Baaghi TV

Tag: پرویز مشرف

  • پرویز مشرف کا پاکستان آنےسےانکار نوازشریف  کےآنےمیں رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

    پرویز مشرف کا پاکستان آنےسےانکار نوازشریف کےآنےمیں رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔

    باغی ٹی وی : سربراہ عوامی لیگ اور سابق وزیرداخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے،ابھی اصلی بجٹ آنا ہےپھر لگ پتہ جانا ہے۔‏‏


    انہوں نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کومتاثرکیا ۔

    دورحاضرجوڈیشل اکٹیوزم کا نہیں لہذا اب فیصلےآئین کے مطابق ہونگے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال


    ان کا کہنا ہے کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لیے ترمیم کرنا قومی جرم ہے کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

    لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    واضح رہے کہ پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں فضائی سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ایئر ایمبولینس میں منتقل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسر ہوں گی جو پاکستان منتقل ہونے کے لیے ضروری ہے۔

    طارق عزیز جو کہ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہےنے بتایا تھا کہ جنرل پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے۔

    طارق عزیزپرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف سے بھی رابطے میں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے اسپتال میں ہیں طارق عزیز کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے گھر والوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہےجنہوں نےتمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔

    سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا

  • سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا

    سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا

    سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے "دی نیوز” کے مطابق پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں فضائی سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ایئر ایمبولینس میں منتقل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسر ہوں گی جو پاکستان منتقل ہونے کے لیے ضروری ہے۔

    خاتون سے مبینہ زیادتی پر ڈپٹی سیکریٹری شیخ طاہر گرفتار

    طارق عزیز جو کہ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہےنے بتایا کہ جنرل پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے۔

    طارق عزیزپرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف سے بھی رابطے میں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے اسپتال میں ہیں طارق عزیز کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے گھر والوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہےجنہوں نےتمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ بیماری سے زیادہ تنہائی کے باعث پریشان ہیں کیوںکہ یہ ان کے لیے زیادہ تکلیف دہ ہے سابق صدرکے لیے زیادہ باتیں کرنا مشکل ہے اس کے باوجود وہ ملک کے حالات سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں اور ہر وقت پاکستان کے لیے دعا کرتے ہیں۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان دفترخارجہ

  • سینیٹ اجلاس، پرویز مشرف کی واپسی پر جماعت اسلامی کے علاوہ سب جماعتوں کا اتفاق

    سینیٹ اجلاس، پرویز مشرف کی واپسی پر جماعت اسلامی کے علاوہ سب جماعتوں کا اتفاق

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا
    سابق صدر پرويز مشرف کى بيمارى اور وطن واپسى کا معاملہ ايوان بالا میں زیربحث آیا،سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم فيصلے کرنے والے نہیں ہیں پرویزمشرف باہر گئے توکوئی نہ روک سکا،جب پرویزمشرف صدر تھے تو میں جيل میں تھا ہاؤ س فلور پرکہہ ديا تھا کہ میں نے پرويز مشرف کو معاف کر دیا ،پرویزمشرف بے شک واپس آئيں يہ انکا گھر ہے،سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہيے،

    جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پرویز مشرف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،اگر ہم کہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس نہ آئے تو یہ مناسب نہیں ہوگا، نواز شریف بھی علاج کے لیے یہاں سے چلے گئے، میں پرویز مشرف کے دور میں جیل میں رہا،

    تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کا مخالف نہیں،پرویز مشرف یا جو دو ہفتے کا کہہ کر ملک سے گئے تھے واپس آئیں ،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر شخص کے لیے ایک جیسا قانون ہو تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے،نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ میری ذات کی بات نہیں،نواز شریف کو جانتا ہوں انکی تقاریر بھی لکھتا رہا ہوں،آئین اور قانون توانا ہے تو وہ اپنا راستہ لے، نواز شریف نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف جیل سے دوائی لینے بیرون ملک گئے نواز شریف خود اشتہاری ہے ، واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں ، سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کی سنجیدگی ایسی ہے کہ بجٹ دستاویز میں 7 ارب ڈالر لکھنا بھول جاتی ہے،حکومت امپورٹڈ احکامات کو مان رہی ہے،مشکل فیصلوں کے لیے دیانتدارقیادت کی ضرورت ہوتی ہے،

    پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق اپوزیشن رکن سینیٹر مشتاق احمد نے سوالات اٹھا دیئے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پرویز مشرف کے لانے کی باتیں ہو رہی ہیں نواز شریف کا بھی بیان آیا ہے ملک اور آئین کے ساتھ ظلم ہوا ،ہاتھ پاوں بندھے ہوئے ہیں، عملا غلام ہیں پرویز مشرف 10 سال سے سیاہ سفید کے مالک رہے پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا عدلیہ پر شب خون مارا

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف معمولی بیمار ہیں اور اپنے گھر پر ہیں

    نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

  • فوج اور اسکی قیادت نے پرویز مشرف کو پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا،شیخ رشید

    فوج اور اسکی قیادت نے پرویز مشرف کو پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا، پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔


    شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے۔ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔


    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے۔ اللہ انہیں صحت دے۔ ہماری لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے لیکن یہ فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کیلئے ان کی فیملی سے رابطہ کیا گیا ہے پرویزمشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔ پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    انہوں نے کہا تھا کہ اگریہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیےجاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں تو لانا چاہیے کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے۔

    جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے ٹوئٹر پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے‌حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

  • مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولیات فراہم کرے:نواز شریف

    مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولیات فراہم کرے:نواز شریف

    لندن :مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے لکھا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے۔ وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

    خیال رہے کہ آج ہی پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے۔ اللہ انہیں صحت دے۔ ہماری لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے لیکن یہ فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔

     

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے‌حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

    یاد رہے کہ ادھر آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کیلئے ان کی فیملی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ پرویزمشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔ پرویز مشرف کی صحت کی صورتحال میں ادارے کا اور قیادت کا موقف ہے کہ ان کو واپس آنا چاہیے۔ اسی سلسلے میں پرویز مشرف کے خاندان سے رابطہ کیاگیا۔ پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    انہوں نے کہا کہ اگریہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیےجاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں تو لانا چاہیے کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے۔

  • پرویز مشرف معمولی بیماراورگھرہیں،افضال صدیقی

    پرویز مشرف معمولی بیماراورگھرہیں،افضال صدیقی

    آل پاکستان مسلم لیگ اوورسیز کے رہنما افضال صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف معمولی بیمار ہیں اور اپنے گھر پر ہیں ،انہوں نے کہا کہ پروزمشرف پہلے کی طرح بالکل ہشاش بشاش ہیں،اٍفضال صدیقی نے کہا کہ ان کی صحت کے لئے دعا کی جائے اور ان کی بیماری کے حوالے سے منصوب خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

    قبل ازیں پاکستان میں یہ خبر گردش کرتی رہی کہ سابق صدراور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبيعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، سابق صدر پرویز مشرف کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور انہیں ہسپتال میں وینٹی لیٹر مشین پر منتقل کر دیا گیا ہے.

    سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف اپنے اقتدار کے خاتمہ اور فوج سے ریٹارمنٹ کے بعد ملک سے دبئی منتقل ہو گئے تھے،پرویز مشرف نے اپنی ریٹارمنٹ کے بعد عملی طور پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی.تاہم سابق صدر زیادہ دیر تک اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے اور پارٹی کا شیرازہ بھی آہستہ آہستہ بکھر گیا.

  • ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول نے سانحہ 12 مئی پر معافی مانگی لی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول نے سانحہ 12 مئی پر معافی مانگی لی

    خالد مقبول صدیقی نے کوئٹہ میں ہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ 12 مئی کے حوالے سے ایم کیو ایم پر داغ لگا ہے، اس واقعے پر ایم کیو ایم کو معافی مانگنی چاہیے تھی، میں آپ کے سامنے معافی مانگتا ہوں۔

    انہوں نے کہاکہ معافی کس بات کی ہے، معافی غلط اندازہ لگانے کی ہے،کیونکہ اگر ایم کیو ایم فسادکرنے نکلتی تو عورتوں اور بچوں کےساتھ نہ نکلتی، ہم استعمال ہوئے ہیں،اس کیلئے ہم شرمسار ہیں اور آپ سے معافی مانگتےہیں لیکن ہمارا ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی یہ ہمارا طریقہ ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی کنوینئر نے بلوچستان ہائی کورٹ بار تقریب میں شرکت کی اور سانحہ 8 اگست کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان کے وکلاء سے خطاب کرنے کا موقع ملا، رابطے جمہوریت کیلئے اچھے ثمرات ہیں، کچھ قومی جدوجہد کو مل کرنےکی ضرورت ہے، جمہوری معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ آئیں مورثی سیاست کیخلاف ایک دوسرے کا ساتھ دیں، ایسے پارلمنٹ کیلئےجدوجہد کی ضرورت ہے جہاں وکلاء کی نمائندگی وکلاء اور کسانوں کی نمائندگی کسان کریں، ملک میں کسانوں کو تباہ کرنے والے جاگیدار آج پارلمنٹ میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کوئٹہ اور بلوچستان کا نواجوان پاکستان کے ہر نوجوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، جب تک پاکستان کے ہر شہری کو وفادار نہیں سمجھا جائے گا تب تک ملک ترقی نہیں کریگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام ہے ہم لسانی سیاست کا حصہ ہیں، ہم قیام پاکستان کےوقت عالمی معاہدے کےتحت پاکستان آئے تھے لیکن ہمیں امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے، امتیازی سلوک کے بعد طلباء تنظیم بنائی جس نےایک تاریخ رقم کر دی۔

  • مشرف کے خلاف اثاثوں کی انکوائری،یہ آپ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،عدالت

    مشرف کے خلاف اثاثوں کی انکوائری،یہ آپ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،عدالت

    مشرف کے خلاف اثاثوں کی انکوائری،یہ آپ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،عدالت

    پرویز مشرف کے خلاف اثاثوں کی انکوائری جاری ، نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی

    نیب نے جواب جمع کروایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 15 مارچ 2018 کو انکوائری کی منظوری دی گئی، چیئرمین نیب کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی،چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بے بنیاد ہے، مسترد کی جائے،

    نیب نے کہا کہ پرویز مشرف اور اہلخانہ کے تمام اکاونٹس، اثاثہ جات کا ریکارڈ حاصل کرلیا پرویز مشرف کی بیرون ملک 2 پراپرٹیز اور 2 فارن اکاونٹس کا سراغ لگایا،پرویز مشرف کی بیرون ملک پراپرٹیز اور اکاونٹس کی تفصیلات کے لیے ایم ایل اے لکھ دیئے، عدالتی احکامات کی روشنی میں پرویز مشرف کے خلاف مارچ 2018 میں انکوائری شروع کی،پرویز مشرف کو انکوائری میں شامل تفتیش کیا، سوالنامہ دیا،پرویز مشرف کے جواب کے مطابق وہ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں،

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ عدالتی حکم کے بعد پرویز مشرف کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، اب ایم ایل ایز کے جواب کا انتظار ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب پر الزام ہے کہ وہ صرف منتخب نمائندوں کے خلاف کیس بناتے ہیں،نیب کے پاس تو موقع ہے کہ اس کیس کو ایک مثال بنا دیں، یہ آرمڈ فورسز سے متعلق نہیں، پرویز مشرف نے 9 سال چیف ایگزیکٹو کا آفس ہولڈ کیا، پرویز مشرف ایک سیاست دان ہیں انکی اپنی سیاسی جماعت ہے،نیب پر پولیٹیکل انجنیئرنگ کا الزام لگتا ہے، یہ کیس نیب کے پاس ایک موقع ہے،عوام کا نیب پر اعتماد ہے، نیب اس کیس تو ترجیح دے، یہ تو بہت اچھا ہے اگر نیب کہہ رہا ہے کہ ایک ماہ میں انکوائری مکمل ہو جائے گی،نیب کہتا ہے کہ 29 پراپرٹیز ہیں انکی انکوائری جاری ہے، اس عدالت میں سیاسی تقریر نہ کریں، نیب نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرینگے،سیاسی تقریر نہ کریں آپ بتا دیں کہ یہ عدالت توہین عدالت کی درخواست پر کیا کرے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسی غریب کا کیس ہوتا ہے تو انکوائری سے پہلے گرفتار کرتے ہیں،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نیب کو کہا ہے کہ یہ آپ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،

    3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    کیا گورنر پنجاب کو بیرون ملک سے اس لیے لایا گیا کہ وہ جمہوریت تباہ کریں ؟ عدالت

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟

    ہمیں کمنٹری سننے پر مجبور نہ کریں،عدالت ،سچ بولتا رہوں گا چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

  • پرویز مشرف کیخلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس

    پرویز مشرف کیخلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس

    پرویز مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے 14 فروری تک جواب طلب کرلیا. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیا ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود نیب نے جنرل پرویز مشرف کے خلاف کرپشن الزامات پرکارروائی کیوں نہیں کی ؟کیس پر آئندہ سماعت چودہ فروری کو ہوگی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ‏کیا اس عدالت کا فیصلہ چیلنج ہوا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصلہ چیلنج نہیں ہوا، حتمی صورت اختیار کر گیا ہے، ‏عدالت نے نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کا آرڈر کیا تھا، پرویز مشرف کا ایک اکاؤنٹ 20 لاکھ ڈالر کا تھا،پرویزمشرف نے اربوں روپے کی زمین خود حاصل کی، ‏عدالتی حکم کے باوجود نیب مشرف کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 جنوری 2018 کو فیصلہ دیا تھا کہ نیب کرپشن کے الزامات میں ریٹائرڈ جنرلز کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے اس فیصلے سے قومی احتساب بیورو کے آرڈیننس (این اے او) 1999 میں موجود تذبذب دور ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شکایات کے باوجود بھی انسداد کرپشن کے نگران ہمیشہ آرمی کے ریٹائرڈ افسران کے خلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہے

    بینچ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کررہا ہےجس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے ذرائع آمدن سے زائد اثاثے ظاہر کیے ہیں درخواست میں نیب سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

    انعام الرحیم نے 9 سال قبل ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ریٹائرڈ جنرل پر لگائے گئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات تحقیقات شروع کی تھی، بعد ازاں 2013 میں بیورو نے انعام الرحیم کو آگاہ کیا کہ اختیارات کی کمی کی وجہ سے شکایت پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

    تاہم فروری 2018 میں جاری کیے گئے تاریخی فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ بیورو کے پاس درخواست گزار کی شکایت پر غور کرنے کے کا اختیار موجود ہے اور غور و غوض کے بعد اگر یہ رائے سامنے آئے کہ آرڈیننس 1999 کے تحت بادی النظر جرم بنایا گیا ہے تو یہ نیب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تحقیقات کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

    میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل

    2019 سے مشکل میں،وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس میں خود دیئے دلائل

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    کیا گورنر پنجاب کو بیرون ملک سے اس لیے لایا گیا کہ وہ جمہوریت تباہ کریں ؟ عدالت

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟

    ہمیں کمنٹری سننے پر مجبور نہ کریں،عدالت ،سچ بولتا رہوں گا چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

  • نقطہ نظرکااختلاف اپنی جگہ مگرجوترقیاتی کام سابق صدر        پرویزمشرف دورمیں ہوئےاس کی مثال نہیں ملتی:اسدعمر

    نقطہ نظرکااختلاف اپنی جگہ مگرجوترقیاتی کام سابق صدر پرویزمشرف دورمیں ہوئےاس کی مثال نہیں ملتی:اسدعمر

    کراچی:نقطہ نظرکا اختلاف اپنی جگہ مگرجوترقیاتی کام سابق صدرپرویز مشرف کے دور میں ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی:ااطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی گرین لائن بس سروس کو تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ پیپلزپارٹی کے پاس مقامی حکومت بچے گی نہ سندھ حکومت، صوبے پر مسلط حکومت کوئی کام نہیں کررہی۔

    کراچی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں جدیدٹرانسپورٹ کانظام نہیں تھا لیکن آج کراچی کےلوگ گرین لائن میں سفرکررہے ہیں اور لاکھوں کی تعدادمیں لوگ گرین لائن بس میں سفرکرچکے، جو پوچھتے تھے تبدیلی کہاں ہے، وہ گرین لائن میں سفرکریں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویزمشرف کے دور میں ہمیں کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے اور کراچی میں بھی آپ کو جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئےگی، سرکلر ریلوےکا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائےگی، کراچی کےلوگ بوند بوند پانی کے لیے ترستے ہیں، ہم کراچی کےمسائل حل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچےگی اور نہ کراچی میں، جوکچھ پیپلزپارٹی کی حکومت نےکراچی کے ساتھ کیا،لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو، مردم شماری پر ہمارے اتحادیوں کے بھی بینر ہیں، حل کسی نے نہیں کیا، ساری پارٹیاں شریک اقتدار رہیں لیکن معاملہ حل نہ کرا سکیں،اب دوبارہ مردم شماری ہوگی جو شفاف ترین ہوگی۔

    ان کاکہنا تھا کہ مئی سے مردم شماری شروع اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے، نتیجہ وہی ہو گا جو کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔

    اسد عمر نے مخالف جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کسی سے بھیک مانگنے کو تیار نہیں ہے،کان کھول کر سن لو کراچی کو بے اختیار چلانے کا وقت خت ہوگیا۔