میں ببانگ دہل بتا دیں اور قوم کی طرف سے ڈٹ جانے پرقوم کا شکریہ بھی ادا کرسکتے ہیں‌

    پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرنے کے لیے پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کی طرف سے عدم اعتماد کے پیچھے چپھی قوتوں کے واضح ثبوت مل چکے ہیں‌اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قوم کوان سازشی عناصر کی سازشوں سے آگاہ کریں‌

    یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان کل یا مستقبل قریب میں‌ قوم کے نام کچھ گزارشات کریں تاکہ قوم اپنے اندرچھُپے ہوئے بھیڑیوں کو اچھی طرح پہنچان سکے

    یہ بھی ہوسکتا ہےکہ وزیراعظم پاکستان میں‌ عدم اعتماد کی آڑ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کی پاکستان دشمن حرکتوں اور سازشوں کو قوم کے سامنے پیش کرکے ان اندرونی کرداروں کو بھی بے نقاب کردیں جو جھوٹ اور غلط بیانی سے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہےہیں‌

  • رو س کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان:بڑی جنگ کی تیاری

    رو س کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان:بڑی جنگ کی تیاری

    ماسکو :رو س کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان:بڑی جنگ کی تیاری ،اطلاعات کے مطابق روس کی قومی ائیرلائن کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان

    روس کی قومی ائیرلائن ‘ائیروفلوٹ’ نے 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان کردیا۔ائیروفلوٹ ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 8 مارچ سے تمام غیر ملکی پروازیں معطل رہیں گی تاہم بیلاروس کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی قومی ائیرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ روسی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیےکیا گیا ہےکہ یوکرین پر حملےکے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے بیرون ممالک سے لیز پر لیےگئے طیارے ضبط کیے جانےکا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ نے یوکرین پر روسی حملے کے چوتھے روز روسی پروازوں کے یورپ کی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    سربراہ یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم روس کے طیاروں پر یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کررہے ہیں جس کے تحت روس کے زیر کنٹرول، رجسٹرڈ اور اس کے زیر ملکیت طیاروں کے یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ روس کے نجی طیاروں سمیت کسی بھی قسم کی پروازوں کو یورپی زمین پر اترنے یا پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ روسی طیاروں کو برطانیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔یورپی کمیشن کے اعلان سے پہلے ہی یورپی ممالک نے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔

    دوسری جانب یورپی کمیشن کے اعلان کے بعد روس کی سب سے بڑی ائیرلائن نے یورپ کے لیے اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا۔