Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی

    کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین کشمیر پریمئیر لیگ ارشد خان تنولی کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیر اور کشمیری عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

    شاہد آفریدی نے نئے چیئرمین ارشد خان تنولی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ارشد خان تنولی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں امید ہے ان کی سربراہی میں لیگ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ڈرافٹنگ میں فرینچائزز نے اپنے اپنے من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں فرنچائزز آفیشلز کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی-

    ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند ہوگئیں، پی ایس ایل تاریخ کے کامیاب کھلاڑی فخر زمان اور کامران اکمل بھی ڈرافٹ میں شامل ہوئےہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت تھی، سب نے اپنے پلانز اور ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرلیے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے ریٹینشن کا پورا کوٹہ استعمال کیا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7، 7 کھلاڑی برقرار رکھے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی کراچی میں ویسٹ انڈیز کی سیریز میں مصروف ہونے کی وجہ سے ڈرافٹ میں شریک نہیں ہیں۔

    پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 32 ممالک سے 425 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم میں کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز کی تھی۔

    پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کا انتخاب کرلیا، ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ کا انتخاب کیا، کراچی کنگز نے کرس جارڈن کو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے کا انتخاب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کو اور پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی کا انتخاب کیا۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مرچنٹ ڈی لانگا کو اور کراچی کنگز نے لوئس گریگوری کو منتخب کیا متان سلطانز نے جمیکا سے تعلق رکھنے والے اوڈین اسمتھ کو منتخب کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فولکنر کو چُنا-

    گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو منتخب کرلیا جبکہ اسی راؤنڈ کی ایک اور پک میں انگلینڈ کے فل سالٹ کا انتخاب کیا اور تیسری پک میں ہیری بروک کو بھی چن لیا جبکہ گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا۔

    سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد، کراچی کنگز نے عمید آصف اور لاہور قلندرز نے کامران غلام کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق کو جبکہ ملتان سلطانز نے اس راؤنڈ کی اپنی دو پکس میں پہلے رومان رئیس اور پھر آصف آفریدی کا انتخاب کیا۔

    سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں انور علی کو ملتان سلطانز نے چنا تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریسی ٹوپلے کا انتخاب کیا کراچی کنگنز نے سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ٹام ابیل کو چنا اور لاہور قلندرز نے ڈین فوکس کرافٹ کا انتخاب کیا اسی راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کا انتخاب کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسری پک میں دانش عزیز کو اپنے گروہ کا حصہ بنالیا۔

    سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تجربہ کار سہیل تنویر کو شامل کرلیا، جبکہ کراچی کنگز نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روہیل نذیر کا انتخاب کیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر کو چنا تو ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے رومین پاول کا انتخاب کیا۔

    سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے ثمین گل کا انتخاب کر لیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ کو شامل کرلیا جبکہ ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر، کراچی کنگنز نے محمد عمران جونیئر کو چنا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری کے پانچویں راؤنڈ میں پہلی پک میں خرم شہزاد اور دوسری پک میں افغانستان کے نوین الحق کا انتخاب کیا، جبکہ پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری کی پانچویں راؤنڈ میں کامران اکمل کا انتخاب کیا۔

    لاہور قلندرز نے ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک میں زمان خان کو چنا اور کراچی کنگز نے پہلی پک میں فیصل اکرم اور دوسری پک میں قاسم اکرم کا انتخاب کیا ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو چنا۔

    ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے امیر عظمت، اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیشان ضمیر، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عشر قریشی اور لاہور قلندرز نے معاذ خان کو چنا۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کیا تو کراچی کنگز نے طلحہ احسن کو چنا ملتان سلطانز نے زمبابے کے بلیسنگ مزرابانی کو منتخب کیا تو پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے بین کٹنگ کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا اسلام آباد یونائٹڈ نے افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو چنا اور لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سمت پٹیل کا انتخاب کیا۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود کا انتخاب کیا کراچی کنگز نے اپنی پک پر ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کو چنا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی اور ملتان سلطانز نے احسن علی کا انتخاب کیا لاہور قلندرز نے اس کیٹیگری میں سید فریدون کا انتخاب کیا-

  • پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق
    قومی ادارہ صحت نے کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کےبعد کی گئی،اومیکرین وائرس کا پاکستان میں یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے اومیکرون رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی نگرانی جاری ہے ،شہر قائد کراچی کے اغا خان ہسپتال نے بھی اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اومیکرون کی پہلی مریضہ گھر پر ہے اور اسکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ابھی تک کسی اور شخص میں اومیکرون کی تصدیق پاکستان میں نہیں ہوئی،

    واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کی تھی محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق 8 دسمبر کو ہوئی اومی کرون سے متاثرہ خاتون اپنے گھرمیں آئیسولیٹ ہیں خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی بظاہر کوئی علامت نہیں خاتون ویکسینیٹڈ نہیں اورنہ ہی کوئی ٹریول ہسٹری ہے

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

  • برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    کرونا کی نئی قسم اومیکرون برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے

    برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،کرونا کی اس نئی قسم سے ویکسین سے بھی محفوظ رہنا مشکل ہے، برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد کرونا الرٹ لیول دوسری بلند ترین سطح پر پہنچا دیا گیا ہے، میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی وج سے پہلے ہی ہسپتالوں میں مریض زیر علاج ہیں اور اب مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے۔ نئے کرونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے

    اتوار کے روز، برطانیہ میں اومکرون کے 1,239 اضافی تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جو کہ روزانہ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے اور ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے کیسز سے دگنا ہیں، اس اضافے کے بعد برطانیہ میں اومیکرون کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3,137 ہو جاتی ہے۔ اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے اسی لئے محکمہ صحت پر بھی زیادہ دباؤ آ رہا ہے، کرونا کا پھیلاؤ اور منتقلی پہلے ہی تھی لیکن اب اومیکرون کی منتقلی پہلے سے تیز ہے، میڈیکل آفیسر نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ہسپتال بھرنے کا امکان ہے، اومیکرون سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ شہری احتیاط کریں بوسٹر ویکسین (فائزر اور موڈرنا) مدافعتی ردعمل کو کافی حد تک بڑھاتے ہیں اور اچھی تاثیر ظاہر کرتے ہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کہ اگر موجودہ رجحانات میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو اس مہینے کے آخر تک ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ اومیکرون کے مریض سامنے آ سکتے ہیں،

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کردیا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

  • "کورونا سے بچاو کی شاندارویکسین مہم” ٹرانسپورٹ میں کی جارہی ہے ویکسینیشن

    "کورونا سے بچاو کی شاندارویکسین مہم” ٹرانسپورٹ میں کی جارہی ہے ویکسینیشن

    اسلام آباد:”کورونا سے بچاو کی شاندارویکسین مہم” ٹرانسپورٹ میں کی جارہی ہے ویکسینیشن ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے بچاو کی مہم ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہ کہ این سی او سی کی طرف سے اب ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے ڈرائیورز ، ہیلپرز اور سفرکرنے والے مسافروں کو بھی کورونا ویکسین لگائے جائے گی ، پاکستانی حکام نے ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسین کو یقینی بنانے کے لیے نئی مہم شروع کی ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’شہر میں یا شہر سے باہر جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو داخلی اور خارجی راستوں پر چیک کیا جائے گا جس میں بس سٹینڈ، ٹال پلازے، انٹر چینجز اور موٹر وے یا ہائی وے پر صوبائی سرحدیں شامل ہیں۔‘

    حالیہ مہینوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیسز میں ویکسین کی مہم کے باعث کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 13 کروڑ افراد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک کورونا انفیکشن کے 12 لاکھ 89 کیسز سامنے آئے ہیں اور 28 ہزار 830 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے بیان میں کیا گیا ہے کہ ’صرف ویکسین شدہ افراد اور ایسے افراد کو سفر کی اجازت ہوگی جنہیں خصوصی طور پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔‘این سی او سی کے مطابق موبائل ویکسینیشن ٹیمز موقعے پر ڈرائیوروں اور مسافروں کو ویکسین لگائیں گی۔

    دوسری جانب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی سی) نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے تین مشتبہ کیسز کے نمونوں کا رزلٹ پیر تک حاصل ہوگا۔پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ اومی کرون کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 46 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 288 مثبت آئے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب،کیا اہم امورزیرغورہوں گے تفصیلات آگئیں

    وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب،کیا اہم امورزیرغورہوں گے تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب،کیا اہم امورزیرغورہوں گے تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی ۔

    اسلام آباد سے پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ قازقستان کی ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دے گی ،افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کےلیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کے معاملے پر غور کرے گی ،شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اس اہم اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا ،وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی سٹریم لائن ،افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم ،پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دے گی ۔

    کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع ۔ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی ،اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں ،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق دے گی۔

  • خانیوال پی پی 206 : جیت ہار مقدر ہے میدان بندے کے پتروں کی طرح لگاؤ:سعد رضوی

    خانیوال پی پی 206 : جیت ہار مقدر ہے میدان بندے کے پتروں کی طرح لگاؤ:سعد رضوی

    خانیوال: خانیوال پی پی 206 : جیت ہار مقدر ہے میدان بندے کے پتروں کی طرح لگاؤ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کا پی پی 206 خانیوال سٹی پارک میں جلسہ، حافظ سعد رضوی کی شرکت، سعد رضوی نے کہا جیتنا ہارنا مقدر ہے، پہلے سب ٹیڑھے کام سیدھے کروا لیں پھر دین بھی تخت پر آ جائے گا۔

    خانیوال پی پی 206 کے ضمنی انتخاب میں حاجی شیخ محمد اکمل تحریک لبیک کے امیدوار ہیں، غلام غوث رضوی، ظہیرالحسن شاہ بخاری، راؤ وکیل قادری، عابد رضوی، علامہ غلام عباس فیضی، سرور شاہ و دیگر جلسہ میں شریک ہوئے جبکہ جلسہ گاہ میں پاکستان تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی۔

    ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن 16 دسمبر کو ہے لیکن آپ ابھی جیت گئے ہو، حکومت نےسر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک زور لگا لیا کہ لبیک نہ ہو لیکن پھر بھی لبیک ہو رہی ہے۔ہمار ایجنڈا اسلامی، جھنڈا بھی اسلامی اور جھنڈے کا ڈنڈا بھی اسلامی ہے،

    خانیوال میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتےہوئے سعد رضوی کا کہنا تھا کہ جیت ہار مقدر ہے لیکن میدان بندے کے پتروں کی طرح لگاؤ، پہلے سب ٹیڑھے کام سیدھے کروا لیں پھر دین بھی تخت پر آ جائے گا۔ سعد رضوی نے مزید کہا آپ نے الیکشن کےدن پر کسی کو کچھ نہیں کہنا لیکن آنکھیں کھلی رکھنی ہیں جبکہ مفتی سرور کا کہنا تھا تحریک لبیک کا ایجنذا ہے کہ دین تخت پر لانا ہے جس کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ضروری ہے۔

  • بہت جلد پنجاب میں کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے:ن لیگ عملا ختم ہوچکی:بلاول بھٹو

    بہت جلد پنجاب میں کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے:ن لیگ عملا ختم ہوچکی:بلاول بھٹو

    لاہور: بہت جلد پنجاب میں کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے:ن لیگ عملا ختم ہوچکی:اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کوفتح کرنےکےلیے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اوراہم شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، ادھرآج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور این اے 133 میں پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر اسلم گِل کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی

    پی پی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی رہنما اسلم گِل نے این اے 133 کی ضمنی انتخاب میں پی پی پی کے کارکنان اور تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر این اے 133 میں متحرک کردار پر جیالوں اور تنظیم کو شاباش دیتے ہوئے مستقبل میں بڑی کامیابیوں کی دلیل ہے

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہاکہ بہت کم وقت میں لاہور کے جیالوں نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں ایک بہت اچھی انتخابی مہم چلائی، پاکستان پیپلزپارٹی لاہور شہر کی ایک زندہ حقیقت ہے، ہم ہر محاذ پر سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی جدوجہد کریں گے، عوام کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں زبردست نتائج دے گی،

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے بلاول ہاؤس لاہور میں خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بلاول بھٹونے میاں ودود حسن ڈار کو سٹی گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کی بحالی کے لیے کام کرنے پر مبارکباد دی،این اے 133کے ضمنی الیکشن میں یوسی 229 میں بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی اور کہا کہ میاں ودود حسن ڈار جیسے ورکروں کی ضرورت ہے۔

    میاں ودود حسن ڈار نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گوجرانوالہ سٹی آنے کی دعوت بھی دی۔

  • ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں کےکھاتے کھلنے چاہئیں:فواد چودھری

    ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں کےکھاتے کھلنے چاہئیں:فواد چودھری

    لاہور:ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی ف سمیت سیاسی جماعتوں کےکھاتے کھلنے چاہئیں:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوادرکےعوام کےمسائل گزشتہ حکومتوں نےحل نہیں کیے، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس پرویسےکام نہیں ہورہاجیسےہوناچاہیے،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے، فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے کیا جائے ،تمام سیاسی جماعتوں کےکھاتےعوام کےسامنےآنےچاہئیں۔

    لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس کی،اس دوران فواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کےمسائل ضرورحل کرے گی جبکہ گوادر میں بجلی ، پانی اور گیس کے مسائل کا احساس ہے،موجودہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تیار ہےوزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کی حکومت سے بات کی ہے، رواں ہفتےبلوچستان کیلئےسب سےبڑاپیکج لارہےہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بہت سی شدت پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں،ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کےسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،فنڈنگ کے ذرائع ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہیں ۔ہے،خیبر پختونخوا ڈویژن میں ن لیگ کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کےسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے،جے یو آئی کی فنڈنگ پر بہت اعتراضات ہوتے رہے ہیں،فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ن لیگ سے کیا جائے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظوری پر مبارکباد دیتا ہوں ،وزیر اعلیٰ سندھ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ،کل کی تقریر بھی ٹھیک نہیں تھی ،پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کا نظام بنایا ہے ،ہر ڈسٹرکٹ میں میئر کے الیکشن ہونے جارہے ہیں ،میئر اپنے علاقے کا وزیر اعلیٰ ہوگا ،پنجاب میں ضلع کا میئر براہ راست آئے گا، اس کا شیڈول جلد آجائے گا ۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ الیکشن سو فیصد ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں ،دو ماہ کے اندر تمام مشینیں مل سکتی ہیں ،منی بجٹ میں کوئی ایسا ایشو نہیں ہے ،مہنگائی میں تیسرا ہفتہ ہے کمی آرہی ہے ،مڈل کلاس کے ہیلتھ کا بوجھ حکومت نے اٹھا لیا ہے ۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں 22والیم ہم نے جمع کرائے ہیں،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاونٹس کا معاملہ حتمی مراحل میں نہیں پہنچایا جارہا جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آج تک اکاونٹس کا کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔

    اکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں ہمیشہ راہ فرار اختیار کی، پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے ، فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے۔

    ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے ،فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آٸی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے

  • لاہورکی شان لاہورکی آن:اولڈ راوین آف پاکستان:سالانہ عیشائیہ:نامورشخصیات کی شرکت:مبشرلقمان بھی مہمان

    لاہورکی شان لاہورکی آن:اولڈ راوین آف پاکستان:سالانہ عیشائیہ:نامورشخصیات کی شرکت:مبشرلقمان بھی مہمان

    لاہور:لاہورکی شان لاہورکی آن:اولڈ راوین آف پاکستان:سالانہ عیشائیہ:نامورشخصیات کی شرکت:مبشرلقمان بھی مہمان،اطلاعات کے مطابق آج لاہور میں گورنمنٹ کالج کے نامور،روشن ستارے اورہونہارسابق طالب علموں کو اولڈراوینز تنظیم کی طرف سے سالانہ عیشائیہ دیا گیا ،

     

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس سالانہ عیشائیہ کے خصوصی مہمان ڈاکٹر امجد ثاقب تھے اوراس میں بڑے بڑے معروف چہروں اور اعلیٰ‌کردار کے مالک گورنمنٹ کالج کے پرانے طالب کی کثیرتعداد شامل تھی ، ان میں سے ایک معروف صحافی مبشرلقمان کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ان کو بھی اولڈ راوین کے گزرے ہوئے ماضی کی یادوں میں شمولیت کی دعوت دی گئی

     

    ۔
    تفصیلات کے مطابق اولڈراوینز کا سالانہ عشائیہ اور میوزیکل پروگرام اوول گراؤنڈ گورنمنٹ کالج لاہور میں منعقد ہوا۔چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صدر اولڈراوین یونین جہانزیب نزیر خان نے صدارت کی ۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر اصغر زیدی بھی شریک ہوئے ۔سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی کشمیر افیئرز شہریارآفریدی، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری ، سابق وفاقی سیکریٹری قاضی آفاق ،معروف صحافی مبشر لقمان ، اسامہ غازی ، بیرسٹر احتشام امیرالدین، ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم ، چیئرمین بورڈ آف گورنرز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی/میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت نے شرکت کی

     

     

     

    اولڈ راوینزکے اس عیشائیہ میں دیگراہم مہمانوں میں گلوکار جواد احمد ، اداکار عثمان پیرزادہ ، کالم نگار روزنامہ جنگ پروفیسر نعیم مسعود ، گلوکار وارث بیگ ، سینیٹر زرقا تیمور سہروردی ، صدر پی ٹی آئی یو کے رانا ستار ، ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی ، اداکار عدیل ہاشمی ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات مبشر ملک ، ایڈوائزر اولڈراوین افئیرز صدیق اعوان ، سابق پرنپسل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب ، پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی خان ،پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیا ، معروف بزنس مین ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ ، اشفاق موہلن ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر ، فیصل ڈار ، منصور فیروز خان ، شیخ منصور الہی ، انس غازی ، ڈاکٹر سلمان کاظمی ، میاں احمد چھچھر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے ممتاز اولڈراوینز نے خصوصی شرکت کی

     

     

    اس اہم تقریب کو زینت بخشنے والے ہونہاراولڈراوین یونین کابینہ اراکین طیب حسین رضوی ، ڈاکٹر تنویر بھٹی ، رابعہ افضل واہلہ ، ڈاکٹر عبدالباسط ، جہانگیر اقبال میو ، کنور عثمان سعید ، مہتاب احمد ، ڈاکٹر ابرار الہی ملک ، ڈاکٹر زکریا بٹ ، الطاف سکھیرا ، سلطان نثار سرویا اور بابر بھٹہ شریک ہوئے ،

     

     

    ڈاکٹر امجد ثاقب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج میں گزرے دن آج بھی زندگی کے سب سے یادگار دن ہیں۔ہم سب کو مل کر اس معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

     

     

    وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر اصغر زیدی نے صدر جہانزیب نزیر خان اور دیگر کابینہ اراکین کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی۔پروگرام کے اختتام پر گلوکار امانت علی نے فن کا مظاہرہ کیا۔

     

     

    یاد رہے کہ ولڈ راوین یونین برصغیر کے معروف تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سابق طلبا و طالبات پر مشتمل ایک یونین ہے۔ اس کے 9ہزار سے زائد ممبران ہیں جن میں سابق وزرائے اعظم، فوجی افسران، ججز حضرات، وکلا، صحافی، ڈاکٹر، انجینئر، استاد، بیوروکریٹ اور دیگر طبقہ ہائے زندگی سے منسلک لوگ شامل ہیں

    ۔

  • سپریم کورٹ میں کل کون سے اہم کیسزکی سماعت ہونے جارہی ہے:تفصیلات آگئیں

    سپریم کورٹ میں کل کون سے اہم کیسزکی سماعت ہونے جارہی ہے:تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد :سپریم کورٹ میں کل کون سے اہم کیسزکی سماعت ہونے جارہی ہے:تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق کل بروز سوموار مورخہ 13 دسمبر سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والے اہم مقدمات کی تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں‌

    کل اہم کیسز کی سماعت کی ترتیب کچھ اس طرح ہے

    1- کپاس کے پیداواری علاقوں میں شوگر ملوں کو لگانے کی اجازت کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
    (کورٹ نمبر دو جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 6)

    2- طاہر نقاش بنام سٹیٹ کیس کی سماعت جو توہین رسالت سے متعلق ہے
    (کورٹ نمبر پانچ جسٹس سردار طارق مسعود تین رکنی بینچ سیریل نمبر 9)
    خصوصی نوٹ سری لنکن شہری پرانتھا کمار کے واقعہ کو مدنظر رکھ کر اس کیس کی کوریج اور اس کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے کافی تعداد میں لوگ سپریم کورٹ آ سکتے ہیں لہزا مناسب حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے

    3- غلام قادر چانڈیو بنام سید زین العابدین کیس کی سماعت جو صوبائی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے
    (کورٹ نمبر چھ جسٹس اعجاز الاحسن تین رکنی بینچ سیریل نمبر 3)

    4- برطرف سرکاری ملازمین بحالی کیس کی سماعت
    سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ نمبر ایک میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    دوسری طرف ماہرین کا خیال ہے کہ کافی زیادہ امکان ہے کہ متزکرہ بالا کیس کی اس سماعت میں اٹارنی جنرل پاکستان اور کیس کے دیگر وکلاء کے دلائل مکمل مونے پر عدالت اپنا فیصلہ سنا دے اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ اس سماعت کے موقعہ پر عدالت عظمیٰ اور حکومت ہر دباؤ بڑھانے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ برطرف سرکاری ملازم سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہوں۔

    برطرف ملازمین کسی صورت نہیں چاہتے کہ اس کیس میں فیصلہ ان کے خلاف آئے اگر خدانخواستہ فیصلہ ان ملازمین کے خلاف آتا ہے تو سپریم کورٹ بلڈنگ کے اندر باہر لاء اینڈ آرڈر کا بہت بڑا مسلہ بن سکتا ہے،سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہِ دستور پر موجود متاثرہ ملازمین کا یہ جم غفیر مجمع خلاف قانون میں تبدیل ہو سکتا ہے،

    یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ دھرنا کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے لہزا کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے کمرہ عدالت،احاطہ سپریم کورٹ،سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہِ دستور،ججز بلاک ،ججز کالونی اور دیگر ضروری مقامات پر حفاظت کے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے اور نہ ہی لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسلہ بنے۔