Baaghi TV

Tag: پاک آرمی

  • پاک آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

    پاک آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

    راولپنڈی: پاک آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پیٹرول 2024 کی مشق میں شرکت کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشق 2024 میں شرکت کی، پاک آرمی ٹیم نے 4 سے 13 اکتوبر تک مشق میں شرکت کی جس میں 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جو پوری قوم اور پاکستان آرمی کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے65 ویں مشق کیمبرین پیٹرول نےاپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، مقابلے میں 48گھنٹے میں 60کلومیٹر کافاصلہ طے کرتے ہوئے مخصوص ٹاسک مکمل کرنا تھے۔

  • شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج  ہلاک

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: 4/5 اکتوبر 2024 کی رات، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی اور لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھےشہید ہونے والے دیگر 5 جوانوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں-

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 43سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہےلیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے-

    30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہےلانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی-

    30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے،لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا ،لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی-

    29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہےلانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی-

    31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہےلانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی-

    26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے ،سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی-

  • سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے  قافلے پر حملے کا دہشتگرد ہلاک

    سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کا دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں 4اور 5 اکتوبر کی درمیانی راتانٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس میں 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ کرنے کا واقعہ بھی شامل ہے، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، قافلے کی سکیورٹی پر معمور پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے،دوران علاج ایک زخمی اہلکار برہان خان دم توڑ گیا تھا جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔

  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس:9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس:9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ایک بار پھر 9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا-

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے بھی شرکت کی، فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،فورم نے ملک کی حفاظت، سلامتی اور خود مختاری کے لیے مسلح افواج کے افسران و جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خرا ج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو جیو اسٹریٹجک حالات، قومی سلامتی کے لیے اُبھرتے چیلنجز سے آگاہ کیا گیا اور ملٹی ڈومین خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا گیا، جبکہ پاک فوج کو جدید بنانے اور فیلڈ فارمیشنز کے لیے لاجسٹک سپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے نئی تکنیکی تخلیقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی …

    فورم کا کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری کو قائم کرنے اور 9مئی کے مجرمان کے خلاف فوری اور شفاف عدالتی اور قانونی کارروائی کے بغیر ملک ایسے سازشی عناصر کے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا۔

    فورم نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کے دشمن پاکستان کے اندر سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔‘‘

    فارمیشن کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی قوم جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم اور مکروہ عزائم سے پوری طرح باخبر ہے، پراپیگنڈے کا مقصد قومی اداروں بالخصوص افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا ہے، مقصد جھوٹ اور پروپیگنڈا سے پاکستانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا ہے لیکن اِن ناپاک قوتوں کے مذموم ارادوں کو مکمل اور یقینی شکست دی جائے گی ، انشاء اللّٰہ۔

    پنجاب حکومت کا کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ

    آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق پراپیگنڈہ کرنے والوں کی پشت پناہی غیر ملکی اسپانسرڈ پراکسیوں کے ذریعےکی جاتی ہے، اس پشت پناہی کا مقصد ہےکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو امن وترقی سے دور رکھا جا سکے۔

    آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق مشرقی سرحد پر موجودہ صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے تازہ ترین واقعات کا جائزہ لیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ فورم نے بھارت میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بڑھتے ہوئے فاشزم پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی، غزہ پٹی کے اندر رفح آپریشن اور دیگر تمام آپریشنز کو روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی۔

    غزہ میں اسرائیلی حملے،برازیل نے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف مشقوں کے دوران فارمیشنز کی اعلیٰ و معیاری تربیت کے ساتھ انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں افسران اور جوانوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور فارمیشنز کے بلند حوصلے اور ہمہ وقت آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا، فورم نے ملکی سلامتی اور استحکام کو درپیش خطرات کو قوم کی مکمل حمایت سے ناکام بنانے کا اعادہ کیا اور یوم تکبیر پرپاکستان کو حاصل اہم سنگ میل اور خطے پر اس کے مستحکم اثرات کو سراہا۔

    فورم نے پائیدار اقتصادی ترقی اور غیر قانونی سرگرمیوں بشمول اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری کو روکنے، وَن ڈاکومنٹ رجیم، غیر قانونی غیر ملکی تارکین کی باعزت وطن واپسی سمیت قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت کے لیے مختلف شعبوں میں حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا۔

    نیب ترامیم کیس: عمران خان ویڈیو لنک پر پیش،سپریم کورٹ نے لائیو سماعت درخواست …

    شرکاء کانفرنس نے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی تربیت، انتظامیہ اور فلاح و بہبود کے لیے فوجی سطح پر کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا،کانفرنس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ ’’ملک کی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطرات کو قابل فخر قوم کی مکمل حمایت سے ناکام بنا دیا جائے گا۔‘‘

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز  کا  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • شاہراہ قراقرم پر امدادی کاموں میں مصرو ف پاک  فو ج کی ٹیم حادثے کا شکار

    شاہراہ قراقرم پر امدادی کاموں میں مصرو ف پاک فو ج کی ٹیم حادثے کا شکار

    شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا تھا، شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں میں مصروف تھے، اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کیا تھا لیکن کلیئرنس آپریشن کے دوران ہی لینڈ سلائیڈ کے سبب نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پاک فوج تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔

  • کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی

    کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا نگراں وفاقی کابینہ نے ایف بی آر ریفارمز کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، ایف بی آر ریفارمز کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے جبکہ وزیر آئی ٹی، تجارت، قانون، خارجہ اور پرائیویٹائزیشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

    اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی،کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، اس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے ، حساس حلقوں میں ریپڈ ریسپانس ٹیم کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    اس سے قبل وزارت داخلہ نے عام انتخابات 2024 میں پاک فوج تعینات کرنے کی سمری تیار کرکے وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی عام انتخابات 2024 میں فوج تعیناتی کی سمری تیار کرلی گئی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی تھی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہوگی الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردئیے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں دہشت گردکمانڈر تبسم عرف قادر مان اور دہشت گرد ساجد عرف سرکنڈی ہلاک ہوا،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےکلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئےمزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ہونے والے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے اور نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشنز کیے گئے، علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز  کی کاروائی ؛ چھ دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ؛ چھ دہشتگرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے اور ا س کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اور اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ تقریبا آٹھ زخمی ہوگئے ہیں جو اب سیکورٹی کی گرفتاری میں ہے جبکہ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اور ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے.

    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس فائرنگ کے تبادلے میں 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا ہے اور شہید سپاہی کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے تھا اور اب ملک پر اپنی جان قربان کرگئے ہیں جبکہ آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ اس علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن تاحال بھی جاری ہے اور علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی ہے جبکہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا ہے.

  • الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں،نگران وزیراعظم

    الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں،نگران وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعات میں کسی پاکستانی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اُن لوگوں کے خلاف ہیں جو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کی سینئیر صحافی عاصمہ شیرازی کو دیئے گئے انٹرویو میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل انوسٹمنٹ فیسیلیٹشن کونسل (این آئی ایف سی) کے ذریعے ہونے والے معاشی اقدامات کے نتائج دسمبر کے آخرتک آنا شروع ہو جائیں گے-

    نگراں حکومت سے غیرمعمولی توقعات پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بھی وقت ہمیں دیا گیا ہے ہم ایمانداری سے توقعات پر پورا اترنے اور اہداف پورے کرنے کی اپنی تئیں پوری کوشش کریں گے ہم نے اپنے پہلے ہی ہفتے میں اپنی ترجیحات کو درست کرلیا، ہمیں اپنے تجارتی خسارے کا اندازہ ہے اور اس کا حل بھی پتا ہے کہ ہم نے کیا کرنا ہے-

    اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہو جاتے،مولانا فضل الرحمان

    انہوں نے کہا کہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوا تو ہم نے کہا کہ فوراً بجلی پیدا کرنی چاہیے، یہ جانے بغیر کہ اس بجلی کی کھپت کہاں ہوگی، انڈسٹریل سیکٹر میں کیسے ہوگی ڈومیسٹک سیکٹر میں کیسے ہوگی، اس کا اکنامک ماڈل قابل عامل ہے یا نہیں، میں آئی پی پیز سے کیے معاہدوں کی طرف اشارہ کر رہا ہوں مقامی آئی پی پی پیز کے ساتھ جو معاہدات ہوچکے ہیں، ان میں بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہاں کہاں مداخلت کرکے کیپیسیٹی چارج جو ہمیں دینا پڑ رہا ہے اس کی ارینجمنٹ درست کی جاسکے اس پر کام ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایک طرف مشکل فیصلوں کیلئےدباؤ ہے تو دوسری طرف دباؤ ہے کہ آپ الیکشن کرائیں اور جائیں، ہمیں ایک بیلنس قائم کرنا ہے، ہم یہاں نہ طویل مدت کیلئے آئے ہیں نہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے، کسی کے ذہن میں اس طرح کا خیال ہے تو وہ غلط فہمی دور ہوجائے تو بہتر ہے، الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں، اگر سپریم کورٹ آف پاکستان 90 دن میں انتخابات کا فیصلہ دے گی تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔

    کراچی اور پشاورمیں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

    انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد لوگ ٹیکس ادا ہی نہیں کرتے، لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، مشکل فیصلوں سےمستقبل میں بہتری آئے گی، ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن میں کمی آئے گی، اس معاملے میں جتنی ہم انسانی مداخلت کم رکھیں گے اتنی شفافیت اور کرپشن کم ہوگی، ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے ہوسکتا ہے کہ ان فیصلوں پر احتجاج آئے، لیکن عمومی طور پاکستان کے عوام ان فیصلوں سے طویل مدت تک مستفید ہوں گے-

    ہم اس نہج پر اس لیے پہنچے ہیں کہ لوگ جو اپنے حصے کا بوجھ نہیں اٹھا رہے محکمے وہ بوجھ دوسروں پر ڈال کر ان سے ریکوریز کر رہے ہیں آئی پی پیز سے معاہدے ہیں، بجلی چوری روکنا مشکل ہے۔ بجلی کے مسئلہ کے حل کیلئے مڈٹرم پلان چاہئے ہم ڈسکوز کی نجکاری کا عمل شروع کر رہے ہیں، جس کے بعد ڈسکوز بجلی چوری رکنے کے اقدامات کریں گے۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    ان کا کہنا تھا کہ قابل عمل پلان ہم دے چکے ہیں، حکومت کی مدت پوری ہونے تک کچھ بہتری آئے گی، بجلی پر ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، توانائی کی بچت کیلئے بھی صوبوں سےمشاورت جاری ہے، مغرب تک کاروباری مراکز بند کرانے پر بات ہورہی ہے، شرعی طور پر مغرب کے بعد کسی کے گھر جانا منع ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی یہ تاثر کیوں جارہا ہے کہ فوج اور نگراں حکومت الگ الگ کام کر رہے ہیں پاکستان ملٹری آئین کے تحت حکومت کا ایک جُز ہے، ہم نے جہاں جہاں فوج کو مدد کی درخواست کی ہے فوج نے فوراً اس پر عمل کیا ہے، دن میں کئی بار مختلف معاملات پر پاک فوج سے رابطہ ہوتا ہے، عسکری قیادت کی ملاقاتیں بھی اسی سلسلہ کاحصہ ہیں، پاک فوج بھی پالیسیز پرعملدرآمد کیلئے مدد کررہی ہے، میں اور وہ الگ مل رہے ہیں یہ تاثر دینا غلط ہے نگراں حکومت اور پاک فوج کا ہدف ایک ہی ہے، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے، فوج سے تعاون لیا جاتا ہے، میرٹ پر اداروں سے مدد لی جاتی ہے میں اُن کا آدمی ہوں یہ سیاست کا غیرضروری عنصر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اُن کے رہیں، ہم اُن کے ہوتے ہیں، پھر اُن سے ناراض ہوجاتے ہیں، پھر سے اُن کے ہونا چاہتے ہیں، یہ معاملہ چلتا رہتا ہے۔

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد