Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے،وزیراعظم

    پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے،کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، چین، افریقہ، یورپ اور امریکا سے دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔

    پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاندار ایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں، وزیر تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارک باد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدا ن میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت اللہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے، نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔

    ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

  • بھیک مانگنے والےبین الاقوامی سطح پر  پاکستان کیلئےمشکلات پیدا کر رہے ہیں،خواجہ آصف

    بھیک مانگنے والےبین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئےمشکلات پیدا کر رہے ہیں،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں، پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔

    باغی ٹی وی :خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں، سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت چھ ہزار کے قریب افراد وزٹ ویزے پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں ایسی صورتحال میں دوسرے ممالک ہمیں سہولیات کیسے فراہم کر سکتے ہیں؟بھیک مانگنے والوں کا مسئلہ نہ صرف معاشرتی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

  • ملک بھر سے غیر قانونی  افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    پاکستان بھر سے میں غیر قانونی افغان باشندوں کو افغانستان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 2 ہزار 356 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو روانہ کیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خیبر نے بتایا کہ گذشتہ روز 2 ہزار 356 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر ہوئے۔ملک بدر افغان شہریوں میں سے 2 ہزار 394 افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے، قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے ڈی پورٹ کیا گیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر سے گرفتار 712 افغان شہریوں کو سیدھا طورخم سرحد منتقل کرکے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے لیکر اب تک 46 ہزار 116 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

    ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

    شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

  • مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان وزیر تجارت

    مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان وزیر تجارت

    اسلام آباد: افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور بحالی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن قائم کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ مسائل اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مذاکر ات ہوئے ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر تجارت جام کمال نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیر تجارت نورالدین عزیز ی نے کی۔

    دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ سہولتوں، اور موجودہ چیلنجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تکنیکی ٹیمیں بھی جلد ملاقاتیں کریں گی تاکہ عملی تعاون کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

    حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

    افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور بحالی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جو مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گا مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان حکومت مہاجرین کی فلاح و بہبود کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور واپسی کے مرحلے کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

    کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے آئندہ کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

  • ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔

    انہوں نے وزیر داخلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بتایا کہ اس منصوبے کو 60 کے بجائے صرف 35 روز میں مکمل کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے، کیوں کہ ماضی میں وہ اپنے اعلانات کے مطابق کارکردگی دکھا چکے ہیں یہ نہ شہباز اسپیڈ ہے اور نہ ہی محسن اسپیڈ بلکہ یہ پاکستان اسپیڈ ہے۔

    پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    وزیراعظم نے کہا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے یہ سب بہتری ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے ہم ان شا اللہ خوش حالی اور ترقی کے سفر پر چل پڑے ہیں اور جس طرح سے ہم نے اپنے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا، اسی طرح ترقی کا سفر بھی طے کرکے سرخرو ہوں گے۔

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

  • پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    اسلام آباد: ہنگری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے، ہم یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں-

    پاکستان کے دورے پر موجود ہنگیرین وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس کیلئے حمایت پر ہنگری کے شکر گزار ہیں،ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ پارہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، ہنگری اور پاکستان میں مشترکہ کمیشن کا تیسرا اجلاس اہمیت کا حامل ہے،ہنگری سے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزہ فری کا معاہدہ ہوا ہے مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کرنے پر فائدہ اٹھائیں گے۔

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نےکہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے جبکہ غیرقانونی مقیم افراد کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے، سیاسی امور پر دونوں ملکوں کا مؤقف ایک ہے، ہم یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں،انہوں نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں اور پاکستان کو قابل اعتماد اتحادی سمجھتے ہیں۔

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

  • ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات فوجی طیارے سے وطن روانہ ہوں گی

    ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات فوجی طیارے سے وطن روانہ ہوں گی

    ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گی-

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہریوں کی میتیں آج رات خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی جائیں گی میتیں لے کر جانے والا خصوصی طیارہ ایرانی شہر زاہدان پہنچے گا جہاں سے میتیں وطن کے لیے روانہ کی جائیں گی۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ میتیں رات تقریباً 2 بجے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچنے کی توقع ہے، ایئرپورٹ پر ایک تعزیتی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں حکومتی و عسکری نمائندے شریک ہوں گے،تقریب میں ایرانی انتظامیہ کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اس موقع پر ماتمی دھنیں بجائی جائیں گی، زاہدان کے گورنر و دیگر اعلی حکام کی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

    پی ایس ایل 10: سلطانز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل برائے زاہدان بھی شریک ہوں گے، پاکستانی قونصل خانے کے حکام بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع نعشوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گے، وطن واپس پہنچنے پر بہاولپور میں نعشوں کی تدفین کی جائے گی۔

    صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

    واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا، ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے دیگر دو مقتولین محمد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔

    ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

  • ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

    ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے کے در میان ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عباس عراقچی نے پاکستانیوں کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مقتولین کی وطن واپسی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو 12 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی بر یفنگ دی، اسحاق ڈار نے مذاکراتی عمل کو سراہا اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کی۔

    ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

    واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا، ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے، دیگر دو مقتولین محد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے الزام پر واپڈا کا بیان سامنے آ گیا

  • فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم،وزیر خزانہ کا خیر مقدم

    فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم،وزیر خزانہ کا خیر مقدم

    کراچی:کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا، جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔

    فچ کے مطابق یہ اپ گریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ہوا اور فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی توقع کہ ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں یہ خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا۔

    انسانیت کا تحفظ کسی کا پاسپورٹ دیکھ کر نہیں ،مشترکہ انسانیت کے ذریعے ممکن ہو گا،آئی سی سی پراسیکیوٹر جنرل

    فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موڈیزاور ایس اینڈ پی آؤٹ لک بھی مستحکم ہے، یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے اشارے ہیں پاکستان کے معاشی چیلنجز بدستور موجود ہیں، پاکستان میں معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔

    شہریوں‌کو گنجا کیسے کیا…عدالت میں ویڈیو چل گئیں،پولیس کی معافیاں

    وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کیجانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔

    محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہےفچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی اس پیشرفت کے بعد ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل دستیاب ہوں گے۔

    درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے گی، آنے والے وقتوں میں ملکی معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا، آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔

  • پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں،امریکی ارکان کانگریس

    پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں،امریکی ارکان کانگریس

    امریکی ارکان کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دے دیا کہا کہ پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں، معاشی سلامتی کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکی رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلم ہیں، اس کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتااس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے، ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے، یہ اقدامات آنے والے وقت میں ایسی مضبوط صنعتوں کی بنیاد رکھیں گے۔

    9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

    کانگریس مین تھامس رچرڈ سوزی نےکہا کہ کان کنی کے نئے طریقے،نئی مصنوعات اور تمام عناصر پیداواری مستقبل کے لیے نہا یت اہم ہیں پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا،پاکستانی تارکین کو ایک سفیر کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہماری سرزمین پر کامیاں حاصل کیں، پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، یہ لوگ محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں، معاشی سلامتی کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور