Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پی ٹی‌آئی کا یکم نومبر کو پشاور رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی‌آئی کا یکم نومبر کو پشاور رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یکم نومبر کو پشاور رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے جلسے میں پورے پاکستان سے لیڈر شپ اور کارکنان شرکت کریں گے جبکہ تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس آج شام کو ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے یکم نومبر کے جلسے کی حکمت عملی اور آنے والے احتجاج کے بارے میں اعلان کیا جائے گا، ارکان اسمبلی کو زیادہ کارکن لانے کا ہدف دیا جائے گا۔

    پولیوٹیم کے داخلے سے انکار پرنجی مال کا مینجر گرفتار

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا،یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی،ملک میں افرا تفری ہے اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں، قبل ازیں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا، میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے

  • پشاور:  ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور: ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹشو پیپرز کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور منٹوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آپریشن میں زیادہ پانی کے استعمال سے بلڈنگ کی چھت بھی گرگئی جبکہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے، کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا، آگ پر قابو پانے میں چارسدہ، مردان، صوابی اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

    معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم نے واقعے کی انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیمپر میں کیمیکلز کے استعمال کی وجہ سے آگ بجھانے میں زیادہ وقت لگا لیکن اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے رپورٹ مرتب کریں گے۔

    فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے اندازے کے مطابق فیکٹری کا 80 فیصد حصہ راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا تاہم مجموعی نقصان کا تخمینہ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

  • پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

    باغی ٹی وی : حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ بجھانے میں ریسکیو کے 120 سے زائد اہلکار اور35 فائرٹینڈرز مصروف ہیں،چند فائر فائٹرز کی حالت بھی بگڑ گئی ، آگ کی شدت زیادہ ہونےکے باعث نوشہرہ،مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر سے بھی فائرٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

    ڈائریکٹرآپریشنز ریسکیو 1122 پشاور کےمطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، عمارت کے گرنے کا خطرہ موجود ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ دن میں لگی تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    اس حوالے سے گفتگو میں سابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھاکہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں صبح سے لگی آ گ پر ابھی تک قابو نہ پانا افسوسناک ہے،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر آگ کو بجھایا جائے۔

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

  • بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی اجلاس طلب کر لیا،بیرسٹر سیف کی تردید

    بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی اجلاس طلب کر لیا،بیرسٹر سیف کی تردید

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا ہوئیں اور بنی گالہ میں مختصر قیام کے بعد پشاور پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی سے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی وی وی آئی پی پروٹوکول میں پشاور پہنچی تھیں، بشریٰ بی بی سے عمر ایوب کی بھی ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی پشاور میں ہی ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کا اجلاس طلب کر لیا ہے،بشری بی بی کی پارٹی میں انٹری، آج سے معاملات دیکھیں گی، بشری بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا۔ بشری بی بی شبلی فراز ، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ پارٹی سیاسی معاملات دیکھیں گی,بشری بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرینگی،دوسری جانب بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا،

    بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں، کان سے خون آ رہا،مشعال یوسفزئی کا دعویٰ
    دوسری جانب مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،کل رات ڈینٹسٹ نے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کیا،انفیکشن کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے کان سے خون آرہا تھا، بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ آج ہو نگے، بشریٰ بی بی کی ابھی تک کسی بھی پارٹی لیڈر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی نا ہی کوئی سیاسی گفتگو ہوئی ۔ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی محفوظ نہیں، یہاں پولیس کا جب دل چاہتا ہے گھروں میں گھس جاتی ہے،بشریٰ بی بی لندن پلان کے تحت جب جیل گئیں تو وہ ڈیل تھی، ان کی رہائی پر ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے،بشریٰ بی بی خیبر پختون خوا میں زیادہ محفوظ ہیں وہاں ہماری حکومت ہے،بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پولیس کی نفری بنی گالہ اور زمان پارک پہنچ گئی تھی،بنی گالہ اور زمان پارک پر پولیس کے سبب بشریٰ بی بی کو پشاور جانا پڑا،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباو کو نظر انداز کیا،جسٹس منصور کا خط

    طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں

    بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

  • پشاور،پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

    پشاور،پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے

    دھماکہ پشاور کے علاقے ارمڑ میں ہوا ہے، دھماکے میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی جانی ،مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،

    آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہےاور فوری رپورٹ طلب کر لی ہے

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

  • کے پی پولیس افسران کا  اختیارات بیوروکریسی کے پاس جانے پر اظہار تشویش

    کے پی پولیس افسران کا اختیارات بیوروکریسی کے پاس جانے پر اظہار تشویش

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے معاملے پر سینئر پولیس افسران نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا –

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سینئرپولیس افسران کا پولیس ایکٹ ترامیم کے خلاف پولیس لائنز پشاور میں ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں سینئر پولیس افسران کے تحفظات پر بحث کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس ایکٹ ترامیم منظوری کے لیے آئی جی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا اجلاس میں پولیس کا اختیار بیوروکریسی کے پاس چلے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیاایکٹ میں ترمیم سے محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہوگی ایکٹ پر غور کے لیے حکومتی اپوزیشن اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنانے پر بھی غور ہوا۔

    اجلاس کے بعد سینئر پولیس افسران نے اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کرکے پولیس ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات سے آگاہ کیا سینئر پولیس افسران نے پولیس پوسٹنگ، ٹرانسفرز کے اختیارات بیوروکریسی کو دینے پر تحفظات ظاہرکیے تاہم وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو اختیار ملنے پر کسی نے اعتراض نہ کیا۔

    سینئر افسران نے تحفظات پیش کیے کہ بیورو کریسی کو اختیار ملنے سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوگا انہوں نے اسپیکر کو آگاہ کیا کہ بیوروکریسی کو اختیار دینا سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پولیس افسران کو مسئلے پر غور کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب ایکٹ کی منظوری پر چند پولیس افسران نے طویل چھٹی لینے کی تیاری بھی شروع کرلی ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظور پشتین سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظور پشتین سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے اختیار مانگا ہے، پشتونوں کا مقدمہ میں لڑوں گا

    پشاور میں علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میں نے کہہ دیا جرگہ ہوگا، اس کا میں میزبان ہوں، رکاوٹیں ہٹانے میں تو میں ویسے بھی تگڑا ہوں، رکاوٹیں ہٹا دوں گا، جنہوں نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا وہ ملک کیساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے صوبے کی روایات پر حملہ کیا جو قابلِ مذمت ہے، قبائل نے پاکستان میں امن کے لیے قربانیاں دی ہیں، جرگہ اپنے طے شدہ مقام پر ہو گا جس میں مسائل پر مشاورت ہو گی، امن ہمارا بڑا مطالبہ ہے، پشتون روایات کے مطابق جرگہ ہو رہا تھا، امن کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، جانی نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکتا، وفاقی حکومت کو بتایا کہ جرگہ کروں گا، آج جرگہ ہو گا، میں اس جرگے کا میزبان ہوں، بڑے مقصد کے لیے چھوٹی باتوں کو درگزر کرنا پڑتا ہے،اب میری کوشش ہے کہ امن کو قائم کروں اور حل صرف مذاکرات ہی سے ممکن ہے،آج جو جرگہ ہوگا اس میں امن و امان قائم رکھنے کی ذمہ داری میں نے لی ہے،محسن نقوی نے اگر کسی کو سب سے زیادہ نقصان دیا تو مجھے دیا لیکن عوام کے لیے میں ہر ایک کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں،تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ رکھیں گے،جائز مطالبات ہر حال میں تسلیم کیے جائیں گے،

    خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

    پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

    پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

    کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

    عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

    ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

  • وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم سے جرگہ کا اختیار علی امین گنڈا پور کو دے دیا

    وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم سے جرگہ کا اختیار علی امین گنڈا پور کو دے دیا

    پشاور،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ شروع ہو گیا

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی جرگے میں شریک ہیں،مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز جرگے میں شریک ہیں،مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں،ایمل ولی خان، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار حسین، سکندر شیرپاؤ، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی موجود ہیں.وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس جرگے کے ذریعے ہم درپیش مسئلے کے پر امن حل کے لئے راستہ نکالنے میں کامیاب ہونگے،جرگے میں شریک تمام سیاسی قائدین کی آراء اور تجاویز کا بھر پور احترام کیا جائے گا، میری دعوت پر جرگے میں شرکت کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں،آج ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبے میں امن کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، کسی بھی مسئلے کا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے،اس مقصد کے لئے ہم نے پشتون روایات کے مطابق آج یہ جرگہ منعقد کیا ہے،

    ہمارے سیاسی اختلافات موجود مگر صوبے کا امن اور عوام کی خوشحالی ترجیحات ہیں،گورنر خیبرپختونخوا
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے، جرگے کے انعقاد پر صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں،ہمارے سیاسی اختلافات موجود ہیں مگر صوبے کا امن اور عوام کی خوشحالی ترجیحات ہیں،مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے ،ضلع خیبر میں افسوسناک واقعہ ہوا، ہمارے پاس وقت کم ہے ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے،جو لوگ اس ملک کے آئین اور قانون کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہییں، وزیر اعلیٰ بھی بیٹھے ہیں وزیر داخلہ بھی اور سیاسی قیادت بھی موجود ہے، ہمیں آج اس مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا،صوبے کے متعدد علاقوں میں آج بھی نوگو ایریاز ہیں، ہم سب نے متحد ہو کر اس صوبے کو امن دینا ہوگا،

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا، وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم سے جرگہ کا اختیار علی امین گنڈا پور کو دے دیا، کالعدم پی ٹی ایم عمائدین سے علی امین گنڈا پور خود جرگہ کریں گے

    جرگے کے بعد بیرسٹر سیف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے امن کے قیام پر مکمل اتفاق کیا، تمام قائدین نے مسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو مکمل اختیار سونپ دیا، تمام سیاسی جماعتی قائدین نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی، وزیر اعلیٰ، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور پارٹی سربراہان کی درمیان مشاورت جاری ہے، مشاورت کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنا ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کل پشتون تحفظ موومنٹ کے جرگہ میں شریک ہوں گے

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہیں کسی جلسے جلوس اور سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

    پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

    پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

    کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

    عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

    ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

  • پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے

    پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے

    پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے کردئیے گئے۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 50 ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی۔ 16 سیشن ججز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ 75 سول اور 24 سینئر سول ججز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

  • مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

    مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

    پشاور: جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے-

    باغی ٹی وی : جمعیت علماء اسلام کے انٹرپارٹی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان آئندہ 5 سال کے لیے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے,جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری جے یوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

    خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا، مولانا جمیل الرحمان درخواستی اور مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی, جبکہ علامہ راشد سومرو نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا,احمد علی درویش اور مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ ہوئی، ناظم انتخابات عبدالجلیل جان کاکہنا ہے کہ 1500ارکان جنرل کونسل آئندہ 5سال کیلئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے،مولانا عطا الحق درویش معاونین کے ہمراہ انتخابات کی نگرانی کریں گے 1500ارکان جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے کل پشاور پہنچے تھے،ارکان پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور مختلف قبائل سے پہنچے،چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں اب مرکزی انتخابات مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہیں۔

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    واضح رہے کہ صوبہ کے پی سے آئندہ پانچ سال کے لئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ بلوچستان سے سینیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے-

    شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ