Baaghi TV

Tag: پشاور

  • گنڈاپور کے خلاف نیب طلبی نوٹس کیس،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    گنڈاپور کے خلاف نیب طلبی نوٹس کیس،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈاپور کے خلاف نیب طلبی نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیب نے بطور سابق وفاقی وزیر علی امین کے خلاف انکوئری شروع کی ہوئی ہے،نئے ترمیمی قانون کے تحت تو نیب 500 ملین کے کیس میں انکوائری کر سکتا ہے،علی امین کے خلاف 304 ملین کا کیس ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ بھی نیب ترامیم سے مطمئن ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم مطمین ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان کے خلاف ابھی انکوائری چل رہی ہے ان کو نوٹس بھیجا تھا،جو نوٹس بھیجا تھا وہ زائدالمیعاد ہوگیا ہے،ابھی انکوائری چل رہی ہے اس سٹیچ پر تو ہم نہیں بتا سکتے کہ کتنی رقم ہے ہوسکتی ہے، عدالت نے کہا کہ کوئی نیا نوٹس نہیں ہے تو پھر ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

  • بندے لاؤ ورنہ گھر جاؤ، بشریٰ بی بی کی گنڈاپور کو دھمکی

    بندے لاؤ ورنہ گھر جاؤ، بشریٰ بی بی کی گنڈاپور کو دھمکی

    تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور میں ہیں اور احتجاج کے لئے اجلاسوں کی صدارت کر رہی ہیں

    بشریٰ بی بی پی ٹی آئی میں متحرک ہو چکی ہیں اور انہوں نے رہائی کے بعد پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے،بشریٰ بی بی پشاور میں اجلاسوں کی صدارت،کارکنان سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج کے لئے متحرک ہیں،بشریٰ بی بی نےپارٹی رہنماؤں کو اجلاسوں کے دوران دھمکیاں دی ہیں کہ پانچ پانچ ہزار بندہ جو احتجاج میں نہیں لائے گا اسکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے،اب ن لیگ کے رہنما، خیبر پختونخواہ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے ایکس پر پوسٹ کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ "فائنل کال کو کامیاب بنانے کے لئے بندے لاؤ ورنہ گھر جاؤ۔ بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈاپور کو کل رات سی ایم ہاؤس پشاور اجلاس میں سرعام دھمکی دے ڈالی ،علی امین کی پوزیشن اس وقت رضیہ جیسی ہے اور پنکی اور علیمہ خان غنڈیاں بنی ہوئی ہیں۔

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں،حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے،مولانا فضل الرحمان

    خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں،حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے،مولانا فضل الرحمان

    پشاور: جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں جبکہ حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالی الیاس بلور کے قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائیں، بلور خاندان کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا جبکہ ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی رہی ہے اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے آج کسی کو بھی پکڑکر 90 دن تک رکھ سکتے ہیں، ایسی قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں ہے، میں کل ہی برطانیہ سے آیا ہوں، خیبرپختونخوا سیکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے، حکومت لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے بجائے کرسی بچا رہی ہے، صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں، حکومت نے سیاست پر توجہ دی، لیکن قیام امن پر نہیں،بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے-

  • نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہو گئی ہیں

    بشریٰ بی بی نے پشاور میں رہ کر پی ٹی آئی کی کمان سنبھال لی ہے اور 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج بارے اجلاسوں کی صدارت اور ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پشاور پہنچیں، عمران خان کی ہدایات پر وہ متحرک ہوئی ہیں، اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بشریٰ بی بی کا مقصد تحریک انصاف کے کارکنان میں اتحاد اور حوصلہ بحال کرنا ہے۔ پشاور میں ان کے قیام کو تحریک انصاف کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی کی سرگرمیوں کو سیاسی تجزیہ کار بھی قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ان کی پارٹی میں سیاسی انٹری کے حوالہ سے مختلف تجزیات کر رہے ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ موروثی سیاست کے خاتمے کے دعویدار عمران خان نے پارٹی قیادت بشریٰ بی بی کو سونپ دی ہے

    پشاور میںبشریٰ بی بی نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات کی ہے،ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شریک تھے،بشریٰ بی بی نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا،اس موقع پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں، وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے، تمام اجلاسوں میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بات چیت کی اور خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں ،عہدیداروں کو اہم ہدایات دیں،

    بشریٰ بی بی کی پشاور موجودگی کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر بختونخوا ہاؤس پی ٹی آئی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں،بشریٰ بی بی آج بھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور اہم ہدایات دیں گی،

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے انتشارکو بےنقاب کیا،عطا تارڑ

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

  • پشاور:پی ٹی آئی کے  دو رہنما مستعفیٰ

    پشاور:پی ٹی آئی کے دو رہنما مستعفیٰ

    پشاور: پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی اور نائب صدر جان خالد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات نہ اٹھانے پر مقامی رہنما ناراض ہیں، پی ٹی آئی کے دو عہدیدار مستعفی بھی ہوگئے ہیں،پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی اور نائب صدر جان خالد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے پیش کئے،پی ٹی آئی کے ضلعی ترجمان رحمان سدیس کا کہنا ہے کہ تقدیر علی اور جان خالد نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استفعے دئیے-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت اس احتجاج کو ’فائنل کال‘ قرار دے رہی ہے احتجاج کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا ہے اور علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے جلسے کے کچھ مطالبات بھی سامنے رکھے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عمران خان کہہ چکے ہیں کہ احتجاج میں 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے، جمہوریت اور آئین کی بحالی، مینڈیٹ کی واپسی اور تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے تو گھروں کو واپسی نہیں ہوگی۔‘

    پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے اور ماضی قریب میں اسلام آباد کی جانب مارچ کی قیادت خیبرپختونخوا کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کی تھی۔

  • برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    پشاورمیں برطانوی نژاد شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قتل میں مقتول کی بیوی، ساس، اور دیگر رشتہ دار ملوث ہیں۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) فقیر آباد طلال احمد نے 10 نومبر کو قتل ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے کیس سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول شاہ حسین کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا گیا، مقتول کی بیوی نے پہلے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا لیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ خود اس قتل میں شامل تھی۔پولیس نے مقتول کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

  • پشاور پولیس لائنز دھماکے کا سہولت کارپولیس اہلکارگرفتار،تہلکہ خیز انکشافات

    پشاور پولیس لائنز دھماکے کا سہولت کارپولیس اہلکارگرفتار،تہلکہ خیز انکشافات

    آئی جی خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سمیت سی سی پی او نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

    پریس کانفرنس میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز دھماکے میں خود کش حملہ آور کا سہولت کار گرفتار کر لیا گیا ہے،سہولت کار کوئی اور نہیں پولیس کانسٹیبل محمد ولی نکلا،سی ٹی ڈی نے سہولت کار پولیس اہلکار کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا،سہولت کار دہشت گردسے دو خود کش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں،گرفتار سہولت کار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے، دہشت گرد افغانسان سے خودکش جیکٹس، حملہ آوروں اور دھماکہ خیز مواد کی براراست ترسیل میں ملوث ہے، گرفتار دہشت گرد محمد ولی دہشت گرد تنظم کے ساتھ پولیس فورس کا ملازم ہے،پولیس لائن خود کش حملے میں سہولت کار نے حملہ اور کو پولیس لائن پہنچانے میں مدد فراہم کی،

    محمد ولی نامی اہلکار نے دہشتگردوں کو 2 لاکھ کے عوض نقشہ اور دیگر سہولیات دیں۔ملزم اہلکار لاہور سمیت دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں میں بھی ملوث رہا۔۔لاہور میں پولیس اہلکاروں کے قاتل فیضان بٹ کو اسلحہ بھی ملزم نے فراہم کیا۔ ولی فیس بک سے جماعت الاحرار میں شامل ہوا تین سال بعد پکڑا گیا

    ctd

    دوسری جانب پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا،پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم پولیس اہلکار پر خودکش حملہ آور کی سہولت کاری کا الزام ہے،پولیس نے ملزم کو بی آر ٹی اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا

    واضح رہے کہ پولیس لائنز مسجد پشاور میں 30 جنوری 2023ء کو خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 نمازی شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔

    گرفتار کانسٹیبل محمد ولی پشاور کا رہائشی ہے،محمد ولی پولیس کی پاک وردی میں چھپی ہوئی کالی بھیڑ نکلی، کانسٹیبل محمد ولی 2019 میں پولیس میں بھرتی ہوا،دہشت گرد محمد ولی کا کہنا تھا کہ 2021 میں فیس بک پر جنید نامی آئی ڈی سے رابطہ ہوا ،جنید جماعت الاحرار کا ریکروٹمنٹ ایجنٹ تھا،وہ افغانستان میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ریکروٹمنٹ کرتا تھا،جنید نے مجھے افغانستان آ کر ملنے کے لیے کہا ،2021 میں ہفتہ چھٹی لے کر چمن بارڈر سے افغانستان گیا ،جلال آباد افغانستان میں میری ملاقات جنید سے ہوئی ،جنید مجھے شونکڑے اور چکناور مرکز کنہڑ لے کر گیا ،کنہڑ میں میری ملاقات دہشت گرد کمانڈر صلاح الدین اور دہشت گرد کمانڈر مکرم خراسانی سے ہوئی ،ملاقات کے بعد میں نے جماعت الاحرار میں شمولیت اختیار کر لی،دہشت گرد کمانڈر ملا یوسف کے ہاتھ پر بیعت کی ،جماعت الاحرار میں شامل ہونے پر مجھے بیس ہزار روپے ملے ،واپسی پر افغان فورسز نے گرفتار کیا لیکن جماعت الاحرار کی مداخلت پر رہا کر دیا ،2023 میں میری ڈیوٹی پولیس لائن پشاور میں تھی ،جنید نے مجھے کہا کہ کمانڈر خالد خراسانی کی "شہادت” کا بڑا بدلہ لینا ہے ،جنوری 2023 میں پولیس لائن کی تصویریں اور نقشہ ٹیلی گرام پر جنید کو دیا ،20 جنوری 2023 کو خودکش حملہ آور کو چرسیاں مسجد، خیبر سے لے کر آیا ،خودکش حملہ آور کو پولیس لائن مسجد کی ریکی کروائی ،خودکش حملہ اور کا نام قاری اور قومیت افغان تھی ،سانحہ پولیس لائن والی صبح 11 بجے خودکش حملہ آور کو چرسیاں مسجد باڑا سے لینے گیا ،چرسیاں مسجد میں خودکش حملہ آور خود کُش جیکٹ اور پولیس وردی سمیت موجود تھا ،خود کش حملہ اور کو چرسیاں مسجد سے موٹر سائیکل پر رحمان بابا قبرستان لے کر آیا ،رحمان بابا قبرستان میں خودکش بمبار کو پولیس کی وردی اور خود کُش جیکٹ پہنائی،خودکش بمبار کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر پولیس لائن کے پاس چھوڑا ، خودکش حملہ آور مسجد چلا گیا، میں گھر واپس آ گیا ،دھماکہ ہو گیا تو جنید کو ٹیلی گرام پر پیغام بھیجا کہ حملہ کامیاب ہو گیا ہے،پولیس لائن خودکش حملہ کروانے پر مجھے دو لاکھ روپیہ معاوضہ ملا،معاوضہ میں نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے موصول کیا ،پولیس لائن حملے کے علاوہ بھی بہت سی دہشت گرد کاروائیاں کیں ،جنوری 2022 میں عیسائی پادری کو پشاور میں قتل کیا ،2023 اور 2024 میں وارسک روڈ پشاور پر متعدد آئی ای ڈیز حملے کروائے ،دسمبر 2023 میں گیلانی مارکیٹ میں ہینڈ گریڈ حملہ کیا،فروری 2024 میں لاہور میں موجود جماعت الاحرار کے دہشت گرد سے رابطہ کیا ،لاہور میں موجود جماعت الاحرار کے دہشت گرد کا نام سیف اللہ تھا ،میں نے سیف اللہ کو پستول پہنچایا جس سے اس نے ایک قادیانی شخص کو قتل کیا ،مارچ 2024 میں لاہور کے فیضان بٹ نامی دہشت گرد سے رابطہ ہوا ،دہشت گرد فیضان بٹ کو پستول دیا جس سے اس نے دو پولیس اہلکار شہید کیے ،مئی 2024 میں پشاور کے مختلف مقامات پر دھماکہ خیز مواد دہشت گردی کے لیے فراہم کیا ،جون 2024 میں دہشت گرد لقمان کو خودکش حملے کے لئے جیکٹ دے کر بس پر لاہور روانہ کیا ،خودکش بمبار لقمان پھٹنے سے پہلے ہی پکڑا گیا ،جون 2024 میں ایک اور خود کش جیکٹ باڑہ خیبر سے رحمان بابا قبرستان پہنچائی ،جون 2024 میں ایک اور خودکش جیکٹ موٹروے چوک پشاور میں چھپائی ،ایک اور خود کش جیکٹ چمکنی پشاور میں چھپائی اور ویڈیو ثبوت جنید کو فراہم کیے

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • معمولی تکرار پر شوہر نےبیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

    معمولی تکرار پر شوہر نےبیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

    خیبر پختونخوا میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ ذاک میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔ لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق گھر میں فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار پر پیش آیا۔واضح رہے کہ اکثر گھروں میں اہل خاندان کے درمیان جھگڑے جاری رہتے ہیں۔ یہ جھگڑے زیادہ تر نفسیاتی ہوتے ہیں۔ حقیقی معنوں میں ان کا کوئی مادی سبب نہیں ہوتا۔ لوگ اگر صبر و اعراض کی حکمت جان لیں تو اس قسم کے جھگڑے اپنے آپ ختم ہوجائیں۔ ہر گھر امن کا گھر بن جائے۔

    پاکستان نےسکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے

    ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور میں خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولز اساتذہ کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں ہڑتالی اساتذہ کی معطلی کا عمل شروع ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے احتجاج میں شریک 298 اساتذہ کو معطل کردیا ہے، اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کے لئے آج جمعہ کو بھی احتجاج جاری ہے،احتجاج کے دوران پشاور میں مرد و خواتین اساتذہ پر پولیس نے شلینگ اور لاٹھی چارج کیا ہے، لاٹھی چارج سے کئی اساتذہ زخمی ہو گئے ہیں،جناح پارک کے قریب ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ قانونی اپ گریڈیشن کا نوٹفکیشن نہ ہونا ہماری زیادتی ہے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، جب تک اپ گریڈیشن نہیں دیا جائے گا دھرنا جاری رہے گا،آج چوتھے روز بھی اساتذہ کا دھرنا جاری ہے،

    دوسری جانب مشیرخزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی، احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں،احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی شرط ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سارا فوکس دھرنے اور جلسے جلوسوں پر ہے اور جب اساتذہ اپنے حقوق کے لیے کوئی احتجاج کریں تو کہا جاتا ہے کہ انکا حق نہیں احتجاج کا،جب آپ وفاق پر چڑھائی کریں تو وہ ٹھیک ہے؟ ہر وقت جلاؤ گھیراؤ اور اسلحے کیساتھ احتجاج کو اپنا حق کہنے والوں سے پختونخواہ کے اساتذہ کا پر امن احتجاج برداشت نہیں ہو رہا،

    صوبائی صدر، پاکستان پیپلز پارٹی، خیبر پختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن کے وعدے سے مکر کر اپنی ناکامی ظاہر کی ہے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاج سے صوبے کے 26,000 پرائمری سکولز بند ہیں۔احتجاج میں ہزاروں اساتذہ پشاور میں موجود ہیں، جس سے پانچ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ یہ تعلیم دشمن پالیسی تشویشناک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس رویے کی مذمت کرتی ہے اور اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اساتذہ معاشرتی ترقی کے ستون ہیں، ان کی قدر ضروری ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو موبائل،قیمتی سامان غائب

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دو موبائل،قیمتی سامان غائب

    ڈی چوک کے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قیمتی سامان اسلام آباد کے کے پی ہاؤس سے غائب ہوگیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ، احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سامان غائب ہوا، جس میں 2 آئی فون 15 پرو میکس، ایک پرس، اہم دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ شامل ہیں۔،وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق موبائل فون گم ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی ضائع ہوگئے ہیں، جس سے وہ پریشان ہیں۔ انہوں نے اسمبلی کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ،اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا، پختون یار نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے 2 موبائل، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کے پی ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے۔ علی امین گنڈا پور کا سامان نقدی، کپڑے اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی شامل تھا۔ کے پی ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے، جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑے اور وزیراعلیٰ کا سامان لے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کر کے وزیراعلیٰ کا سامان واپس کیا جائے۔

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا، بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ کے سامان کو فوری واپس کیا جائے، کیونکہ یہ غیر قانونی طور پر کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب کیا گیا ہے۔

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض