Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے، جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
    نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سی سی پی او، ڈی آئی جی ظفر، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان اور دیگر نے شرکت کی۔
    ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل سرور شاہ کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پشاور کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
    وزیراعلیٰ اور پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔
    نگران وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
    انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی جان ومال کی حفاظت کے لیے لامتناہی قربانیاں دی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

  • پشاور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی سینٹر اورنگزیب خان کے کیس کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی سینٹر اورنگزیب خان کے کیس کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سابق سینیٹر اورنگزیب خان سمیت 4 کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے روکنے کے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی ہے،
    سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل دانیال اسد چمکنی پیش ہوئے۔ عدالت کو وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ میرا موکل 9 مئی کے واقعات کے دوران پاکستان میں موجود نہیں تھا اور اورنگزیب خان11 مئی سے 18 مئی تک دبئی میں تھا، وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ درخواست گزار کے پاسپورٹ سے بھی یہ واضح ہے کہ میرا موکل پاکستان میں نہیں تھا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باوجود 3 جولائی 2023 کو ڈی سی اوکزئی نے اس کے تین ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت کو اے اے جی کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ سینیٹر کے خلاف ایک کیس ہے، جس پر عدالت نے اورنگزیب خان سمیت دیگر 4 کارکنوں کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم کیا عدالت نے رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی،

  • چارسدہ،پی ٹی آئی سابق وزیر فضل شکور کا 14 آگست کو ریلی کا اعلان

    چارسدہ،پی ٹی آئی سابق وزیر فضل شکور کا 14 آگست کو ریلی کا اعلان

    خیبرپختونخوا کے سابقہ وزیر برائے قانون حاجی فضل شکور خان نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کو ایک مراسلہ کے ذریعے آگاہ کیا کہ جشن آزادی کے موقع پر اپنے بزرگوں، مشران اور ورکرز کے ہمراہ ریلی کا انعقاد کر رہا ہوں۔
    فضل شکور خان نے مزید کہا کہ اس پر مسرت موقع پر ریلی کے ذریعے خوشی کا اظہار ہر پاکستانی کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ مذکورہ ریلی سے کسی کے جان، مال کاروبار اور مواصلات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
    فضل شکور خان نے نگران وزیر اعلیٰ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈی پی او چارسدہ سے ریلی منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی بھی گزارش کی ہے،

  • پشاور کے عوام یو ٹیلٹی  سٹورز میں بھی بنیادی اشیاء سے محروم

    پشاور کے عوام یو ٹیلٹی سٹورز میں بھی بنیادی اشیاء سے محروم

    کے پی کے کے مختلف اضلاع میں یوٹیلیٹی سٹورز تو بنا دیئے گئے ہیں لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ یہاں پر وہ اشیاء تو موجود ہے جس پر سبسڈی نہیں لیکن وہ چیزیں غائب ہے جس پر حکومت نے سبسڈی دی ہے جس طرح آٹا، چینی اور گھی وغیرہ۔ مقامی میڈیا کے مطابق پشاور شہر کے درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز ایسے ہیں جہاں پر چینی، آٹا اور دیگر سبسڈیزئڈ اشیاء کی قلت ہے۔ شہری سٹورز کا رخ کرتے ہیں اور مایوسی کی حالت میں واپس لوٹ جاتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 90 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹور بنائے گئے۔ یہ اسٹورز پوش علاقے حیات آباد میں واقع ہونے کے ساتھ شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی واقع ہے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو کوئی ریلیف مل سکے لیکن شہریوں کے مطابق اس سٹورز سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا رہے.
    شہریوں کے مطابق جن اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے وہ شہر کے کسی بھی سٹور پر مل نہیں رہی جبکہ باقی چیزوں کی قیمت مارکیٹ کے برابر ہیں اس لئے سٹور کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ہے.
    یوٹیلیٹی اسٹور پر گزشتہ 3 ماہ سے چینی اور آٹا نہیں مل رہا ہے وہ ہر دوسرے روز مختلف اسٹورز کا رخ کرتے ہے لیکن مایوس ہوکر واپس لوٹتے ہے۔ اسٹور میں ملنے والی فی کلو چینی میں 71 روپے تک بچت ہے کیونکہ مارکیٹ میں چینی 160 روپے فی کلو مل رہی ہے جبکہ اسٹور میں 91 روپے فی کلو ملتی تھی یعنی ایک کلو میں 71 روپے تک کا بچت کافی بڑا بچت ہے اور اسی لئے ہر کسی کے کوشش ہوتی ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں سستی اشیاء مل جائے اور کچن کا خرچ توڑا کم ہو جائے۔ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت اسٹور پر 648 روپے مقرر کی گئی ہے یعنی 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 12 سو 96 روپے میں ملتا ہے اور یہی آٹا آپ باہر مارکیٹ میں خریدے گئے تو 28 سو سے کم نہیں ملے گا. 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے میں 15 سو روپے تک کا بچت ہو رہا ہے لیکن ملتا ہی نہیں یہاں۔
    شہریوں کے مطابق جن اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے وہ مل نہیں رہی،جس پر سبسڈی نہیں وہ تمام چیزیں مل رہی ہے لیکن ان چیزوں کا ریٹ مارکیٹ ریٹ کے برابر ہے کیونکہ لوبیہ فی کلو سٹور میں 428 روپے میں مل رہا ہے اور یہی لوبیہ مارکیٹ میں بھی 420 اور 430 روپے کا ملتا ہے نارمل معیار کا لوبیہ اسٹور کا بھی ہے اور مارکیٹ میں بھی یہی باآسانی مل جاتا ہے.

  • اضا خیل،پولیس کی کاروائی ،تین راہزن گرفتار

    اضا خیل،پولیس کی کاروائی ،تین راہزن گرفتار

    اضاخیل کے حدود میں راہزنی کی واردات ناکام بنا کر تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ دیا گیا رکنے کے بجائے موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے اُنکا تعاقب کیا ااور وائرلیس کے ذریعے ملزمان کے بارے میں اطلاع حاصل کی ، اس دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کی ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی جوابی فائرنگ کر کے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزمان کی شناخت یونس ولد یوسف ،مسعود ولد جمیل اور ہارون ولد منیر ساکنان پشاور کے ناموں سے ہوئی۔

  • پشاور ہائی کورٹ،میں علی محمد خان کی کیسز کی سماعت

    پشاور ہائی کورٹ،میں علی محمد خان کی کیسز کی سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کے درخواست پر سماعت ہوئی ہے سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انکوائریز کی تفصیلات ابھی تک نہیں دی گئی، درخواست گزار 25 جولائی کو رہا ہوئے تو ڈپٹی کمشنر مردان نے تھری ایم پی او میں گرفتار کیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ جسٹس اعجاز انور صاحب نے درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک ڈی سی کو عبرت کا نشان بنائے گے تو کوئی غیرقانونی کام نہیں کرے گا۔ وکیل درخواست گزار علی زمان نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس کیس کو اسی بنچ کو بھیج دیا جائے۔
    جسٹس نعیم انور درخواست گزار ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اب اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔ آپ کہتے ہیں تو ہم اسی بنچ کو بھیج دیتے ہیں۔ اور عدالت کا کیس جسٹس اعجاز انور کی بنچ میں لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • پشاورٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 315 افراد پر جرمانے عائد

    پشاورٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 315 افراد پر جرمانے عائد

    سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 315 افراد گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں۔ آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے باچا خان چوک, حیات آباد, خوشحال بازاراور نمک منڈی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اور 315 افراد کو گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں اور ان پر جرمانے بھی عائد کئے۔اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 925 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو حراست جبکہ سامان کو قبضے میں لیکر ٹرمینل منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ مالکان پر جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

  • جنہوں نے دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا انکو جواب دینا پڑے گا،آرمی چیف

    جنہوں نے دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا انکو جواب دینا پڑے گا،آرمی چیف

    پشاور میں تاریخی گرینڈ جرگہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے مشاران ، عمائدین اور نمائندوں کے تاریخی گرینڈ جرگہ سے خطاب بھی کیا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا ہے انکو جواب دینا پڑے گا،پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے .کے پی پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اسکی بے پناہ قربانیاں ہیں حکومتِ پاکستان کی منظوری کے بعد قبائل کے انضمام کے مسائل کے حل کیلۓ ایک سیکرٹیریٹ قاُئم کیا جائے گا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، خوارج کونسی شریعت لانا چاہتے ہیں؟ کسی دہشت گرد گروہ سے بات نہیں ہوگی، ان کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہو گی پاکستان افغان طالبان کے علاوہ کسی جھتے یا گروہ کے ساتھ مزاکرات نہیں کریگا ،کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ بھی کچھ ہو سکتا ہے؟ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے ،اگر مذکرات ہوۓ تو وہ صرف پاکستان اور عبوری کی حکومت کے مابین ہوں گے ۔کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائے گی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج اور سیکورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں ،پاکستانی فوج شہداء کی فوج ہے جس کا نعرہ ہے “ایمان ، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ” ۔ ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ذات کی ہے ۔ یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں ؟ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں 81 ارب روپے کی مالیت کے ترقیاتی اور فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کیے جائیں گے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے 43 منصوبوں کو سات ارب روپوں کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور 54 زیر تعمیر منصوبوں کے جلد مکمل ہونے میں تمام تر مدد فراہم کی جائے گی

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • کے پی کے ،نگران کابینہ کے تبدیلی کا امکان

    کے پی کے ،نگران کابینہ کے تبدیلی کا امکان

    خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے زرائع کے مطابق نئے وزراء کے لئے نیوٹرل افراد کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ درای ادا کر سکیں۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نگران کابینہ کے 4 وزراء کے علاوہ باقی سب تبدیل ہوں گے لیکن اب ذرائع سے اطلاعات آرہی ہیں کہ پوری کابینہ تبدیل کی جائے گی جس کے لئے نام فائنل ہو رہے ہیں۔دوسری جانب گورنر کے پی کے کو بھی تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ گورنر کے پی کے کو انتہائی متنازعہ شخص سمجھا جا رہا ہے،

  • خیبر پختونخوا میں پہلی دفعہ خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا

    خیبر پختونخوا میں پہلی دفعہ خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور پہلی بار کسی وفاقی وزیر نےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراء کو نقد امداد دی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دو خواجہ سراؤں کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج کیا گیا ہے۔
    وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی غریب خواتین کے ساتھ اب خواجہ سرا کو بھی بینظیر انکم اسپورٹس پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔ خواجہ سرا تین ماہ میں آٹھ ہزار نو سو روپے حاصل کر سکیں گے۔
    فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں جہانزیب عرف الماس عرف خواجہ سرا کو نقد رقم ادا کی۔