Baaghi TV

Tag: پنجاب اسمبلی

  • 3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    پنجاب اسمبلی میں 3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی-

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں سے ہٹا دیا ہے،جبکہ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے چیئرمینزکو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے-

    اپوزیشن کے 3 چیئرمینز کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کردیا گیاجن اپوزیشن ارکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، ان میں اپوزیشن رکن صائمہ کنول بھی شامل ہیں صائمہ کنول اسپیشل ایجوکشن کمیٹی کی چیئرپرسن تھیں اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ کردیے گئے علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی،انہیں بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے-

  • عوام دوست بجٹ پیش کرنے پرمریم نواز کو خراج تحسین  کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    عوام دوست بجٹ پیش کرنے پرمریم نواز کو خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    لاہور:ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، مریم نواز نے صحت، تعلیم، زراعت اور ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا۔

    حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بجٹ میں طلبہ اور خواتین کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوجوان طبقہ مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، یہ ایوان عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ ایوان عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔

    پی ٹی آئی میں من پسند عہدے حاصل کرنے کی دوڑ چل رہی ہے،شیر افضل مروت

    جلتی انسانیت اور حکمرانوں کی خاموشی،مفادات. تجزیہ: شہزاد قریشی

    ایران کا موساد کے مرکز پر حملہ

  • پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع کرا دی گئی ہے، قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے پیش کی۔

    حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، ایڈ ہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معقول اضافہ ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کیے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے سابقہ ایڈ ہاک الاؤنسز کو مستقل بنیادوں پر تنخواہ میں شامل کیا جائے۔

    علی حیدر گیلانی نے قرارداد میں زور دیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں سال 48 شہری لقمہ اجل بن گئے

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد برسلز پہنچ گیا

    نیتن یاہو حکومت خطرے میں، اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل پر آج ابتدائی ووٹنگ ہوگی

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز کی بات چیت جاری

    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

  • گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی

    گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی

    گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

    پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل، پولیس آرڈر ترمیمی بل اور پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل کی توثیق کر دی گئی ہے، جبکہ اسٹیمپ ترمیمی بل اور پراونشل ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2025 بھی منظور کر لیے گئے۔امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل اور لیڈز یونیورسٹی ترمیمی بل 2025، ٹائمز انسٹی ٹیوٹ ملتان بل، مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل 2025 کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

    اسی طرح نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل، ابوا یونیورسٹی فیصل آباد بل، موٹر وہیکل بل، پنجاب آرمز ترمیمی بل، جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل اور اینٹی ٹیررازم ترمیمی بل کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔

    برطانیہ، موسم سرما ایندھن ادائیگی اسکیم میں توسیع کا عندیہ، مزید افراد مستفید ہوں گے

    احمد پور شرقیہ: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، چچا بھتیجا قتل، دو زخمی

    محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بھرتیوں اور ترقیوں کا نیا اسکینڈل

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی جانب سے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر ایڈوائزری جاری

  • نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف ہونے والا "بنیان مرصوص” آپریشن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر نگرانی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق خواجہ آصف بھی کر چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور میں ان لوگوں کو کیوں جواب دوں جو 9 مئی کو ہونے والے واقعات کو فالس آپریشن قرار دیتے رہے؟ علیمہ خان تو مسلسل یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ فوج اور مودی کے درمیان گٹھ جوڑ ہے، اور پی ٹی آئی والے اسے جعلی جنگ کہتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کا بیانیہ پاک بھارت کشیدگی کو "ٹوپی ڈرامہ” قرار دیتا رہا ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں ان لوگوں کو کیوں جواب دوں جو ملک اور افواج کے لیے زہر قاتل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے حکومت وفاق میں ہو یا پنجاب میں، پالیسی وہی چلتی ہے جو نواز شریف طے کرتے ہیں۔نواز شریف ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے خود آپریشن کی نگرانی کی، جب کہ شہباز شریف نے فوج کو مکمل اختیارات دیے تھے۔

    دوسری جانب اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر "غنڈہ ایکٹ” کا تذکرہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت غنڈہ ایکٹ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ 8 تحریک التوا محکمہ سے جواب موصول ہونے تک ملتوی کر دی گئیں۔

    ایوان کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

    پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،وسیم جونیئر آؤٹ، عباس آفریدی کی واپسی

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

    ننکانہ: باغی ٹی وی کے احسان اللہ ایاز کو بہترین صحافتی خدمات پر بابا گورونانک یونیورسٹی کا اعزاز

  • پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر متفقہ مذمتی قرارداد سمیت 14 مسودہ قوانین منظور

    پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر متفقہ مذمتی قرارداد سمیت 14 مسودہ قوانین منظور

    پنجاب اسمبلی میں 14 مسودہ قوانین کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے، جبکہ ایوان میں سانحہ خضدار پر مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے سانحہ خضدار کے حوالے سے مذمتی قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے مکمل اتفاق رائے سے منظور کیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودے منظور کیے گئے، جن میں صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر 25، 43، اور 45)، ڈرگز (ترمیمی) بل 2025، اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ کمپنیوں کے منافع میں کارکنوں کی شمولیت (ترمیمی) بل 2025، سٹیمپ (ترمیمی) بل 2025، صوبائی ملازمین کا سماجی تحفظ (ترمیمی) بل 2025، اور پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کیے گئے۔ایوان نے مزید جن بلز کی منظوری دی، ان میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025، پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2025، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025، اور پنجاب اینٹی ٹیرارزم (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔

    نیتن یاہو کو بڑا جھٹکا: اسرائیلی عدالت نے شاباک سربراہ کی معزولی کالعدم قرار دے دی

    خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

    چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

    کالعدم بی ایل اے کا گرفتار کارندہ ریمانڈٍ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ نے اسلام آباد کو دھول چٹا کر پی ایس ایل 10 کے فائنل میں جگہ بنا لی

  • پنجاب اسمبلی  : وزراء اور سیکریٹریز کی مسلسل غیر حاضری، سپیکر برہم،اجلاس ملتوی

    پنجاب اسمبلی : وزراء اور سیکریٹریز کی مسلسل غیر حاضری، سپیکر برہم،اجلاس ملتوی

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزراء اور سیکریٹریز کی مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر ملک محمد احمد خان غصے میں آگئے اور ایوان کا اجلاس پندرہ منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔

    اسپیکر نے چیف سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطے کا فیصلہ بھی کیا اور کہا کہ سیکرٹری اسمبلی آج ہی میری چیف سیکرٹری سے بات کروا ئیں‘ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو واضح طور پر آگاہ کریں گے کہ وزراء ایوان میں شرکت نہیں کر رہے۔

    ایوان میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی غیر حاضری پر حکومتی رکن امجد علی جاوید نے توجہ دلائی، جبکہ اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلام آباد سے آیا ہوں، لیکن ایوان تو خالی ہے۔

    اسپیکر نے کہا کہ ’پنجاب اسمبلی میں انتہائی شرمناک صورتحال ہے متعلقہ وزراء بھی بتائیں کہ ان کے سیکرٹری ایوان میں آنا کیوں پسند نہیں کرتے، انہوں نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت دی کہ وزراء کی عدم شرکت پر باقاعدہ تحریری شکایت درج کرائی جائے۔

    یہ صورتحال ایوان کی کارروائی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے، جہاں اہم قانون سازی اور عوامی معاملات وزراء اور افسران کی غیر سنجیدگی کی نذر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • پنجاب اور سندھ  اسمبلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادیں

    پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادیں

    بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں، دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے بھارتی بزدلانہ حملے کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کو اس بزدلانہ حملے کے بدلے میں منہ توڑ جواب دیا جائے یہ ایوان بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بلااشتعال اور بزدلانہ حملوں اور اس میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جوابی کارروائی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے پاک فوج نے دشمن کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے اور چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

    قرارداد کے مطابق پاک فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا یہ ایوان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو بھارتی بزدلانہ حملے کا رات کو ہی فوری جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے اور ہماری افواج کو کامیابی عطا فرمائے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہےمعصوم شہری، خواتین اور بچے بھارتی بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں، بھا رتی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستانی افواج کو مؤثر اور مکمل جواب دینے کا اختیار حاصل ہے۔

    سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے ایوان اور حکومت سندھ پاک افواج اور حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں یہ حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد ۔

  • پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔اسی طرح سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال سے خالی ہوگئی تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا  عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ملک محمد احمد خان نے عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر "اسپیکر اور عوام” پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے سوالات براہِ راست اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کر سکیں،پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے باضابطہ پرومو بھی جاری کر دیا ہے۔ عوام اپنے سوالات اسکرین پر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان