Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • لبرٹی احتجاج۔ پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ شروع کر دی

    لبرٹی احتجاج۔ پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ شروع کر دی

    لاہور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف اس وقت لبرٹی تحریک انصاف کے کارکنان اب تک ایک گاڑی کو مکمل تباہ کرنے سمیت کئ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو بھی نقصان پہنچا چکے ہیں,سمجھ سے باہر ہے یہ احتجاج کس کے خلاف ہے۔

     

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جناح پارک ایف نائن کے باہر اجتحاج جاری ہے جبکہ لبرٹی چوک لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ایف نائن پارک کے سامنے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہوگئی جبکہ پشاور میں عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کے ہشتنگری چوک میں احجاجی کارکنان کی جانب سے ٹائر جلا کر ٹریفک کو آمد ورفت کےلیے بند کردیا گیا۔

     

    کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شاہ فیصل نرسری پر احتجاج کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھادی گئی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات وتنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی، امن وامان بحال رکھنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

  • اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے:سراج الحق

    اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے:سراج الحق

    اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلیاں قانون ساز اداروں کی بجائے اصطبل میں تبدیل ہو گئی ہیں، خریدار بھی موجود اور فروخت ہونے والے بھی پائے جاتے ہیں، دکھائی دیتا ہے کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست ایک دفعہ پھر ایکسپوز ہو گئی ہے، پی ڈی ایم اور پی پی بھی اقتدار کے گھوڑے پر سوار ہیں، اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے عمل سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے، کرپٹ سرمایہ دار دولت سے پولنگ اسٹیشنز اور ووٹ خریدتے ہیں، عوام کو فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان قانون کی بالادستی اور شفاف جمہوری عمل سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہیٰ کو 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ حکومتی امیدوار حمزہ شہباز کو 176 ووٹ ملے تاہم ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیے جس کے بعد حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی آفرکی:الیاس چنیوٹی

    پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی آفرکی:الیاس چنیوٹی

    لاہور:پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی آفرکی:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) پنجاب الیاس چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے 10 کروڑ روپےکی آفر کی تاہم انہوں نے ٹھکرادی۔

    میڈیا ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتےہوئے ن لیگ کےممبرصوبائی اسمبلی پنجاب الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ ابھی میں حج سےآیا ہوں وہاں حمزہ شہباز کی کامیابی کےلیےبھی دعا کی، مجھ سے سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، الیاس چنیوٹی کہتے ہیں کہ ائیرپورٹ پر اترا تب بھی مجھے کالز آرہی تھیں۔

    ارکان اسمبلی کو50:50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے:عمران خان

    ادھر اس حوالے سےالیاس چنیوٹی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میرے جاننے والےکے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ان کو کہا گیا کہ 2 کروڑ آپ لیں، 10 کروڑ میں ایم پی اے سے ڈیل کرادیں۔لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ 10 ارب روپے بھی ہوں گے تو بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں، 22 جولائی کو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوں گے۔

    قائم مقام چیئرمین اور ڈی جی نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش

    ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ویسے ہی ممنوع ہے، مجھےکہا گیا کہ آپ وہیں رہ جاؤ اور ابھی نہ آؤ، ہمارے اوپر عوام کا اعتماد ہے ہزاروں لوگوں نے ہمیں ووٹ ڈالے ہیں، ووٹ امانت ہے کوئی بھی لالچ ہوگا اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو کاسٹ کروں گا۔

  • فوری انتخابات:تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم

    فوری انتخابات:تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپس آنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اس ملک میں فوری عام انتخابات ہونے چاہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی رائے کا بے حد احترام ہے مگر فی الحال پارٹی میں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہم قومی اسمبلی آنے کو تیار نہیں کیونکہ ہمارا قومی اسمبلی واپس آنا بے معنی ہوگا۔

    وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پارٹی سطح پر کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی، تحریک انصاف کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔

    شان شاہد ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کر سکنے پر برہم

    سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3سال کی محنت سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا تھا مگر آج ملکی معاشی صورتحال روز بہ روز بگڑتی جارہی ہے اور موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر لے آئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے، ان حالات میں ہم کیسے قومی اسمبلی واپس آئیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی اتحاد نے قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

    اہم ترین اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے، ضمنی الیکشن میں بد ترین صورتحال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، شرکا کو صوبائی اسمبلی میں نمبر گیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد نے ملک میں قبل از وقت نہ کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

    پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ۔اویس لغاری

    اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہوں گے اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

  • فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور،ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہوگیا

    فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور،ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہوگیا

    لاہور:فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور،ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

    فیصل نیازی خانیوال کے حلقہ پی پی 209 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے رواں مئی میں سپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفی پیش کیا تھا جسے اس وقت منظور نہیں کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے جبکہ ہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں

    ادھر پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔

    ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں اور امیدوار آج رات انتخابی مہم ختم کردیں، رات 12بجے کے بعد جلسہ جلوس کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

    واضح رہے کہ پنجاب میں 20سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  • ملک میں آگ لگانے کا بیان،شیخ رشید کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

    ملک میں آگ لگانے کا بیان،شیخ رشید کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

    شیخ رشید کے ملک میں آگ لگانے کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شیخ رشید کی جانب سے دوسری بار ملک میں آگ لگنے کی بیان کی شدید مذمت کرتا ہے شیخ رشید اس سے قبل 25مئی کے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے متعلق بھی ایسا بیان دے چکے ہیں پنجاب میں ضمنی انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے، الیکشن سے قبل ہی انتشار پر مبنی بیانات الیکشن پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات کا فوری نوٹس لیا جائے،

    واضح رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ حکومت نے دھونس دھاندلی اور ناجائز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا،ووٹ کو عزت دینے والے ووٹ کو لاہور کے اندرذلیل کر رہے ہیں ہارنے سے زیادہ غنڈہ گردی، دھونس دھاندلی اور انارکی پھیلانا بری بات ہے،قوم کے جذبات کی مزید توہین نہ کی جائے،کرپشن،مہنگائی کی ڈسی قوم پہلے ہی حکومت سے نفرت کی انتہا پر ہے، عمران خان نے کال دی تو تباہ حال ملک نئے بحران میں داخل ہو جائے گا،آپ جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں خود دھنستے جا رہے ہیں،عوام کے فیصلے کو عزت دیں،ووٹ کو عزت دیں،

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

    مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہوا

    اجلاس میں منتخب خواتین کی تین اور اقلیتوں کی دو مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے اراکین نے حلف اٹھا لیا،
    سپیکر پرویز الہی نے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لیا، خواتین کی تین مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا، اقلیتوں کی دو مخصوص نشستوں پر ہبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا،

    5 مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ،پی ٹی آئی کی تعداد 163 ہو گئی, مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 164 ہے, پیپلزپارٹی کی تعداد 7 ہے حکومتی اتحاد میں 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کارکن شامل ہے حکومتی اتحاد کی مجموعی تعداد 176 ہے ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 ہوگئی

    پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کے احاطے میں لوٹوں کی علامتی اجتماعی سیاسی قبر بنا دی ۔علامتی قبر تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر پانچ اراکین کے دوبارہ حلف اٹھانے کے موقع پر بنائی گئی۔علامتی اجتماعی سیاسی قبر پر ”پانچ لوگوں کی اجتماعی سیاسی قبر،فاتحہ کی ضرورت ہے ”کا کتبہ بھی لگایا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تمام لوٹوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوںکی سیاسی تدفین ہو جائے گی ۔عوام ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔مخصوص نشستوں پر جو پانچ اراکین لوٹے ہوئے ان کی جگہ ہمارے نئے لوگ آ گئے ہیں ، ان شا اللہ ضمنی انتخابات میں باقی لوٹوں کی جگہ بھی ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ 22جولائی کو جعلی وزیر اعلیٰ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غریب ہو جائے گا

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کو 14 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی

    مسلم لیگ نواز نے منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،وکیل ن لیگ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کے 5 اراکین کا مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا ہے، سنگل بنچ کا فیصلہ آئین کی غلط تشریح کی بنیاد پر کیا گیا ہے20 منتخب اور 5 مخصوص نشستوں پر نکالے گئے اراکین کے بعد اسمبلی کی نامکمل ہے،مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کی بنیاد پر ہونا آئینی تقاضا ہے،سیاسی جماعتوں کی تعداد مکمل ہوئے بغیر مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے، دو رکنی بنچ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرے،انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،

    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جس طرح عام لوگ جوق در جوق عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں اس سے حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کا کامیاب ہونا نوشتہ دیوار ہے ،عمران خان نے سیاست کرتے ہوئے اور اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے خلاف ،شفافیت ، میرٹ ، اصلاحات اورخود داری سے جینے کیلئے جو معیار متعارف کرائے ہیں اگر اب کسی نے پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو انہیں اپنائے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی حلقہ پی پی 158سے امیدوار میاں عثمان اکرم کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں کے اکابرین سے ملاقاتوں اور کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے سے تعلق رکھنے والے با اثر سیاسی خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اور ضمنی انتخابات میں عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی حکومت آئی تھی جس نے ٹھوس معاشی اصلاحات پر توجہ دی لیکن ایک سازش کے تحت رجیم چینچ آپریشن کے ذریعے ساڑھے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ۔ گزشتہ مالی سال کے اقتصادی سروے کی رپورٹ موجودہ حکومت نے پیش کی ہے جس کے اعدادوشمار گواہی دے رہے ہیں کہ پاکستان درست سمت میں گامزن تھا اور معیشت میں کردار ادا کرنے والے ہر شعبے نے نہ صرف اپنا ہدف پورا کیا بلکہ اس سے بڑھ کر ترقی دکھائی ۔ زراعت ، لارج اسکیل مینو فیکچرننگ ، چھوٹی انڈسٹری غرضیکہ ہر شعبہ کارکردگی دکھا رہا تھا لیکن پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو یہ ہضم نہیں ہوا اور ملک کو ایک بار پھر تاریکی میں دھکیل دیا گیا جس کا عوام ضمنی انتخابات میں ضرور سوال پوچھیں گے ۔

  • وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

    وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کی اگلی نشست وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہوگی پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں اسٹاف اور اراکین کے مہمانوں پر پابندی ہوگی۔

    گیلریز میں بھی کوئی مہمان نہیں آسکے گا تاہم صحافیوں کومیڈیا گیلری سے کوریج کی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کی جائے جب کہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلےکےکچھ نکات سے اختلاف کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا

    جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔

    پی ٹی آئی کی درخواستوں پر 4کے مقابلے میں ایک کا فیصلہ آیاتھا جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلےکے کچھ نکات سے اختلاف کیا اور تحریری حکم نامے میں اختلافی نوٹ لکھا تھا جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں حمزہ شہباز کی کامیابی کو کالعدم قراردیا تھا اور عثمان بزدار کو بحال کرنےکا نوٹ بھی لکھا۔

    4 رکنی بینچ کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دیاجاسکتا دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا، ہم پریزائیڈنگ افسر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنے کا بھی نہیں کہہ سکتے، عدالت پریزائیڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کی جائے، دوبارہ رائے شماری میں جس کی اکثریت ہوگی وہ جیت جائےگا، اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو آرٹیکل130چار کے تحت سیکنڈ پول ہوگا، 25 ووٹ نکالنے کے بعد اکثریت نہ ملنے پر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر قائم نہیں رہیں گے۔

  • وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ تیار،اراکین ہوٹل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کو پھر لگنے والا ہے بڑا جھٹکا

    وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ تیار،اراکین ہوٹل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کو پھر لگنے والا ہے بڑا جھٹکا

    وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ تیار،اراکین ہوٹل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کو پھر لگنے والا ہے بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کو ہو گا لاہورہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلی ٰکے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے وزیراعلی ٰکے انتخاب کیلئے اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا . ن لیگ اجلاس کے لئے متحرک ہے، اراکین اسمبلی کو ایک بار پھر ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے، حمزہ شہباز اراکین کے ساتھ اجلاس میں جائیں گے،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نجی ہوٹل پہنچ گئے ایم پی اے میاں عبدالروف،توفیق بٹ،نواز چوہان و دیگر ہوٹل پہنچ گئے ہیں،

    حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا،اپوزیشن نے اپنی انا کی تسکین کیلئے صوبہ کو آئینی بحران میں دھکیلا،آئینی بحران کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں ، سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا زندگی کا مقصد ہے ،آئین اور قانون سے ماورا کوئی اقدام نہیں کیا

    قبل ازیں سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھی، اجلاس میں قانونی اور سیاسی لائحہ عمل کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں اسد عمر، پرویز الہی، مونسی الہیٰ و دیگر شریک تھے

    16 اپریل 2022 کو حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بننے کیلئے 371 کے ایوان میں197 ووٹ ملے ، حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے، 25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں ممبران کی تعداد 346 رہ گئی مسلم لیگ ن کے پاس 165 سیٹیں ، پیپلزپارٹی کے 7، آزاد 3 اور راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ بھی ن لیگ کے پاس ہے جس کے بعد حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 176 بنتی ہے

    25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی 158 رہ گئے ہیں پی ٹی آئی کے 158، ق لیگ کے 10 ارکان مل کر اپوزیشن کے 168 ایم پی اے بنتے ہیں پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 بنتی ہے اور مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن اتحاد پر 3 ووٹوں کی برتری ہوگی

    371 کے ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلئے 186 ووٹ درکار تھے تا ہم اگر پانچ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملنے کے بعد ایوان 351 کا تصور کیا جائے تو اس حساب سے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلئے 176 ووٹ چاہیے ہوں گے۔، ن لیگ کے پا س اتحادیوں کو ملا کر ووٹ پورے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے

    عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا تھا، ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا، پنجا ب اسمبلی کے اجلاس اسمبلی ہال اور ایوان اقبال میں الگ الگ ہوتے رہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ کے ساتھ مل گئے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ ملنے والے اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا ، 20 صوبائی نشستوں پر الیکشن اب 17 جولائی کو ہو رہے ہیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

  • پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس، ارکان کی بحث جاری

    پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس، ارکان کی بحث جاری

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد ایوان اقبال مین دو گھنٹے 49 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کی صدارت پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو نے کی.

    مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا محمد اقبال نے زراعت پر بحث کا آغاز کیا ان کا کہنا تھا کہ قومی زبان میں ایوان میں بات کی جائے ، ہمیں قومی زبان کو پروموٹ کرنا چاہئیے،رولز کو معطل کرنے والی بات بھی اردو میں بولنی چاہئیے.

    رکن اسمبلی طاہر جمیل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایگری کلچر آلات پر پہلے حکومت سبسڈی دیتی تھی آج بجٹ میں زراعت پر سبسڈی کےلئے جو رقم رکھی گئی وہ بہت کم ہے۔ کھاد پر وزیراعلی نے ایک ہفتہ میں شارٹیج ختم کرنے کی بات کی لیکن عملی طورپر کچھ نہیں ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں بات تو ہورہی ہے لیکن کھاد کےلئے لمبی لائن لگی ہوئ ہیں۔

    طاہر جمیل کا کہنا تھا کہ کھاد کی سپلائی کو بڑھایا جائےٗتاکہ زمیندار کھاد سے بھرپور فصل پیدا کر سکیں۔ دالوں کی کاشت کےلئے ایوب ریسرچ پرفارمنس پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، ایوب ریسرچ کی پرفارمنس زیرو ہے جو دالیں باہر سے منگواتے ہیں کیوں نہیں زمینداروں کو رہنمائی کرتے کہ دالیں پاکستان میں پیدا کریں، ایوب ریسرچ کے لوگ کام نہیں کرتے.

    لیگی ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ شاہ پور کانجراں میں ناجائز ٹیکس لیاجارہاہے، ٹرک سے پچیس سو روپے لئے جا رہے ہیں،بکروں پر بھی ایک سو روپے فی کس ٹیکس لیاجارہاہے،ڈی سی او اوراے سی کا کام ہے وہ چیک کریں کہ کون بھتہ خوری کررہاہے، ایم پی اے کسی آفیسر کو کال کریں تو جواب نہیں آتا، اگر سو روپے سرکاری ریٹ ہے تو پانچ سو روپے کیوں مانگے جا رہے ہیں.اس پر پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو نے حکم دیا کہ آج رات تک شاہ پور کانجراں میں ریٹ سے متعلق فلیکسز لگی ہونی چاہئیے.

    شیخ علائو الدین نے ایوان کو بتایا کہ چونیاں سکول میں مسیحی بچوں کو داخلہ نہیں دیاجاتا وہاں جو بھی مسئلہ ہے اسے حل کیاجائے۔ چونیاں کے مسیحی بچے تعلیم سے محروم رہ جائیں گے یا تو فنڈز دیں یا داخلہ کروائیں۔ پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ زکوتہ نان مسلم پر لاگو نہیں ہوتی تو انہیں فنڈز دئیے جائیں ، کمیٹی بناکر چونیاں سکول میں مسیحی بچوں کو داخلہ سے متعلق سب سامنے لائیں گے.

    جلیل احمد شرقپوری نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محکموں میں بدانتظامی ہے صرف شور شرابا اور پروٹوکول ہوتاہے، کسی کا بھی کام ہوتا نہیں ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں شٹل کوک بنایاجاتاہے، سولر پینل تجویز پر سنجیدگی سے غور کیاجائے، بجلی کی چوری بھی سولر پینل سے ختم ہوجائے گی، حکومت دو دو ہزار روپے کسانوں کو دینے کے بجائے سولر پینل کے پیسے بینکوں کو دے، گندم چاول دال کی ضرورت باہر سے پڑنی ہی نہیں چاہئیے.

    رکن اسمبلی مہوش سلطانہ نے ایوان میں کہا کہ ایگری کلچر بینک کسانوں کے مسائل کوُحل کرنا چاہئیے، بدلتے موسم کا سب سے زیادہ اثر زراعت پر پڑتاہے، کاشتکار کےلئے پانی ، فصل کٹائی اور گندم کی کاشت کےلئے کسانوں کی رہنمائی ہونی چاہئیے، زراعت پر سبسڈی دی جائے بنجر زمین کو قابل کاشت کےلیے رہنمائی دی جائے،بھارت میں کسانوں کو بجلی فری دی جاتی ہے ہمیں بھی کسانوں کو سولر پینل کے ذریعے بجلی فری دی جائے،اولیو آئل پر ری سرچ کرکے اس میں بھی خود کفیل ہونا چاہئیے، خوبانی لوکاٹ آلو بخارہ کےلئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، چکوال میں چھوٹے کاشتکاروں کو منڈی فراہم کی جائے. پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا.