Baaghi TV

Tag: پاک فوج

  • عادل راجہ ستمبر تک ضمانت پر

    عادل راجہ ستمبر تک ضمانت پر

    اداروں کے خلاف لندن بیٹھ کر پروپیگنڈہ کرنے والے پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کو انسداد دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا تھا جنہیں تین ماہ کی ضمانت ،ماہ ستمبر تک رہا کیا گیا ہے

    نجی ٹی وی جیو میں شائع رپورٹ کے مطابق برطانوی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے شبہ میں یوٹیوبرعادل راجہ کو 13 جون کو گرفتارکیا گیا تھا، پاکستان دشمن یوٹیوبر کی گرفتاری لندن سے نہیں بلکہ چشم سے ہوئی تھی ملزم کی گرفتاری کا میٹروپولیٹن یا اسکاٹ لینڈیارڈ سے تعلق نہیں عادل راجہ کو انسداد دہشتگردی پولیس نے ٹیررازم ایکٹ 2000 کی شق 59 کے تحت گرفتار کیا تھا،

    دوسری جانب نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرکاؤنٹر ٹیرر پولیسنگ ساؤتھ ایسٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ کو کاؤنٹر ٹیرر پولیس ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کے افسران نے گرفتارکیا پاکستان کی شکایات پربرطانیہ کی کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کی ہدایت پرگرفتاری عمل میں آئی عادل راجہ پربرطانیہ سے باہرجزوی یا مکمل طورپرکسی شخص کو دہشتگرد کارروائی پراکسانے کا الزام ہے برطانوی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عادل راجہ کی گرفتاری پاکستان میں دہشتگردی کے جرم کے الزام میں کی گئی عادل راجہ کو منگل کوگھر سے گرفتار کیا گیا ،کاؤنٹر ٹیررپولیسنگ ساؤتھ ایسٹ کا کہنا ہے کہ عادل راجہ کو ستمبر تک تین ماہ کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

    عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

    پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

     پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عادل راجہ، معید حسن پیرزادہ، صابر شاکر، اکبر حسین، وجاہت سعید خان ، حیدر مہدی اور شاہین سہبائی پر قانون کا شکنجہ تنگ ہونے لگا پولیس سٹیشن آبپارہ اور پولیس سٹیشن رمنا میں پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات پر ایف آئی آر درج کی گئی دفعات میں 120,121,122,131,11W,21i شامل کی گئی ہیں،ان تمام نام نہاد سوشل میڈیا انفلوینسرز نے پی ٹی آئی ورکرز کو ملٹری اسٹیبلشمنٹس پر حملہ کرنے پر اکسایا قانون اب ان کے خلاف حرکت میں آگیا ہے، ملک کی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے یا اس پر اکسانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا اور یہ حملے منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے تھے، سوشل میڈیا پر موجود کچھ لوگ تحریک انصاف کے کارکنان کو ہدایات دیتے رہے تو وہیں اندرون ملک بھی فون کال پر ہدایات دی جاتی رہیں، تحقیقات ہوئیں اور گرفتاریوں کا عمل بھی ہوا، کئی ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،  بیرون ممالک مقیم پاکستانی شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،

  • خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں شدید طوفان اور بارش سے ضلع بنوں ، لکی مروت اور کرک سب سے زیادہ متاثر ہوئے مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی میں سرگرمیوں میں مصروف ہیں پاک فوج تمام وسائل بروئے کار لا کر سول انتظامیہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے زخمیوں کو ضلعی ہسپتالوں میں پاک فوج کی مدد سے منتقل کر دیا گیا ہے ضلع بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

    خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس

    خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئےڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں-

    ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاںبحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرک میں گھروں کی دیوار گرنےکے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

    وزیراعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

  • پاک فوج کے اعلیٰ افسران کا  ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا  دورہ

    پاک فوج کے اعلیٰ افسران کا ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

    بریگیڈیئر محمد طیب ،کرنل خالد اور حساس اداروں کے افسران نے بنو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔جہاں پر انھوں نے طوفانی بارش میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر محمد طیب کا کہنا تھا ۔کہ پاکستان آرمی ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔جہاں بھی ہماری ضرورت ہو ہم سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔بریگیڈیئر محمد طیب نےہسپتال زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔اور شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں اچھی صحت کے لئے دعا کی ۔

  • خیبر پختونخواہ طوفانی آندھی سے 19  اموات،102 زخمی، 15 کی حالت  تشویش ناک

    خیبر پختونخواہ طوفانی آندھی سے 19 اموات،102 زخمی، 15 کی حالت تشویش ناک

    ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، ریسکیو1122 نے بنوں میں12, لکی مروت میں 3 اور کرک میں 4 افراد جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث 102 سے زائد افراد زخمی ہوئے،جس میں زیادہ تر حادثات چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش ائیں، بنوں لکی مروت اور کرک کے تمام ہسپتالوں میں. ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 15 لوگوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،جنکو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہِ کیا جہاں انہوں نے جانبحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کے احکامات جاری کئے۔
    اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں اور لکی مروت کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانبحق ہونے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ اور مریضوں کی بہترین دیکھ بال کا بھی اہتمام کرنے پر زور دیا،اس کے علاوہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
    طوفانی بارش کے دوران چھتوں ، دیواروں اور آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جانبحق جبکہ 102 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں پندرہ کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم اس وقت بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
    کمشنر بنوں ڈویژن نے تینوں اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کی ہیں۔ تاکہ نقصانات کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔ کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ ضلع بنوں میں پاک فوج کے 116 بریگیڈ اور لکی مروت میں 117 بریگیڈ کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔

  • یوکرین روس تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے،آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں،بلاول

    یوکرین روس تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے،آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عراق اورپاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ،مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں،نجف اشرف نے جلد پاکستانی قونصل خانہ کھولیں گے،

    عالمی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ معاشی،تجارتی شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں،پاکستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہی ہے،پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کوبہت نقصان پہنچاہے،ہم افغان حکام سے رابطے میں ہیںافغان حکام سے دہشت گرد گروپوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا،آئی ایم ایف سے بھی رابطے میں ہیں،امید ہے جلد نیا پروگرام ہوگا،چین اورپاکستان کے تعلقاب دہائیوں پرمحیط ہیں،چین اورپاکستان کے درمیان اہم شراکت داری ہے،سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،روس سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،ہماری حکومت کا مقصد ہے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں ہم یوکرین روس تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے اور اپنی نیوٹرلیٹی برقرار رکھنا چاہتے ہیں

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تاریخ ہے اس نے ڈکٹیٹرز کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ عمران خان فوج کی سپورٹ کیساتھ ہی 2018 میں دھاندلی کرکے حکومت میں لائے گئے تھے۔عمران خان کا فوج کیساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ اسے اب پہلے جیسا سپورٹ کیوں نہیں کرتے، چیئرمین پی ٹی آئی کے گزشتہ سال فوج سےتعلقات خراب ہوئے، جب اس وقت کے آرمی چیف نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، چیئرمین تحریک انصاف کے حامیوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا،

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد

  • پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید

    پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید

    اسلام آباد: وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔

    جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے چاروں جوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں مال بردار ٹرک بٹراسی سے منڈکرو جا رہا تھا۔

    قبل ازیں جانی خیل میں سیکیورٹی فورسزا ور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشت گرد مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان بھی شہید ہوگئے-

    مضافاتی علاقوں میں زندگی گزارنےوالے لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں

    شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں،شہیدنائب صوبیدار غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپوراور حوالدار محمدانور کا سیالکوٹ سے ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    صوبہ سندھ کا رواں ماہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے …

  • پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ

    پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ

    لاہور: نیشنل پبلک فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے حکومت عدم استحکام کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں پہل کرے-

    باغی ٹی وی: نیشنل پبلک فورم کا ماہانہ اجلاس چیئرمین میاں منظور احمد خان وٹو کی زیر صدارت جم خانہ کلب لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ”کی نوٹ“ سپیکر سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری دنیا کی بہترین اپنی افواج کو مضبوط سے مضبوط تر دیکھنا چاہتا ہے۔ 9 مئی کے کے واقعات ہر اعتبار سے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،اس رویے کی حمایت نہیں کی جا سکتی جس جس نے یہ سب کیا اسے سزا ملنی چاہیے ،سیاست میں ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہوتی –

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان

    انھوں نے کہا کہ سیاستدان اگر اپنی قومی و انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی کسی اور کے سپرد کر دیں گےتو بحران تو آئیں گے۔موجودہ سیاسی ابتری سے سیاست دان اور سیاسی جماعتیں خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتیں ،سیاست دان جب آپس میں بات چیت نہیں کریں گے تو پھر تیسری قوت کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے –

    انھوں نے کہا کہ اگست 2023ء کے بعد انتخابات ناگزیر ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے حکومت کو اتفاق رائے کے لئے ماحول سازی کرنی چاہیے اور مذاکرات میں پہل کرے ، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک سنگین معاشی بحران سے گزررہا ہےآئی ایم ایف کے ساتھ اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو 2 سے 3 ماہ تک ہی معاشی معاملات چل سکیں گے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہےچیلنجز بہت سخت ہیں۔جو آگ لگی ہے اب اسے بجھانے پر توجہ دی جائے۔ سیاسی عدم استحکام ختم نہ ہوا تو بحران شدت اختیار کرتے چلیں جائیں گے –

    جی ایچ کیوحملہ کیس: پولیس کا راجہ بشارت کی گرفتاری کیلئےرہائش گاہ پر چھاپہ

    انھوں نے کہا کہ ۔ذوالفقار علی بھٹو کو سیاست سے مائنس کرنے کے لیے پھانسی لگادیا گیا مگر پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ایک سیاسی حقیقت ہے۔مائنس اور پلس کا اختیار عوام کے پاس رہنے دیا جائے۔ 1973ء کا آئین بنیادی انسانی حقوق کے بہترین آرٹیکلز پر مشتمل ہے مگر مسئلہ عملدرآمد کا ہے۔ میڈیا سمیت قوم کے ہر دانشور اور محب وطن سیاستدان کو ملک و قوم کے مفاد میں صورت حال کو نارمل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے میں یا اعتزاز احسن کسی کے خلاف نہیں ہم آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں-

    نیشنل پبلک فورم کے چیئرمین، سینئر سیاستدان میاں منظور احمد خان وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جمہوری مستقبل آئین و قانون کی بالادستی اور ڈائیلاگ سے وابستہ ہے۔ سیاست کو انتقامی رویوں سے پاک کرنا ہو گا۔

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    انہوں نے کہا کہ آج کے اس سیشن کا اعلامیہ ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیا جائے اور کھلے دل کے ساتھ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کیے جائیں ،لوگ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں،نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے روزگار کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں ،سیاسی ایوان غریب عوام کی امید بنیں، انتشار ملک اور اداروں کے لئے زہر قاتل ہے۔ 25 کروڑ عوام کا ملک خوراک، پانی سمیت گورننس کے بحران میں مبتلا ہے۔ آٹا، روٹی کے مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے چلے جارہے ہیں،کسان ،مزدور ،تاجر ،صنعتکار سب پریشان ہیں ۔ ہم اس سیاسی بحران اور عدم استحکام کو زیادہ دیر تک اپنے ساتھ لے کر نہیں چل سکیں گے۔ بالآخر معاملات مذاکرات سے حل ہونے ہیں، مزید تاخیر نہ کی جائے۔

    سیکریٹری پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں گرفتار

    اجلاس میں مجیب الرحمن شامی،امجد وڑائچ، صوبائی مشیر کنور دلشاد، لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی ملک، خرم نواز گنڈاپور، خالد فاروقی، مبشر لقمان، انور سمرا، امان اللہ خان، نوابزادہ مظہر علی، افتخار حسین شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوراللہ صدیقی کے والد محمد رفیق (مرحوم)کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور نیشنل پبلک فورم کے ممبران نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔ اجلاس میں سینئر صحافی اشرف ممتاز کے انتقال پر بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

    پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

  • خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

    خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

    انسداد دہشت گردی عدالت، جناح ہاؤس پر حملہ جلاو گھیراو کا مقدمہ ،تھانہ سرور روڑ پولیس نے 7 شرپسند خواتین ملزمان کو عدالت پیش کر دیا

    پولیس نے خواتین ملزمہ کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا ،خواتین ملزمان میں صنم جاوید اور طیبہ راجہ ، عالیہ حمزہ سمیت سات ملزمان شامل ہیں خدیجہ شاہ کو بھی عدالت پیش کر دیا گیا تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے ملزمان کو پیش کیا مقدمہ نمبر 96/23 مین ملزمان کو پیش کیا گیا

    کور کمانڈر ہاﺅس حملے کی مبینہ مرکزی کردار سمجھنے جانے والی خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے رپورٹ کل پیش کر دی جائے گی عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے تفتیشی افسر کو مہلت دے دی، ۔ملزمان میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ اور دیگر شامل ہیں

    شناخت پریڈ کے بعد ملزمہ خدیجہ شاہ کی عدالت پیشی ہوئی، ملزمہ سے جیل میں بدسلوکی کے حوالہ سے صحافی نے سوال کیا جس پر وہ خاموش رہیں اور کوئی جواب نہ دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی خاتون صنم جاوید خان کا کہنا تھا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی،اس سے زیادہ کیا زیادتی ہوسکتی یے کہ ہمیں بے گناہ جیل میں رکھا،عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس طرح گھر پر دھاوا بھولا کیا وہ قابل مزمت نہیں،فلک جاوید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائیں،

    9 مئی واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہو گئی ہے، شرپسند سرغنہ کی 9 مئی کے دوران سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں نظر آنیوالا شخص پی ٹی آئی شرپسند سرغنہ ناظم عباس ہے اس کا 9 مئی کے حملوں میں کلیدی کردار رہا ،شرپسند سرغنہ ناظم عباس پی پی 95 سے پی ٹی آئی کا نمائندہ نثار کالونی لاہور کا رہائشی ہے

    دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار120 شرپسندوں میں سے 2 ہزا ر290 کی شناخت ہوگئی ،پولیس نے شناخت ہونے والے شرپسندوں میں 1 ہزار 180 شرپسندوں کوگرفتار کرلیا ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے اور گھیراو جلاو کرنے والے 18سوشرپسندوں میں سے1ہزار125کی شناخت ہوئی ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے والے 5 سو 13 کارکنان کو گرفتارکرلیا گیا ،عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے 1 ہزار شر پسندوں میں سے1سو21کی شناخت ہوگئی ، پپولیس نے ابتک 81 شدت پسند کارکنان کو گرفتار کرلیا ،پنجاب بھر سے شناخت ہونے والوں میں ابتک 29فیصد گرفتاریاں ہوئی ہیں ،

    گزشتہ روز پولیس نے 4 پی ٹی آئی خواتین کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا،خواتین ملزمان میں فرحت فاروق٫ فرح خان ٫صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں .انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ،خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،فاضل جج نے خواتین سے سوال کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ خواتین نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں ،ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ،فاضل جج نے کہا کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا شناخت پریڈ قانونی تقاضہ ہے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا،چوہدری شجاعت

    سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا،چوہدری شجاعت

    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد ہوئی

    لیاقت بلوچ کے ہمراہ سابق ممبر قومی اسمبلی فرید پراچہ بھی ملاقات میں شریک تھے،لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس وقت تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا،پاک وطن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے سزا ملے گی، توڑپھوڑ پر اکسا نے والوں پر پابندی لگانی چاہیے جو بھی آرمی چیف کے خلاف بات کرے گا وہ پاکستان کے خلاف بات کرے گا-

    جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے،تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے،سیاسی عدم استحکام کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں،

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

  • برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کریں گے

    برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کریں گے

    برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کریں گے,

    برطانوی ہائی کمشن کے مطابق جنرل پیٹرک سینڈرز، چیف آف آرمی سٹاف پاکستان جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کریں گے, برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کے سی بی، سی بی ای، ڈی ایس او، اے ڈی سی(جنرل)، آج پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے,یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طویل عرصے سے موجود دفاعی معاہدے کے تحت ہو رہا ہے, ببرطانوی جرنیل دفاعی امور سے متعلق دیگر ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے, پاک-برطانیہ دفاعی تعلقات اور دوستی کی گرم جوشی اور وسعت برطانیہ کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے, پاک-برطانیہ دفاعی تعلقات اور دوستی کی گرمجوش مشترکہ تاریخ اور برطانیہ میں مقیم تاریکین وطن کی بنیاد پر قائم ہے,

    برطانوی ہائی کمشن کے مطابق پاکستانی افسران برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ، ایڈوانسڈ کمانڈ اینڈ سٹاف کورس اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں تربیت حاصل کرتے ہیں,جنرل پیٹرک سینڈرز پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے قریب ایک برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں,اس سیلاب کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی علاقہ زیرآب آ گیا تھا, تباہ کن سیلاب تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے, برطانوی وزارت دفاع نے امدادی کارروائیوں میں معاونت کی تھی،

     پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

    ،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں

    عمران خان ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے.