Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:دیکھنا نہ بھولیئے

    پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:دیکھنا نہ بھولیئے

    اسلام آباد: پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:کامیابیوں کا سفر جاری ،اطلاعات کے مطابق سی پیک کی کامیابیوں کے کامیاب سفر کی خوشخبری سناتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سی پیک کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے۔

    وفاقی وزیر نے لکھا کہ فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

     

    یہ دستاویزی فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، فلم قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے، جوکہ 1300 کلومیٹر کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اسے اکثر دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔

    گوادر پرو کے مطابق ایک گھنٹہ طویل دستاویزی فلم قراقرم ہائی وے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو دو برادر ملکوں چین اور پاکستان کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے، منصوبے کی تعمیر کے دوران تقریباً 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے۔

  • افغانستان کو1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    افغانستان کو1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں 5 ارب روپے مالیت کی انسانی امداد کا اعلان کیا تھا، امدادی سامان میں 50 ہزار، میٹرک ٹن گندم، طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔

    1450 افغان بچے جو والدین کے بغیر تنہا امریکا پہنچے

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے، گندم کی پہلی کھیپ 1800 میٹرک ٹن آج طورخم میں افغانستان کے حوالے کی جا رہی ہے-

    یورپی یونین کے 15 ممالک کا 40 ہزار افغان طالبان مخالف افغانوں کو پناہ دینے کا…

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ ارب روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دی تھی وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو افغانستان کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے جانے والے بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کیا اور بعد میں ایپیکس کمیٹی کی صدارت کی۔

    عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اعلی حکام نے شرکت کی تھی اجلاس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹننے کے لیے افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکج کی منظوری دی گئی تھی

    یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے تمام افغانی باشندوں کے لیے کووڈ 19 کی مفت ویکسینیشن جاری رہے گی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے ہندوستان کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم کو جو کہ پاکستان سے گزر کر جائے گی راہداری کی اجازت دی جائے گی۔

    طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی ایران

  • طاقتورشخصیت کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،مگرسرکاری حکام ڈرکے مارے بھاگ گئے

    طاقتورشخصیت کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،مگرسرکاری حکام ڈرکے مارے بھاگ گئے

    کراچی :پی پی رہنما کی کھاد اسمگلنگ کی کوشش کسانوں نے ناکام بنا دی ،مگرسرکاری حکام ڈرکے مارے بھاگ گئے ،اطلاعات کے مطابق رتوڈیرو میں ٹرالر الٹنے کا معاملہ، اسسٹنٹ کمشنر رتوڈیرو ، ایگریکلچر انتطامیہ اور پولیس نے یوریا کھاد سے بھرے ٹرالر پکڑلیے ، تاہم کھاد بااثر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ کی ہے پتا چلنے پر اسسٹنٹ کمشنر رتوڈيرو اور ایگریکلچر انتظامیہ فرار ہوگئی۔ کسانوں نے پکڑے جانے والے کھاد کے ٹرالر سرکاری ریٹ پر مستحق کسانوں میں برابری کی بنیاد پر فروخت کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو-نئوں ڈیرو روڈ پر گاؤں طیب کی مقام پر دھند کی باعث صبح کو یوریا کھاد سے بھری ہوئے ٹرالر الٹ گیا جس کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر رتوڈیرو اور ایگری کلچر انتظامیہ پہنچ گئے اور الٹ جانے والی یوریا کھاد اور ڈی ای پی سے بھرے ٹرالر اپنی تحویل میں لے لیا۔تاہم کسانوں نے ٹرالر کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر کےاحتجاج شروع کردیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا تھا کہ کھاد رتوڈیرو کی ایک ڈیلر کی ہے جسی بااثر شخصيت کی حمایت حاصل ہے اسسٹنٹ کمشنر رتوڈيرو اور ایگری کلچر انتظامیہ نے ڈیل کرنے کے بعد انہیں چہوڑ دیا ہے، ہماری فصلیں تباہ ہو رہی اور منافع خورمافیا یوریا کھاد کو اسٹاک کررہی ہے تاکہ بعد ڈیمانڈ بڑھنے پر مہنگے داموں فروخت کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس یوریا کی بوری کی سرکاری قیمت 1780 روپیہ مقرر ہے وہی یوریا کی فی بوری 32 سو تک مل رہی ہے جبکہ سراسر ناانصافی ہے ، لہٰذا پکڑی جانے والی یہ کھاد سرکاری داموں پر ہمیں دی جائے۔ایس ایچ او رتوڈیرو کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد سے بھرے ٹرالر ایم پی اے میر نادر خان مگسی کی ہیں۔

    کسانوں کا موقف ہے کہ یوریا کھاد کے ٹرالر غیرقانونی طور پر منتقل کیے جارہے تھے جن کی کوئی "انوائس” بھی نہیں ہے، لہٰذا کھاد کو ضبط کرکے سرکاری نرخنوں پر فروخت کیا جائے اور رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔

  • چیئرمین حریت کانفرنس مسرت عالم نے کل جامع مسجد سری نگر کی طرف مارچ کی کال دیدی

    چیئرمین حریت کانفرنس مسرت عالم نے کل جامع مسجد سری نگر کی طرف مارچ کی کال دیدی

    سرینگر: چیئرمین حریت کانفرنس مسرت عالم نے کل جامع مسجد سری نگر کی طرف مارچ کی کال دیدی ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے گزشتہ ایک برس سے سرینگرکی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے پر قابض حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ حکام کی کارروائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کل جامع مسجد کی طرف مارچ کریں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ جنہوں نے ہمیشہ اس طرح کی کارروائیوں کی مزاحمت کی ہے جامع مسجد سرینگر کی طرف مارچ کریں گے تاکہ وہ وہاں جمعہ کی نماز ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ نریندر مودی کی فسطائی حکومت کیطرف سے کشمیریوں کی زمین اور قدرتی وسائل کو غیر مقامی لوگوں کو فروخت کر کے علاقے کی آبادی پر حالیہ حملے کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطیب اور آئمہ خضرات مساجد میں خطاب کے دوران لوگوں کو مقبوضہ علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کے بھارت کے مذموم عزائم سے آگاہ کریں گے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ نے پیر کو بھارت کے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کے ساتھ علاقے میں ہاو¿سنگ اور تجارتی منصوبوں کی ترقی کے نام پر 18ہزار 3سو کروڑ روپے کے 39 مفا ہمت کی یاداشتوں پردستخط کیے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ نوآبادیاتی اقدامات کا مقصد کشمیریوں کی زمین پر قبضہ بھارتی شہریوں کو علاقے میں آباد کرنا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے روکیں۔

  • پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے: عمران خان

    پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے: عمران خان

    اسلام آباد:پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں تحریک انصاف کے آئین پر نظرِثانی کیلئے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات پر غور کیا گیا اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے نظرِثانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئی آئینی سکیم کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں نئے نامزد کردہ ذمہ داران کو نچلی ترین سطح تک تنظیم سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی فوری ہدایت کر دی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے، سیاسی و انتظامی طور پر نچلی ترین سطح تک عوام کو بااختیار بنانے کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں، قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں سماج کے غریب طبقے کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، صحت کارڈ سے سستے راشن کی اسکیموں تک حکومت فلاحی ریاست کی طرز پر عوامی بہبود پر غیر معمولی وسائل صرف کررہی ہے، کارکنان تحریک انصاف کی حکومت کے فلاحی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل میں شرکت کریں، تحریک انصاف کے تنظیمی ذمہ داران ہر سطح پر خود کو منظم اور آئندہ کے سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کریں۔

  • ہائیرایجوکیشن کمیشن کا ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریز کے حوالے سے اہم اقدامات

    ہائیرایجوکیشن کمیشن کا ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریز کے حوالے سے اہم اقدامات

    اسلام آباد:ہائیرایجوکیشن کمیشن کا ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریز کے حوالے سے اہم اقدامات ،اطلاعات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی (QAA) نے ماسٹر ریویورز کے وسائل کو تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے جائزہ لینے والوں اور مضامین کے ماہرین کے لیے ایک روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

    اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ملک بھر سے تیس مبصرین نے شرکت کی۔ QAA ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے اور یونیورسٹیوں کے MS/MPhil اور PhD پروگراموں کا جائزہ لیتا ہے تاکہ ان پروگراموں کے معیار کے ساتھ ساتھ کم از کم معیارات اور رہنما خطوط کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ڈاکٹر شائستہ سہیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی یونیورسٹیوں اور اس کے جائزہ لینے والوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ورکشاپ جائزہ لینے والوں کو بیرونی تشخیص کی مجموعی حرکیات کو سمجھنے، پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے موثر جائزے کے لیے درکار فریم ورک کو سمجھنے، اور ایک بامعنی پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے قابل بنائے گی۔

    ناصر شاہ، ڈائریکٹر اور انچارج QAA نے کہا، "یہ تربیت پروگرام کے جائزہ کے عمل کی تاثیر کے ساتھ ساتھ معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی”۔شرکاء نے ورکشاپ کے انعقاد پر ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ انہیں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے موثر جائزہ کے لیے درکار فریم ورک کو سمجھنے کے قابل بنائے گا۔

  • نوازشریف کب پاکستان آئیں گے:رحمن ملک نے پشین گوئی کردی

    نوازشریف کب پاکستان آئیں گے:رحمن ملک نے پشین گوئی کردی

    سکھر :سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف فروری سے پہلے پاکستان واپس نہیں آئیںگے، حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ لوگ پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کا فیصلہ ریجیکٹ کرتے ہیں۔

    سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا سچ بات یہ ہے کہ پارلیمان کمزور ہوگئی ہے، ملک کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں،اگر عمران خان صدارتی نظام چاہتے ہیں تو انہیں ماضی کی تاریخ کی طرح یاد کیا جائے گا، مہنگائی کا طوفان برپا ہے،ڈالر مزید بڑھے گا، ملک کے معاشی حالات خراب ہیں، منی بجٹ لانے کی کوشش ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے ابتدائی کچھ ماہ مشکلات کے ہیں، طاقتور ممالک اگر غلامی کا طوق پہنانے میں کامیاب ہوگئےتو ملک اور ایٹمی اثاثے خطرے میں پڑ جائیں گے، امید ہے کہ حکمران ایسا نہیں کریں گے،ادھار حاصل کرنے کے لیے ملک کی آزادی کو داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کے لیے پورا نیٹ ورک حرکت میں رہا،

    رحمن ملک نے کہا کہ بیت اللہ محسود بھی محترمہ کے قتل میں ملوث تھا، ان کے قاتلوں کو سزا ہوئی،کچھ ملزمان کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی، اکرام اللہ افغانستان میں ہے جس کے حوالے سے وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قیادت کو نشانہ بنایا گیا،

    ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو جیل میں رکھا گیا، حالات دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، نواز شریف پاکستانی ہیں وہ کسی وقت آسکتے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ وہ ضمانت لے کر آتے ہیں، میرا ذاتی خیال ہے کہ وہ فروری سے پہلے نہیں آئیں گے۔

  • گجرات، سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کا سر تن سے جدا کرکے لاش پھینک دی

    گجرات، سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کا سر تن سے جدا کرکے لاش پھینک دی

    گجرات :سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کو بےدردی سے قتل کر دیا۔میڈیا مطابق گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑکنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا،بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی،

    اطلاعات ہیں کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا۔ملزمان نے مزید کہا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی۔

    ملزمان نے والد کا سسر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں میں پھینکی تھی تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں۔پولیس نے ملزمان غلام حیدر ، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مرید کے کے رہائشی ہیں۔اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نارروال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر تھانہ ندو کے گاؤں بڈھا ڈھولہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاؤں آیا ہوا تھا۔تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اس کا سسر صادق موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے میں اس کی ساس جمیلہ بی بی، گاؤں کا ایک شخص علی اور نامعلوم زخمی ہو گئے،جھگڑے کے دوران اہلخانہ کے تشدد سے عرفان نھی شدید زخمی ہوا۔عرفان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب تھانہ سہالہ پولیس نے 35 سالہ طاہرہ یاسمین کے اندھے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا ۔

  • الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد :صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شریف اللہ کی جگہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن محمد رزاق کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ شریف اللہ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ کے پول ڈے مقرر کرنے کیلئے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلہ کیلئے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ،

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن (آج) جمعرات کو معاملے پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت متعدد درخواست گزاروں نے رجوع کررکھا ہے، سخت موسم اور برفباری کی وجہ سے الیکشن کمیشن شیڈول جاری نہیں کرسکا، درخواستگزاروں نے الیکشن کمیشن سے شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے،

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولونا فضل الرحمان کی جمیعت علمائے اسلام پہلے نمبر پر فاتح جماعت رہی، جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے نشستیں حاصل کیں۔

  • عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر

    عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر

    اسلام آباد:عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، شوکت ترین دوبارہ ای سی سی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی دوبارہ دے دی گئی، کابینہ ڈویژن نے سینیٹر شوکت ترین کے چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیر خزانہ کے مشیر بننے کے بعد وزیر اقتصادی امور کو ای سی سی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شوکت ترین حال ہی میں سینیٹر بنے ہیں، اور پیر کو انھیں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو کا قلم دان سونپا گیا تھا، اس سے قبل وہ مشیر خزانہ کے منصب پر کام کر رہے تھے، وفاقی وزیر بننے کے بعد وہ اس عہدے سے سبک دوش ہو گئے۔

    شوکت ترین کو 17 اپریل 2021 کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، یہ مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد 17 اکتوبر 2021 سے وہ بطور مشیر خزانہ و ریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکومت شوکت ترین کو رکِنِ پارلیمان منتخب نہیں کرا سکی تھی جس کے باعث ان کا وزارتی عہدہ 6 ماہ کی آئینی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو گیا تھا۔