Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

    وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا،اطلاعات کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شام بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے آج بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات کلیئرنس آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران نوشکی میں پانچ مزید دہشت گرد مارے گئے ، نوشکی میں مجموعی طور پر نو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 1 افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےسہولت کارافغانستان اوربھارت کے ساتھ رابطے میں تھے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال جوتے اوراسلحہ امریکی ساختہ ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے4 سے 5 دہشتگردوں کوگھیرے میں لےلیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کیا، اور ٹویٹر پیغام میں لکھا بہادر جوان عوام کی حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

  • شہبازشریف ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار:باقی سب مائنس؟ حسین نواز نے مریم نواز کی چھُٹی کروا دی

    شہبازشریف ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار:باقی سب مائنس؟ حسین نواز نے مریم نواز کی چھُٹی کروا دی

    لاہور:شہبازشریف ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار:باقی سب مائنس؟ حسین نواز نے مریم نواز کی چھُٹی کروا دی ابو فیکٹریاں دیکھیں جہاں مرضی جائیں حکومت کو کون سی پریشانی بات ہے؟ اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے قائد اور کرپشن کے جرم میں برطرف سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہم شہبازشریف کو بطورِ وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کون سی پریشانی والی بات ہے؟حسین نواز نے کہا کہ میرے ابو فیکٹریاں دیکھیں جہاں مرضی جائیں حکومت کو پریشان نہیں ہونا چاہیے تبدیلی سرکار نے معیشت کا ستیا ناس کردیا۔

    ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ماحول کی تبدیلی کے لیے والد ساڑھے چار سو کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرکے فیکٹری گئے، نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کونسی پریشانی والی بات ہے، ان کی ڈاکٹرزسے مشاورت جاری رہتی ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم قائد ن لیگ کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یہ حکومت تباہ ہوچکی ہے، اس حکومت نے عوام کوبھوکا ماردیا ہے، یہ عوام کی اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، اس لیے ان کے مسخرے نما وزرا بول رہے ہیں۔ ایسے وزرا کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے، عمران خان نے وزرا کی تربیت ہی ایسے کی ہے۔

    ن لیگ میں وزیراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہاں انہوں نے مریم نواز کو مائنس کیا وہاں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی غیرموجودگی میں شہبازشریف ہی پارٹی کے لیڈرہیں، وزیراعظم کا امیدوارکون ہوگا فیصلہ پارٹی کرے گی، ہم بھی شہبازشریف کو بطورِ وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں۔ لیگی صدر اس وقت پوری پارٹی کے لیڈرہیں، وہ نوازشریف کی مشاورت سے ہی فیصلے کرتے ہیں۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ میرے والد کی واپسی کا تعین سب سے پہلے ڈاکٹرزکریں گے، ڈاکٹرزکے بعد خاندان،پارٹی واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کا ستیاناس کردیا ہے، انہوں نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ہے، یہ باتیں نوازشریف کے لیے پریشان کن ہیں، عمران خان ذہنی مریض ایسے شخص سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

    نواز شریف کے ڈاکٹر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2003سے ڈاکٹرشال نوازشریف کا علاج کررہے ہیں، ڈاکٹرفیاض شال قابل ڈاکٹرہیں، ان کا تعلق مقبوضہ کشمیرسے ہے۔ ڈاکٹرفیاض شال نے والد کی دو سے تین انجیوپلاسٹی کی ہے، قائد ن لیگ کو تمام سٹنٹ ڈاکٹرشال نے ہی ڈالے۔

    ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا تاثر وزیراعظم عمران خان کی ان سکیورٹی سے ہے، عمران خان کوخود پتا چل گیا ہے نااہل ہیں، وہ بہن کی سلائی مشینیوں بارے آج تک جواب نہیں دے سکا۔

    یاد رہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے بھارتی نژاد امریکی میجر ڈاکٹر شال امریکی صدر اور نائب صدر کے قریبی دوست ہیں‌

  • بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

    بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

    نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اُس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس آرہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں اسد الدین اویسی مکمل محفوظ رہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے تین چار فائر کیے‘۔

    رکن اسمبلی نے بتایا کہ ’فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا‘۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال 2021 ستمبر کی 22 تاریخ کو انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں ہندو سینا کے کارکنون نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی، ان کے نام کی تختی کو توڑ دیا، دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا اور گھر میں کلہاڑی پھینکی اور انھیں ’جہادی‘ کہا تھا ۔

    نئی دہلی کے ڈی سی پی دیپک یادو نے بتایا کہ پانچ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیاتھا ۔لیکن ابھی تک کسی ایک کو بھی سزا نہیں دی

    اسدالدین اویسی حیدرآباد، دکن، آندھراپردیش کے دار الحکومت میں 13 مئی 1969 میں پیدا ہوئے۔ اسد الدین ہندوستان کی قومی سیاسی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر ہیں۔ اُنہیں نقیب ملت کا لقب دیا گیا ہے۔ وہ حیدرآباد کے مسلسل 3 مرتبہ رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ وہ سلطان صلاح الدین اویسی کے فرزند اور اکبر الدین اویسی کے بڑے بھائی ہیں۔ اور دکن کے شیر ہیں۔ ان کے والد سلطان صلاح الدین اویسی مسلسل چھ مرتبہ حیدرآباد سے پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ ان کی والدہ کا نام نجم النساء ہے۔ آپ نے نظامیہ کالج، عثمانیہ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کے طور پر گریجویشن کی۔ انہوں نے ایل ایل بی کی تعلیم لنکن ان لندن، انگلینڈ سے حاصل کی۔ ان کے بھائی اکبر الدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے رکن، جبکہ برہان الدین اویسی روز نامہ اعتماد کے ایڈیٹر ہیں

  • وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    کراچی:وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں

    وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارا دوست اور رہنما تھے ہمیں کھڑے ہونے اور ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے بچوں کو اپنی بنیاد پر کھڑا ہونا سکھایا۔ دعاؤں کی ایک چھتری جو ہمیشہ میری اور ہمارے خاندان کی حفاظت اور رہنمائی کرتی ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔

     

     

     

     

    اس حوالے سے اس متعلق افسوس ناک خبر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، اُن کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے والد اب ہم میں نہیں رہے۔

    ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کے والد متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کہا کہ علی زیدی کے والد کی انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

    سید سجادزیدی کی نمازجنازہ آج بعدنماز مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائےگی۔

  • نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم، ہاتھاپائی، مارکٹائی

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم، ہاتھاپائی، مارکٹائی

    اسلام آباد:نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم میں تبدیل، صحافیوں کی ہاتھاپائی، مارکٹائی ،اطلاعات کے مطابق اسلام اباد نیشنل پریس کلب اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صحافیوں نے ایک دوسرے کو مار مار کر لہو لہان کردیا ہے

     

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی تازہ ترین اطلاعات ہیں جن کے مطابق صحافی ایک دوسرے پر لعن طعن اور گالیوں کے ساتھ ساتھ مکوں اور ٹھڈوں کے ساتھ حملے کررہےہیں ،

     

     

    یہ بھی بتایا جارہاہے کہ یہ تناو پچھلے کئی دنوں سے تھا تاہم کل سے اس میں شدت آگئی ہے اور آج تو حد ہی ہوگئی ہے

     

     

    دوسری طرف نیشنل پریس کلب میں ہونے والے اس منفی رویے نے جہاں عام شہریوں کو پریشان کیا ہے وہاں صحافی برادری بھی پریشان ہے ، جرنلسٹ پینل کے رانا عمران لطیف جو کہ چیئرمین نینشل جرنلسٹ پینل بھی ہیں  نے کہا ہے کہ باہمی لڑائی سے منفی تاثرگیا ہے ہم سب ایک ہی اور ہمیں ایک ہی بن کر خدمت کرنی چاہیے نہ کہ ہم ہرکسی کے لیے مزاق بن جائیں

     

     

    اس حوالے سے شہزاد گردازئی کہتے ہیں کہ پریس کلب اسلام آباد جہاں آزاد جرنلسٹ پینل الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر احتجاج کر رہا ہے۔ ویڈیو میں آزاد جرنلسٹ پینل سے سیکرٹری کی امید وار سعدیہ کمال نعرے لگاتی ہوئی سیدھا جرنلسٹ پینل کے لوگوں میں پہنچی جہاں پلانگ کے تحت انکے ساتھی نے صدر پریس کلب انور رضا کو تھپڑ مارا۔

     

     

    شکیل قرار کہتے ہیں کہ :نیشنل پریس کلب میں آزاد جرنلسٹ پینل کے پرامن احتجاج پر مخالفین نے گندی گالیاں نکالتے ہوئے حملہ کردیا ⁦

    https://twitter.com/ImHaiderSherazi/status/1489200205367025665

     

    حیدر شیرازی کہتے ہیں کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافی ایک دوسرے کو گالیاں دینے کے ساتھ آزادانہ طور پر مکے اور لاتیں استعمال کر رہے ہیں

     

    جلال الدین مغل کہتے ہیں کہ میرے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران متعدد صحافیوں کی سر پھٹول ہوئی ہے- چونکہ یہ گھر کا جھگڑا ہے لہذا اس کو صحافتی آزادی سے کوئی تعلق نہیں- آزادی صحافت صرف دوسروں کی لتر پریڈ سے متاثر ہوتی ہے

     

    https://twitter.com/SaadMaqsud/status/1489217865140035585

     

     

     

    اعبدالوحید مراد کہتے ہیں کہ صحافیوں کے نام پر جو لوٹ مار: صرف اسلام آباد پریس کلب میں نصب غیرقانونی بل بورڈز سے ایک کروڑ 70 لاکھ سالانہ کھائے جاتے ہیں۔ چند برس قبل ایک کلومیٹر آزادی صحافت ریلی (پریس کلب تا ڈی چوک) نکالنے کے لیے ایک این جی او سے ”قائد صحافت“ نے ۱۲ لاکھ وصولے۔ ان کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے۔

    https://twitter.com/AsadChSpeak/status/1489201288613175304

  • آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان

    آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان

    سڈنی:آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت نے فیس بک پر کرمنل کیس دائر کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی شخص اینڈریو فوریسٹ نے دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار سے ان کی تصویر ہٹانے میں ناکامی پر فیس بک پر کیس دائر کردیا ہے۔

    اینڈریو نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیس بک پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار میں ان کی تصاویر کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن متعدد بار شکایات کے باجود فیس بک انتظامیہ ان کی تصویر ہٹانے میں ناکام رہی ہے۔ جو کہ اس کی مجرمانہ غفلت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک پر چلنے والے جعل سازی پر مبنی اشتہار میں پہلی بار 2019 میں ان کی تصویر استعمال کی گئی تھی، اس بات کا علم ہونے پر میں نے نومبر 2019 میں فیس بک کے بانی کوایک کھلے خط میں تمام صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

    تاہم اتنا عرصہ گزرنے کے باجود فیس بک انتظامیہ اس اشتہار کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہ صرف میری بلکہ دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو سرمایہ کاری کرکے راتوں رات امیر بنانے کی بوگس اسکیموں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

    اینڈریو نے کرپٹو کرنسی کے فوائد اجاگر کرنے پر فیس بک پر آسٹریلیا کے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کے بھی الزامات عائد کیے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں پہلی بار فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا میں دائر ہونے والے اس مقدمے کے بارے میں فیس بک کی بانی کمپنی میٹا کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر روزانہ ایکٹو ہونے والے صارفین کی تعداد کم ہوکر 1 ارب 92 کروڑ 90 لاکھ پر آگئی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 1ارب 93 کروڑ تھی۔

    یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے۔ جب کہ ایڈورٹائرزنے بھی فیس بک پر خرچ کی جانے والی رقم میں کٹوتی کردی ہے۔

    ادھر نیویارک کے حصص بازار میں میٹا کے شیئرز میں بھی 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں میٹا کی اسٹاک مارکیٹ ویلیومیں 200 ارب ڈالر کم ہوگئے۔ جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر، اسنیپ اور پنٹریسٹ کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

    میٹا کے بانی مارک زکر برگ کا ڈیلی ایکٹو صارفین کی تعداد میں کمی پر کہنا ہے کہ ہماری فرم کی سیلز گروتھ میں کمی کی اہم وجہ آڈیئنس خصوصا نوجوانوں کا دوسرے پلیٹ فارمز پر منتقل ہونا ہے۔

    میٹا کے چیف فنانشل آفیسر ڈیو وہینر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ گوگل کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کے ریونیو میں کمی کی ایک اہم وجہ ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی میں تبدیلی بھی ہے۔

    ایپل کی جانب سے لاگو کی گئی اس نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے برانڈز کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام پر اپنے ٹارگیٹ اور اشتہاری کاری کے نتائج کو جانچنا مشکل بنا دیا ہے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ رواں سال ہمیں اشتہارات کی مد میں 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو۔

  • ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا

    ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا

    کراچی :ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا،اطلاعات کے مطابق ارسلان محسود قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا ، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے سابقہ ایس ایچ اواعظم گوپانگ کی ایماپر ارسلان کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ارسلان محسود قتل کیس پر سماعت ہوئی، سماعت میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا۔

    چالان میں بتایا گیا کہ ملزم انٹیلی جنس اہلکار توحید اور دوست عمیر نے سابقہ ایس ایچ او اعظم گوپانگ کی ایما پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ارسلان کو قتل کیا۔

    چالان میں کہا کہ زخمی نوجوان یاسر اور عینی شاہدین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزمان کو شناخت کیا، فارنسک رپورٹ میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خول ملزم توحید کے اسلحے سے میچ کرتے ہیں۔

    عبوری چالان کے مطابق سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ نے ذاتی ملکیت کا پستول اور تین خول جائے وقوعہ پر رکھ کر مقابلہ ظاہر کیا اور ذاتی پستول رکھ کر واقعے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس نے چالان کہا کہ ملزم اعظم گوپانگ کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم توحید اور سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کے اسلحے لائسنس کی تصدیق کے لئے بلوچستان اور کے پی خطوط تحریر کئے ہیں، اسلحہ لائسنس کی تصدیق اور پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔

    خیال رہے 7 دسمبر کو تھانہ اورنگی کی حدود میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سولہ سالہ ارسلان محسود جاں بحق جبکہ دوست یاسر زخمی ہوا تھا،ارسلان اور یاسر ٹیوشن سے واپس گھر جارہے تھے۔

  • سرکاری سکول میں دوپہر کا مفت کھانا:صوبائی وزیرتعلیم نےافتتاح کردیا

    سرکاری سکول میں دوپہر کا مفت کھانا:صوبائی وزیرتعلیم نےافتتاح کردیا

    لاہور: سرکاری سکول میں دوپہر کا مفت کھانا:صوبائی وزیرتعلیم نے افتتاح کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نےفراہم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مفت کھانا فراہم کرنے سے 33 فیصد بچوں کی حاضری میں اضافہ ہوا جبکہ 77 فیصد تک بچوں کی صحت بہتر ہوئی ہے۔

     

    صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کھانا پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد سی ڈی جی پرائمری سکول بھابھڑہ فیروز پور روڈ میں کیا گیا۔ اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول کھانا پروگرام کے فروغ کیلئے تعاون کرنے پر اللہ والے ٹرسٹ اور ہنڈا پاکستان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ سکول کھانا پروگرام کا انعقاد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے آغازہی میں ہمارے بچوں میں معیاری نشوونما کے حوالے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی۔

    مراد راس نے بتایا کہ لاہور میں سکول کھانا پروگرام کے آغاز کی بدولت طلبا کی حاضری میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ طلباکی صحت میں 77 فیصد تک بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک سکول کے بچوں کو کھانا فراہم کرنے کیلئے سالانہ 15 لاکھ روپے کے اخراجات درکار ہیں۔

     

    ادھر

     11 ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی مستقلی پر کام شروع ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مستقلی کیلئےاساتذہ و افسران سےدستاویزات طلب کرلیں۔

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کےگریڈ 16 کے11 ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کو بغیر کسی شرط کے مستقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔فیصلے کے تحت 2014 کے بعد سے بھرتی تمام ایجوکیٹرز اور اے ای اوز مستقل ہونگے۔سکول ایجوکیشن نے مستقلی کیلئے تمام اتھارٹیز کو دستاویزات تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    یاد رہے کہ ایجوکیٹرز اور اسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی تین سالوں سے التوا کا شکار ہے جبکہ کابینہ کمیٹی سے ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے منظوری بھی لی جاچکی ہے۔فیصلے کیمطابق ایجوکیٹرز اور افسران کو بغیر پی پی ایس سی امتحان کے بغیر مستقل کیا جائے گا

  • پاکستان میں صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے والی بھارتی ایپ کا انکشاف

    پاکستان میں صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے والی بھارتی ایپ کا انکشاف

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے لیے ‘ڈیشا’ نامی آف لائن میپس موبائل ایپ متعارف کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان میں صارفین کو بھارتی موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے اورحفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ صرف گوگل پلے اسٹور سے ہی موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے ایڈوائزری میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی نامعلوم سرور استعمال نہ کریں اور نہ ہی لنک کھولیں۔

    بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

    اس کے علاوہ، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ (NTISB) کی طرف سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جو تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور ان کے ذیلی اداروں اور ملحقہ اداروں کو بھی بھیج دی گئی ہے اس میں کہا گیا کہ حال ہی میں مشاہدے میں آیا ہے کہ آف لائن روڈ نیوی گیشن کے لیے بھارتی اوریجن کی تھرڈ پارٹی اینڈرائیڈ نیوی گیشن ایپلیکیشن ڈیشا استعمال کی جارہی ہے۔

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

    ایڈوئزری میں کہا گیا کہ یہ موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود نہیں ہے اور یہ موبائل فون ایپ تھرڈ پارٹی سرور سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے، موبائل ایپ کے استعمال بارےصارفین کا فیڈ بیک کافی مثبت ہے لیکن مستقبل میں اس موبائل فون ایپ کے بڑے پیمانے پر استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    واٹس ایپ نےتین شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی اوریجن کی یہ موبائل فون ایپ ڈیشا صارفین سے پیشگی اجازت لیے بغیر ازخود ہوسٹ سسٹم، ڈیٹا اسٹور، ایس ایم ایس ریڈ تک رسائی حاصل کرلیتی ہےاس موبائل فون ایپ میں اضافی خاصیت یہ ہے کہ صارفین کی درست لوکیشن بھارتی گرڈ سسٹم میں ڈسپلے ہوجاتی ہے جسے زوم بھی کیا جاسکتا ہے۔

    ایمیزون نے جھوٹی تعریف کرنے والی ٹوئٹر فوج ختم کر دی

  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور لیجنڈری اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور لیجنڈری اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔

    ممتاز ادیب انتظار حسین کی آج چھٹی برسی منائی گئی

    شگفتہ اعجاز نے والد کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ’’تم جو گئے تو جیسے، میرے بازو ہی ٹوٹ گئے‘‘۔

    اداکارہ نے اپنے والد کے دائمی سکون اور مغفرت کے لیے دعا کی سوشل میڈیا پر دیگر فنکار اور صارفین بھی اداکارہ کے والد کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔

    ماڈل و اداکارہ سبیکا امام کو قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں اداکارہ کی والدہ انتقال کرگئیں تھیں انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئےاس حوالے سے لکھا تھا کہ میری مضبوط اورحوصلہ مند ماں اس دنیا میں نہیں رہیں۔ آپ کے ساتھ میری روح بھی آج مرگئی۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کے انتقال پر شوبز فنکاروں کا اظہار افسوس