Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

    اسلام آباد :وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو ملکی ذخائر سے طلب، رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اس اہم اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو سردیوں کے موسم میں بڑھ کر 6000 سے 6500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے۔ موجودہ ملکی سپلائی 3300 MMCFD ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے۔ نتیجے میں ہونے والی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا۔ موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سردیوں میں تقریباً 1000 MMCFD کی کمی پیدا ہوتی ہے جس کے لیے متعدد آپشنز اپنائے جا رہے ہیں۔ مختصر مدت کے لیے، گھریلو ٹرمینلز کی موجودہ صلاحیت کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے اور تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھریلو تلاش کے لائسنس کے اجراء کو تیز کیا جائے کیونکہ یہ قدرتی گیس کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو نئے ایل این جی ٹرمینلز اور ورچوئل پائپ لائن منصوبوں کی تنصیب کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں وزارت بحری امور، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں اور سرمایہ کاروں سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر شوکت فیاض ترین، حماد اظہر، اسد عمر، علی حیدر زیدی، ایس اے پی ایم محمود مولوی اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

  • جے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف

    جے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف

    کراچی :جے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف ،اطلاعات کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے جے ڈی سی کے وفد
    نے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں میں چئیرمین شیخ حسن جنرل سیکریٹری ظفر عباس ایڈیشنل سیکریٹری سجاد حیدر فنانس سکریٹری مصطفی علی اور عرفان علی شامل تھے

    جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب کو جے ڈی سی کی جانب سے کراچی میں 50 فری ڈالیسز سینٹرز کی تیزی سے تیاری اور مفت علاج سمیت دسترخوانوں و دیگر خدمات انسانی کے شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جے ڈی فاونڈیشن کے تمام فلاحی کاموں کو سراہا اور پسند کیا۔ صدر پاکستان کی جانب سے جدید ڈالیسز مشینوں کی پاکستان آمد کے لئیے کچھ رابطوں کی یقین دھانی بھی کرائی گئی۔

  • ریکوڈک کیلئے تمام مالیاتی بوجھ وفاقی حکومت اٹھائےگی:     خوشحال بلوچستان خوشحال پاکستان:وزیراعظم عمران خان

    ریکوڈک کیلئے تمام مالیاتی بوجھ وفاقی حکومت اٹھائےگی: خوشحال بلوچستان خوشحال پاکستان:وزیراعظم عمران خان

    لاہور:ریکوڈک کیلئے تمام مالیاتی بوجھ وفاقی حکومت اٹھائے گی:بلوچستان کی خوشحالی پاکستانی کی خوشحالی ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ریکوڈک کے لیے تمام مالیاتی بوجھ اٹھائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھوٹے صوبوں کی ترقی کے لیے اپنے حکومتی وژن کے مطابق میں نے فیصلہ کیا کہ ہماری وفاقی حکومت ریکوڈک کے لیے تمام مالیاتی بوجھ اٹھائے گی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے اس کی ترقی کا بوجھ اٹھائے گی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ اس سے بلوچستان کے عوام اور صوبے کے لیے خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا۔

     

     

     

     

    خیال رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جنوری 2013ء میں ریکوڈک کے ذخائر استعمال کرنے کے آسٹریلوی کمپنی ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) اور بلوچستان حکومت کے معاہدے کو کالعدم قرار دیا تھا۔عدالت نے قرار دیا تھا کہ جولائی 1993ء میں ہونے والا یہ معاہدہ ملکی قوانین کے خلاف ہے اور اس کے بعد اس میں کی گئی تمام بھی ترامیم غیر قانونی اور معاہدے کے منافی ہیں۔

    2011 میں نواب اسلم رئیسانی کی حکومت نے کمپنی کی جانب سے کان کنی کے لیے لائسنس کی درخواست مسترد کی تھی۔ بلوچستان حکومت اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) نے جنوری 2012ء میں ورلڈ بینک گروپ کے انٹرنیشنل سینٹر برائے سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی) سے رجوع کیا۔

    سرمایہ کاری سے متعلق اس عالمی ثالثی عدالت نے 7 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے جولائی 2019ء میں پاکستان پر تقریبا 6 ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا جو ملکی مجموعی قومی پیداوار کے دو فیصد کے برابر رقم ہے۔ اس کے فوری بعد ٹی سی سی نے اس فیصلے کے نفاذ کے لیے کارروائی شروع کردی تھی اور برٹش ورجن آئی لینڈ کی عدالت نے دسمبر 2020 میں پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ہوٹل سمیت پاکستانی اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا تاہم بعد میں یہ فیصلہ منسوخ ہوا اور پاکستان نے عالمی عدالت سے مئی 2021 تک مشروط حکم امتناع بھی حاصل کر لیا۔

    گزشتہ کئی ماہ سے ٹیتھیان کاپر کمپنی اور پاکستانی حکومت کے درمیان عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی کوششوں کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ تقریباً ایک ماہ قبل 30 نومبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے قرارداد کے ذریعے ریکوڈک سے متعلق نئے مجوزہ معاہدے پر بلوچستان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ ریکوڈک ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں ٹیتھیان کی اراضیاتی پٹی پر واقع ہے۔ یہ پاکستان میں سونے، چاندی اور تانبے کا سب سے بڑا ذخیرہ مانا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے چند بڑے قیمتی زیر زمین ذخائر میں ہوتا ہے۔
    ایک رپورٹ کے مطابق ریکوڈک میں ایک کروڑ 30 لاکھ ٹن تانبے کے ذخائر اور دو کروڑ 30 لاکھ اونس سونا موجود ہے۔

    ٹھیتان کاپر کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کا اقتصادی طور پر قابلِ کان کن حصہ 2.2 ارب ٹن جبکہ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق چار ارب ٹن سے زائد ہے، جس میں اوسطاً تانبا 0.53 فیصد ہے جبکہ سونے کی مقدار 0.3 گرام فی ٹن ہے۔ اس منصوبے کی کل عمر کا تخمینہ 56 سال لگایا گیا ہے۔

  • "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف

    "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف

    "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے عرب مہمان کے سامنے بیٹھے کا منظربہت سے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنا ہے

    جہاں سوشل میڈیا پراس اندازتکلم اورمجلس کے اداب کے حوالے سے شاہ جی پرتنقید کی جارہی ہےوہاں کچھ دیگراہم شخصیات نے بھی وزیرخارجہ سے شکوہ کیا ہے کہ آپ جیسی شخصیت کا یہ اندازکچھ اچھا نہیں تھا

    ااسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سنیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان بھی اس اندازمیزبانی کو کسی مہمان کے سامنے کچھ بہتر محسوس نہیں کرتے

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے شخص کے سامنے ایک بڑے آدمی کا اس طرح بیٹھنا تکبرکی علامت ہے اس لیے آئندہ ایسے انازمجلس سے پرہیز ہی کریں‌تو بہتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے مہمان سے کہ جس س ہمیں کچھ مطلب بھی ہو اورپھرہم اگراس انداز سے پیش آئیں تو شاید وہ بھی برا مان جائے

     

     

    اسی بات کو خواجہ سعد رفیق نے بھی اچھا نہیں سمجھا وہ کہتے ہیں کہ شاہ جی کویہ اناز زیب نہیں دیتا وہ عاجزانہ اندازسے بیٹھتے ہوان کی شخسیت اور بھی بلند ہوتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سفارتی آداب کےبھی یہ منافی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ شاہ جی آئندہ ایسا رویہ اختیارنہیں کریں گے

  • اعلیٰ اور معیاری تعلیم میرے بلوچ بچوں کا حق:تمام وسائل مہیا کروں گا :ڈپٹی کمشنر گوادر

    اعلیٰ اور معیاری تعلیم میرے بلوچ بچوں کا حق:تمام وسائل مہیا کروں گا :ڈپٹی کمشنر گوادر

    گوادر:اعلیٰ اور معیاری تعلیم میرے بلوچ بچوں کا حق:تمام وسائل مہیا کروں گا :اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا ھے کہ طلبا و طالبات کے تعلیمی تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا کسی بھی طلبا و طالبات کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور تمام تصدیقی عمل میرٹ کی بنیاد پر ھونگے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع گوادر سے میڈیکل کالجز کے لیے نامزد امیدوارں کا لوکل سرٹیفکیٹ کی تصدیقی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں لوکل سرٹیفکیٹ کمیٹی کے ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ راجہ طہر عباس،ضلعی افسر صحت ڈاکٹر موسیٰ بلوچ اے ڈی ایچ ڈاکٹر شاہنواز بلوچ اور ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالیظف دشتی نے شرکت کی

    اجلاس میں ضلع گوادر کے مقررہ کردہ کوٹہ میڈیکل کالجز کی نشستوں پر مختلف میڈیکل کالجز کے تمام نامزد امیدوارں نے ڈپٹی کمشنر اور بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے لوکل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرائی اجلاس میں ضلع گوادر کے 18 نامزد امیدوارں کے لوکل سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال اور تصدیقی عمل کا صاف شفاف طریقے سے جائرہ لیا گیا اس سلسلے میں ضلع گوادر کے میڈیکل کالجز کے نامزد 18امیدوارشامل تھے جن میں چار فیمل امیدوار تھے ان 18 امیدوارں میں سے 15 امیدوار جن میں چار فیمل امیدوار شامل تھے

    ڈپٹی کمشنر گوادر کے سامنے پیش ہوئے اور لوکل سرٹیفکیٹ سمیت اپنے تعلیمی کوائف صدیق کے لیے پیش کیے جبکہ تین امیدوار غیر حاضر رہے جن میں مدید خالد ولد محمد خالد،ماریہ بنت عبدالقادر اور باسط علی ولد شیر محمد کے نام شامل ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ میڈیکل کالجز کے تمام نامزد امیدوارں کے تصدیق عمل انتہائی صاف وشفاف طریقے سے انجام دی جائے گی کس بھی امیدوار کی حق تلفی ہرگز نہیں کی جائے گی جن میداورں پر اعتراضات اور خدشات ظاہر کیے گئے ہیں ان امیدوارں کے کوائف چیک کیے جائیں گے اگر کوئی بھی لوکل سرٹیفکیٹ جعلی نکلا تو اس امیدوار کا لوکل سرٹیفکیٹ منسوخ کرکے اس کے خلاف قانون کاروائی عمل لائی جائے گی

  • پاکستان کیوں افغانستان کے بارے میں فکرمند ہے؟ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے خطرناک وجہ بتا دی

    پاکستان کیوں افغانستان کے بارے میں فکرمند ہے؟ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے خطرناک وجہ بتا دی

    پاکستان کیوں افغانستان کے بارے میں فکرمند ہے؟ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے خطرناک وجہ بتا دی،اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، بڈھ بیر حملے میں ملوث افغان دہشت گرد کا نادرا سے شناختی کارڈ بنا ہوا تھا، اس واقعے کے بعد نادرا ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

    پشاور میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوتی ہے، افغانستان کے دہشتگردوں نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کوشش کی۔

    جاوید اقبال نے کہا کہ پولیس نے کوشش کر کے دہشتگرد کارروائیوں کو روکا ہے، اس سال داسو میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں چینی باشندے ہلاک ہوئے، حملے میں ملوث ملزمان کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ داعش کے لوکل چیپٹر نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی بھرپور کوشش کی، داعش نے یہاں پولیو ٹیموں پر حملے کیے، اس گروپ نے ستنام سنگھ کو بھی مارا تھا۔

    جاوید اقبال نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے تین بڑے داعش کے پی چیپٹر کے دہشتگرد مارے ہیں، اس سال 44 بھتے کی ایف آئی آرز درج کی ہیں جن میں 31 افراد کو مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    جاوید اقبال نے کہا کہ اس سال 40 کے قریب پولیس اہلکارشہید ہوئے، 599 ہائی پروفائل دہشتگردوں کو پکڑا جن میں 110 دہشتگرد اس سال مختلف کارروائیوں میں مارے گئے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ داعش کا بنوں میں ابوبکر نامی دہشتگرد پولیو ٹیموں پر حملے کرتا تھا جو پکڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ مہینوں میں پولیو مہم میں 44 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے،اس سال تین خودکش حملے ہوئے۔

  • خبردار:ہوشیار:پاکستان میں ذیابیطس کے3لاکھ سےزائد مریض ٹانگوں سے محروم ہوسکتے ہیں :ماہرین صحت

    خبردار:ہوشیار:پاکستان میں ذیابیطس کے3لاکھ سےزائد مریض ٹانگوں سے محروم ہوسکتے ہیں :ماہرین صحت

    کراچی :خبردار:ہوشیار:پاکستان میں ذیابیطس کے3 لاکھ سے زائد مریضوں کو ٹانگوں سے محرومی کا خدشہ ہے:ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کے نتیجے میں ہونے والے پیروں کے زخموں کے بعد ٹانگیں کٹنے اور معذوری کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگریہی صورت حال رہی تو پھر معاملات بہت ہی خراب ہوجائیں گے

    پاکستان میں شوگر یعنی ذیابطس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی اور اس کے تدارک کے لیے ہونے والے اس بہت ہی اہم سمٹ میں ماہرین نے بہت ہی سنہری باتیں کیں‌، ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ 2022 میں پاکستان میں 3 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والے پیروں کے زخموں کے نتیجے میں اپنی ٹانگوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ان خدشات کا اظہار ڈائبیٹک فٹ انٹرنیشنل کے صدر اور نامور ماہر ذیابیطس پروفیسر ڈاکٹر زاہد میاں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    کراچی میں اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے جو چیزیں سامنے آئی ہیں اس میں کہا گیاہے کہ اس موقع پر ذیابطیس کی وجہ سے ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے مقامی دوا ساز کمپنی ہائی کیو فارما اور بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی کے درمیان کراچی میں 30 ڈائبیٹک فٹ کلینکس کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

    معاہدے کے تحت بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی کے ماہرین مقامی دوا ساز ادارے کے ساتھ مل کر کراچی میں 30 کلینکس قائم کریں گے تاکہ ذیابطیس کی وجہ سے پیروں میں ہونے والے زخموں کا علاج کرکے ایسے مریضوں کی ٹانگوں کو کٹنے سے بچایا اور ان کو معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    ڈاکٹر زاہد میاں کا کہنا تھا کہ عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد میں ٹانگیں کٹنے کی شرح 20 سے 40 فیصد تک ہوتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ذیابیطس کے مریضوں میں سے 10 فیصد افراد کی ٹانگیں بھی ناقابل علاج زخموں کی وجہ سے کاٹنی پڑیں تو پاکستان میں اگلے سال تین لاکھ سے زائد افراد معذور ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان میں سے تقریبا 85 فیصد افراد کو معذوری سے بچایا جا سکتا ہے جس کے لیے پاکستان میں 3 ہزار سے زائد ڈائبیٹک فٹ کلینکس قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں پر عالمی معیار کا علاج فراہم کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ پاکستان کے مختلف دواساز کمپنیوں کی مالی اور فنی معاونت سے پاکستان بھر میں فٹ کلینکس قائم کر رہا ہے، کراچی میں کئی سالوں سے قائم فٹ کلینکس کی بدولت لوگوں کی ٹانگیں کٹنے کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

    بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس میں مبتلا اکثر افراد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا جب ان افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوتی ہے اس وقت تک جسم کے کئی اعضا خراب ہو چکے ہوتے ہیں جبکہ پیروں میں خون کی سپلائی یا تو بہت کم یا ختم ہو چکی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں پیروں میں درد محسوس کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے، ایسے مریضوں کو اگر کوئی زخم لگتا ہے تو انہیں پتہ نہیں چلتا اور جلد ہی وہ زخم شوگر کی وجہ سے اتنا خراب ہو جاتا ہے کہ پاؤں اور ٹانگ کاٹنے کی نوبت آجاتی ہے۔

    پروفیسر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ ڈائبیٹک فٹ کلینکس قائم ہونے کے نتیجے میں ایسے مریضوں کا بہتر اور کامیاب علاج ہو سکے گا اور لوگوں کو معذوری سے بچایا جا سکے گا۔ہائی کیو فارما کے مینیجنگ ڈائریکٹر عاطف اقبال کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ ملک بھر میں اس طرح کے 500 ڈائبیٹک فٹ کلینکس قائم کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ لاکھوں لوگوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔

  • اپوزیشن کے سارے کےسارےمنصوبے ادھورے رہ گئے : حکومت کو بڑی حمایت مل گئی

    اپوزیشن کے سارے کےسارےمنصوبے ادھورے رہ گئے : حکومت کو بڑی حمایت مل گئی

    لاہور:اپوزیشن کے سارے کےسارےمنصوبے ادھورےحکومت کو بڑی حمایت مل گئی ،اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر اپوزیشن کے سارے کے سارے منصوبے ادھورے رہ گئے ہیں‌ ، یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ وفاقی حکومت کو منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل بڑی حمایت مل گئی

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو پیش کیا جائے گا، جس میں آئی ایم ایف کی شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی، پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو بڑھایا جائے گا جبکہ دیگر پر ٹیکسز میں اضافہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر مسلم لیگ ق نے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے، ق لیگ منی بجٹ کو سپورٹ کرے گی۔حکومت کے ساتھ اتحادیوں کے رابطوں میں ق لیگ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی کی حیثیت سے منی بجٹ کو سپورٹ کریں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی اس وقت اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا ، اس موقع پر بھی پاکستان مسلم لیگ قائداعظم نے ملک کی بہتری کی خاطرحکومت کی حمایت کی اور اسی حمایت کی وجہ سے ملک میں‌ بڑے عرصے کے بعد کچھ بہتر قانون سازی ہوئی ہے

    اس وقت حکومت کے دیگراتحادیوں کی طرف سے بھی یہی توقع کی جارہی ہےکہ وہ حکومت کی حمایت کریں گے اور حکومت اپنے مقصد میں‌ کامیاب ہوجائے گی

    ادھر آج اس منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے ایک بار پھر ایوان کومچھلی منڈی بنا دیا گیا قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر گونج سنائی دی جانے لگی، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی، اپوزیشن نے منی بجٹ پیش کیے جانے پر حکومت کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران اپوزیشن منی بجٹ کے معاملے پر حکومت پر برس پڑی، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جگہوں پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے منی بجٹ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک سرنڈر 1971 میں کیا تھا، اس سے زیادہ خطرناک سرنڈر اب کیا جا رہا ہے، حکمران پاکستان کی خودمختاری کو سرنڈر کرنے جا رہے ہیں،

    اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس منی بجٹ کے حوالے سے ایوان کے اندر اور باہر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تباہ حال ہے۔ سب کواس حوالے سے تشویش ہے، اگرکوئی منی بل، منی بجٹ آئے گا توعوام کے دکھوں میں اضافہ ہوگا۔

    وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی اور سیاحت کے شعبے کو مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی ڈی سی کے اثاثے اور ملازمین صوبوں کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، مرکزی سطح پر ٹورزم بورڈ کام کرے گا، حکومت مقامی و غیر ملکی سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے گی

  • سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌:    سیاسی رہنماوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

    سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌: سیاسی رہنماوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ محترمہ آج شام قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں‌، بیگم سرتاج عزیز کی وفات کی خبر پرملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ،

    دیگررہنماوں کی طرف نواز لیگ کے صدر پاکستان کے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے بیگم سرتاج عزیز کی وفات پرافسوس کرتے ہوئے اسے سرتاج فیملی کےلیے ایک بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے

     

     

    شہبازشریف نے اس حوالے سے اظہارافسوس کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "پارٹی کے سینئر راہنما، سابق وزیر خزانہ محترم سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پر تمام اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کرتا ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین

     

    دوسری طرف خاندان کی طرف سے ان کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے بتا دیا گیا ہےکہ آج شام 4 بجے ان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے اور بیگم سرتاج عزیز کو ایچ 8 قبرستان میں دفن کردگیا ہے

     

    لواحقین کی طرف سے یہ بھی پیغآم جاری جاری دیا گیا ہے کہ  کل  30 دسمبر سہ پہر 3 بجے چک شہزاد فارم اسلام آباد میں رسم سوئم ادا کی جائے گی

     

     

  • پاکستان زندہ باد :داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار

    پاکستان زندہ باد :داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار

    پشاور:پاکستان زندہ باد :داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    انہوں نے سالانہ کارکردگی کی بریفنگ میں بتایا کہ داسو واقعے میں انٹیلی جنس تعاون سے تمام دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ داسو واقعے میں ملوث سہولت کار بھی گرفتار ہیں، واقعے کے خودکش بمبار کی مکمل شناخت ہوچکی تھی۔ پاکستان میں موجود مذکورہ پورا نیٹ ورک گرفتار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پشاور سی ٹی ڈی نے آئی ایس کے 3 بڑے گروپ مقابلوں میں ختم کیے، جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کرنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے۔ جاوید اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں قبائلی جھگڑوں سمیت 237 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، سنہ 2021 میں 561 ایف آئی آرز درج ہوئیں جو گزشتہ سال سے زیادہ ہیں۔

    ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ 599 ہائی پروفائل دہشت گرد گرفتار ہوئے، گرفتاردہشت گردوں کے سر کی قیمت 20 کروڑ روپے تھی۔ منی لانڈرنگ کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کیں۔