Baaghi TV

Tag: پنجاب

  • پنجاب کا ایک بھی محکمہ رواں مالی سال میں ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا،فنانشل رپورٹ

    پنجاب کا ایک بھی محکمہ رواں مالی سال میں ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا،فنانشل رپورٹ

    لاہور: پنجاب کا ایک بھی محکمہ رواں مالی سال میں ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی اسمبلی میں پوسٹ بجٹ بحث کے لیے رواں مالی سال کےتیسرے کوارٹر کی فنانشل رپورٹ نے سرکاری محکمو ں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی جس کے مطابق پنجاب کا ایک بھی سرکاری محکمہ رواں مالی سال کےتیسرے کوارٹر کے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کرسکا ۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تیسرے کوارٹر کے لیے مجموعی طور پر 488 ارب 43 کروڑ روپے جاری کیے ، تاہم رواں مالی سال کے تیسرے کوارٹر تک مجموعی طور پر 355 ارب 43 کروڑ روپے خرچ کیےجاسکے محکمہ زراعت کو 3 ارب روپے کا بجٹ ملا لیکن ایک ارب 21 کروڑ روپے خرچ ہوسکے ، اسی طرح بورڈ آف ریونیو کو 30 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ ملا تاہم 4 ارب 79 کروڑ روپے خر چ کیے گیے جب کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کو 4 ارب 62 کروڑ روپے جاری کیے گئے لیکن 2 ارب 91 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کو 4 ارب 62 کروڑ روپے جاری کیے گئے لیکن2 ارب 91 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، محکمہ خزانہ کو 2 ارب 30 کروڑ روپے کا بجٹ ملے لیکن 1 ارب 33 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کو 324 ارب 24 کروڑ روپے جاری کیے گئے جبکہ 296 ارب 4 کروڑ روپے خرچ کیے ۔

    اسی طرح محکمہ صحت کو ایک ارب 98 کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن 1 ارب 26 کروڑ روپےکیے گئے ۔ محکمہ داخلہ کو 25 ارب 50 کروڑ روپے دیے گئے لیکن 2 ارب 18 کروڑ روپے ہی خرچ ہوئے جب کہ محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو 1 ارب 22 کروڑ روپے ملے جبکہ 67 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ۔

    نواز ، شہباز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

    صنعت، تجارت و سرمایہ کاری کو 1 ارب 64 کروڑ روپے جبکہ 27 کروڑ روپے خرچ کیے گئے محکمہ آبپاشی کو 19 ارب 50 کروڑ روپے ملے لیکن 5 ارب 85 کروڑ روپے خرچ ہوسکے اور محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ کو 1 ارب 97 کروڑ روپے ملے لیکن 93 کروڑ روپے خرچ کیے جاسکے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کو 1 ارب 41 کروڑ روپے ملے لیکن ایک ارب روپےخرچ ہوسکے محکمہ معدنیات و کان کنی کو 31 ارب روپے ملے لیکن 12 ارب 6 کروڑ روپے خرچ ہوسکے محکمہ پولیس کو 16 ارب 25 کروڑ روپے ملے لیکن 13 ارب 93 کروڑ روپےخرچ ہوئےمتفرق مدات میں 24 ارب 17 کروڑ روپےجاری کیے گئےلیکن 7 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے۔

    ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گندم کے کاشتکا روں کے لیے پیکج کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کے لیے بڑے مالیاتی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر دم ان کے ساتھ کھڑے ہیں مریم نواز نے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی، ابیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ دی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ، گندم کو موسمی اثرات سے بچانے کے لیے چار ماہ کی مفت اسٹوریج سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب گندم سٹور کرنے والے کاشتکار کو الیکٹرانک رسید ملے گی، جسے وہ 24 گھنٹے کے اندر بینک میں جمع کرا کر 70 فیصد تک قرض حاصل کر سکیں گے گندم اور اس سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا، جب کہ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کو گندم اسٹوریج اور ویئر ہاؤسز کی بحالی اور تعمیر کے لیے پنجاب بینک فنانسنگ فراہم کرے گا، جب کہ حکومت پنجاب 5 ارب روپے کا مارک اپ خود ادا کرے گی، اگر کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو اسے مکمل معاوضہ ملے گا، کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی۔

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

  • پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

    پنجاب حکومت بسنت کے تہوار پر سے پابندی ہٹانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

    بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بسنت تہوارمنانے پرنظرثانی کررہی ہے، حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔

    بسنت برصغیر پاک و ہند کے علاقے پنجاب کا ایک موسمی اور ثقافتی تہوار ہے۔ اسے بسنت پنچھمی بھی کہتے ہیں۔ پنجابی کیلنڈر کے حساب سے قمری سال کے مہینے ماگھ کی پانچویں تاریخ کو یہ دن منایا جاتا ہے جو آخر جنوری اور شروع فروری کے ایام میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ بسنت رُت کے بدلنے کی نوید ہے۔

    بسنت کا تہوار یوں تو صدیوں سے منایا جا رہا ہے لیکن مقبولیت اسے انیسویں صدی میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانے میں ملی جب پنجاب میں مہاراجہ کی حکومت کا سکہ چلتا تھا بسنت اس دور میں پوری شان و شوکت اور شکوہ سے منائی گئی تھی، مہاراجہ رنجیت سنگھ اور اس کی مہارانی مائی موراں پیلے رنگ کے پیرہن زیب تن کرتے اور لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے تھےتب پنجابی فوج کے جوان پیلے رنگ کےلباس پر زرہ بکتر سجائے اپنی شان دکھاتےتھےامرتسر، قصور اور لاہور میں بسنت زور و شور سےمنائی جاتی تھی، خو ب پتنگ بازی ہوتی، مہاراجہ اور مہارانی خود پتنگ بازی کرتے اور عوامی میلوں کو اپنی شمولیت سے خوشی بخشتے تھے۔

    برصغیر میں پنجاب کی حکومت جب انگریزوں نےسکھوں سے چھین لی تو بہت سی تمدنی و ثقافتی روایات دم توڑ گئیں یا دھیمی پڑ گئیں، تاہم بسنت چونکہ موسمی تہوار تھااور خاص و عام میں مقبولیت پائے ہوئےتھا اس لئے زندہ،متحرک اور تازہ رہا قیام پاکستان کے بعد بھی بسنت نے علاقائی رنگ جمائے رکھا اور مغربی پنجاب میں پیلی سرسوں کے ہویدا ہوتے ہی پتنگ بازی اور میلوں کی صورت میں اپنا علم بلند رکھا یہ ایک ایسا تہوار تھا ، جس سے انسانی خوشیوں کے ساتھ ساتھ معاش و معیشت کا ایک نظام بھی بندھا ہوا تھا۔

    وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح آسان اور فوری دولت کے حصول کی خواہش اور دیگر قباحتوں نے سیدھی سادی روایتوں کو پامال کیا اسی طرح بسنت کے تہوار پر پتنگ بازی کا شغل بھی گہنا گیا۔ مہلک ڈور نے بچوں کے گلے کاٹنے شروع کر دیئے اور پیدل چلنے والے اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہونے لگے۔ ناچار حکومت کو پتنگ بازی پر پابندی عائد کرنا پڑی، یوں ایک اچھا خاصہ مشغلہ عاقبت نا اندیش لوگوں کی حرص اور عجلتی رویے کی نذر ہو گیا۔

  • پنجاب: سرکاری ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب: سرکاری ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

    لاہور:پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریفرل سسٹم کے نفاذ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لئے فول پروف ریفرل سسٹم نافذ کیا جائے گا وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ریفار مز کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکساس، جدہ، دوحہ کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا،عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی میڈکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ ہسپتال قائم کرنے کے لیے بنیادی سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے میڈیکل سٹی لاہور کے لیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، اجلاس میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، سرکاری ہسپتالوں سے متعلق امور کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 999بھی قائم کی جائے گی۔

    اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ ریفارمزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے میں 92فیصد بہتری آئی ہے جبکہ ادویات کی فراہمی کے عمل میں 92فیصد بہتر ی کا مشاہدہ کیا گیا ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83 اورڈیوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75فیصد عملدرآمد ہورہا ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے شکایات کے ازالے کے سسٹم میں 75، ہسپتالوں میں کیو(que) مینجمنٹ سسٹم میں 71 اور ہسپتالوں میں صفائی کے امور میں 84 فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے ہوم ڈلیوری میڈیسن میں کامیابی کا تناسب 83، پارکنگ اور کیفے ٹیریا سے متعلق امور میں 84، پتھالوجی اور ڈائیگناسٹک، بلڈ بنک کے امور میں 93 اورفائی سیفٹی کے امور میں 83 فیصد بہتری آئی ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

  • پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    لاہور: پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد آج سے پنجاب بھر میں پانی کا ہوز پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا، گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا، پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوزپائپ پر پابندی عائد کی گئی ہے، خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر پانی کا بچاؤ ناگزیر ہے۔

    پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2 میں سمرتی ایرانی کی واپسی

    کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

  • پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    لاہور:وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی،نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقا ت کی، ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی، وزیرِاعظم شہباز شریف کی جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماوں کی اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی،وزیراعظم نے ملاقات میں بلوچستان کے وزیر اعلی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی۔

    بھارت میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کیساتھ کار میں زیادتی

    اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان کے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرہں۔

    سلمان خان کی بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سےمداحوں کو عید کی مبارکباد

  • عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    لاہور:عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا،ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔

    عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان مقامات کا رخ کریں گے تفریحی پارکس، تھیم پارکس اور پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینیکل جھولوں کی مشروط اجازت ہوگی۔

    مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جناح اور چلڈرن اسپتالوں کے دورے

    مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیامستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عمل درآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جو 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا، امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، سینیئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

  • ورلڈ بینک  کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    ورلڈ بینک کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض پنجاب کلین ایئر روگرام کےتحت فراہم کیا جائےگا قرض کی رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیےخرچ ہوگی، قرض سےصوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملےگی۔

    کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنےکے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتربنانےکی ایک اہم کوشش ہے، پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کےنئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملےگی۔

  • پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    لاہور:پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئر مین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہےمینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی، کونسل کی مدت تین سال ہوگی تاہم حکومت کو اسے قبل از وقت تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    تمام ارکان بشمول چیئرمین، نائب چیئرمین اور کنوینر بلا معاوضہ کام کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بھی رکن، بشمول چیئرمین، نائب چیئر مین یا کنوینر کو معطل یا برطرف کرنے کا اختیار رکھیں گےکونسل حکومت کو اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مشورے دے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کرے گی۔

    وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

    رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اقلیتی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

  • جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، فیصل آباد واقعے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جا ئے گی۔

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا ، مریم نواز نے واقعے کی تفتیش کی خود مکمل نگرانی کی، مریم نواز پنجاب میں خواتین، بچوں سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہیں، موٹر وے ریپ کیس میں تو کوئی پیش رفت نہیں ہو ر ہی ہوگی، موٹر وے ریپ کیس کے ملزمان کا آج تک کوئی پتا نہیں، ملزم کی گرفتاری تک وزیراعلیٰ نےایک لمحہ سکون نہیں لیا۔

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نوازکی حکومت میں خانہ پوری نہیں ہو سکتی، خصوصی افراد، طلبہ ، بزرگوں کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انھیں ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے، ملک میں مہنگائی 25 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ پوری قوم کوجمعۃ الوداع کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ماہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی گئی، رمضان میں پنجاب حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں، 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دئیے جا ئیں گے، پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے، واقعے کے تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا