Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی

    قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی

    لاہور:قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی:اطلاعات کے مطابق ایک طرف لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہورہےہیں تو دوسری طرف عوام خوار ہورہےہیں‌ ، اس حوالے سے عوام الناس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ،

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن میں اہل لاہور نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے ، ایک خاتون جو کہ اپنے گھر کو جانا چاہتی ہیں پولیس والوں انہیں اس لیے روک رکھا ہےکہ چونکہ پی ایس ایل کی وجہ سے ٹریفک پلان تبدیل ہے اس لیے آپ اس راستے سے اپنے گھر کو واپس نہیں جاسکتی ہیں

     

    یہ خاتون اپنی بے بسی پر آہ وکناں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ عجیب معاملہ ہےکہ پی ایس ایل کے نام پر قوم کو بخار چڑھا دیا گیا ہے ، ہر طرف اس ٹورنامنٹ کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور اس حد تک پریشان ہیں کہ کسی کو کوئی سمجھ نہیں آرہی

    خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ جوئے کے سوا یہ کیا ہے، قوم کو باندھ کرجکڑ کردیا گیا ہے اور ہر کوئی کاروبار کرنے سے محروم ہے ، لوگوں کو ایمرجسنی کہیں جانا ہوتو وہ بھی نہیں جاسکتے ،

    خاتون کا کہنا تھا کہ یہ انداز درست نہیں کہ ایک کھیل کےنام پرقوم کےساتھ کھلواڑ کیا جائے ، لوگوں کو اپنے امورتو نمٹانے دیئے جائیں ناکہ عوام کو پابند دیوار کردیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ہمیں‌ایسی حرکتوں سے باز آجانا چاہیے

     

     

     

  • آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آئی سی سی کرکٹر آف د ی ایئر اور سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی کا پی سی بی ایوارڈ جیتنے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فی الحال ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں۔ ایک طرف تو نوجوان فاسٹ باؤلر کی نظریں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی پر جمی ہیں تاہم دوسری طرف وہ آسٹریلیا کے 24 سال بعد تاریخی دورہ پاکستان میں ہوم سائیڈ کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

    آسٹریلیاکی ٹیم آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان آئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب شاہین شاہ آفریدی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ اس دورے میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مارک ٹیلر اور ون ڈے سائیڈ کی قیادت اسٹیو واہ نے کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں 0-1 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    کیلنڈ ایئر 2021 کے 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ سال میں مجموعی طور پر 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ 4 مارچ سے شروع ہونے والی کیلنڈ ایئر 2022 کی پہلی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔4 مارچ کو راولپنڈی سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

    اکیس سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ جب آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تووہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نےکہا کہ یہ سیریز بہت اہم ہے اور وہ یہاں متاثرکن کارکردگی پیش کرکے کیلنڈر ایئر 2022 کا بہترین آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹیٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے باؤلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے حسن علی کے ساتھ مل کر اننگز کے آغاز سے ہی حریف بیٹرز کو دباؤ کا شکار کرکے پویلین کی راہ دکھانے کی کوشش کی تھی اور وہ آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    انہیں یقین ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریز کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

  • اداکارہ سونیا مشال نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ سونیا مشال نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا نے گزشتہ شب اپنے نکاح کی تصدیق کی اداکارہ سونیا مشال کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی دوست اور احباب موجود تھے سونیا مشال نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے سفید اور سبز رنگ کے گجرے بھی پہنے۔اداکارہ کے شوہر نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ہم رنگ لباس پہنا۔

    مداحوں کی جانب سے سونیا مشال کی زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر نکاح کی اسٹوریزشئیر کی گئیں ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی انکی خوبصورت تصاویر وائرل ہورہی ہیں سونیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی شیئر کیے تاہم انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی لیکن کہا جارہا ہے کہ سونیا مشال کے شوہر ان کے قریبی دوست ہیں۔

    واضح رہے کہ سونیا مشال نے 2014 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ دو درجن کے قریب ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ ان کے معروف ڈراموں میں ’عشقاوے، سندیس، خواب سرائے، مہر اور مہربان، میرا کیا قصور تھا، شکوہ نہیں کسی سے، بن بادل برسات، نیلی زندہ ہے اور صنف آہن‘ شامل ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی نے وزرا کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ  شہزاد ارباب کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیئے

    شاہ محمود قریشی نے وزرا کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ شہزاد ارباب کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیئے

    اسلام آباد :شاہ محمود قریشی نے وزرا کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ شہزاد ارباب کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیئے،اطلاعات کے مطبق وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھا دیئے، وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کو 11 واں درجہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں اور وزارت کے امور پر کبھی کسی نے تشویش کا اظہار نہیں کیا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈلائن نہیں دی گئی، وزارت خارجہ کی اس درجہ بندی سے جائزہ کمیٹی کے طریقہ کار پر سوال اٹھتے ہیں۔
    وزیراعظم کی جانب سے بہترین وزارتوں میں وزارت خارجہ کو شامل نہ کرنے پر وزیر خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خط لکھ دیا جس میں وزارتوں کی گریڈنگ کا طریقہ کار دریافت کیا گیا ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے بعد اب شاہ محمود قریشی نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھا ہے جس میں وزارت خارجہ کو 11واں نمبر دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے 22 اہداف حاصل کیے، دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف پورے کیے، وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التواء نہ رہے، اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا، 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنز نہیں دی گئیٕں، وزارت خارجہ گریڈنگ کے اس طریقہ کار پر سوالات اٹھاتی ہے واضح کیا جائے کہ وزارتوں کی گریڈنگ کس طریقہ کار کے تحت کی گئی۔

  • غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    لاہور:غیر ملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر شدید تحفظات ہیں:چیف ایگزیکٹوپی آئی اے ارشد ملک کا وزیراعظم کوخط،اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ارشد ملک نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے ، جس مین غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غیرملکی ائیر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ائیر لائنز کو سخت نقصان ہوگا۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ائیر لائنز کو شدید نقصان ہوگا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں لہٰذا مقامی ائیر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    واضح رہےکہ غیر ملکی ائیر لائن ائیر عربیہ اور پاکستان کی فلائی جناح ائیر کا فلائٹ آپریشن کا معاہدہ ہوا ہے جس کے ذریعے ائیر عربیہ اپنے جہاز فلائی جناح کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹر پر چلائے گی۔

  • دنیا بھرمیں کوویڈکیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی:بھارت اوربرطانیہ نئی مصیبت میں پھنس گئے

    دنیا بھرمیں کوویڈکیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی:بھارت اوربرطانیہ نئی مصیبت میں پھنس گئے

    لاہور: دنیا بھر میں کوویڈ کیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی:بھارت اوربرطانیہ نئی مصیبت میں پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ 42 ہزار 142 ہو گئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کے روز صبح 10 بجے(پاکستانی وقت)پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 7 کروڑ 76 لاکھ 52 ہزار 197 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

    بھارت 4 کروڑ 25 لاکھ 86 ہزار 544 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 72 لاکھ 99 ہزار 336 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 2 کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار 561 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، برطانیہ 1 کروڑ 83 لاکھ 46 ہزار 553 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور روس 1 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 183 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ترکی 1 کروڑ 27 لاکھ 48 ہزار 341 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، جرمنی 1 کروڑ 22 لاکھ 74 ہزار 653 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 19 لاکھ 91 ہزار 109 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 50ہزار407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42586544 ہوگئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کی وبا سے804افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 507981 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوویڈ کے فعال کیسز کی تعداد 610443 ہے۔ملک بھر میں اب تک کل 41468120افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

    ادھر برطانیہ میں لاسا بخار کے 3کیسز اور 1شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سوزن ہاپکنز نے میڈ یا کو بتایا کہ لاسا بخار میں مبتلا تینوں مریض افریقا کا سفر کرکے برطانیہ پہنچے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے دوران برطانیہ میں لاسابیماری کا یہ پہلا کیس ہے اس سے پہلے 1980سے لے کر اب تک لاسا بخار کے 8 بیرون ملک سفر سے آئے ہوئے افراد کے کیسز سامنے آئے تھے، آخری دو کیسز 2009میں سامنے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں لاسا بخارکے کیسز بہت کم ہیں اور یہ لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا جس کی وجہ سے شہریوں کوخطرہ بہت کم ہے۔

  • بھارتی عدالت نے 8 کشمیریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے:ظلم کا سلسلہ جاری

    بھارتی عدالت نے 8 کشمیریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے:ظلم کا سلسلہ جاری

    نئی دہلی:بھارت کی ایک عدالت نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات میں 8 کشمیریوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں
    ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش کردہ ایک درخواست پر غلام نبی خان، عمر فاروق شیرا، منظور احمد ڈار، ظفر حسین بٹ، نذیر احمد ڈار، عبدالمجید صوفی، مبارک شاہ اور محمد یوسف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔۔ عدالت اس معاملے کی مزید سماعت 30 مارچ کو کرے گی۔

    یاد رہے کہ صرف جنوری 2022 ء میں 22 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور 17 کو بدترین تشدد کے ذریعے زخمی کر دیا گیا اور اگر 5 اگست 2019 ء سے لے کر 31 دسمبر 2021 ء تک کی تفصیلات پر نظر ڈالی جائے تو اس عرصہ میں شہید کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 681 بنتی ہے۔ ان میں 13 کشمیری خواتین بھی شامل ہیں جبکہ119 کشمیری نوجوان ناجائز قابض بھارتی فوج کے عقوبت خانوں میں تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ گھروں میںآئے روز کی جانے والی تلاشیوں کے دوران خواتین سے دست درازی سے مشتعل ہو کر بھارتی فوجیوں سے اُلجھنے والے 55 کشمیری موقع پر اپنے ہی گھر میں ماں باپ و بہن بھائیوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنائے گئے ۔

    اسی طرح کی تلاشیوں کے دوران 17 خواتین کو عصمت دری کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بھارتی فوج پر پتھر برسانے کے جرم میں کمسن بچوں کو گرفتار کیا گیا۔ لمینگی کی انتہا یہ ہے کہ گرفتار کیے گئے بچوں کی رہائی کیلئے کشمیریوں سے بھاری رشوتیں وصول کرنے کے علاوہ بچوں سے قریبی رشتہ رکھنے والی خواتین کی آبرو ریزی تک کی گئی۔ ان واقعات کو منظر عام پر لانے کے جرم میں 2 کشمیری صحافی شہید کردیئے گئے۔

    ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ابھی بھی 8 ہزار کشمیری بغیر مقدمات کے جیلوں میں بند ہیں۔ بیشتر بڑے تعلیمی ادارے بھارتی فوج نے اپنے تصرف میں لے رکھے ہیں جس سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کا مستقبل تاریک ہو چکاہے۔ کشمیریوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کیلئے ان کے کھیتوں و باغات میں فوج کے کیمپ لگا کر مالکان کا وہاں داخلہ ممنوع قرار دیا جا چکا ہے ۔ سیبوں کے درختوں کو کاٹا جا رہا ہے کشمیری خاندان ان کٹے ہوئے درختوں سے لپٹ کر کس طرح دھاڑیں مار کر رو رہے ہیں

  • مودی سرکارمقبوضہ جموں وکشمیر اور اترپردیش میں گرفتار صحافیوں کی رہا کرے:ششی تھرور

    مودی سرکارمقبوضہ جموں وکشمیر اور اترپردیش میں گرفتار صحافیوں کی رہا کرے:ششی تھرور

    نئی دہلی:مودی سرکارمقبوضہ جموں وکشمیر اور اترپردیش میں گرفتار صحافیوں کی رہا کرے:اطلاعات کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارتی وزیر داخلہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری صحافیوں فہد شاہ، سجاد گل اور بھارتی مصنف صدیق کپن کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے کردار ادا کریں جنہیں مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تھرور نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا میں زیرو آور کے دوران مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فہد شاہ اور سجاد گل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غداری کے الزام میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ صدیق کپن اتر پردیش میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون یو اے پی اے کے تحت طویل عرصے سے حراست میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر، اتر پردیش یا بھارت میں کہیں بھی صحافی محفوظ طریقے سے اور گرفتاری کے خوف کے بغیر اپنا کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ بھارت میں آزادی صحافت کے تحفظ کے مفاد میں فہد شاہ، سجاد گل اور صدیق کپن کی فوری اور غیر مشروط رہائی میں سہولت فراہم کریں۔

    یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت میں مجرم آزادانہ گھوم رہے ہیں جب کہ سچائی کیلئے کھڑے ہونے والے جیلوں میں بند ہیں۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی کا یہ تبصرہ بھارت میں بی جے پی کے مرکزی وزیر کے بیٹے کو عدالت سے ضمانت ملنے کے پس منظر میں آیا ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی ہے جسے گزشتہ برس 3اکتوبر کو پیش آنے والے لکھیم پور کھیری واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔

    محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں لکھا” عمر خالد ، فہد شاہ ، وحید پرہ اور صدیق کپن الزامات کے تحت جیل میں بند ہیں لیکن ایک وزیر کا بیٹا فری ہو گیا، بھارت میں مجرم آزادنہ گھومتے ہیں اور سچ بولنے والوںکو چیل بھیج دیا جاتا ہے۔“

  • مودی سرکارکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کےخطرناک منصوبے پرکام کررہی ہے:عالمی ادارہ

    مودی سرکارکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کےخطرناک منصوبے پرکام کررہی ہے:عالمی ادارہ

    سری نگر:مودی سرکارکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کےخطرناک منصوبے پرکام کررہی ہے:اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد اس قتل عام کے خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیرکو دنیا کے سب سے بڑے فوجی جماﺅ والے خطے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں بھارتی فوجی انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوجی کالے قوانین کی آڑ میں روز بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اور وہ بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کر چکا ہے۔بین الاقوامی ماہرین نے بھی مقبوضہ علاقے میں نسل کشی کے آنے والے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

    امریکہ میں قائم Watch Genocideنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیراور بھارتی ریاست آسام کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ جینوسائیڈ واچ کے بانی Gregory Stanton نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور آسام میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ان کے قتل عام کا پیش خیمہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھی خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے بے رحمانہ قتل پر مجرمانہ خاموشی ترک کرنی چاہیے اور انہیں بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

  • ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے،فواد چوہدری

    ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے،ہم چاہتے ہیں چین کی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان آئیں-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چائنہ اکنامک نیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان چین کی مدد سے سیمی کنڈیکٹرز زون قائم کرنا چاہتا ہے اور دورہ چین پر سیمی کنڈیکٹرز انڈسٹری کی پاکستان منتقلی پر گفتگو ہوئی ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

    بیجنگ اولمپکس:تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت چین کےلیےاعزازہے:چین…

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں چین کی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان آئیں اور پاکستان کو سیمی کنڈیکٹرز مینوفیکچرنگ کا مرکز بنائیں۔ پاکستان میں سیمی کنڈیکٹر ڈیزائننگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور چینی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی زون کو سیمی کنڈیکٹرز زون میں بدل دیا جائے گا، سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا شعبہ ہے جس میں دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں جبکہ موبائل فونز اب پاکستان میں بھی تیار ہو رہے ہیں تاہم پاکستان میں موبائل فونز کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شعبہ صحت میں آلات کے حوالے سے دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا کے ابتدائی چند ماہ میں شعبہ صحت سے متعلق ہر چیز درآمد کر رہے تھے لیکن اب پاکستان شعبہ صحت سے متعلق ایک بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔

    چین کےصدرسےملاقات بہت اچھی رہی:دفاعی اوراقتصادی حکمت عملی پربھرپوراتفاق بھی…

    فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہنر مند لیبر اور ایک بڑی مارکیٹ ہے، امید ہے کہ چینی ٹیک کمپنیاں ٹیکنالوجی زون میں ہماری مدد کریں گی اور وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے خوبصورت شمالی علاقوں میں سرمائی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے چینی تجربے سے سیکھنے کے لیے تیار ہے۔

    چائنہ اکنامک نیٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اچھے اقتصادی اور سٹریٹجک تعلقات ہیں جو اب کھیلوں کے تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ چینی میڈیا اور ثقافت کو پاکستان میں مغربی میڈیا جتنا جانا جاتا ہے لیکن اب ہم ان شعبوں پر کام کر رہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے چینیوں کو پاکستان میں موسم سرما کے کھیلوں کے مقامات اور سہولیات قائم کرنے کی دعوت دی۔ مجھے یقین ہے کہ اب پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت، کھیل اور میڈیا سے بات چیت زیادہ ہوتی ہے۔

    ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے ،وزیراعظم

    وزیر اطلاعات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چینیوں نے جس طرح روشنیوں کے ساتھ کھیلا وہ دلفریب تھا، اور مزید کہا کہ اسٹیڈیم اور لائٹس سائنس اور آرٹ کا امتزاج ہیں اور چینیوں نے روشنیوں کے ساتھ خوبصورت اثرات مرتب کیے ہیں جن سے دنیا کو سیکھنا چاہیے پاکستان کا شمالی علاقہ جسامت کے لحاظ سے سوئٹزرلینڈ سے دوگنا ہے اور دنیا کی بلند ترین چوٹیاں ہیں جو موسم سرما کے کھیلوں کے لیے موزوں ہیں، لیکن ہمارے سرمائی کھیلوں کا کوئی خاص نام نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ چین موسم سرما کے کھیلوں کے لیے ایک فریم ورک ترتیب دے کر ہماری مدد کرے گا۔ اس خطے میں اور ہم موسم سرما کے کھیلوں کے لیے ٹاپ ایتھلیٹس تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے-

    وزیرخارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل…

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ایک گاؤں نلتر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد کریم بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے واحد سکئیر ہیں اور وہ واحد پاکستانی سکئیر بھی ہیں جنہوں نے سوچی، روس اور پیونگ چانگ، جنوبی کوریا میں ہونے والے دو سرمائی اولمپکس میں شرکت کی ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) جی بی میں موسم سرما کے کھیلوں کی سہولیات کے قیام کے لیے بہت خواہشمند ہیں تاکہ شمالی علاقوں کو پاکستان میں سرمائی کھیلوں کا مرکز بنایا جا سکے اور چین ان سکی اور سرمائی کھیلوں کی سہولیات کے قیام میں ہماری مدد کر سکتا ہے”۔ وزیر اطلاعات نے ذکر کیا۔

    پاکستان کے کھلاڑیوں کا وفد 2 فروری کو بیجنگ پہنچا اور محمد کریم 16 فروری کو چائنا نیشنل الپائن سکینگ سینٹر میں ینگنگ ڈسٹرکٹ میں ڈھلوان پر جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان کیا ہوئیں راز کی باتیں؟اعلامیہ…