Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سیالکوٹ واقعہ:ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی: وزیراعظم عمران خان سخت غُصّے میں آگئے

    سیالکوٹ واقعہ:ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی: وزیراعظم عمران خان سخت غُصّے میں آگئے

    لاہور:سیالکوٹ واقعہ:ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی: وزیراعظم عمران خان سخت غُصّے میں آگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سیالکوٹ میں فیکٹری پر ہجوم کی طرف سے کیے جانے والے حملے اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے افسوسناک دن ہے۔ میں سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی غلطی نہ ہونے دیں تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ گرفتاریاں جاری ہیں۔

    اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن شہری کا حادثہ بہت افسوسناک ہے، 50 افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے،

     

     

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، واقعہ میں ملوث افرادکےخلاف کارروائی ہو گی۔

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان علما کونسل سری لنکن منیجرکے قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ مجرمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سری لنکن منیجرپر حملہ کرنے والوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے۔ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجرکو قتل کرنے والوں کا عمل غیراسلامی اور غیرانسانی ہے۔

    قبل ازیں سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے غیر ملکی منیجر کو تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا ،واقعہ کے بعد وزیراعلٰی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیاتھا ۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے وزیر آباد روڈ پر پیش آیا ۔ ملازمین نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سڑک پر بلاک کردی، پولیس کےمطابق مشتعل افراد سے مذاکرات کے بعد وزیر آباد روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی تھی۔

  • پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے : آرمی چیف

    پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے : آرمی چیف

    راولپنڈی :پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے عالمی و علاقائی کردار کو اہمیت دیتا ہے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلاروس کے سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، افغانستان کی حالیہ صورتحال و انسانی امداد کے اقدامات میں شراکت پر بات چیت کی گئی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی امداد کے لیے فوری طور پر ادارہ جاتی میکنزم کی تشکیل پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

     

     

  • پہلی ہی ملاقات میں ن لیگ نے فاروق ستار سے مدد مانگ لی

    پہلی ہی ملاقات میں ن لیگ نے فاروق ستار سے مدد مانگ لی

    لاہور:پہلی ہی ملاقات میں ن لیگ نے فاروق ستار سے مدد مانگ لی،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے سابق رہنما فاروق ستار نے لاہور میں ن لیگی قیادت سے ملاقات جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہا کہ آج پاکستان کی معاشی خودمختاری کوآئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکردیا گیا، پاکستان دنیا کا ایک مرکزبن رہا تھا اور آج عالمی گداگربن چکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کوپاکستان کوبچانے کے لیے کردارادا کرنا ہوگا، ایک برادرملک کے سامنے پاکستان کوسرنڈرکردیا گیا، ہم ہنستا بستا پاکستان چھوڑکرگئے تھےجبکہ پانچ سے زائد وزرائے خزانہ تبدیل کیے جاچکے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سفارت خانوں کوتین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،یہ ڈیفالٹ کرگئے ہیں، قومی سطح پرتمام جمہوری قوتوں کواشتراک عمل کرنا چاہیے، فاروق ستارکی کوششوں کوسراہتے ہیں۔

    فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کو بڑے چیلنج لاحق ہیں جبکہ منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

    یاد رہےکہ ن لیگ اب سندھ میں اپنے نئے اتحادی تلاش کررہی ہے اور پیپلزپارٹی سے سیاسی قوت چھیننے کی کوشش کررہی ہے ،دوسری طرف سیاسی تجزیہ نگاروں‌ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اب ایک علاقائی جماعت بن چکی ہے اور آنے والے الیکشن کے بعد مزید سکڑ جائے گی

  • پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌

    پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌

    لاہور: پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے معاملات کو اگلے ایک دو روز میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنےکی منصوبہ بندی کی  گئی ہے جس کے لیے  روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    ذرائع کا بتانا ہے کہ  پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر سے لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے معاملات کے اعلانات کا آغاز  آج سے شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

     

     

    ادھر انٹرنیشنل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کے لیے کوئی نظام نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے لیے نہ کوئی اسکولز ہیں اور نہ  ہی کالجز ہیں۔

     

     

    چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیا میں اس قسم کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی کیونکہ خواتین کی کرکٹ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے۔

     

    انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کو درپیش مشکلات کے حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی افغانستان کے ساتھ کھڑاہے۔

  • پاکستان نے انسانی ہمدردی  پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    پاکستان نے انسانی ہمدردی پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد:پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کے طور پر گندم کی فراہمی سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے افغانستان کو ادویات اور گندم کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ہے، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے گندم بذریعہ واہگہ طورخم بارڈر افغانستان جائے گی۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بعد طالبان حکومت نے عالمی اداروں سے اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کی درخواست کی تھی، اسی دوران اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر بروقت افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں پر حالات خراب ہوسکتے ہیں،لہٰذا تمام ممالک افغانستان کی مدد کریں۔

    اقوام متحدہ کی طرف سے اپیل کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک نے امداد فوری طور پر افغانستان بھیجی جبکہ بھارت نے 50ہزار میٹرک ٹن گندم سمیت دیگر اشیاء دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان جانا تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران اس پیشکش کو منظور کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت یہ گندم پاکستان کے راستے افغانستان تک پہنچانے کا عزم کیا تھا۔

    دوسری طرف کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پرپاکستان اور کپتان دونوں کا شکریہ ادا کیا ہے ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ افغان حکومت پاکستان کی افغان قوم کےلیے قربانیوں اورخدمات کی تہہ دل سے معترف اور مشکور ہے

     

  • بڑی آفر،ہے کوئی بڑے دل والا تو ہوجائے تیار:ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو: سارہ علی خان

    بڑی آفر،ہے کوئی بڑے دل والا تو ہوجائے تیار:ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو: سارہ علی خان

    مبمئی :بڑی آفر،ہے کوئی بڑے دل والا تو ہوجائے تیار:ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو:اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو”گھرجوائی”یعنی گھرداماد بننے کےلیے ہوگا تیار،سارہ علی خان نے یہ پیشکش سب کے لیے کردی ہے،

    سارہ علی خان کہتی ہیں کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی ‘تیسری آنکھ’ ہیں اس لیے ان کے ہونے والے شوہر کو رخصت ہو کر ان کے گھر آنا ہو گا۔

    سارہ علی خان بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سارہ کو ان کی ماں نے اکیلے ہی پالا۔

    بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آجاتی ہے۔

    سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے‘۔‘

    سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی، وہ روزمرہ کی زندگی میں ان کی تیسری آنکھ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی مدد سے اپنی چوڑیاں اپنے لباس سے میچ کیے بغیر انٹرویو میں بھی نہیں آ سکتی۔

  • معذوروں کا عالمی دن :اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑی بات کہہ دی

    معذوروں کا عالمی دن :اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑی بات کہہ دی

    اسلام آباد:معذوروں کا عالمی دن :اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں کیلئے منظم کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے کئی سالوں سے کوشاں ہیں

     

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معذوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اسپیکر ہوں تو پارلیمان کے دروازے معذوروں کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں کے لئے منظم کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ایسے بچے جن کا کوئی نہیں ان کو فلاحی تنظیمیں گلے لگائے ہوئے ہیں۔

     

    اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں اور یتیموں کے لئے بڑے بڑے کمپلیس بنانے کا آغاز کرچکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان بھی دن رات پسے ہوئے طبقات کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کی بات کرتے ہیں۔

     

    انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں جہاں بھی کمزوری ہے معذور افراد بتائیں پارلیمان اس پر قانون سازی کرے گی، انٹرنیشنل این جی اوز کے رجسٹریشن میں بڑی مشکلات ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہماری بیوروکریسی کی یہ تربیت ہوچکی ہے کہ کوئی کام جلدی نہ ہوجائے، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

     

    ادھر آج آج خصوصی افرادکے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو اپا ہج بنانے کیلئے انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جن میں پر امن مظاہروںاور سوگواران پرگولیوں ،پیلٹ گنز ، پا وا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال شامل ہے۔ اسکے علاوہ وحشیانہ ظلم و تشدد، بجلی کے جھٹکے، ٹانگوں کے پٹھوں کو لکڑی کے رولر سے کچلنا ، گرم چیزوں سے جلانا اور تفتیشی مراکز میں الٹا لٹکانا بھی شامل ہیں جبکہ محکوم کشمیریوں کے خلاف کھلونانما بموں اور بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

     

     

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف مہلک پیلٹ گنز کے وحشیانہ استعمال سے مقبوضہ علاقے میں معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تین ہزار سے زائد کشمیری اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بصارت کھونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو ایک منظم طریقے سے معذوربنانے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی اقدام کا فوری نوٹس لے

     

  • مودی ایک ظالم شخص ہے جس سے انصاف ،خیر اور اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی: راہل گاندھی

    مودی ایک ظالم شخص ہے جس سے انصاف ،خیر اور اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی: راہل گاندھی

    نئی دلی :مودی ایک ظالم شخص ہے جس سے انصاف ،خیر اور اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی:،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کانگریس کے راہل گاندھی نے ایوان بالا راجیہ سبھا کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف جمعرات کو بھی پارلیمنٹ کے باہر مسلسل تیسرے دن دھرنا دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مودی حکومت بزدل ہے اور وہ کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں سے ڈرتی ہے، اس لیے وہ کسی بھی معاملے پر بحث سے فرار اختیار کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی قوانین کی منسوخی کی تجویز پر بحث سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 12ارکان کو معطل کر دیاہے۔

    راہل گاندھی نےپارلیمنٹ ہائو س کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے حزب اختلاف کی جماعتوں دھرنے کی قیادت کی۔ کانگریس قائدین ادھیر رنجن چودھری، کے سی وینوگوپال، کے سریش سمیت کئی پارٹیوں کے ارکان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اوروہ مودی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

    ادھرراہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”سوالوں سے خوف، سچائی سے ڈر، حوصلہ سے ڈر۔جو حکومت ڈرتی ہے، وہ صرف ناانصافی ہی کرتی ہے”۔

     

  • بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کو معذور بنانے پیلٹ گنز اوروحشیانہ تشدد جاری

    بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کو معذور بنانے پیلٹ گنز اوروحشیانہ تشدد جاری

    سرینگر: بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کو معذور بنانے پیلٹ گنز اوروحشیانہ تشددکا استعمال کررہا ہے،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طورپر بھار ت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کی وجہ سے ہزاروں کشمیری عمر بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں جبکہ مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پرمہلک پیلٹ گنزکی فائرنگ سے 200سے زائد افراد بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو اپا ہج بنانے کیلئے انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جن میں پر امن مظاہروںاور سوگواران پرگولیوں ،پیلٹ گنز ، پا وا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال شامل ہے۔ اسکے علاوہ وحشیانہ ظلم و تشدد، بجلی کے جھٹکے، ٹانگوں کے پٹھوں کو لکڑی کے رولر سے کچلنا ، گرم چیزوں سے جلانا اور تفتیشی مراکز میں الٹا لٹکانا بھی شامل ہیں جبکہ محکوم کشمیریوں کے خلاف کھلونانما بموں اور بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف مہلک پیلٹ گنز کے وحشیانہ استعمال سے مقبوضہ علاقے میں معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تین ہزار سے زائد کشمیری اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بصارت کھونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو ایک منظم طریقے سے معذوربنانے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی اقدام کا فوری نوٹس لے۔

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی:3 کھرب سے زائد ڈوب گئے

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی:3 کھرب سے زائد ڈوب گئے

    لاہور:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی:3 کھرب سے زائد ڈوب گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تین کھرب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

    ادھر اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے چوتھے کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک مرتبہ پھر گئی، امریکی کرنسی کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 175 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

     

     

    مالی سال کے آغاز سے ابتک روپیہ کی قدر 12 فیصد گر گئی، یکم جولائی سے ابتک ڈالر 18 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا ہے، روپے کی قدر گرنے سے قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 40 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 178 روپے پر پہنچ گئی۔

    دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 2134.99 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 45 ہزار اور 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئیں اور 100 انڈیکس 43234.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

    پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں زبردست مندی کے باعث 4.74 کی ریکارڈ تنزلی دیکھی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 21 کروڑ 26 لاکھ 45 ہزار 343 شیئرز کا لین دین ہوا۔

    شدید ترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 330ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران، صنعتی شعبے میں بے چینی اور یورپ میں اومی کرون وائرس کی وجہ سے غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کے انخلا اور مقامی سرمایہ کاروں کی منافع کے حصول پر دباؤ بڑھنے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتیں کورونا کی نئی قسم کے خوف سے بیرون ملک عائد ہونے والی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی مارکیٹس گرواٹ کا شکار ہیں جس کے اثرات بازار حصص پر آئے ہیں۔

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کیپیٹل مارکیٹ کی تاریخ میں چوتھی بڑی تاریخ ساز مندی ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل 11 مارچ 2017ء کو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 2153 پوائنٹس کی پہلی بڑی مندی رونما ہوئی تھی جبکہ 16 مارچ 2020ء کو 100 انڈیکس میں 2375 پوائنٹس کی دوسری بڑی مندی ہوئی تھی۔

    اسی طرح 18 مارچ 2020ء کو 2201 پوائنٹس کی تیسری بڑی مندی ہوئی تھی۔ جمعرات 2 دسمبر 2021ء کی مندی مالی سال 2020-21ء کی دوسری بڑی مندی جبکہ کیلینڈر سال 2021ء کی پہلی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔