Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار84 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید431 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار453 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار761 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد رہی۔

    کورونا وبا: وفاقی حکومت کا آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار494، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار848، بلوچستان میں 33 ہزار491، آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار35افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار858، اسلام آباد 958، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

    رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

    رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کےمطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا دوسری جانب سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

    دو سے تین سالوں کے دوران نظام شمسی سے باہر زندگی کے آثار دریافت کر لیں گے…

    سورج کے قریب 60 کروڑ سال پُرانا ایک اور سورج دریافت

    محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2021 کے آخری سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا،سورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگے گا سورج گرہن کا اختتام دوپہر2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

    اسٹرابیری مون کیا ہے ؟ جون2021 کا سٹرابیری مون سال کا آخری سُپرمون ہے؟

    سورج گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے اور اس کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ یہ سورج گرہن اگرچہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا لیکن جنوبی نصف کرے (سدرن ہیمسفیئر) کے کئی ممالک میں نمایاں ہوگا۔ واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

    ناسا نے ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کا قیمتی ترین سیارچہ دریافت کر لیا

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پاکستان الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں پاکستان ٹیم 6 بیٹر، 2 اسپنر، 2 فاسٹ بولر اور 1 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    د وسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فِٹ ہوکر پاکستا ن کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
    گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    واضح رہے کہ اسی دورہ کے ابتدا میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی۔

    آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید

  • میری دشمنی کسی سے نہیں‌،ہمیشہ اپنےملک کےلیے   صحافت کی:مبشرلقمان کاPTIسوشل میڈیا ٹیم کوجواب

    میری دشمنی کسی سے نہیں‌،ہمیشہ اپنےملک کےلیے صحافت کی:مبشرلقمان کاPTIسوشل میڈیا ٹیم کوجواب

    لاہور:میری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں‌،ہمیشہ اپنے ملک کے لیے صحافت کی:مبشرلقمان کا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کوجواب،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے بڑے دُکھ کے ساتھ کچھ گزارشات کی ہیں ، ان گزارشات میں‌ انہوں نے عمران خان کے ناسمجھدار ساتھیوں کو کچھ کہا ہے

    وہ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے کچھ پے رول لوگ پاکستان سے متعلقہ میرے معاشی تجزیئے پرغلط قسم کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند دن پہلے ایک معاشی بدحالی سے متعلق ایک ویڈیو کلپ وائرل کیا تھا جس کا ٹائٹل تھا "پاکستان عالمی سامراج کے شکنجے میں”

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1466830226084741120?t=8eU4AfcydacBRUVJnIGPIw&s=19

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ بڑے دُکھ کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ میرے بارے میں کہا جارہا ہے کہ مجھے عمران خان کےخلاف اس معاشی تجزیئے میں ڈالرملتے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ روایت اچھی نہیں ہے ، کیونکہ جب کبھی کسی سے ناراضگی ہوجائے تو اس کا مطلب یہ نہیں‌کہ اس کو پاکستان دشمن ، بھارت نواز قرار دیا جائے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ ہر دور میں اپنے وطن کے لیے لکھتے رہے ، وطن پاک کے لیے بولتے رہے کبھی حکومتوں اور ظالم حکمرانون کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وقت بھی یاد کریں‌جب عمران خان کنٹینر پرکھڑا ہوکر کہا کرتا تھا کہ پاکستان میں ایک ہی ایسا اینکر ہے جو حق اور سچ لکھتا ہے اور نوازشریف اسی اینکر کے خلاف آئی بی کو استعمال کرکے اسے دھمکیاں‌ دیتا رہا ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ میں نے معاشی بدحالی کی بات کی کسی کی ذات پر تنقید نہیں کی اس لیے خدا را مثبت بات سننے کا حوصلہ پیدا کریں اس سے چیزیں نکھر کے سامنے آتی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں‌ میرے لیے سب عزیز ہیں اور ان سب سے مجھے میرا وطن عزیز ہے جس کےلیے میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہوں‌

  • پنجاب پولیس میں بڑے عہدوں پربڑی تبدیلیاں‌ :6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے

    پنجاب پولیس میں بڑے عہدوں پربڑی تبدیلیاں‌ :6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے

    لاہور:آئی جی پنجاب نے 6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کردئیے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں آج پھر اچانک بڑے عہدوں پرفائزپولیس افسران کوضلع بدر کردیا گیا ہے تاکہ پولیس کا یہ محکمہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب نے رانا طاہر الرحمن کو ڈی پی او جہلم بنا کرجہلم روانہ کردیا ہے ،ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پنجاب نے ندا عمر چٹھہ کو ڈی پی او لئیہ تعینات کرکے ان کے سپرد اہم ذمہ داریاں‌ عائد کردی ہیں‌

     

    پنجاب پولیس حکام کے مطابق ایسے ہی دیگر ضلع بدر ہونے والے افسران میں رضوان احمد خان ڈی پی او سرگودھا جبکہ علی رضا ڈی پی او بھکر تعینات کردئیے گئے ہیں‌

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد،ڈی پی او جہلم شاکر حسین کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کا حکم دیا ہے ،

    یاد رہے کہ چند دن پہلے آئی جی پنجاب نے 2 پولیس افسران کو اضافی چارج سونپ کران سے بہت ہی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں‌،پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب نے جہانزیب نزیر خان کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا

     

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی سید امین بخاری کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا

     

     

  • خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات

    خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات

    لاہور:خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سگریٹ نوشی کرنے والے خواتین کو قرار دیا ہے ۔

    گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تمباکو نوشی کے استعمال پر سیمینار خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ‌ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ، انہوں نے یہ دعوٰی کیا کہ ملک میں طلاق کی شرح بڑھنے کی اہم وجہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین ہیں۔

    ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طلاق ہوجاتی ہے کیونکہ ایسی خواتین کو سسرال والوں کی طرف سے قبول نہیں کیا جاتا۔
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی خواتین کے رویے میں لچک نہیں ہوتی اس لیے وہ اپنے سسرال سے ہم آہنگی پیدا نہیں کرسکتیں‌ جس کے وجہ سے دوری ہوتے ہوتے بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے مگرافسوس ایسی خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نہیں چھوڑتی اورپھراس کے نتیجے میں بنابنایا گھر بارچھوڑنا قبول کرلیتی ہیں‌

    یونیورسٹی آف الینوائے کے شکاگو انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ کے 2013 کے مطالعے کے مطابق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 19فیصد بالغ پاکستانی کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔

  • مذہب کی آڑ میں‌ سری لنکن منیجر قتل، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورقومی رہنماوں‌ کا اظہار افسوس

    مذہب کی آڑ میں‌ سری لنکن منیجر قتل، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورقومی رہنماوں‌ کا اظہار افسوس

    لاہور: مذہب کی آڑ میں‌ سری لنکن منیجر قتل، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اورقومی رہنماوں‌ کا اظہار افسوس ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں پیش آنے والے مبینہ واقعہ میں جس میں‌ مذہب کی آڑ میں مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر فیکٹری ملازمین نے تشدد کر کے سری لنکن منیجر کو قتل کر دیا اور لاش کو جلا دیا۔

    اس انتہائی گھنونے اور مجرمانہ فعل کے مرتکب افراد میں‌ سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا،

    ادھر جہاں اس واقعہ پرپوری قوم افسردہ ہے وہاں‌ قومی قیادت بھی اس وقت غم میں نڈھال ہے ، ادھر اسی حوالے سے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس واقعہ میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر مبینہ توہین مذہب پر نجی فیکٹری کےمینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا، مشتعل افراد نے فیکٹری کا گھیراؤ کیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالا کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

    آر پی او گوجرانوالہ عمران ارحم نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد حقائق منظر عام پر آ جائیں گے۔ ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

    اس دلخراش واقعے کے بعد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں۔ یہ واقعہ یقیناً بہت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ یہ واقعہ کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں۔ اسلام ایسا مذہب ہے جس میں پر تشدد رویے کی بجائے امن اور انصاف کا پرچار کیا جاتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سیالکوٹ میں فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر کو حملے کے دوران زندہ جلانا پاکستان کے لیے باعث شرم ہے۔ میں اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔

    انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی غلطی نہ ہونے دیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے ماورائے عدالت واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی تاہم اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔
    انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو واقعے کی تفتیش کی ہدایت کی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یقین دلاتا ہوں کہ واقعے میں جو بھی اس غیرانسانی واقعے میں ملوث ہیں وہ نہیں بچیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ واقعہ بہت دلخراش ہے؛ قابل مذمت ہے۔ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔ نیشنل کرائیسس سیل واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کی عدالت میں لائینگے۔ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کے لئے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

    شہباز شریف:

    سیالکوٹ میں انتہائی ہولناک اور دل دہلا دینے والا واقعے کی مذمت اور حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق حساب دینا چاہیے۔ وقت آگیا ہے ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کے امن، ہمدردی، محبت اور رحمت کے پیغام پر عمل کریں۔

    شیریں مزاری:

    انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی خوفناک اور قابل مذمت ہے جب کہ ہجومی تشدد کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

     

     

    ترجمان پنجاب حکومت:

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور سری لنکن شہری کا حادثہ بہت افسوسناک ہے، متعدد افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، واقعہ میں ملوث افرادکےخلاف کارروائی ہو گی۔

     

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان علما کونسل سری لنکن منیجرکے قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ مجرمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سری لنکن منیجرپر حملہ کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے۔ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجرکو قتل کرنے والوں کا عمل غیراسلامی اور غیرانسانی ہے۔

  • سیالکوٹ واقعے جیسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں:آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا

    سیالکوٹ واقعے جیسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں:آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا

    راولپنڈی :سیالکوٹ واقعے جیسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں، آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری منیجر پرانتھا کمارا کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پرانتھا کمارا کا قتل قابل مزمت اور شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔

     

    آرمی چیف کا کہنا تھاکہ گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

     

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

     

    خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

     

    مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔ادھر پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں‌ کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد اس واقعہ کے مرتکب افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے گی

  • ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ

    ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ

    اسلام آباد :ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ سامنے آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک احسان اور کردیں

    اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک احسان اور کردیں گے تو کام ہوجائے گا

    اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ وفاقی وزرا کی آج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے۔

    الیکشن کمیشن پرالزامات کے بعد فواد چوہدری اور پھر اعظم سواتی کے معافی مانگنے پر ان کا کہنا تھاکہ پہلے دھمکی پھرگالی اورپھر معافی وزرا کا وطیرہ رہاہے، تحریک انصاف اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے۔پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات کے کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے تحریری معافی مانگ لی۔

  • انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے جیت لیا

    انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے جیت لیا

    لاہور:انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے جیت لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔جبکہ اس سلسلے میں ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہاکی گراؤنڈ میں انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2021 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    لڑکوں کی کیٹیگری میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد اور لڑکیوں کی کیٹیگری میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم کا صحت مند دماغ ہوتا ہے اور کھیل دماغ کو صحت مند اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ کامیاب زندگی کے لیے تعلیم ضروری ہے لیکن اس دورِ حاضر میں کھیل بھی کامیاب زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی معمول کی پڑھائی کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب اسپورٹس گالا ختم ہو چکا ہے اور یہ وقت ہے کہ پڑھائی کر کے سالانہ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کریں جیسے وہ کھیلوں میں محنت کرتے ہیں۔

    محترمہ وجیہہ قمر نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں سیکرٹری ڈاکٹر ملاح آئی بی سی سی اور مردان بورڈ کی کوششوں کےساتھ ساتھ آئی بی ایس سی کو سراہا اور کہا کہ پہلے آئی بی سی سی صرف تصدیق اور ایکولینس کے لیے جانا جاتا تھا لیکن اب ڈاکٹر ملاح کی کوششوں سے آئی بی سی سی کا مثبت امیج بن رہا ہے۔

    وجیہہ قمر نے کہا کہ ان کی قیادت میں تنظیم تعلیمی اصلاحات، بہتر خدمات کی فراہمی، آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن، نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں وغیرہ لا رہی ہے۔انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 (گرلز کیٹیگری) میں 840 طالبات نے 3 گیمز میں حصہ لیا۔

    بیڈمنٹن میں بی آئی ایس سی لاہور نے ٹائٹل جیتا، ایف بی آئی ایس سی دوسری اور بی آئی ایس ای ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ہاکی میں بی آئی ایس ای لاہور نے ٹائٹل جیتا اور بی آئی ایس ای فیصل آباد اور لاڑکانہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ اتھلیٹکس میں بھی بی آئی ایس ای لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور بی آئی ایس ای ڈی جی خان اور ایف بی آئی ایس ای بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔محترمہ وجیہہ قمر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔