Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    لاہور: پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 24 ویں میچ میں شاداب خان کی انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی کریں گے جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد ہے۔

    پشاور زلمی اننگز

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حارث نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔

    حضرت اللہ زازائی 13، محمد حارث 70، یاسر خان 35، شعیب ملک 38، ردرفورڈ 16، لیام لیونگسٹون 9، بین کٹنگ اور کپتان وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 8 اور عثمان قادر 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وقاص مقصود نے 2، مرچنٹ ڈی لینگ، لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
    اس طرح پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق انجری مسائل کا شکار اسلام آباد کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مبصر خان، دانش عزیز، محمد موسیٰ، مرچانٹ ڈی لانگے اور ظاہر خان کو ایلکس ہیلز، شاداب خان، محمد اخلاق، حسن علی اور ذیشان ضمیر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

     

     

    کپتان شاداب خان اور ایمرجنگ فاسٹ بالر ذیشان ضمیر انجری کے سبب آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے۔شاداب کی غیر موجودگی میں آصف علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

  • گردوغبارختم:سیاسی بادل جلد چھٹ جائیں گےاورموسم صاف ہوجائےگا:چودھری پرویز الٰہی

    گردوغبارختم:سیاسی بادل جلد چھٹ جائیں گےاورموسم صاف ہوجائےگا:چودھری پرویز الٰہی

    لاہور:گردوغبارختم:سیاسی بادل جلد چھٹ جائیں گےاورموسم صاف ہو جائے گا:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول میں روز بروز نئی صورتحال بن رہی ہے، جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے اور موسم صاف ہو جائے گا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے ملاقات کی، انتخاب خان چمکنی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، اس وقت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے اور ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے، جب بھی موقع ملا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن بہت جلد حالات ٹھیک ہوجائیں گے

  • پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آذر بائیجان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آذر بائیجان کے شہر باکو کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کراچی اور لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گا، باکو کیلئے کراچی سے پہلی پرواز16مارچ کو اڑان بھرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوسری پرواز19مارچ کو لاہور سے باکو کیلئے روانہ ہوگی، پی آئی اے اپنے بزنس پلان کے تحت نئے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کےعلاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں۔علاوہ ازیں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کرسکیں گے۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ نے مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی

    پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کابینہ کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی استعفوں کی لائن بھی لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفیکیشن جاری ہوا تھا، اس کے بعد متعدد پی ٹی آئی عہدے دار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوئے، علی جونیجو بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن سے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے اکبر علی پلی نے بھی استعفیٰ بھجوا دیا ہے، اکبر علی پلی کو گزشتہ روز عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

    استعفوں کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مصروفیت کے سبب عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے، تاہم ایک کارکن کے طور پر خدمات کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ارکان کو سندھ کے صدر علی زیدی کی پالیسی سے اختلاف ہے، واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

  • بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل شکست:اہم شخصیت میدان میں آگئی

    بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل شکست:اہم شخصیت میدان میں آگئی

    لاہور:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل شکست:اہم شخصیت میدان میں آگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کنگز کی پے در پے شکستوں پر بابراعظم کے والد ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جلد از جلد بابراعظم کی فارم بحال ہو۔

    اعظم صدیق نے کہا کہ بابراعظم نہ گھبراتا ہے اور نہ ہی محنت چھوڑتا ہے، کرکٹ شائقین دل چھوٹا نہ کرے، بابر پہلے جیسی محنت کررہا ہے، بابر جلد اچھا کرے گا۔

    میڈیا سے گفتگو نے کراچی کنگز اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی فارم بحال ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں کراچی کنگز مسلسل 8 میچز میں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے، پسندیدہ ٹیم کی بُری کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے غصہ نکال رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابراعظم کے والد کی میدان میں بیٹھے اور قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعا کرتے تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں شہ سرخیوں میں جگہ ملی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں گرین شرٹس کی شکست پر اعظم صدیق نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے کوشش کی ، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے، ٹیم بن گئی ہے آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔

  • اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایوان بالا میں ایک بار پھر شکست:3 بل منظور

    اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایوان بالا میں ایک بار پھر شکست:3 بل منظور

    اسلام آباد: اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایوان بالا میں ایک بار پھر شکست:3 بل منظور،اطلاعات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو عددی اکثریت کے باوجود ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی جانب سے ایوان بالا میں تین بل پیش کیے گئے جو منظور ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ میں عددی اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست سے دوچار ہونا پڑا، ایوان کے اندر اہم قانون سازی کے دوران اپوزیشن اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہی جواباً حکومت ایوان سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس میں دو ترامیم، اقرا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل سمیت تین اہم بل منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

    اپوزیشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر وفاق سے اختیارات اتھارٹیز کو دے رہے ہیں، حکومتی اراکین نے موقف اپنایا کہ ان بلوں کا مقصد اتھارٹیز کو با اختیار بنانا ہے، اوگرا ترمیمی بلوں پر حکومت و اپوزیشن کے مابین عدم اتفاق پر چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بلوں کو موخر کرنے کے بعد دوبارہ منظوری کیلئے ایوان میں پیش کرنے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کیا، اپوزیشن نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تاہم ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے باعث اس معاملے پر بحث نہ ہوسکی۔

    وزیر مملکت علی محمد خان نے بل کے لیے تحریک پیش کی، جس کے حق میں حکومت کی جانب سے 29 ووٹ آئے، اپوزیشن کی جانب سے بھی مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔ جس پر چئیرمین سینیٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پھر مصیبت میرے اوپر آگئی۔ چئیرمین سینیٹ نے اپنا ووٹ حکومت کے پلڑے میں ڈال دیا۔ ایوان بالا میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، اور بل کی مخالفت میں کسی نے نو تک نہ کہا۔

    ایوان میں حکومتی بینچز پر ارکان کی اکثریت کو دیکھتے ہوئے قائد ایوان نے پہلے سے مؤخر کردہ اوگرا ترمیمی بلوں کو ایوان میں دوبارہ سے پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس بل کو چیئرمین نے مؤخر کیا ہے اس کو مزید پیش نہ کیا جائے، اور اگر مؤخر کرنے کے بعد بل پیش کیا گیا تو ہم ایوان سے واک آؤٹ کریں گے۔

  • روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب کیوں آئے؟:روس کونتائج سے آگاہ رہنا چاہیے:پینٹاگون

    روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب کیوں آئے؟:روس کونتائج سے آگاہ رہنا چاہیے:پینٹاگون

    واشنگٹن:بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب آئے:روس کونتائج سے آگاہ رہنا چاہیے:،اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آئے۔

    پینٹاگون کے ترجمان مائیک کافکا کے مطابق 3 روسی طیارے بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے2 طیاروں کے قریب آئے۔امریکی طیارے بحیرہ روم میں عالمی فضائی حدود میں موجود تھے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم موجودہ صورتحال میں روسی طیاروں کے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آنے کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا تھا۔

    یوکرین کے معاملے پرامریکا اورروس کے تعلقات کشیدہ ہیں اورصورتحال تناؤ کا شکار ہے۔ روس نے یوکرین پرفوجی تعینات کررکھے ہیں جبکہ امریکی اورنیٹوفورسزبھی خطے میں موجود ہیں۔

    امریکا نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی تعداد میں کمی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ روس نے حالیہ دنوں میں یوکرین کی سرحد پر7000اضافی فوجی تعینات کئے ہیں۔ روس کا فوجی واپس بلانے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرغیرملکی خبرایجنسی کوبتایا کہ روس کوئی بھی جھوٹا بہانہ بنا کرکسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

    امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ روس نے فوجی واپس بلانے کا اعلان کرکے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ روس کا یہ دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے۔

    یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا بھی بیان میں کہنا ہے کہ انہوں نے روسی فوجیوں کی واپسی کی صرف خبریں سنی ہیں لیکن روسی فوجیوں کو واپس جاتے نہیں دیکھا ہے۔روس نے یوکرین سے کچھ فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارت: پولیس نے باحجاب خواتین پر ڈنڈے برسادیے، ویڈیو وائرل:حجاب ممنوع قراردینے کی سازشیں

    بھارت: پولیس نے باحجاب خواتین پر ڈنڈے برسادیے، ویڈیو وائرل:حجاب ممنوع قراردینے کی سازشیں

    بھارت: پولیس نے باحجاب خواتین پر ڈنڈے برسادیے، ویڈیو وائرل:حجاب ممنوع قراردینے کی سازشیں ،اطلاعات ہیں‌ کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں کمی کی بجائے شدت آرہی ہے اور اب تو مودی سرکاری براہ راست مسلمان خواتین پر تشدد کرتے ہوئے نظرآتی ہیں‌،

    بھارت میں مسلم طالبات کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ایک نہتی مسلم لڑکی کو کالج میں ہراساں کیے جانے کے واقعے کے بعد اب بھارتی پولیس کی جانب سے باحجاب خواتین پر ڈنڈے برسانے کی ویڈیو سامنے آ ئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کرتی خواتین پر تشدد کا واقعہ اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا۔پولیس کی طرف سے مسلمان خواتین پر پولیس نے ڈنڈے برسائے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی پولیس گالیاں بھی بکتی رہی ،ادھربھارتی میڈیا نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ واقعی بھارتی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے

     

     

     

    ادھر اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سڑک پر حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خواتین کے پاس آتے ہیں اور بغیر کچھ بات کیے ان پر لاٹھیوں سے تشدد شروع کر دیتے ہیں۔

    بھارتی پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مسلمان خواتین کی مزاحمت جاری ہے ، اس سلسلے میں ویڈیو میں چند ایک خواتین کو بہادری کے ساتھ بھارتی پولیس اہلکاروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس موقع پر سڑک پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

    بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(پی جے پی) کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہراگلنے لگی۔ پریگیا ٹھاکرکا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔

    بھوپال میں بی جے پی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرکا کہنا تھا کہ جنہیں گھرکے اندرخطرہ ہے وہ گھرمیں رہتے ہوئے حجاب پہنیں۔ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔

    ہندو انتہاپسند رکن اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہندومعاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت کی جاتی ہے اس لئے گھرسے باہرکسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئیے۔جوگھریا مدرسے کے اندرحجاب پہنتا ہے اس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن باہراس کی اجازت نہیں ہونا چاہئے۔

    کرناٹک اوردیگربھارتی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کی گئی جس کیخلاف مسلمان طالبات کا مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔

  • بھارت میں مسلمانوں پر مظالم میں تیزی سے اضافہ:عالمی ادارے خاموش تماشائی

    بھارت میں مسلمانوں پر مظالم میں تیزی سے اضافہ:عالمی ادارے خاموش تماشائی

    نئی دہلی :بھارت میں مسلمانوں پر مظالم میں تیزی سے اضافہ:عالمی ادارے خاموش تماشائی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں2014میں مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں پرمظالم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ ہندوتواغنڈے مسلسل بھارت بھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے دور میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جذبات کو تیزی سے بڑھکایا گیاہے اور بھارت میں مسلمانوں کو دھمکیاں دینے ، ہراساں کئے جانے اور ان پر حملوں کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت بھارت میں ہندو بالادستی کو فروغ دے رہی ہے اورمسلمانوں کو د گھر واپسی کی پرتشدد مہم کے ذریعے ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔گھر واپسی دراصل لوگوں کو اسلام، عیسائیت اور دیگر مذاہب سے زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کرنے کی مہم ہے جو انتہا پسند ہندو تنظیمیں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ، وشوا ہندو پریشد ، بجرنگ دل اور دیگر کی طرف سے شروع کی گئی ہے ۔

    ہندوتوانظریہ کے مطابق بھارت کے تمام لوگ آبائی طور پر ہندو ہیں اور اس لیے دوبارہ ہندو مذہب اختیارکرنا گھر واپسی ہی ہے ۔ ہندوانتہا پسند تنظیموں نے 2014میں نریندر مودی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد اس پروگرام پر عمل درآمد تیز کر دیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ زندگی کے تمام شعبہ زندگی میں امتیازی سلوک روارکھاجا رہا ہے۔

    رپورٹ میں ممتاز سکالر نوم چومسکی کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہاگیا ہے کہ اسلامو فوبیا نے ہندوستان میں سب سے زیادہ مہلک شکل اختیار کر لی ہے اور مسلمانوں کو ایک مظلوم اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی اور ہتھیاروں کے استعمال کا مطالبہ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بارے میں خبردار کیا ہے اور مسلمانوں پر حملوں کو عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج قرار دیا ہے۔

  • ووٹروں کو دھمکانے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے بی جے پی لیڈر کو نوٹس جاری

    ووٹروں کو دھمکانے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے بی جے پی لیڈر کو نوٹس جاری

    تلنگانہ :ووٹروں کو دھمکانے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے بی جے پی لیڈر کو نوٹس جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اے ٹی راجہ سنگھ کو اتر پردیش کے انتخابات میں ووٹروں کو دھمکانے پر نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اے ٹی راجہ سنگھ نے یوگی اادتیہ ناتھ کو ووٹ نہ دینے والے ووٹروں کے گھروں پر بلڈوزر چلوانے کی دھمکی دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اے ٹی راجہ سنگھ کے مبینہ ویڈیو بیان جس میں وہ ووٹروں کو یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کو ووٹ دینے کیلئے دھمکا رہے ہیں کا حولہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی لیڈر نے انتخابی ضابطہ اخلاق،تعزیرات ہند اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ کمیشن نے اے ٹی راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24گھنٹے میں اپنے بیان کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے بصور ت دیگر مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    واضح رہے کہ اے ٹی راجہ سنگھ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان میںووٹروں سے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ اترپردیش میں رہنا ہے تو یوگی یوگی کہنا ہوگا، نہیں تو ریاست چھوڑ کر بھاگنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے، ان سے کہوں گا کہ یوگی نے ہزاروں بلڈوزر منگوا لئے ہیںجو ان کے گھروں پر چلوائے جائیں گے ۔