Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان کا5.37 فیصد شرح نموحاصل کرنا بڑی کامیابی،وزیراعظم عمران خان

    پاکستان کا5.37 فیصد شرح نموحاصل کرنا بڑی کامیابی،وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2020-21میں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد حاصل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے ، عالمی جریدے بلوم برگ کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی شرح نمو کا تسلسل جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ اس شرح نمو کی بدولت روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

    اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نموملازمتوں کی تخلیق اور فی کس آمدن میں اضافے کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کامیاب رہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان اعلیٰ اقتصادی ترقی اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

    واضح رہے کہ تجارت اور زراعت میں اضافے کے باعث پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ،مالی سال 2021ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد رہی۔
    معاشی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 5اعشاریہ 37 فیصد رہی ہےجبکہ صنعت وزراعت میں 7اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ہوئی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیرحماد اظہر کاکہنا ہے کہ سابقہ حکومت ایکسپورٹس میں خاطرخواہ اضافہ نہ کرسکی، ہم نے تیسرے مالی سال اتنی گروتھ حاصل کرلی ہے۔ملکی معاشی گروتھ وسیع بنیاد پر ہوئی ہے، اگلے 10 سال میں نوکریاں پیدا کرنے کا تناسب اعلیٰ سطح پر ہوگا۔

    ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے جی ڈی پی گروتھ بڑھنے کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب قوم کے ساتھ پھر ٹویٹ کے ڈرامے ،مالی سال 2018 میں جی ڈی پی گروتھ 6.1 تھی ، آپ نے منفی اور اب 5.57 پے ٹویٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہئیے ‏ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے اور آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹویٹ کر رہے ہیں ملکی تاریخ کے بلند ترین پچاس ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے تین سال میں ساٹھ لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے ‏تین سال میں دو کڑوڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹویٹ کر دیتے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی مالیاتی خسارہ 4400 ارب پہ پہنچ رہا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے ،مہنگائی 22 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، اس کا ٹویٹ بھی کردیتے؟ ‏مہنگائی کی بدترین سطح، بجلی گیس اور دوائی کے نرخ بھی ٹویٹ کردیتے عمران صاحب تین سال میں پٹرول کی قیمت میں 55 روپے زائد کا اضافہ ہوا، اس پر بھی ایک ٹویٹ کر دیتے بلند ترین ملکی تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پہ پہنچ گیا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے ‏تین سال میں ڈالر کی قیمت 123 سے 184 روپے پر لیجانے کے کارنامے کا بھی کوئی ذکر کردیتے ؟ ملک میں یوریا کھاد کے لئے دھکے کھاتے کسانوں کی پرسان حالی کا بھی کوئی اعلان کرتے؟ DAP کی قیمت ساڑھے تین سالوں میں 2400 سے 9700 ہوگئی اِس پہ بھی ٹویٹ کر دیتے ‏یوریا 1200 سے 2800 لینے کے لئے کسانوں کو جو دھکے پڑھ رہے ہیں اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے 40 ارب وفاق اور ڈیڈھ ارب خیبر پختونخوا میں کووڈ فنڈ سے چوری کرنے کے بعد آج کی اپنے مافیا کو مبارکباد ہی بنتی ہی ‏چینی میں 550 ارب ، آٹے میں 1200 ارب دوائی میں 600 ارب اور بی آر ٹی میں 75 ارب کی چوری کا بھی ٹویٹ کرتے بجلی اور گیس میں 500 ارب کے عوام کے جیب پہ ڈاکے کی بھی ٹویٹ کرتے ‏بچوں کے دودھ اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کرنے کا کارنامہ بھی بیان کردیتے؟ عمران صاحب اور ان کے مافیاز کی آمدن بڑھ گئی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ پوری قوم کی آمدن بڑھ گئی ہے

  • آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

    ٹورنامنٹ رواں برس سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو ہو گا،میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلے جائیں گے.ٹورنامنٹ کے سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے پاکستان کے گروپ کا حصہ بنیں گی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 نومبر کو مد مقابل ہوں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 6 نومبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔ گروپ 1 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

  • اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد:اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈور کھانے پر پابندی عائد،اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہراقتدار میں تمام ہوٹلز میں انڈور کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات کی روشی میں اسلام آباد کے تمام ہوٹلز میں انڈور کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

     

    یادرہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا کے پھیلا نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔

     

     

     

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 93، سندھ میں 7 ہزار 710، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 967، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • لندن سازش پکڑی گئی:ایک اورآڈیو لیک:نوازشریف اینڈ کمپنی میرے ساتھ بھی ہاتھ کرگئی:چارلس گوتھرائی

    لندن سازش پکڑی گئی:ایک اورآڈیو لیک:نوازشریف اینڈ کمپنی میرے ساتھ بھی ہاتھ کرگئی:چارلس گوتھرائی

    لندن: رانا شمیم حلف نامہ:ایک اورآڈیو لیک:لندن نوٹری کی 5 آڈیوز کی فرانزک رپورٹ درست قرار ،اطلاعات کے مطابق جسٹس (ر) رانا شمیم کے ’’مشکوک‘‘ اور مبینہ طور پر لیک ہونے والے حلف نامے سے متعلق نوٹری پبلک لندن کے انکشافات رپورٹ کیے گئے تھے تاہم ان انکشافات نے حلف نامے کی ساکھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔

    جسٹس (ر) رانا شمیم کے ’’مشکوک‘‘ اور مبینہ طور پر لیک ہونے والے حلف نامے نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف ملی بھگت میں ملوث کر دیا تھا، اب پیش کیے گئے شواہد کا تفصیلی فرانزک تجزیہ جاری کیا جا رہا ہے

    اس آڈیو کا کا ایک حصہ کنول شوذب ایم این اے کے ٹویٹر پیج پر موجود ہے جس میں لندن سازش کی گندی بوبڑی آسانی سے محسوس کی جاسکتی ہے

     

     

    آڈیو کے 5 اقتباسات منظر عام پر آچکے ہیں،سب سے پہلے 3 الگ الگ آڈیوز میں نوٹری چارلس گوتھرائی نے تصدیق کی ہے کہ رانا شمیم ماربل آرچ آفس میں موجود تھے،پہلا آڈیو: جج نواز شریف کے دفتر میں موجود تھے۔

    دوسرا آڈیو: کون سا دفتر تھا، جیسے یہان لندن میں،گوتھرائی نے جواب دیا’’ماربل آرچ‘‘،تیسری آڈیو میں گوتھرائی سے مزید پوچھا گیا :کیا وہ نواز شریف کے دفتر میں تھے؟ جب وہ وہاں دوستانہ ماحول میں تھے؟ گوتھرائی کا جواب تھا’جی بہت‘۔چوتھی آڈیو:’یہ ان کے دوست ہیں،آپ کو میری بات سمجھ آئی، جب نواز شریف وزیراعظم تھے،میں آپ کو پاکستان میں ہیڈ جج بنا دوں گا اس قسم کی بات تھی اور اگر آپ ہیڈ جج رہے ہوں اور 10 سے 15 سال حکمرانی کی ہو ،وہ ایسے دوست تھے‘‘۔

    پانچویں آڈیو میں گوتھرائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دستاویزات کا پوری طرح مطالعہ نہیں کیا تھا لیکن وہ جانتے تھے کہ ان میں نواز شریف کے بارے میں کوئی بہت بڑی بات ہے تاہم انہوں نے ان دستاویزات کو سرسری دیکھنے کے بعد ان کی تصدیق کر دی تھی کیوں کہ اس وقت میں بہت مصروف تھا،ان دستاویزات کو مناسب انداز میں دیکھ نہیں سکا،اس بیان حلفی کی تمام کاپیاں میرے فون میں موجود ہیں۔

    ان پانچوں اڈیوز کے تجزیے کے بعد فرانزک ماہرین نے تصدیق کی ہے تمام آڈیوز حقیقی ہیں،اس بات کا تعین کرنے کے لیے عدالتی طور پر جانچ پڑتال کی گئی کہ آیا یہ آڈیوز حقیقی، غیر ملاوٹ شدہ اور غیر ترمیم شدہ ہیں،اس حوالے سے ایک فرانزک ماہر جوزف ناغدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ حقیقی، ملاوٹ سے پاک اور غیر ترمیم شدہ ہے، آڈیوز میں کسی چھیڑ چھاڑ یا ترمیم کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

  • ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    اسلام آباد: ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔

    کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

  • ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے

    ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے

    اسلام آباد:ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کہ زیرِ صدارت ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں‌ بڑے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس کو صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے پائیدار و دیر پا نظام، نہری پانی کو زرعی زمینوں تک بغیر ضیاع پہنچانے کیلئے حکمتِ عملی، پانی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر نظام اور آبپاشی کے نظام کو وسیع کرکے غیر آباد زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کیلئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت دریائی پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اور اس دہائی کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کا نام دیا گیا ہے. اسکے علاوہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے. مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے غذائی تحفظ کو ترجیح دینے کے ویژن کے تحت حکومت ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان پر بھی عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے.

    وزیرِ اعظم نے تمام جاری منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پانی کے ذخائر کے منصوبوں کی بروقت تعمیر اور زرعی زمین کو آبپاشی سے قابلِ کاشت بنانے کو ملکی غذائی تحفظ کیلئے انتہائی اہم قرار دیا.

    اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، نائب چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت. وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اعلی صوبائی افسران کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت.

  • ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    لاہور:ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی کی تحصیل مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی۔

    پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کردی ۔ رپورٹ ستائیس صفحات پر مشتمل ہے ۔ رپورٹ کے پہلے تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار، دوسرے حصے میں سانحہ کی ذمہ داری جبکہ تیسرے حصے میں آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کیلئے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی ہے ۔ کمیٹی نے گائیڈ مری کانام سے سیاحوں کے لئے ایپ کی بھی سفارش کر دی ہے ۔کمیٹی نے مری میں برف ہٹانے کے لئے جدید مشینری کی خریداری کی سفارش کر دی۔

    وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو مشینری کی خریداری کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ٹریفک کی انٹری اور اخراج کے لئے آٹو میٹڈ سسٹم لگانے کی سفارش کر دی ۔کمیٹی نے مری میں وارننگ سسٹم کے لئے اقدامات کی بھی سفارش کر دی ۔سیاحوں کو خطرناک موسم اور ٹریفک کے بہاؤ سے آگاہ رکھا جائے۔

    کمیٹی کی سفارش ہے کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا جائے ۔ مری رپورٹ کیلئے گیارہ مقامی افراد کے انٹرویوز کیے گئے ۔ رپورٹ میں تین سیاحوں کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔پولیس اور انتظامیہ کے چودہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے دس جنوری کو تحقیقات شروع کی، گیارہ جنوری کو کمیٹی نے محمکہ موسمیات کی وارننگ اور ٹریفک پلان کا جائزہ لیا۔ مری میں 4 جنوری کو 22 ہزار گاڑی داخل اور 15 ہزار واپس گئی، 4 دنوں میں 10 ہزار گاڑی اندر پھنسیں۔ گلیات کا راستہ بند کرنے میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    ناقص پلاننگ اور دیر سے فیصلے بھی سانحہ مری کی اہم وجہ بنے۔ برف اور گرے درخت ہٹانے کے لیے مشینری کا موقع پر نہ ہو نا بھی سانحہ کئ وجہ بنی۔ مری بھیجا ٹریفک سٹاف بھی برف باری سے آگاہ نہ تھا نہ ضروری چیزیں انکے پاس تھی ۔ ٹریفک پولیس بھی برف سے بچنے کے لئے محفوظ جگہ تلاش کرنے میں مصروف رہی۔

  • دیارغیرمیں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن:سیدزلفی بخاری آتے ہی چھاگئے:عمانی حکومت سے شاندارمعاہدہ

    دیارغیرمیں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن:سیدزلفی بخاری آتے ہی چھاگئے:عمانی حکومت سے شاندارمعاہدہ

    عمان : دیارغیرمیں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن:سیدزلفی بخاری آتے ہی چھاگئے:عمانی حکومت سے شاندارمعاہدہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان قیادت ، دیارغیر میں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن اور کامیاب سفیروترجمان پاکستان سید زلفی بخاری کافی دنوں بعد منظرعام پرآتے ہی چھا گئے ہیں

    اس حوالے سے تازہ اطلاعات میں یہ اچھی خبر پاکستانیوں کے لیے منظرعام پرآئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی عمانی حکومت کے وزراء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر برائے افرادی قوت کے بعد زلفی بخاری کی وزیر صحت محمد بن عبید سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں افرادی قوت کے تبادلے پر غور کیا گیا ، رلفی بخاری نے کہا پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمان کے مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیے، عوامی اور حکومتی سطح پر دو طرفہ رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

    عمانی وزیر صحت نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان سے دیرینہ تعلقات میں مضبوطی کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

    عمانی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک عمان تجارتی و سرمایہ کاری فریم ورک کے تحت موثر اقدامات اٹھائیں گے۔دوران ملاقات زلفی بخاری نے عمانی وزیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔جو انہوں نے قبول کرلی ہے

    یاد رہے کہ زلفی بخاری جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دنیا بھر میں بڑے خلوص دل دے کوشاں تھے اور جدھر بھی جاتےتھے،کامیابیاں سمیٹتے تھے اور پاکستانیوں کا کیس اچھے اندازسے پیش کرتے تھے

    یہ بھی یاد رہے کہ زلفی بخاری پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے اور ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں کے لیے کوٹے حاصل کیئے ،پاکستانیوں کی مشکلات حل کیں اور یہ وہ خوبیاں تھیں جن کی وجہ سے 90 لاکھ سے اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی وہ دھڑکن بن گئے تو پاکستان کی عزت اور معیشت دونوں کےلیے یہ طرز عمل بہتر ثابت ہوا جسے اپوزیشن آف پاکستان دیکھ کربرداشت نہ کرسکی اور ان کو اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں سے نکالنے اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کو کم کرنے کے لیے کئی منصوبے بنائے اوربالآخر راولپنڈی بائی پاس کی تعمیر میں شامل کنٹریکٹرز میں سے کسی کے ساتھ تعلق جوڑ کران کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اورپھران کو اوورسیز پاکستانیوں سے دورکرنے کے لیے پراپیگنڈہ مہم شروع کی گئی

    یہ مہم آج اس وقت دم توڑ گئی جب عمان کی حکومت نے زلفی بخاری کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے اھلاوسہھلا کہا ہے اورامید کی جاسکتی ہے کہ اب ایک بار پھر کامیابیوں ،ترقیوں ،محبتوں اورمضبوط رشتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے

  • عمران خان کی حکومت کوایک اورکریڈٹ: ٹیتھیان کمپنی کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو

    عمران خان کی حکومت کوایک اورکریڈٹ: ٹیتھیان کمپنی کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو

    اسلام آباد :ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان 50فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا، ڈیل فائنل ہوئی تو پاکستان پر سے 10ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ ٹل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اورٹھیتھان کمپنی کے درمیان 50فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا، سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا۔

    اس حوالے سے پاکستان اورٹیتھیان کمپنی کےدرمیان معاہدہ فروری میں طےہونے کا امکان ہے ، اگر ڈیل فائنل ہوگئی تو پاکستان پر سے 10ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ ٹل جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیتھان کمپنی نے حکومت سے سرمایہ کاری پر قانونی تحفظ مانگ لیا، کمپنی نے مؤقف میں کہا ہے کہ ماضی کی قانونی چارہ جوئی میں جوکچھ ہوا ویسا حادثہ دوبارہ نہیں چاہتے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اورٹیتھان کمپنی میں مذاکرات عدالت کے باہر تصفیے کے لیے ہورہے ہیں۔
    .
    واضح رہے کہ اکسڈ نے 12 جولائی 2019 کو 5.6ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا پاکستان نے5.6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا ، مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرغیر ملکی بینک میں جمع کرانا تھے، حکم امتناع مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں درخواست دی۔

    یاد رہے کہ عالمی بینک کے ایک ٹربیونل نے جولائی 2019 میں پاکستان کی طرف سے ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کے ساتھ کان کنی کا معاہدہ ختم کرنے پر تقریباً چھ ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس پر ٹربیونل نے عارضی حکم امتناع دے رکھا تھا۔

  • عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا:باطل کوبےنقاب ہونا ہی ہوتا ہے:عمران خان

    عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا:باطل کوبےنقاب ہونا ہی ہوتا ہے:عمران خان

    اسلام آباد:عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا:باطل کوبےنقاب ہونا ہی ہوتا ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، عدلیہ کو دباؤ میں لانا ن لیگ کی تاریخ ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، ہماری جنگ مافیا کیخلاف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سچ کے مقابلے میں باطل بے نقاب ہوجاتا ہے

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5 عشاریہ37 فیصد تک پہنچ جانے سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود معاشی ترقی کا 5 عشاریہ 37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کیس پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی۔

    ن لیگ کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، عدالت نے شریف فیملی مافدیا کو بےنقاب کردیا ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کرررہی ہے، شریف فیملی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،

    شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق جج شمیم کا بیان حلفی نوازشریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا۔ مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، ہماری جنگ مافیا کے خلاف ہے ہم مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں۔