Baaghi TV

Tag: پرویز مشرف

  • پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس سے متعلق نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) آمر صدر ریٹائر جنرل پرویز مشرف کے اپنے دور اقتدار میں مبینہ کرپشن کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کی سماعت پیر کو کرے گا۔

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق چیف جسٹس آئی ایچ سی اطہر من اللہ اور جسٹس اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گااسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 جنوری 2018 کو فیصلہ دیا تھا کہ نیب کرپشن کے الزامات میں ریٹائرڈ جنرلز کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔

    اس فیصلے سے قومی احتساب بیورو کے آرڈیننس (این اے او) 1999 میں موجود تذبذب دور ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شکایات کے باوجود بھی انسداد کرپشن کے نگران ہمیشہ آرمی کے ریٹائرڈ افسران کے خلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔

    کراچی:ضلع وسطی میں 2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے اورمتعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے…

    بینچ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کررہا ہےجس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے ذرائع آمدن سے زائد اثاثے ظاہر کیے ہیں درخواست میں نیب سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    انعام الرحیم نے 9 سال قبل ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ریٹائرڈ جنرل پر لگائے گئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات تحقیقات شروع کی تھی، بعد ازاں 2013 میں بیورو نے انعام الرحیم کو آگاہ کیا کہ اختیارات کی کمی کی وجہ سے شکایت پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

    تاہم، فروری 2018 میں جاری کیے گئے تاریخی فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ’ بیورو کے پاس درخواست گزار کی شکایت پر غور کرنے کے کا اختیار موجود ہے اور غور و غوض کے بعد اگر یہ رائے سامنے آئے کہ آرڈیننس 1999 کے تحت بادی النظر جرم بنایا گیا ہے تو یہ نیب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تحقیقات کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول میں اضافے کا امکان

    درخواست گزار نے دلیل دی کہ جنرل پرویز مشرف نے بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور صدر مملکت ملک کے دفاع اور شہریوں کی حفاظت اٹھائے گئے حلف کا غلط استعمال کیا۔

    جبکہ دسمبر 2019 میں پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نے کہا تھا کہ پاک فوج کے سابق سربراہ کو ٹھیک طریقے سے سنا نہیں گیا اور انہیں انصاف نہیں ملا ہے۔
    جنرل پرویز مشرف کی قانونی ٹیم کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کے مقدمے میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ہائی ٹریزن کے حوالے سے دو قوانین موجود ہیں جن کو ٹھیک طریقے سے مدنظر نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 77 سال کی عمر میں سابق صدر کی عدم موجودگی میں اچانک فیصلہ آیا۔سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کبھی جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری بنایا گیا اور کبھی کیس کھولے گئے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر جنرل پرویز مشرف کو سنا جاتا تو ایسا فیصلہ نہ آتا خیال رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیا گیا تھاعدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا تھا-

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

  • پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

    پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

    سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی.

    باغی ٹی وی : سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی، سپریم کورٹ کے مطابق پرویزمشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج والا کیس خارج ہو چکا، دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔

    پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف نے
    کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عدالت نے مشرف کی دوسری اپیل لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    پرویز مشرف نے انتخابات 2013 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، ان کی اپیل پر گزشتہ سماعت 2018 میں ہوئی تھی، عدالت نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کی ہدایت کی تھی-

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اجلاس،لائیو کرکٹ ایونٹس کے…

    واضح رہے کہ سن 2018 میں جنرل (ر) پرویز مشرف نے این اے 1 چترال سے کاغذات جمع کرائے، سابق صدر کی جانب سے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے جمع کروائے تھے-

    اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی ایم ایل چترال کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پرویز مشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

    خیال رہے کہ 2013 کے انتخابات میں سابق صدر پرویز مشرف نے چترال سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، لیکن پشاور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا تھا۔

    جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی متفقہ منظوری:پراپیگنڈہ نہ…

    پرویز مشرف پاکستان کے دسویں صدر تھے۔ مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بطور رئیس عسکریہ ملک میں فوجی قانون نافذ کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو جبراً معزول کر دیا اور پھر 20 جون 2001ء کو ایک صدارتی استصوابِ رائے کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔ جس سے قبل آپ ملک کے چیف ایگزیکٹو (chief executive) کہلاتے تھے۔

    مشرف نے 18 اگست 2008ء کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران میں اپنے استعفی کا اعلان کیا انہوں نے متواتر آئین کی کئی خلاف ورزیاں کیں اور علی الاعلان اس کو مانا۔ 17 دسمبر 2019ء کو ، پاکستان کی خصوصی عدالت نے غداری کے الزامات کے تحت انھیں سزائے موت سنائی-

    جنرل پرویز مشرف نے بھارت کے ساتھ ہونے والی دونوں جنگوں یعنی پاک بھارت جنگ 1965ء اور پاک بھارت جنگ 1971ء میں حصہ لیا اور کئی فوجی اعزازات حاصل کیے لیکن پرویز مشرف کے سینیر آفیسر اور استاد جنرل حمید گل کا کہنا ہے کہ مشرف ان دونوں جنگوں میں سے کسی میں شریک نہیں ہوئے۔

    طیب گوندل نامی جعلی صحافی کو ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم نے گرفتار کرلیا