Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • الیکشن کمیشن نے وفاق سے  18 ارب 36 کروڑ 47 لاکھ روپے مانگ لیئے

    الیکشن کمیشن نے وفاق سے 18 ارب 36 کروڑ 47 لاکھ روپے مانگ لیئے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاق سے 18 ارب 36 کروڑ 47 لاکھ روپے مانگ لیئے،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 18 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مانگ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈز درکار ہیں جو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔

    سمری میں موقف اپنایا گیا کہ وزارت خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کے لئے حامی بھری ہے، وزارت خزانہ نے فنڈز کے لئے ای سی سی اور کابینہ کی منظوری کا کہا ہے، الیکشن کمیشن کو 18 ارب 36 کروڑ 47 لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی نزاکت کے تحت فوری فنڈز درکار ہیں۔

    ادھر پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 29 مئی کو 17 اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

    اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ان اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی ، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک شامل ہیں۔

  • بل گیٹس کو دیا صدر پاکستان نے ہلال پاکستان ایوارڈ

    بل گیٹس کو دیا صدر پاکستان نے ہلال پاکستان ایوارڈ

    بل گیٹس کو دیا صدر پاکستان نے ہلال پاکستان ایوارڈ

    وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے مکمل پرعزم ہے،عالمی برادری 4 کروڑ افغان عوام کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیو کیخلاف جنگ میں متحرک رہیں گے، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کا عزم متاثر کن ہے،کورونا پر قابو پانے کےلیے پاکستان کے اقدامات حیرت انگیز رہے،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نےپولیو کے خاتمے میں تعاون اور شراکت داری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان 4 کروڑ افغان عوام کی بنیادی سہولتوں کی خاطر بھرپور مدد کر رہا ہے،وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو پولیو کیخلاف چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے

    اعلامیہ کے مطابق بل گیٹس نے دورے پرمدعو کرنے اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،بل گیٹس نے پولیو سے نمٹنے کیلئے پاکستانی قیادت،ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان نے پولیو ویکسین کا عمل جاری رکھا ،بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے 36ورکرز اور 14اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا،

    اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پولیو کے زیرو واقعات کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے،خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں نمونوں میں وائرس کا پتہ چلا قومی سطح پر پولیو مہم دسمبر 2021 اور جنوری 2022 میں شروع کی گئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر ہم آہنگی موجود ہے،صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو پولیو مہم کے لیے مختص وسائل سے آگاہ کیا،پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا گیا،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،ظہرانے میں شوکت ترین،اسد عمر،فواد چودھری ،خسروبختیار،فیصل سلطان نے شرکت کی گورنر خیبرپختونخوا،پنجاب اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی ظہرانے میں وزیراعظم آزادکشمیر بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی ، صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا ،صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک ہوئے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ہے.ٕ ملاقات میں پولیو کے خاتمہ اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو سے متعلق اقدامات ، کورونا کے اوپر این سی او سی کی کارکردگی اور احساس پروگرام جیسے منصوبوں کو بھرپور سراہا

    وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے، ظہرانے میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے، ظہرانے میں اسد عمر، شوکت ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے

    بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی،بل گیٹس نے وفاقی وزیر ،این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی بعد ازاں این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے،بل گیٹس اور انکے وفد کو این سی او سی کے کردار، طریقہ کار اور کرونا کے آغاز سے لے کر اب تک کامیابیوں، پاکستان میں کرونا کی حالیہ صورتحال، این سی او سی کی جانب سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، دورہ کرنے والے وفد کو کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔

    بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی۔ بل گیٹس نے کرونا وائرس بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بل گیٹس نے کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی اوسی کے کردار کی تعریف کی

    قبل ازیں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،بل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد آج شام ہی واپس چلے جائیں گے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ بل گیٹس پاکستان پہلی بار آئے بل گیٹس کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے بل گیٹس این سی او سی کا دورہ کریں گے ،احساس پروگرام کا جائزہ لیں گے بل گیٹس صدر ،وزیراعظم اور صوبائی ہیلتھ لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ رہتا ہے، چند ماہ قبل مائیکرو سا فٹ کے بانی نے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس دوران وزیراعظم اوربل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہی ہے افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے بل گیٹس افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کریں افغانستان پاکستان کے ساتھ دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پرزور دیا۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکےخاتمے کےلیےکوششوں سے آگاہ کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈاگیٹس کےتعاون کی تعریف کی وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاوٴنڈیشن کی قیمتی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب بل گیٹس نے پولیو کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی بل گیٹس نے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی کہا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام جاری رکھیں گے۔

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید

    وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

  • جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان

    جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان

    لاہور:جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان اپنی اصلیت سے باز نہ آئیں اور ایک اور دھمکی دے کر معاملات میں پھر گرمی پیدا کردی ہے ، اطلاعات کے مطابق ریحام خان نے اپنے سابق خاوند وزیراعظم پاکستان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سازشوں کا بازار ایک بار پھر گرم کردیا ہے

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دھمکی دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان نے یہ دھمکی اس ڈویلوپمنٹ کے بعد دی ہے جس میں ایک پروگرام میں محسن بیک اور ان کے دیگر ساتھیوں نے وزیراعظم کی طرف سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ مراد سعید کو دینے پر کردار کشی کی تھی

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1494032407955189772?t=Rfjlz-JPrGksmCZQOS5QMw&s=19

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وہ کہتی ہیں کہ جن لوگوں کو میری کتاب سے بہت تکلیف ہوتی ہے وہ مزید تکلیف برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ آپ جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں آپ سچ کو کبھی نہیں دبا سکتے

    ادھر اس کردار کُشی کے خلاف سخت ردعمل کے نتیجے میں جب ایف ائی اے نے مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف کارروائی کی تو اس دوران ہونے والی بدمزگی پر ریحام خان بھی غصے میں اگئیں اور کہا کہ وہ بہت جلد بہت کچھ سامنے لانے والی ہیں

  • خدا حافظ جنگ جیو گروپ۔ امین حفیظ نے الوداع کہہ دیا

    خدا حافظ جنگ جیو گروپ۔ امین حفیظ نے الوداع کہہ دیا

    لاہور:خدا حافظ جنگ جیو گروپ۔ امین حفیظ نے الوداع کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق جنگ جیو گروپ کو برسوں کندھا دینے والے معرف صحافی اور ایک کامیاب اور حقیقی رپورٹر امین حفیظ نے آج جنگ جیو گروپ کو خدا حافظ کہتے ہوئے اس سے برسوں پرانے تعلقات کو خدا حافظ کہہ دیا ہے

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہل پاکستان کے نام اپنے پیغام میں امین حفیط نے پاکستانیوں کو یہ خبردیتے ہوئے حیران کردیا کہ وہ اب جنگ جیو کا حصہ نہیں رہے اور انہوں نے جنگ جیو کو خدا حافظ کہہ کراپنا سفر ایک نئے پلیٹ فارم سے شروع کیا ہے جو بہت جلد مقبول ہوجائے گا

     

     

     

    اس حوالے سے ٹویٹر پراپنے پیغام میں امین حفیظ کا کہنا تھاکہ وہ پچھلے 40 سالے سے صحافت کے شعبہ سے منسلک ہیں اور ہراہم ایشو اور موقع پر اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب وہ جنگ اور جیو کے ساتھ مزید نہیں چلے سکتے

    امین حفیظ کا کہنا تھا کہ ابن وہ اپنے یوٹیو ب چینل پر توجہ دیں‌گے اور اہل وطن کےلیے اچھوتے اوراہم ترین موضوعات پر تازہ ترین انفارمیشن دیا کریں گے ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ اپنےیوٹیوب چینل جوکہ ان کے نام سے ہی متعارف ہوگا اب بہت جلد عوام کے سامنے ہوگا ،

    یاد رہے کہ امین حفیظ کو کارکردگی کی بنیاد پر پرائیڈ آٍف پرفارمنس بھی دیا گیا ہے

  • ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے جان چھڑانے کا پلان:جوابی پلان کا بھی اعلان

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے جان چھڑانے کا پلان:جوابی پلان کا بھی اعلان

    تحریک انصاف کا فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف جلد فردوس عاشق اعوان سمیت کئی رہنماوں کی رکنیت معطل کر دے گی۔ علی امین گنڈاپور نے فردوس عاشق اعوان کو تحریک انصاف کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد پارٹی ان سے جان چھڑوا لے گی۔

    وفاقی وزیر کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو کئی مواقع دیے گئے اس کے باوجود وہ ناکام ثابت ہوئیں، اسی لیے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے

    دوسری طرف وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی بحران کی پیشگوئی کردی اور ساتھ ساتھ تحریک انصاف میں اندرونی لڑائیوں اور سازشوں کا پردہ بھی چاک کردیا، ان کا کہناتھاکہ میڈل اور ٹرافیاں تو میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں،میرے سینے میں بہت سے رازدفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی۔

    نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی عدم استحکام نظر آرہاہے۔ اچانک غائب ہونے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کوشش کی ہے کہ بدترین حالات میں بہترین پرفارم کروں لیکن قیادت کو اس وقت شاید بہتر کی تلاش تھی ۔

    سازشوں کے پیچھے موجود عناصر بارے ان کاکہنا تھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ بہت سارے راز ہیں، جو اس وقت میرے سینے میں دفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی ، جو ارد گرد لوگ موجود ہیں ، انہوں نے اپنی ناتجربہ کاری اور ذاتی مفادات کی وجہ سے کہیں نہ کہیں پارٹی مفادات کو بھینٹ چڑھا دیا ہے ، مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والاایک ہی گینگ اور مائینڈ سیٹ تھا، زیادہ بولنا مقصد نہیں ، سچ بولنا ہے ، پی ٹی آئی کی قیاد ت میں بہت سے لوگ میری پارٹی میں شمولیت کے بھی خلاف تھے ، اب چور سادھ بن کر بیٹھے ہیں۔

    دیگر جماعتوں کے رابطے اور پلیٹ فارم سے سیاست کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دکان میں سودا پڑا ہو تو کوئی نہ کوئی خریدار تو آتا ہی ہے، میرا پلیٹ فارم وہی ہے جہاں ہوں ، وہ عوام ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو خطرہ باہر سے نہیں پی ٹی آئی کے اندر سے ہے، اپوزیشن کی پھرتیاں میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوششں ہیں۔

    ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزراء میں پرفارمنس ایوارڈز کی تقسیم کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈل اور ٹرافیاں تو میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں، میچ کے دوران نہیں، میں نہیں سمجھتی کہ یہ اتنا ضروری تھا

  • پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد

    پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس:سارے فیصلوں کا اختیارچوہدری پرویزالٰہی کے سپرد ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت منعقد ہوا

    پارٹی ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، شجاعت نواز اجنالہ اور خدیجہ عمر اجلاس نے شرکت کی۔

    چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگوکی گئی اور تمام ارکان اسمبلی نے اپنی آراء کا کھل کر اظہار کیا۔ حافظ عمار یاسر نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کروائی۔

    مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، حکومت غریب آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔#

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہیں:  حافظ سعد رضوی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ سعد رضوی

    لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہر لحاظ سے ناکام ہوئی ،

     

    https://twitter.com/TLPMarkaz22/status/1493982957392084994?t=2KuwVqx344ipSdTk35dFHQ&s=19

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کر بھرکس نکال دیا ہے ، اتنی زیادہ مہنگائی سے عوام تو بہت تنگ آچکے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ ناقابل قبول ہے

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی قیادت نے سیاسی صورتحال میں فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہیٰ کو دے دیا اور حکومتی اتحادی جماعت نے بھی پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • سب تیاری کریں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے:ان شااللہ: وزیراعظم عمران خان

    سب تیاری کریں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے:ان شااللہ: وزیراعظم عمران خان

    لاہور: سب تیاری کریں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے:اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی میدان تحریک انصاف کا ہے، بلدیاتی ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کیئے جائیں۔ سب تیاری کریں۔ انشاللہ ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے۔

    لاہور میں موجود وزیراعظم نے لاہور ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس دوران ارکان اسمبلی نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ لاہور اور سرگودھا کے ارکان نے شکایات کیں۔

    وزیراعظم نے ارکان کو مقررہ مدت میں الیکشن کمیشن کے سامنے اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی تنظیم اور ارکان اسمبلی ملکر کام کریں، بلدیاتی میدان تحریک انصاف کا ہے، بلدیاتی ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کیئے جائیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی خاں ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دوران بلدیاتی انتخابات کے امور پر منتخب نمائندوں نے تجاویز دیں، ارکان اسمبلی نے انڈس ہائی وے کو جلد بنانے کا مطالبہ کیا اور خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی گزارش کی۔

    ارکان اسمبلی نے صوبائی وزیر تعلیم کے حوالے سے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ مراد راس کا رویہ ارکان اسمبلی کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا۔ بجلی کے میٹر لگوانے میں چھ چھ ماہ لگ جاتے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ارکان اسمبلی بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں، اس بار ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں، سب ملکر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ انشاللہ ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے۔

    ادھر دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022ء کو ہوں گے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک میں الیکشن کروائے جائیں گے۔

  • محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    اسلام آباد:محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق عدالت نے محسن بیگ کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

     

     

     

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہےکہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔

     

     

    عدالت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا تھا، ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے چھاپہ مارا، کسی محلے دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ پولیس محسن بیگ کا بیان رکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت کا کہنا ہے کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا۔

     

    خیال رہےکہ آج صبح ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

    اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ محسن بیگ اور بیٹے کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ سے اہلکار کے زخمی ہونے پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر چھاپہ مارا، جس پر محسن بیگ نے گن نکال لی، مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ایف آئی اے ٹیم محسن بیگ کو تھانے لیجانے میں کامیا ب ہو گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا۔ مراد سعید نے صحافی محسن بیگ کے نجی چینل پر بولے گئے متنازع الفاظ کے تناظر میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 20’ 21/D،500 اور 505 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، چھاپے کے دوران فائرنگ اور مزاحمت پر ایف آئی اے نے متعلقہ تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے لیے مجاز عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے۔ چھاپے کے دوران محسن بیگ، اس کے بیٹے و ملازمین نے ایف آئی اے کی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی۔ ایف آئی اے کے دو افسران کو یر غمال بنا کر زودوکوب کیا۔

  • مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    اسلام آباد:مریم نوازمحسن بیگ کی حمایت میں بول پڑیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کی گستاخی پرشہریوں کے گھروں پر دھاوابولا جاتا ہے۔

    ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر کی سوچ کی عکاس سٹیٹمنٹ بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں مریم نواز نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا، مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔

     

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آپ نہ صرف خود اس کھیل میں شامل تھے بلکہ جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔

    ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سےانتقام لینا شامل ہے، آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کے لیےاستعمال کرتے ہیں، آپ کوحساب تودینا ہوگا۔

     

     

    یاد رہے کہ مریم نوازمخالفین کی کردارکُشی سے بازنہیں آتیں: عالیہ حمزہ نے خاتون اول کی تضحیک کرنے پر مریم نواز کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی ۔

    ذرائع کے مطابق خاتون اول کی تضحیک پر عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، ایف آئی اے مریم نواز کو گرفتار کرے۔

     

     

    خاتون اول کی کردار کشی کرنے والے صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا،شہید بےنظیر بھٹو سے آج تک کرادار کشی میں ن لیگ کی نسل در نسل شمولیت شامل ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی طرف سے مخالفین خصوصا عمران خان کی بہنوں ، عمران خان کی زوجہ محترمہ اور دیگر مخالفین کے مردوخواتین کی کردار کُشی کی مہمات چلائی گئیں‌ جس میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کا بھی مرکزی کردار ہے جس کی مانیٹرنگ مریم نواز کرتی ہیں