Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے

    لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے گورنر کی جانب سے اعتراضات لگا کر واپس بھجوائے گئے پنجاب لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل دوبارہ منظور کرلئے۔

    پنجاب اسمبلی میں بلوں کی منظوری کی لوٹ سیل لگ گئی، اپوزیشن کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتی رہی اور پنجاب حکومت نے پنجاب احساس پروگرام بل 2022ء اور دو ترامیم کے بعد پنجاب لوکل گورنمںٹ بل سمیت 6 بل منظور کرلئے۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ، پنجاب سیڈ کارپوریشن بل، فیکٹری ترمیمی بل، فاریسٹ ترمیمی بل اور پنجاب سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل اعتراضات لگا واپس بھجوائے تھے، جنہیں پنجاب اسمبلی نے دوبارہ منظور کرلیا گیا۔

     

    پنجاب احساس پروگرام بل 2022ء اور لوکل گورنمنٹ بل صوبائی وزیر پارلیمانی امور بشارت راجہ نے ایوان میں پیش کئے۔ایوان نے بل کی منظوری کیلئے قوانین معطل کرنے کی منظوری دی اور تمام بل منظور کرلئے۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    مسلم لیگ ن کے طاہر خلیل سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 90 میں لکھا ہے کہ اداروں، مذہب اور فوج کے سپہ سالار کے خلاف بات نہیں کرتے، اعظم سواتی کے ٹویٹ میں سپہ سالار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سپہ سالار کو تنقید کا نشانہ بناکر آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (جمعرات کی) سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

  • ایوان پرویزمشرف کی صحتیابی کے لئے دعا گو،حنا پرویزبٹ نے کروائی قرارداد جمع

    ایوان پرویزمشرف کی صحتیابی کے لئے دعا گو،حنا پرویزبٹ نے کروائی قرارداد جمع

    ایوان پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعا گو .حنا پرویز بٹ نے قرارداد کروائی جمع

    12اکتوبر 1999 کے یوم سیاہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ آج کے دن 12 اکتوبر 1999کو ایک ڈکٹیٹر نے جمہوریت پر شب خون مارا پاکستان کے دو تہائی سے منتخب ہونے والے واحد وزیر اعظم میاں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹایا اس کے بعد 9سال تک پاکستان میں آمریت کا سیاہ دور رہا میاں نوازشریف پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے لیکن اللہ تعالیٰ نے میاں نوازشریف کو پھر عزت دی اور وہ تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے میاں نوازشریف نے اسکے باوجود پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور نرم رویہ اختیار کیا یہ ایوان پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے یہ ایوان پاکستان میں مضبوط جمہوریت اور جمہوری حکومت کے مستقل قیام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے یہ ایوان کسی بھی طرح کی غیر جمہوری اور منفی سوچ کی نفی کرتا ہے

    نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

  • پی ایچ ایف ایم سی ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا،ملازمین کو  ریگولر کرنے کا مطالبہ

    پی ایچ ایف ایم سی ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا،ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ

    پی ایچ ایف ایم سی ( پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ) کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا-

    باغی ٹی وی : پی ایچ ایف ایم سی ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحب سے ریگولر کرنے کا مطالبہ کہا کہ پی ایچ ایف ایم سی ملازمین پیرامیڈیکل سٹاف ہیں اور گریڈ 4 کے ملازمین ہیں لہذا ہمیں جلد از جلد ریگولر کیا جائے۔


    مظاہرین نے کہا کہ پی ایچ ایف ایم سی ملازمین پنجاب پچھلے 18 سال سے ظلم کی چکی میں پستے آ رہے ہیں اور انہیں اب تک ریگولر نہیں کیا گیا پی ایچ ایف ایم سی کا یہ پودا 2004 میں چوہدری پرویز الٰہی صاحب نے لگایا تھا اور اب ہم ان سےاپیل کرتے ہیں کہ ان ملازمین کو ریگولر کریں تاکہ ان ملازمین کا مستقبل بہتر ہو سکے۔

    پنجاب کے 14 اضلاع لاہور، قصور ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، میانوالی ، رحیم یار خان ، چکوال، ڈیرہ غازی خان ، حافظ آباد ، پاکپتن، لودھراں ، راجن پور کے ملازمین نے دھرنے میں شرکت کی-

    ننکانہ : پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم…


    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پی۔ایچ۔ایف۔ایم۔سی کے ملازمین ہر طرح کی کوشش کرکے دیکھ چکے ہیں کوئی بھی سیاسی پارٹی جب اقتدار میں نہیں ہوتی تو اس وقت ہماری ہر بات سننے کو تیار ھوتی ھے۔جیسے ہی اقتدار میں آتی ہے۔اسے سب بھول جاتا ھے۔سب اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔عوام سے انہیں کوئی غرض نہیں۔اب ہماری پی۔ایچ۔ایف۔ایم۔سی کی کنٹریکٹ کےلئے سمری وزیراعلی کے پاس گئی ھوئی ھے۔صاف ظاہر ھے۔انہیں جس طرح گائیڈ کیا جائیگا وہ اسی طرح کریں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان


    سیکرٹری ہیلتھ نے صرف کنٹریکٹ ری نیو کےلئے لکھا ہے۔اس لیے ہمیں اپنی جنگ خود لڑنا ہو گی۔اور اگر ہم عدالت میں جائیں تو عدالتیں ہماری اتنی جلدی فیصلہ نہیں دیں گی کئی سال لگ جائیں گے-

    اب سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم اس ایک کمپنی کو مستقل کرتے ہیں تو پنجاب میں 56کمپنیاں ایک ہی قانون کے تحت بنائی گئی ہیں۔پھر سب کو مستقل کرنا پڑے گا۔اگر سیاست دان سیدھی نیت سے کام کریں تو ہمارا کام بہت جلدی ہو سکتا ھے۔ہمیں گورنمنٹ کنٹریکٹ مل سکتا ہے۔

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. صدر مملکت

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق وزیراعلیٰ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق وزیراعلیٰ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ آفس میں 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے ،وز یراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے۔ آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تنآور درخت بن چکا ہے سیلاب، زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے

    9 واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس ریسکیو 1122 کے حوالے کی گئیں ،چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،، ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    دوسری جانب وزیراعلی ہنجاب کی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر برائے پنجاب اسمبلی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے عثمان بزدار کو پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت اور عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،پہلی جماعت سے بی اے تک تعلیم مفت کر دی ہیں، کتابیں بھی فری کر دی ہیں،سرکاری اسکول ہوں یا یونیورسٹیاں اس میں دینی تعلیمات پر کام شروع کر دیا گیا سود کے خلاف قانون سازی کی ہے،دینی تعلیم دینے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    لاہور:پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم صوبے پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا ہونے جارہاہے ، یہ بحران اس وقت بہت ہی زیادہ شدت اختیار کرنے لگا ہے ، اطلاعات ہیں کہ پنجاب کےموجودہ گورنر بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے۔

    گورنرپنجاب نےآرڈیننس جاری کرکےنہایت غیرقانونی کام کیا ہے:چوہدری پرویز الٰہی

    پنجاب کے حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگریہ صورت حال برقرار رہی تومعاملات حد سے زیادہ بگڑسکتےہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے گورنر بلیغ الرحمان کی منظوری کے بغیر پنجاب کابینہ کی تشکیل مکمل نہیں ہوسکے گی۔

    قائم مقام گورنرپنجاب،پرویزالہی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے، جب کہ کابینہ کی تشکیل گورنرکی منظوری کے بغیر مکمل نہیں ہوسکے گی۔

    یہ بھی حقیقت ہے کہ اسمبلی کی آئینی دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء گورنر پنجاب سےعہدے کا حلف لینے کے پابند ہوتے ہیں، اور آئین کے تحت گورنر ہی وزیراعلیٰ کی تجویز پر کابینہ کے نام فائنل کرتا ہے، اور گورنر کےعلاوہ کسی کے پاس صوبائی وزراء سے حلف لینے کا اختیار نہیں۔

    ‘گورنرپنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنرنہیں’:کسی دباوپرغیرآئینی کام نہیں‌

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہوا تھا جب پنجاب میں پہلی بار دو الگ الگ بجٹ اجلاس طلب کئے گئے تھے

    موجودہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی جو کہ اس وقت اسپیکرپنجاب اسمبلی تھے ، انہوں نے بلڈنگ میں بلائے گئے اجلاس میں حکومت کا کوئی رکن شریک نہیں ہواتھا ۔ اجلاس میں اسپیکرکے حکم پر سیکرٹری پارلیمانی امورعنایت اللہ لک نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا، پینل آف چیئرمین میں نوابزادہ وسیم خان باروزئی،میاں شفیع محمد، ساجد احمد خان بھٹی اور شازیہ عابد شامل تھے۔

    اس کے ساتھ ساتھ ایک آور آئینی بحران بھی پیدا ہوا تھا جب پنجاب میں گورنرشپ کا معاملہ حل کرن کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو بھی میدان میں آنا پڑا ،عمرسرفراز چیمہ کے بعد جب بلیغ الرحمن نے گورنرپنجاب کا حلف اٹھایا تو یہ بحران وقتی طورپرٹل گیا تھا

  • پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئیں.قراردادوں میں چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

    قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور، سمیرا کومل اوررابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئیں.قراردادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا حقائق کے مطابق فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دباﺅ کو مسترد کردیا،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات لگائے.

    قراردادوں میں مذید کہا گیا کہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات کےباوجود چیف الیکشن کمشنر نے صبر و تحمل کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین بھی نہیں رہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62کے مرتکب قرار پائے ہیں.

    ثابت ہوگیا کہ عمران مصدقہ جھوٹے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف

    قراردادوں میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،الیکشن کمیشن نے تمام تر دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے ،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلریشن جمع کروا کر بددیانتی کا ثبوت دیا ، پوری قوم پر عمران خان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے، صادق اور امین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی.

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

     

    قراردادون میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے تحریک انصاف نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا .

     

     

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

  • فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا،کوئی مذہبی ٹچ اس کا جواب نہیں،عطا تارڑ

    فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا،کوئی مذہبی ٹچ اس کا جواب نہیں،عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن شفاف نہیں ہوئے

    عطا تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن غیر آئینی اورغیر قانونی ہوا،خفیہ رائے شماری کی قانون میں کچھ ایکسیپشنز میں دی گئی ہیں،بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کر کے کھلی دھاندلی کی گئی ایک وزیر اعلیٰ کو 10ووٹ دے کر وزیر اعلیٰ انسٹال کیا گیا،کہا گیا کہ اتنی سی منی لانڈرنگ کی ہے یہ چیف الیکشن کمشنر سے بھی میچ فکس کرنا چاہتے تھے،فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا،کوئی مذہبی ٹچ اس کا جواب نہیں،عمران خان بیرونی سازش کے بیانیے کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ،بتانا ہو گا کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کیوں آئیں؟ ہمیں کہتے تھے رسیدیں نکالو، اب تو عمران خان کو دینی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو 3 بار ملتوی کیا گیا،پرویزالہٰی نے غیرقانونی بھرتیاں کیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن دوبارہ کرایا جائے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا جواب دے،

    ن لیگی رہنما، سابق صوبائی وزیر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں اصول طے کیے گئے تھے اصول ہے کہ سیکریسی بریچ ہو تو جانچنے کے لیے پیمانہ ترتیب دیا جائے عمران خان غلط تشریح کے بینفشری ہیں،ایک غلط مشق سے کئی پریکٹسز غلط ہوتی جاتی ہیں،ہمارا خیال ہے سی ایم الیکشن کالعدم قرار دیا جائے گا، ممنوعہ فنڈز باہر سے آئے ہیں،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    قبل ازیں ن لیگ کیجانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی پہلے سپیکر کا الیکشن چیلنج کیا گیا ؟ جس پر ن لیگی وکیل نے کہا کہ میرے علم کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے ،عدالت نے سپیکر کے الیکشن کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا، وکیل منصور اعوان نے کہا کہ بنیادی طور پر جو سیکریسی ہے اسکو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ،عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ کیا آئین میں سیکریٹ بیلٹ پیر کا لکھا ہے؟ جس پر منصور اعوان نے کہا کہ نہیں یہ رولز طے کیے گئے تھے آئین میں ابھی اسکو حصہ نہیں بنایا گیا،سینیٹ الیکشن بھی سیکریٹ بیلٹ پیر کے ذریعے ہوتے ہیں،

    واضح رہے کہ ن لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے،درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس، چیف الیکشن کمشنرکے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس، چیف الیکشن کمشنرکے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو جانب دار قرار دیتے ہوئے عملے اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کی قرارداد منظور کرلی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے متفقہ امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں کیوں کہ ان کے مدمقابل کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدی جمع نہیں کرائے۔ بعدازاں اسپیکر نے نومنتحب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سے حلف لے لیا۔

    آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،مفتاح اسماعیل

    حلف کے بعد حکومتی رکن سید علی عباس نے الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن غیرجانب دار نہیں رہا اس لیے الیکشن کمیشن کا عملہ اور الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان شفاف انتحابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹھوس شواہد پر تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہے، ایوان چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان عالمی سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مذمت کرتا ہے، ابتر سیاسی صورتحال، مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

     

     

    بعدازاں پنجاب اسمبلی نے سیکریٹری قانون کو دئیے گئے پنجاب اسمبلی کے اختیارات دوبارہ سیکریٹری اسمبلی کو دینے کا بل منظور کر لیا گیا، قبل ازیں ن لیگ کی حکومت میں پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے اختیارات سیکریٹری قانون کو دے گیے گئے تھے۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کا اجلاس پندرہ اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

  • واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی  منتخب

    واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

    پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

    سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ وقت ختم ہو گیا، کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے جا سکتے،

    قبل ازیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار واثق قیوم عباسی نے ڈیپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کےلیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اپوزیشن امیدوار علی حیدر گیلانی نے مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

    اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیا تھا تا ہم کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہو سکے تھے

    راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ آج ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے تھے اسپیکر نے گزشتہ رات کہہ دیا تھا کہ5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے مگر5بجے تک جمع نہیں کرائے،واثق قیوم کی جیت عمران خان کے بے بیانیہ کی جیت ہے، اپوزیشن نے سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راہ فرار اختیار کیا ہے،

    علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کمپرومائز انتخابات ہوئے،ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ،تحریک انصاف فکس میچ کھیلنے کی عادی ہے،عمران خان کے امیدوار کیخلاف ووٹ دینے کیلئے ان کے رہنما کل بھی تیار تھے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھی انتخاب ہوئے تھے جس میں تحریک انصاف کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے تھے جبکہ سیف الملوک کھوکھر کو شکست ہوئی تھی گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی تھی

    دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،

    ن لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی اسپیکر ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوا، ووٹر کی شناخت سامنے نہیں لائی جاتی،جوڈیشل وزیر اعلی ٰ کے دل میں جو آتا ہے وہ کرتے ہیں،ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کر لیا ،کورٹس کا فرض بنتا ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کی جائے،یہ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق نہیں کیا گیا، جوڈیشل وزیر اعلیٰ این آر او کے لیے لائے گئے اسپیکر انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے،احتساب کا عمل جاری رہے گا، پھر سے الیکشن کرایا جائےآج ہی ہماری پٹیشن پر سماعت ہو،

    ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ سیریل نمبر لگانا مک مکا کی سیاست ہوتی تھی،ہم نے فوری احتجاج کیا کہ یہ الیکشن نہیں چل سکتا،شہباز شریف حکومت کوئی امینڈمنٹس لائے تو نوٹس لیا جاتا ہے،پچھلے دو روز سے تبادلے اورغیر قانونی اقدام کیے جا رہے ہیں پنجاب کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں، انہیں سبسڈی نہیں دی جارہی،

    پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے ماحول خراب نہیں کیا، انصاف کا دوروازہ کھٹکھٹایا وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے ایک ووٹ کا بھی علاج کریں گے،

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی