Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کورونا وبا: مزید 10افراد جاں بحق

    کورونا وبا: مزید 10افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار991 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار47 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 892 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد رہی۔

    برطانیہ :24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 053، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار320،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار329، بلوچستان میں 33 ہزار 606، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 646 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 060افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 915، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہور:لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی ،اطلاعات کے مطابق لاہورقلندرز اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔

    لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگا، یارکشائر کاؤنٹی کے نوجوان کھلاڑی اسکالر شپ کے تحت لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر استعمال کریں گے جبکہ لاہور قلندرز کے کرکٹرز بھی یارکشائر میں ٹریننگ کر سکیں گے۔

    نئی پارٹنر شپ کے تحت لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز یارکشائر کاؤنٹی کے اوورسیز پلیئرز ہوں گے۔لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان دوستانہ میچ 16 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف یارکشائر کاونٹی کے اورسیز پلیئر ہوں گے۔

    اس حوالے سے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر یارکشائر کرکٹ ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ باصلاحیت فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے کلب میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہو رہی ہے ، شراکت داری کے معاہدے سے ایک دوسرے تک رسائی کا موقع ملے گا۔

    سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا تھاکہ اس پروگرام سے دونوں کلبز کی کامیابی پر مثبت اثر پڑے گا جبکہ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز دنیا بھر کے کلبز کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھے گی۔

    ادھر پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی دوران میچ طبیعت خراب ہونے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عابد علی میں ایکیوٹ کرونری سنڈروم کی تشخیص کی ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی امراض قلب کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور پی سی بی ان کے ڈاکٹرز سے مکمل رابطے میں ہے۔بورڈ کے مطابق عابد علی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی۔

    ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی جس کےباعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • کابینہ اجلاس اندرونی کہانی،وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کابینہ اجلاس اندرونی کہانی،وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد:کابینہ اجلاس اندرونی کہانی،وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں وزراء نے گیس کی قلت کے معاملے پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ پر میڈیا اور عوام سوالات کر رہے ہیں، ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی نہیں ہو گی تو برآمدات متاثر ہوں گی۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے گیس کی موجودہ صورت حال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے پراسسنگ یونٹس کو گیس کی سپلائی جاری ہے۔

    وزیراعظم نے صنعتی یونٹس کو گیس کی بحالی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انڈسٹری کو گیس کی سپلائی پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں شوکت ترین، حماد اظہر اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جبکہ وفاقی وزیر امین الحق اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے حوالے سے کامیاب اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد کو سراہا اورنیشنل فوڈ سکیورٹی پالیسی اورانتخابی ایکٹ 2017 میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

    کابینہ نے بیرونی تجارتی قرضوں کی ایکس پوسٹ فیکٹو ،سود پر ٹیکس سے استثنیٰ اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس کونسل پرسرکاری نامزدگیوں اسلام آباد پولیس ایکٹ 2021کے مسود ے کی منظوری کیساتھ ،ڈاکٹر شمشاد اختر کی پورٹ قاسم اتھارٹی میں بطورسرکاری ممبر ، محمد نجم نواز ثاقب کی سعودی عرب میں بطور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعیناتی اور قومی فوڈ سکیورٹی پالیسی کی بھی منظوری دی۔

    وفاقی وزراء برائے منصوبہ بندی، فوڈ سکیورٹی، خزانہ، صنعت، چیئرمین ایف بی آر، تمام صوبائی وزراء اعلیٰ، چیف سیکرٹریز اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکریٹریز نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی ایگزیکٹوم کمیٹی کے ممبران جبکہ وزیراعظم پاکستان چئیرمین ہوں گے۔

    کابینہ نے جامشورو کمپنی لمیٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پرمحمد شفیق الرحمن کو بطورچیئرمین ، ارشد علی کو خود مختارممبر جبکہ چیف انجینئر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی اللہ یار خان کو عارضی طورپر سی ای او میپکو تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    ادھر ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس میٹنگ کے دوران کےپی کےانتخابات کا معاملہ بھی زیرغورآیا جس پرکپتان نے کہا کہ مجھے ان نتائج نے بظاہر تو تکلیف دی ہے لیکن حقیقت میں یہ نتائج آنے والی غلطیوں کا ازالہ کا بہترین سبب ہیں‌ ، بہت جلد صورت حال بہتر ہوجائے گی اور اگلے مرحلے میں پی ٹی آئی پہلے مرحلے کے خسارے کا کفارہ ادا کرکے یہ داغ دھو دے گی

  • زیر آب انٹرنیٹ کیبل خراب:متبادل ذرائع کا انتظام کرتولیا:  مگربہتری میں چند دن لگ سکتےہیں:پی ٹی سی ایل

    زیر آب انٹرنیٹ کیبل خراب:متبادل ذرائع کا انتظام کرتولیا: مگربہتری میں چند دن لگ سکتےہیں:پی ٹی سی ایل

    اسلام آباد:زیر آب انٹرنیٹ کیبل خراب: متبادل ذرائع کا انتظام کرتولیا،مگربہتری میں چند دن لگ سکتےہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی رپورٹس پر کہا ہے کہ بین الاقوامی زیرآب کیبل میں خرابی پر انٹرنیٹ کے متبادل ذرائع کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

    پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘اے اے ای-ون(ایشیا-افریقہ-یورپ-ون) سے ریفرینس کےساتھ انٹرنیشنل زیرآب کیبل منقطع ہوگئی ہے، ہم نے پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل ذریعے کا انتظام کرلیا ہے’۔

    بیان میں کہا گیا کہ اقدامات کے ‘نتیجے میں صارفین نے کیبل کٹ جانے کے باجود خدمات میں بغیر کسی بڑے خلل کے بہتری دیکھی’۔اے اے ای-ون 25 ہزار کلومیٹر کنسورشیم کیبل سسٹم ہے جو جنوب مشرقی ایشا کو براستہ مصر یورپ سے ملاتا ہے۔

    اس نظام سے ہانگ کانگ، ویت نام، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، سنگاپور، میانمار، بھارت، پاکستان، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، جبوتی، سعودی عرب، مصر، یونان، اٹلی اور فرانس جڑے ہوئے ہیں۔

    اے ای ای-ون کیبل سسٹم 100 گیگابائیٹس فی سیکنڈ ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے، جس کے ساتھ کم ازکم 40 ٹیرابائیٹس فی سیکنڈ ڈیزائن کی صلاحیت ہے۔

    پی ٹی سی ایل نے یقین دہانی کروائی کہ انٹرنیٹ کی صلاحیت اگلے چند روز میں مزید بہتر کی جائے گی تاکہ مسائل حل ہوں۔بیان میں کہا گیا کہ ‘تاہم صارفین نظام مزید بہتر کرنے تک ملک بھر میں سروسز میں معمولی مشکلات کا سامنا کرسکتےہیں’۔

    بعد ازاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی بیان جاری کیا اور کہا کہ انٹرنیشل زیرآب کیبل میں کراچی کے قریب رکاوٹ رپورٹ ہوئی تھی، جس سے کام کے عروج کے وقت انٹرنیٹ ٹریفک میں اثر پڑا تھا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘رکاوٹ دور کرنے کے لیے کام جاری ہے، جو بہتر ہونے میں مزید وقت لے سکتا ہے’۔

    مزید کہا کہ سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے متبادل فراہم کیا گیا ہے اور اضافی بینڈوڈتھ حاسل کرلیا ہے تاکہ ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال کی ضرورت پوری کی جائے اور بلاتعطل سروس فراہم کی جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں صارفین کو اکتوبر میں بھی انٹرنیٹ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جب زیر آب کیبل میں متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے قریب مسئلہ سامنے آیا تھا۔

    اسی طرح رواں برس فروری میں مصر میں ابو تلات کے قریب بین الاقوامی زیر آب کیبل سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں پاکستان بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا۔

  • نجی یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والا گرفتارہوگیا

    لاہور:لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے گیٹ پرفائرنگ کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یونیورسٹی کے گیٹ پر ایک اسلحہ بردار شخص کو داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مسلح شخص کو سکیورٹی گارڈ نے نجی یونیورسٹی میں داخل ہونےسےنہیں روکا، اسلحہ دیکھ کر نجی یونیورسٹی کےگارڈز بھی ایک کمرےمیں چھپ گئے، لوگوں نے مسلح شخص کو نجی یونیورسٹی سے نکالا تو اس نےفائرنگ کردی۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور یونیورسٹی کے گیٹ پر فائرنگ کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،نواب ٹاؤن پولیس نے مرکزی ملزم محمد افضل کو گرفتار کر لیا,ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر محمد عابد خان نے فوری کارروائی پر ایس پی صدراور نواب ٹاؤن پولیس کو شاباش دی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم حوالات میں بند ہے۔

    ملزم کے خلاف 440،147،149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزم کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناتھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ ہرگز قابل برداشت نہیں۔

     

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نےواقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، ڈاکٹر محمد عابد خان کاکہناتھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • 850CC تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،اورکیا فیصلے ہوئے تفصیلات آگئیں‌

    850CC تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،اورکیا فیصلے ہوئے تفصیلات آگئیں‌

    اسلام آباد :850CC تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،اورکیا فیصلے ہوئے تفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق آج ہی وفاقی کابینہ نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی جس میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    نئی پانچ سالہ 26- 2021 آٹو پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی جس میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے، مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجاویز شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں چھوٹی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر بھی کرنے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی جائے گی۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجویز ہے ۔

    کار ساز کمپنیوں کیلئے آئندہ سال میں 2 فیصد، 2024 میں 4 فیصد اور 2025 میں7 فیصد گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

    گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات کے لیے ٹیکس مراعات اور وزارت تجارت کو بیرون ممالک کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

  • شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:شہزاد اکبر

    شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:شہزاد اکبر

    اسلام آباد:شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ شہبازشریف نےکہاتھاکہ وہ مجھ پرمقدمہ دائرکریں گے،آج تک ان کے نوٹس کا انتظار کررہا ہوں،چیلنج ہےمجھےکسی عدالت میں بلالیں، میں ثبوت لےکرعدالت میں پیش ہوجاؤں گا ،شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتساب کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کوتکلیف ہے، شہبازشریف کیخلاف دوسرےکیس میں فردجرم عائدہونےجارہی ہے، 2008اور2018کےعرصےمیں شہبازشریف کےاثاثے 7 ارب بڑھے، ایف آئی اےنےتفصیلی چالان جمع کرایاہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین کے نام پر 28 بے نامی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ملازمین کے نام پر 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، اگر شہبازشریف سمجھتے ہیں یہ مقدمہ جھوٹا ہے تو عدالت میں درخواست دیدیں، عدالتوں میں تمام ثبوت موجود ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے،شہباز شریف اور ان کے بچوں کو جواب دینا ہوگا۔

    قبل ازیں ترجمان ن لیگ نے نیوز کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے شہزاد اکبر کو برطانوی اخبار کا ٹاؤٹ قرار دیااور کہا کہ شہزاداکبر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتےتھے ،عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی اور وہ مافیاز کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہبازشریف کو عدالت نےضمانت دی،کیوں نہیں آج تک عدالت میں ثبوت دیئےگئے، ڈیوڈ روز نےسٹوری کیس میں لندن میں آج 5 ویں بار ایکسٹیشن لی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے شہبازشریف اینڈ کمپنی نے اپنے ملازمین کے ذریعے اربوں روپے اپنے اکاونٹس میں منتقل کروا کراس کو خفیہ رکھنے کی کوششوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا  لیکن یہ سارے کردار سامنے آگئے ہیں اور اب شہبازشریف کا بچنا محال لگتا ہے

     

     

  • پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان

    پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان

    ڈھاکا :پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل میں شکست کھاگئے:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میں کوریا اورجاپان ،اطلاعات کے مطابق ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی شکست کھاکر باہر ہوگئے۔

    پہلے سیمی فائنل میں کوریا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5-6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو زیر کیا۔

    کوریا نے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سیمی فائنل میں 11گول ہوئے، میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل کوریا نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا، کوریا کی جانب سے جینگ نے ہیٹ ٹریک کرتے ہوئے چار گول کیے۔

    میچ شروع سے ہی سنسنی خیز رہا، پاکستان کے کپتان عمر بٹہ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس کے بعد کوریا کو لگاتار دو پنالٹی اسٹروکس ملے۔

    دوسرا کوارٹر بھی دلچسپ رہا جس میں چار گول ہوئے، پہلے جنید منظور نے گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کیا لیکن کوریا نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر پھر سے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہوا لیکن بیک اسٹک لگنے کی وجہ سے امپائر نے گول نہ دیا البتہ کچھ ہی لمحہ بعد پاکستان کے افراز نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

    دوسرے کوارٹر کے اختتام سے چند منٹ پہلے کوریا نے پھر گول کرکے مقابلہ 3-4 کردیا۔

    چوتھے اور آخری کوارٹر میں پہلے کوریا نے گول کرکے برتری دگنی کردی لیکن پاکستان کے مبشر علی نے لگاتار دو گول کرکے پھر سے مقابلہ 5-5 گول سے برابر کردیا۔

    میچ کے اختتام سے صرف پانچ منٹ قبل کوریا نے پنالٹی کارنر پر گول کردیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا اور کوریا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو 3-5 سے ہراکر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔ ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کا فائنل کوریا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • لاہور:کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری:نولکھا چرچ میں تقریب کے خصوصی مہمان:اقلیتوں کے ترجمان:مبشرلقمان

    لاہور:کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری:نولکھا چرچ میں تقریب کے خصوصی مہمان:اقلیتوں کے ترجمان:مبشرلقمان

    لاہور:کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری:نولکھا چرچ میں تقریب کے خصوصی مہمان:اقلیتوں کے ترجمان:مبشرلقمان ،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے کرسمس کا دن قریب آتے جارہا ہے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پاکستان کی کرسچئن کمونیٹی اس دن کوبڑے جوش و جزبے سے منانے میں مصروف ہوگئے ہیں

     

    x   

    اسی سلسلے میں آج ایک اہم تقریب کا آغاز لاہور کے مشہور نولکھا چرچ میں ہوا جہاں سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیات کی آمد کے ساتھ ساتھ صحافت کے میدان میں اقلیتوں کے ترجمان معروف صحافی مبشرلقمان کو بھی دعوت دی گئی ، اس دعوت پرسنیئر صحافی نے اس تقریب میں شامل ہوکر پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے کرسچئن کمونٹی کی حوصلہ افزائی کی

    یہ بھی یاد رہے کہ ابھی کرسمس ڈے میں 4 دن باقی ہیں پورے ملک میں‌ پچھلے کئی دنون سے مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، گرجا گھروں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجارہےہیں‌، کرسمس ٹری بھی جگمگ کرنے لگے، تقریبات میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    گرجا گھروں میں کرسمس کے گیت گائے گئے، پاسٹرز اور بشپس نے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ کرسمس تقریبات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

    پنجاب حکومت کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے، مسیحیوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر داخلے کی اجازت دی گئی، پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے دن بھر الرٹ رہے گی ۔

     

    ادھر آج نولکھا چرچ میں اس وقت ایک بہت اچھا منظردیکھنے میں آیا جب لاہور نولکھا چرچ میں کرسمس کے حوالے سے پروگرام جاری آزاد تھا آذان شروع ہوتے ہی پروگرام کو آذان کے احترام میں روک دیا گیا مذہبی رواداری کی ایک مثال ہے

  • بھارت جنگ کے موڈ میں ہے؟:بھارت نے پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر روسی میزائل ایس- 400 لگا دیئے

    بھارت جنگ کے موڈ میں ہے؟:بھارت نے پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر روسی میزائل ایس- 400 لگا دیئے

    لاہور:کیا بھارت واقعی جنگ کے موڈ میں ہے:بھارت نےپنجاب سیکٹر میں روسی میزائل دفاعی نظام ایس – 400 لگادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین سے خطرات کا بہانہ بناکر بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 کی تنصیب شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بھارت کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی ہے اور دفاعی نظام کے پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں ماہ مکمل ہوجائے گی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں لگایا جا رہا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں آپریشنل ہوجائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل دفاعی نظام کا پہلا اسکواڈرن سمندری اور فضائی راستے سے پہنچایا جا رہا ہے جسے تیزی سے متعلقہ مقام پر نصب کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھارت پہنچے تھے جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا تھاکہ بھارت کو رواں ماہ روسی میزائل سسٹم ایس 400 کی ترسیل شروع ہوگئی ہیں جو اب جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود بھارت نے روس کے ساتھ 2018 میں5 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کا 5.5 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔

    بھارتی پنجاب کی وہ سرحد جوپاکستان کے پنجاب سے ملتی ہے وہاں بھارتی فوج کی نقل وحرکت بھی دیکھی گئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کی مشرقی سرحدوں پردباوبڑھا کرپاکستان کی مغربی سرحدوں یعنی افغانستان کے بارڈر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے تاکہ بھارت نوازدہشت گردوں کو کور مل سکے

    یہ بھی اطلاعات ہ یں کہ بھارت پاکستان اور افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت کے درمیان غلطی فہمیاں پیدا کرنے کےلیے کوشاں ہے اور اس کی خفیہ ایجنسیاں اتحادی ممالک سے ملک کرپاکستان کی افغانستان میں گرفت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق یہ بھی کنفرم اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پردباو بڑھا کرموجودہ حکومت کے لیے پریشانیاں پیدا کرکے حکومت مخالف اتحاد کی جدوجہد کو کمک پہنچانا چاہتا ہے ،