Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • مخالفین کے جسموں میں ڈرل سے سوراخ ؛ بوریوں میں بند لاشیں کون دیتا تھا؛ناصر  شاہ

    مخالفین کے جسموں میں ڈرل سے سوراخ ؛ بوریوں میں بند لاشیں کون دیتا تھا؛ناصر شاہ

    پی پی رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی اور احترام کیا ؛ پکا قلعہ سے پی پی پی کا کیا واسطہ تھا ؛ یہ پی پی پی حکومت کے خلاف سازش تھی جس کا ایم کیو ایم حصہ تھی؛

    ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عامر خان بتائیں کہ مخالفین کے جسموں میں ڈرل سے سوراخ کس نے کیے؛ بوریوں میں بند لاشیں کو ن دیتا تھا؛ سٹی کورٹ میں وکیلوں کوزندہ کس نے جلایا؛ ایم کیو ایم کے خلاف تو جنگی جرائم جیسے کیسز چلانے چاہیے تھے؛ کے ایم سی کے اسپتال سندھ حکومت کو جانے سے ایم کیو ایم کے گھوسٹ ملازمین فارغ ہوجائیں گے؛ یہی خوف ایم کیو ایم کو کھائے جارہی ہے؛ ہم نے ایم کیو ایم کو کھلی آفر دی کہ اسمبلی میں بل پر بات کریں لیکن اُن کو سیاست کرنی تھی؛ایم کیو ایم کو تو پی ٹی آئی کے خلاف سیاست کرنی چاہیے جنہوں نے ان سے مینڈیٹ چھینا ؛ جماعت اسلامی کو بھی ایم کیو ایم کے خلاف سیاست کرنی چاہیے جنہوں نے ان سے مینڈیٹ چھینا ؛ مصطفیٰ کمال کو اگر کراچی کے عوام مسترد کررہے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور؛ پی پی پی دشمنی میں ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی ، پاک سر زمین اور جماعتیں اکھٹی ہوگئی ہیں ؛ حلیم عادل کا صدر کے خط کا جائزہ لے رہے ہیں ؛یہ خط سیڈیشن /غداری کے زمرے میں آتا ہے ؛یہ جماعتیں کچھ بھی کریں کراچی کے عوام ان کو فارغ کردیں گے؛ عامر خان کہتے ہیں جتنی بلاول بھٹو کی عمر ہے اتنی انہوں نے جیل کاٹی ہے ؛ آپ نے تو جیل قتل و غارت ، جلائو گھیرائو میں کاٹی ، کس منہ سے کریڈٹ لے رہے ہیں ؛ایم کیو ایم اب کچھ بھی کرے عوام ان کے مکروہ چہرے دیکھ چکی ہے ؛کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے اب دوبارہ وائسرائے بنانا چاہتے ہیں؛

    واضح رہے کہ بلدیاتی قانون پر شروع ہونے والی محاذ آرائی کے بعد سندھ کی سیاسی لڑائی عروج پر پہنچ گئی ہے اور سیاسی ماحول پر پارہ ہائی ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ایک دوسرے پر تنقیدی نشتر چلا دیئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیخلاف قرار داد لے آئی۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے یہ اعلان سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کے جبری اطلاق کے بعد کیا ہے ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد سندھ کے عوام سیاسی وڈیروں ، جاگیرداروں اور سیاسی گدی نشینوں سے نجات دلوا کرانکو ایک آزاد شہری بنانے کا اعلان کیا ہے

    کراچی میں نجی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی خیرخواہ نہیں ہے، یہ شہر کو پھر ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں، ہم اس شہر کو آگ و خون کی ہولی میں جھونکنے نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم 2008ء میں دھمکیاں دیکر حکومت کا حصہ بنی، تاجروں کو دھمکایا گیا تھا اقتدار میں شامل نہ کیا گیا توکاروبار نہیں کرنے دیں گے، پیپلز پارٹی نے مجبوراً کڑوا گھونٹ پیا

    دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے پی پی رہنماوں کے بیانات پر ایک بہت ہی دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی جتنی عمر ہے اتنی تو ہم نے جیل کاٹی ہے۔

    کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں عامر خان نے پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری صاحب جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں۔ دو عملی سیاست نہیں چلے گی، لاڑکانہ اور دادو سمیت سب کو حق دیا جائے۔ جھوٹی اور جعلی اکثریت سے سندھ کا نیا بلدیاتی قانون پاس کرایا گیا ہے۔ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، صوبے کی اہم جماعتیں اس کالے قانون کو مسترد کرچکی ہیں۔

    ادھرعامر خان نے کہا ہے کہ ہم سندھ کی عوام کوقدامت پسند سیاسی غلامی سے نجات دلوا کررہیں گے اور ایم کیو ایم ہر شہری کوایک باعزت اورقابل احترام مقام دلا کررہے گی

    اُدھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی اسمبلی کے ممبران نے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر قرار داد جمع کروا دی ہے۔ قرارداد خرم شیر زمان، بلال غفار، جمال صدیقی و دیگر نے جمع کرائی۔

    قرار کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ریاست پاکستان کے خلاف تقریر کی، وزیر اعلیٰ سندھ نے ارکان کو ایوان سے نکال کر باہر پھینکنے کے جملے استعمال کیے، ہمارا مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ اپنے نفرت انگیز بیان واپس لیں اور معذرت کریں اور ارکان کا باہر پھینکنے کے جملے سے معافی مانگیں۔

  • یہ ہے نیا پاکستان:محکمہ پاسپورٹ میں تبادلوں کا بازار گرم ہو گیا پیسے لے کر افسران مرضی کا تبادلہ کرنے لگے

    یہ ہے نیا پاکستان:محکمہ پاسپورٹ میں تبادلوں کا بازار گرم ہو گیا پیسے لے کر افسران مرضی کا تبادلہ کرنے لگے

    لاہور:محکمہ پاسپورٹ میں تبادلوں کا بازار گرم ہو گیا پیسے لے کر افسران مرضی کا تبادلہ کرنے لگے ،اطلاعات کے مطابق تبدیلی کے اس دور میں ملک کے بڑے حساس اداروں میں نوکریوں کی بندربانٹ اور مرضی کی پوسٹ حاصل کرنا اتنا آسان ہوگیا ہے کہ سن کرلوگ بھی حیران رہ گئے ہیں‌

     

     

    اس حوالے سے تازہ ترین انکشاف پاکستان وزارت داخلہ کے ایک بڑے ہی حساس شعبے کے متعلق ہوا ہے جس میں پیسوں‌ کے ذریعے موقع پرست اپنی مرضی کی پوسٹ پر آکر قبضہ جمانے میں‌ پہل کررہے ہیں‌،اس سے حوالے سے لاہور کا پہلا نمبر ہےجہاں لاہور افسران کی جیب گرم کر کے اپنی مرضی کے شہر میں تبادلے کروانے کا بازار گرم ہو گیا پیسے نہ دینے والوں کو صوبہ بدر کیا جانے لگا

     

    اس حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ من مرضی کا یہ بازار اس قدر گرم ہے کہ لاہور نو دن کے اندر ایک ہی افسر کے دو دو مرتبہ تبادلے ہوگئے اور کسی نے اس کا نوٹس تک نہ لیا

     

    اس کی وجہ بتاتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل میں وزارت داخلہ کی عدم توجہ کے باعث پیسے لے کر تبادلے کیے جاتےہیں‌، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کا تبادلہ کر کے گریڈ 18 کے آفیسر کو تمام چارج دے دیے جاتےہیں اور اعلیٰ افسران کو پرواہ تک نہیں ہوتی

    اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ وفاق کے افسران نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال اس قدر زیادہ کرتے ہیں‌کہ محکمہ کے اندر یہ ایک کھیل اور تماشے سے تعبیر کیا جارہا ہے

    اس حوالے سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں کہ ایک ہی مہینے کے اندر ایک ہی افسر کی دو دو مرتبہ ٹرانسفر کی گئی ہے اوران کی مرضی کےمطابق کی گئی

    دستاویزات کے مطابق عظمت حسین اور حسن شیراز وہ افسران ہیں کہ جن کے دو دو مرتبہ تبادلے دو ہفتوں کے اندر کردیئے گئےجس سے اس محکمے کی چوربازاری سب پرعیاں ہوجاتی ہے

  • پاکستان میں کورونا سے مزید4 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید4 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں44 ہزار 609کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 370 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا کی نئی قسم کا خوف،چین میں 5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار913 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 843 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 412، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 760، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 985،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار172، بلوچستان میں 33 ہزار 539، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 618 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 427 ہو گئی ہے۔

    کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 52 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 640، خیبرپختونخوا 5 ہزار 896، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

    پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

    لاہور: پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق لاہور جم خانہ کلب میں 8 سے 14 دسمبر 2021 تک آن لائن منعقد ہونے والی BFAME (برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ) برج چیمپئن شپ میں پاکستان سینئرز برج ٹیم نے بھارت کو 88-45 پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

    پاکستان کی طرف سے ٹیم ممبران: کامران ابراہیم، مرزا شوق حسین، افتخار بقائی، ذاکر محمود، مسعود مظہر اور غالب بندیشہ شامل تھے

    بنگلہ دیش، ہندوستان، اردن، فلسطین، پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے شرکت کی:21واں برج ایشیا کپ 2021 (جسے BFAME چیمپئن شپ کہا جاتا ہے) اس حوالے سے ایک باہمی دوستی مقابلوں کا پیش خیمہ گردانا جاتا ہے

    پاکستان نے خواتین کے علاوہ تمام کیٹیگریز میں ٹیمیں اتاریں۔ اوپن اور سینئرز ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں لیکن صرف سینئرز فائنل میں پہنچی اور گولڈ میڈل جیتا۔

    اب پاکستان سینئرز ٹیم برمودا باؤل (ایک دو سالہ ایونٹ) میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی جو کہ سالسوماگیور ٹرمے، اٹلی میں مارچ-اپریل 2022 میں منعقد ہونے والا ہے۔

  • سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی

    سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی

    گجرات:سموگ،کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم نے باقاعدہ ٹویٹ کے ذریعےیہ پیغام دیا ہے ،

    لاہور اور گردونواح کے اضلاع میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال،کورونا کی نئی خطرناک قسم جسے اومی کرون کا نام دیا گیا ہے اس کاخوف،کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر بڑی تعداد میں علم کے پیاسوں نے وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی کے نام باغی ٹی وی کے ذریعے ایک پیغام ارسال کیا ہے

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف قسم کی جابز کے لیے ایک اشتہارچند دن پہلے دیا گیا تھا ، جس کی کل 15 دسمبر آخری تاریخ ہے ، اس حوالے سے سائلین نے شفیق القلب وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی ڈاکٹرشبرعتیق سے درخواست کی ہے کچھ مذکورہ مسائل کی وجہ سے وہ 15 دسمبر تک ڈاکومنٹس نہیں پہنچا سکتے ،لٰہذا مہربانی کرکے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردیں

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”445862″ /]

    بعض ہونہارامیدواروں نے تو یہ بھی درخواست کردی کہ اگراس میں دس دن کی توسیع کی جائے اور آخری تاریخ 25 دسمبر تک مقرر کی جائے تو وہ کبھی بھی یونیورسٹی انتظامیہ کا یہ احسان فراموش نہیں کریں گے

    یاد رہے کہ گجرات یونیورسٹی میں ایڈمسٹریشن شعبہ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جن کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے ، جس پرمذکورہ مسائل کے پیش آنے پرکئی اہل علم امیدواروں نے گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے

    اب یہ یونیورسٹی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے اہل ذوق اہل علم اورقابل امیدواروں کو موقع دے کر ایک اچھی مثآل بنتے ہیں یا پھراسی تاریخ پرہی اکتفا کرتے ہیں ،

  • دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی:ریکارڈ پرریکارڈ ایک نیا ریکارڈ

    دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی:ریکارڈ پرریکارڈ ایک نیا ریکارڈ

    کراچی :دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی:ریکارڈ پرریکارڈ ایک نیا ریکارڈ ،اطلاعات کے مطابق 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔فخرزمان بھی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر عقیل حسین کا نشانہ بنے۔محمد رضوان نے ٹیم کاسکور 86 رنز تک پہنچایا تھا کہ سمتھ نے ان کی 38 رنز کی اننگز کا اختتام کردیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے، محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ رنز بنائے، کنگ نے 43 گیندوں پر 67 سکور کیا،روماریو شیفرڈ نے 19 پر 35 جبکہ کپتان نیکولس پوران نے26 رنز بنائے۔

    قبل ازیں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کی .گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست آج کے میچ میں پاکستان نے 9 رنز سے ویسٹ انڈیز کو ہار کر 3 میچوں کی سریز اپنے نام کرلی ہے۔ سریز کا آخری میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

     

    گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج بھی میدان میں اترتے ہی ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان ٹیم اس سال کا 28 واں ٹی 20 انٹرنیشل میچ کھیل رہی ہے۔بنگلادیش نے بھی اس سال 27 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔ پاکستان ٹیم کا اس سال 18 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنا بھی ایک ریکارڈ ہے جو اس نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنایا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی

    ویسٹ انڈیز: نیکولس پوران (کپتان)، برینڈن کنگ، شے ہوپ، شمرابروکس، رومین پاول، اوڈیئن اسمتھ، ڈومینیک ڈریکس، ہیڈن واش، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین، اوشانے تھامس

  • موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    لاہور:موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان ،اطلاعات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن ناہید درانی نے اجلاس کی صدارت کی, کانفرنس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری ایجوکیشن شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم شریک نہیں تھے جبکہ تمام صوبوں کے سیکرٹری تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2 تجاویز دی گئی، پہلی تجویز میں 20 دسمبر سے 15 جنوری تک اسکولز بند رکھنے جبکہ دوسری تجویز میں 25 دسمبر سے 20 جنوری تک سکولوں کو بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور صوبائی سکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی، موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے جبکہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول ‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی ‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

  • مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا انوکھامنصوبہ

    مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا انوکھامنصوبہ

    کراچی:مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا انوکھامنصوبہ ،اطلاعات کےمطابق مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کر دیا۔ جبکہ شرح سود 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    اس حوالے سے آج کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےاعلامیے کے مطابق زرعی شعبے کی نمو مضبوط نظرآتی ہے اور معاشی نمو 4 سے 5 فیصد اندازے کی اوپری سطح کے قریب ہوگی، معاشی نمو کے اندازوں میں آج شرح سود کا اضافہ شامل کرلیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اومی کرون پر تاحال اس کی شدت کی معلومات کم ہے، کمیٹی سمجھتی ہے کہ پاکستان نے وبا کی دیگر قسموں کا مقابلہ کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آج کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سابقہ اندازوں سے بلند، 4 فیصد رہے گا، قلیل مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ بلند رہیں گے جبکہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں عالمی قیمتیں معمول پر آنے سے یہ مرحلہ وار کم ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیرونی ترسیلات سے مکمل ادا ہورہا ہے، ادائیگی کیلئے زرمبادلہ ذخائر مالی سال کے دوران ضروری حد میں رہیں، عالمی قیمتوں اور مقامی طلب میں کمی زرمبادلہ ذخائر بڑھائیں گے۔ مہنگائی کی شرح 9 سے 11 فیصد ہوگی۔ مالی سال 2023میں مہنگائی کم ہوکر 5سے 7فی صد رہنے کا امکان ہے۔

  • ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا

    ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا

    اسلام آباد :اے آر وائی:ہمیشہ سچ ہی لائی:ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا،اطلاعات کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی لیک آڈیو جعلی نکل آئی ہے، امریکی فرانزک کمپنی نے آڈیو جعلی ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقت اورسچائی کی صحافت کا علمبردار معروف میڈیا گروپ جسے دنیا اے آر وائی کے کے نام سے یاد کرتے ہیں‌، سچائی اورحقیقت کوسامنے لانے کےلیے اے آر وائی نے نیوز نے احمد نورانی کی جانب سے لیک آڈیو کا فرانزک کرا لیا، آڈیو جعلی نکلی، اے آر وائی نیوز نے آڈیو لیک کی فرانزک کے لیے امریکی کمپنی کو تقریباً 10 لاکھ روپے ادا کیے۔

    امریکی فرانزک کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے فیکٹ فوکس کی جانب سے لیک آڈیو کا فرانزک کیا ہے، آڈیو میں بولنے والے کی ٹون میں کئی بار تبدیلی محسوس کی گئی، 45 سیکنڈز کی آڈیو میں 25 سیکنڈز بعد آواز میں تبدیلی محسوس ہوئی۔

    فرانزک رپورٹ کے مطابق آواز میں تبدیلی سے پہلے بولنے والا کافی دور سے بول رہا تھا، جب کہ 25 سیکنڈز کے بعد ٹون تبدیل ہوئی اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے بولنے والا مائیک کے قریب تھا۔

    کیا فائل میں ایڈیٹنگ کا سراغ ملتا ہے؟ اے آر وائی نیوز کے اس سوال پر امریکی کمپنی نے جواب دیا کہ فیکٹ فوکس کی لیک آڈیو کلپ ایک سے زائد سورسز جوڑ کر بنائی گئی، آڈیو کا ایک حصہ الگ ماحول، دوسرا الگ ماحول میں ریکارڈ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی پریمو فرانزک کمپنی 30 سال سے زائد آڈیو، ویڈیو فرانزک کا تجربہ رکھتی ہے، کمپنی کے ماہرین اب تک 5 ہزار سے زائد آڈیو، ویڈیو فرانزک کر چکے ہیں۔

    پریمو فرانزک کے کلائنٹس میں امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کے دفاتر بھی ہیں، اور سی این این، اے پی و دیگر بڑے ادارے بھی اس کے کلائنٹس میں شامل ہیں۔

  • فواد چوہدری کا کڑوا سچ سن کر شہروں والے گاوں جانے کےلیے تیارہوگئے

    فواد چوہدری کا کڑوا سچ سن کر شہروں والے گاوں جانے کےلیے تیارہوگئے

    اسلام آباد :فواد چوہدری نے ایسی خبر دی کہ شہروں والے گاوں جانے کےلیے تیارہوگئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری جو کہ سیدھی اورسچی بات کرنے کی وجہ سے اکثرموسمی طبیعت کے مالک افراد کی نظروں میں دُکھتے رہتے ہیں‌ ،آج پھرایک ایسی حقیقت بتا دی کہ جس کو جاننے کے بعد شہروں کے لوگوں نے شہرچھوڑکرگاوں میں بسیرا کرنے کی ٹھان لی ہے ،

    اس حوالے سے اہل وطن کو باخبررکھتےہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں،دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہرسال گیس 9 فیصد کم ہورہی ہے، چند سال میں گیس نہیں رہے گی، سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے جب حکومت کی طرف گیس کی فراہمی کے حوالےسے کچھ شیڈول سامنے آیا تھا تو اس وقت بھی کچھ خبریں ایسی منظرعام پرآئی تھیں کہ ہوسکتا ہے کہ گیس کی شدید لوڈشیڈنگ ہو

    اس خبر کےبعد شہروں میں مقیم خاندان بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے ،یہ وجہ ہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پرایسی فضا بھی قائم ہوئی تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے موقف بھی سامنے آئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ سہولیات کی وجہ سے شہروں‌میں منتقل ہوئے ہیً اور اگراب یہ سہولیات ہی چھین لی جائیں یا ختم ہوجائیں توپھرشہروں میں گھمسان کے معاشرے میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں‌، اکثر کا کہنا تھا کہ یہ سہولیات تو اب گاوں میں بھی میسر ہے

    بعض کا کہنا تھا کہ گیس ،بجلی ، تعلیم اورصحت کی سہولیات کے لیے شہروں کا رخ کیا تھا لیکن اب یہ سہولیات توگاوں میں بھی دستیاب ہیں ، اس لیے اب واپس گاوں کو ہجرت کرجانی چاہیے

    ایک بڑی تعداد کا یہ بھی کہنا تھا کہ سموگ اورفضائی آلودگی نے شہری زندگی کوخطرے میں ڈال دیا ہے اورہردوسرا آدمی فضائی آلودگی کا شکار ہے اس لیے اب اگرصحت مند زندگی گزارنی ہے توواپس گاوں میں ہی چلا جانا چاہیے

    آج فواد چوہدری کے ایک کڑوے سچ نے شہروں میں موجود لوگوں کواپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنے پرمجبور کردیا ہے

    یاد رہے کہ آج کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ووٹنگ مشین کا معاملہ 2012 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اٹھایا، 2016 میں نواز حکومت میں بھی ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی۔

    ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنےکیلئے تیارہیں، ای وی ایم پر 4 ہزار مشینیں کوئی پرابلم نہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن ٹینڈرکرے گا مشینیں آجائیں گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ کابینہ اجلاس میں گوادرکے معاملات پر بھی بات کی گئی، وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔