Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنرہے،پاک چین قربت کے حوالے سے سوال پر امریکا کا جواب

    پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنرہے،پاک چین قربت کے حوالے سے سوال پر امریکا کا جواب

    امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنرہے پاکستان سے تعلقات کواہمیت دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی ہے جس کے دوران ایک صحافی نے ان سے پاکستان اور چین کے قریب آنے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

    ازبکستان: چڑیا گھرمیں ماں نے3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا

    صحافی نے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے سوال کیا کہ کیا پاکستان اور چین اس لیے قریب آئے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکا ان سے لا تعلق ہو گیا ہے؟

    پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کے سوال پر امریکی ترجمان نے جواب دیا کہ کسی ملک کے لیے ضروری نہیں کہ امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے چین کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان دونوں ممالک کوہی بات کرنا چاہئیے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے پاکستان سے اہم تعلقات ہیں۔پاکستان اورامریکا کے تعلقات کئی شعبوں پرمحیط ہیں جن کواہمیت دیتے ہیں۔

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی کی آمد،عملے کی دوڑیں لگ گئیں

    امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں امریکا سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں دنیا کے ہرملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اورکچھ نقصانات ہوتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔دونوں ممالک کے ساتھ سیکورٹی تعاون ہے اورمل کر کام کررہے ہیں ، یمن کا تنازع حل کرنے کا واحد راستہ سفارتی حل ہے، ایران کے جوہری پروگرام میں پیش رفت پر تشویش ہے۔

    دوکان سے مرغی خریدنے گیا شخص ایک لاکھ ڈالرزکا مالک بن گیا

    انہوں نے ترک صدر طیب اردوان کے دورۂ یوکرین سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ ترکی اہم نیٹو اتحادی ہے، یوکرین سے یک جہتی کرنے والے نیٹو اتحادی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم بہت سے مختلف طریقوں سے افغان عوام کی حمایت کر رہے ہیں، ہم افغان عوام کی انسانی ضروریات میں مدد کر رہے ہیں، افغانستان سے متعلق خطے کے متعدد ممالک کے ساتھ فعال کام کر رہے ہیں، شراکت داروں سے مل کر کابل ایئر پورٹ کو سول طیاروں کے لیے فعال بنانے پر کام کر رہے ہیں طالبان کو افغان عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، انہیں اپنے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنے کی بھی ضرورت ہے، طالبان ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانوں کو محفوظ راستہ اور نقل و حرکت کی آزادی دیں۔

    طالبان جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد

  • ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے

    ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے

    ویڈیو شئیرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو ماضی میں کینسر قرار دینے والے اداکار فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے-

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں مذکورہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ٹک ٹاک پر ملک میں گزشتہ چند سال سے متعدد بار ’فحاشی‘ پھیلانے کے الزام میں پابندی بھی عائد ہو چکی ہے، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹائی جاتی رہی ہے۔


    اداکار فیروز خان بھی ماضی میں ٹک ٹاک کو ’کینسر‘ قرار دے چکے ہیں، انہوں نے دو سال قبل فروری 2020 میں ٹک ٹاک پر اپنی متنازع ویڈیوز شیئر کرنے والی لڑکیوں کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایپ کو ’کینسر‘ قرار دیا تھا، تاہم اب انہوں نےبھی ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے-

    اقراعزیز سیریل کلرکی زندگی پر مبنی فلم”جاوید اقبال” پر پابندی لگنے پر…

    فیروز خان نے دو دن قبل شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اسے اب تک ایک لاکھ کے قریب افراد فالو کر چکے ہیں فیروز خان بھی دیگر شوبز شخصیات کی طرح ٹک ٹاک پر بلیو ٹک کے ساتھ شامل ہوئے، یعنی ان کے اکاؤنٹ کو انتظامیہ نے تصدیقی اکاؤنٹ کا لیبل بھی فراہم کردیا۔

    فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    فیروز خان نے اپنے اکاؤنٹ پر 2 فروری کی شب تک صرف ایک ویڈیو ہی اپ لوڈ کی تھی، جس میں انہیں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں غریب افراد میں بریانی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں پس منظر میں عاطف اسلم کا کلام سنائی دیتا ہے اور اداکار اپنی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر غریبوں میں کھانا تقسیم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    اداکار کی پہلی اور اب تک کی واحد ویڈیو کو دو دن کے اندر 17 لاکھ سے زائد بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

    اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی،علیزے شاہ

  • وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کےدلوں کی دھڑکن    :وادی کشمیرمیں عمران خان کی تصاویروالےپوسٹرچسپاں

    وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کےدلوں کی دھڑکن :وادی کشمیرمیں عمران خان کی تصاویروالےپوسٹرچسپاں

    سرینگر:وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کےدلوں کی دھڑکن:مقبوضہ وادی میں عمران خان کی تصاویروالےپوسٹرچسپاں ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قائد اعظم محمد علی جناح، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز وادی کشمیر میں آویزاں کئے گئے ہیں۔

     

     

    یہ پوسٹرز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہرسال 5 فروری کوپاکستان ، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں۔سرینگر سمیت وادی کے بیشتر حصوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں تمام بین الاقوامی فورموں پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر پاکستان کے عوام، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ ادا کیا گیا ہے۔پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی حق پر مبنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پہلی مرتبہ 5فروری 1991کو منایا گیا جب پاکستان کی پوری سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاتھا۔

    یہ بھی یاد رہےکہ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کےلیے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ ، اوآئی سی اور دیگرعالمی فورمز پر کیس لڑا ، یہی وجہ ہےکہ کشمیری وزیراعطم عمران خان کو سفیر کشمیر کے نام سے یاد کرتے ہیں‌

  • چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں،وزیرخزانہ شوکت ترین

    چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں،وزیرخزانہ شوکت ترین

    وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں،اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قسط سے معیشت مستحکم ہوگی چین سے کہیں گے اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں وزیراعظم چین سے کہیں گے کہ زراعت کے پلان میں ہماری مدد کریں کیونکہ زراعت کا شعبہ ہمارے لیے اہم ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ نیپرا نے خوشخبری سنا دی

    وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کےلیے قسط منظورکرنا خوش آئند ہے آئی ایم ایف ہماری معاشی حکمت عملی کوتسلیم کرتی ہے۔ ہمارے لیے دورہ چین سیاسی اورمعاشی طورپربہت اہم ہے چین کو کہنے جارہے ہیں ہماری مدد کریں، اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔

    مشیرتجارت عبدالرزاق دائود نے دورہ چین سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی اہم ہے دورے کے دوران تجارت کے حوالے سے چین سے بات کریں گے چاول،سیمنٹ سمیت زراعت کے شعبے کےلیے کافی فائدہ ہوگا، جس سے ہمارا ایکسپورٹ بڑھے گا۔

    لاہورائیرپورٹ پرڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد ،3 مسافر…

    سال 2022 کا پہلا غیر ملکی دورہ،وزیراعظم وزراء کے ہمراہ چین روانہ ،وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ چین وزیرِ اعظم عمران خان وزراء کے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے

    وفد میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں،وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے.

    دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس…

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ ‏پاکستان اورچین کی شراکت داری کا کلیدی کردارہے،دورہ چین اہم ہے مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے ضروری ہے .ملکی دفاع کے لیے دن رات کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے حملوں کے ذمہ داروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ دورہ چین سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، ‏دورہ چین سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، چین سے مختلف شعبوں کیلئے ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی، دورہ چین میں دوطرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو ہوگی،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پرروانہ ہوں گے وزیراعظم کے دورے کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 20 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوں گی چین کے صدر شی جن پنگ 2سال بعد کسی عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے جو وزیراعظم عمران خان ہیں وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان اورچین کے گہرے تعلقات کی وسعت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دورے میں مختلف کاروباری شخصیات اور بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹس پاکستان منتقل ہوں گے۔

    پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری:آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ بلاول اور…

    قبل ازیں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران سی پیک سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی جب کہ چین میں قیام کے دوران ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی امورپربھی پرتبادلہ خیال ہوگا۔

    پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی،عثمان بزدار

    ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کادورہ پاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا، وزیراعظم کے دورے میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سےخطاب کریں گے جب کہ چین میں تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت کے مترادف ہے شہباز شریف

    شہبازشریف اورجہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے منسوخ

  • سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

    سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

    کولمبو: سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیاکے مطابق قرض لینے پر اتفاق سری لنکن وزیرتجارت کے حالیہ دورہ پاکستان میں ہوا۔ سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے قرض دورانیہ اور معاہدے کی تفصیل طے کی جارہی ہے اور پاکستان سے حاصل قرض سے پاکستانی سیمنٹ اورچاول خریدا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون، حوثیوں کے میزائل حملے کی…

    ایک بھارتی سفارت کار کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکام کے ساتھ بھارت سے ادویات اور غذائی اجناس کی خریداری کے حوالے سے 1 ارب ڈالرز قرض کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

    سری لنکا میں توانائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث بھارت نے سری لنکا کو تیل خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض دیا ہے تاکہ سری لنکا فوری طور پر تیل خریداری کے قابل ہوسکے۔ سری لنکا میں اقتصادی مسائل کی وجہ سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے اور گھروں میں بھی کھانا پکانے کے لیے گیس اور مٹی کے تیل کی قلت ہے۔

    پرائیویٹ ملازمین اورمزدوروں کو مبارک ہو:وزیراعظم عمران خان نے تنخواہیں بڑھانے پرمالکان کوراضی کرلیا

    حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتے مذاکرات کے بعد 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی کرنسی سپورٹ کے علاوہ دیگر امداد کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے ایک بھارتی سفارت کار کا کہنا ہے کہ مزید ایک ارب ڈالر کی فوری امداد کےلیے مذاکرات جاری ہیں جن سے ادویات اور غذائی اجناس بھارت سے درآمد کی جائے گی حکام کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ ڈالرز کی امداد بھارتی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے ہیں۔

    ملکی ترقی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدر آمد میں پورا ساتھ دینگے: آرمی چیف

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومتِ پاکستان نے چین، روس اور قازقستان سے 5ارب ڈالر قرضہ لینے کی خبروں کی تردید کی تھی وزارت اقتصادی امور نے وضاحت کی تھی کہ خبروں میں کہا گیا ہےکہ اقتصادی امور ڈویژن نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کا پلان بنایا ہےوضاحت کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کوئی تجویز اقتصادی امور ڈویژن کے زیر غور نہیں جس میں چین سے 3ارب ڈالر ، روس اور قازقستان سے 2ارب ڈالر قرض کے حصول کا پلان ہے۔

    بھارت کا اجمیر شریف عرس میں شرکت کے منتظر پاکستانی زائرین کو عین وقت پر ویزا دینے…

  • ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ  سے زائد ہو گئی

    ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 830 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 243 جبکہ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 372 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، بلوچستان میں 34 ہزار 557، آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 ہو گئی ہے۔

    چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر…

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 849، خیبر پختونخوا 6 ہزار 23، اسلام آباد 982، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 760 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت اہم اجلاس،اہم فیصلے

    پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت اہم اجلاس،اہم فیصلے

    کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے زیر صدارت پارٹی کے صوبائی عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور مختلف ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،مرکزی کمیٹی اور لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبائی عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور بلوچستان کے ڈویژنل،ضلعی اور زیلی ونگز کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں 27 فروری حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاریوں اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔

    صوبائی صدر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان بھر کے پارٹی عہدیداران و کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بلوچستان سے بڑے قافلے کی شکل میں لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو، پارٹی کے تمام شہداء اور حال ہی میں فوت ہونے والے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔

    ادھر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بی یو جے صوبے کے مسائل اور صحافیوں کے حقوق پر ماضی کی طرح کاربند رہے گی,

    نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے مسائل کی نشاندہی میں اپنے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے, پاکستان پیپلزپارٹی صوبے کے صحافیوں کے حقوق کی جنگ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا بھرپور ساتھ دیگی,

  • کے۔الیکٹرک کا مچھر کالونی میں ہونے والے واقعہ پر اظہار افسوس

    کے۔الیکٹرک کا مچھر کالونی میں ہونے والے واقعہ پر اظہار افسوس

    کراچی۔: سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں 2 فروری کی شام کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے متاثرین اور ان کے خاندان سے کے۔الیکٹرک نے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند بچوں نے کھیلنے کے دوران بجلی کے تار کو چھونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان کو بجلی کا جھٹکا لگا

    اس واقع کی اطلاع جیسے ہی موصول ہوئی، کے۔الیکٹرک کی مقامی ٹیمز نے جائے وقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے بعد کسی بھی مقام پر تار نہیں ٹوتے تھے اور کے۔الیکٹرک کا نیٹ ورک مکمل طور پر بحال تھا۔ جائے وقوع پر بجلی کی فراہمی حفاظتی اقدامات کے تحت مختصر عرصے کیلئے بند کی گئی تھی جس کو متعلقہ ٹیم سے کلیئرنس ملنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔

    کے۔الیکٹرک کے نمائندے نے وضاحت کی کہ ہائی ٹینشن تاروں کو براہ راست یا کسی بھی آلے سے چھونا نہایت خطر ناک ہے۔
    .
    یوٹلٹی شہریوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مسلسل استعمال کرتی رہتی ہے تاکہ شہری کسی بھی حادثے سے محفوظ رہیں

  • ملکی ترقی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدر آمد میں پورا ساتھ دینگے: آرمی چیف

    ملکی ترقی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدر آمد میں پورا ساتھ دینگے: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدر آمد میں پورا ساتھ دیں گے۔وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملک کے معروف صنعت کاروں اور تاجروں نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی بھی موجود تھے۔

    آرمی چیف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، جن کا پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ملک کی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔

    ملاقات میں صنعت کاروں نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی مکمل تائید کی اور منافع میں اضافہ کے ثمرات کو نچلے طبقے تک منتقل کرنے کی حمایت کی جبکہ برآمدات بڑھانے، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں بہتری اور دورۂ چین کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ عوام پر مہنگائی کے بوجھ کا احساس ہے، عالمی منڈی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، صنعتکار اور بزنس مین عام شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر چلیں۔

    وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

  • بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    کوئٹہ:بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک میں دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری ہے۔دھماکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوشکی مینگل روڈ پر ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد شہر میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق سول ہسپتال نوشکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاحال جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔